الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12346
وَفِي رِوَايَةٍ فَأَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَتَّقِي رَبَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا وہ مومن ہو گا، جو کسی گھاٹی میں الگ تھلگ رہے گا، اپنے پروردگار سے ڈرتا رہے گا، اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12346]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12346]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (477/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12347
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا أَخْشَى عَلَيْكُمْ شَهَوَاتِ الْغَيِّ فِي بُطُونِكُمْ وَفُرُوجِكُمْ وَمُضِلَّاتِ الْفِتَنِ".
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں گمراہ کرنے والی خواہشات کا اندیشہ ہے، جن کا تعلق تمہارے پیٹ، تمہاری شرمگاہوں سے ہو گا اور گمراہ کرنے والے فتنوں کا اندیشہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12347]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19273، 19274، وأخرجه مسند البزار برقم: 3844»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12348
وَفِي رِوَايَةٍ وَمُضِلَّاتِ الْهَوَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”گمراہ کرنے والی نفسانی خواہشات۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12348]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12348]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12349
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَتَتَّبِعُونِي أَفْنَادًا يُهْلِكُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میں تم سب کے بعد انتقال کروں گا؟ خبردار! میں تم سب سے پہلے انتقال کر جاؤں گا، اور تم لوگ میرے بعد مختلف گروہوں کی شکل میں ہو جاؤ گے، اور ایک دوسرے کو ہلاک کرو گے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12349]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12349]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7488) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1923) اخرجه احمد فى المسند (106/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16530، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 81، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2045، 7470»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12350
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُفَيْلٍ السَّكُونِيِّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ قَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ أَتَيْتَ بِطَعَامٍ مِنَ السَّمَاءِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: وَبِمَاذَا؟ قَالَ:" بِمُسَخِّنَةٍ". قَالَ: فَهَلْ كَانَ فِيهَا فَضْلٌ عَنْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَمَا فُعِلَ بِهِ؟ قَالَ:" رُفِعَ وَهُوَ يُوحَى إِلَيَّ أَنِّي مَكْفُوتٌ غَيْرُ لَابِثٍ فِيكُمْ، وَلَسْتُمْ لَابِثِينَ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى تَقُولُوا: مَتَى؟ وَسَتَأْتُونِي أَفْنَادًا يُفْنِي بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَبَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ مَوْتَانِ شَدِيدٌ وَبَعْدَهُ سَنَوَاتُ الزَّلَازِلِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمہ بن نفیل سکونی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کسی شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آسمان سے کھانا آیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے عرض کی: کس چیز میں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہنڈیا میں، اُس نے دریافت کیا: کیا اس میں آپ سے بچ کے بھی کچھ ہوا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: اس کے ساتھ کیا ہوا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اٹھا لیا گیا اور پھر میری طرف یہ بات وحی کی گئی کہ میں انتقال کر جاؤں گا، تمہارے درمیان نہیں رہوں گا اور تم بھی میرے بعد تھوڑا عرصہ رہو گے، یہاں تک کہ تم لوگ کہو گے: کتنا عرصہ ہوا ہے؟ پھر تم میرے پاس مختلف گروہوں کی شکل میں آؤ گے کہ تم نے ایک دوسرے کو ہلاک کیا ہو گا اور قیامت سے پہلے دو شدید قسم کی موتیں ہوں گی اور اس کے بعد کئی سال زلزلے آتے رہیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے، امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12350]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے، امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12350]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6861) اخرجه احمد فى المسند (104/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16516، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 55، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6497/1، 7471»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12351
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَأَنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَلَتَتَّبِعُنِّي أَفْنَادًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَفْظُهُ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّكُمْ تَتَحَدَّثُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَتَتَّبِعُنِّي أَفْنَادًا يُفْنِي بَعْضُكُمْ بَعْضًا". ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ حَتَّى بَلَغَ لِكُلِّ نَبَإٍ مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ"
ثُمَّ قَالَ:" لَا تَبْرَحُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ، لَا يُبَالُونَ خِذْلَانَ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَلَى ذَلِكَ". ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میرا انتقال تم سب کے بعد ہو گا، حالانکہ میں تم سب سے پہلے وفات پا جاؤں گا اور تم میرے بعد مختلف گروہوں میں تقسیم ہو گے، اور ایک دوسرے کی گردنیں اڑاؤ گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ان کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا معایہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ باتیں کر رہے ہو کہ میرا انتقال تم سب کے بعد ہو گا؟ خبردار! میں تم سب سے پہلے انتقال کر جاؤں گا اور تم میرے بعد گروہوں میں تقسیم ہو کے ایک دوسرے کو فنا کرو گے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم فرما دو! وہ اس بات پر قادر ہے کہ وہ تمہارے اوپر سے، یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے، تم پر عذاب بھیج دے۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”ہر خبر (کے واقع ہونے) کا متعین وقت ہے، اور عنقریب تم لوگ جان لو گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اُمت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر جنگ کرتا رہے گا اور وہ غالب رہیں گے، اور جو شخص ان کو رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، وہ انہیں رسوا نہیں کر سکے گا اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، وہ بھی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اسی طرح کی صورت حال میں اللہ کا حکم (یعنی قیامت) آ جائے گا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے عیسیٰ! بے شک میں تمہیں وفات دوں گا اور تمہیں اپنی طرف بلند کر لوں گا اور تمہیں ان لوگوں سے پاک کر دوں گا، جنہوں نے کفر کیا، اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی انہیں کفر کرنے والوں کے اوپر کر دوں گا اور ایسا قیامت کے دن تک ہو گا۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12351]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7366)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12352
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنِّي آخِرُكُمْ مَوْتًا، وَإِنِّي أَوَّلُكُمْ ذَهَابًا، ثُمَّ تَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي أَفْنَادًا يَقْتُلُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میں تم سے آخر میں وفات پاؤں گا، حالانکہ میں تم سے پہلے رخصت ہو جاؤں گا، پھر تم میرے بعد مختلف گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے کو قتل کرو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12352]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1923)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16530، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 81»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12353
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا كَانَتْ نُبُوَّةٌ قَطُّ إِلَّا كَانَ بَعْدَهَا قَتْلٌ وَصَلْبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب بھی نبوت ہوئی، تو اس کے بعد قتل کرنا اور سولی چڑھانا ضرور ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (207)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 207»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12354
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلًا، وَإِنَّ لِأُمَّتِي مِائَةَ سَنَةٍ، فَإِذَا مَضَى عَلَى أُمَّتِي سَنَةٌ أَتَاهَا مَا وَعَدَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -، قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ: يَعْنِي كَثْرَةَ الْفِتَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر امت کی مخصوص مدت ہوتی ہے اور میری امت کی مخصوص مدت ایک سو سال ہے، جب میری امت پر ایک سو سال گزر جائیں گے، تو ان کے پاس وہ چیز آ جائے گی، جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے۔“ ابن لہیعہ نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد فتنوں کا بکثرت ہونا ہے۔ اس روایت کو امام طبرانی نے نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ راوی ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12354]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12355
وَعَنْ بِلَالٍ يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" سُبْحَانَ الَّذِي يُرْسِلُ عَلَيْهِمُ الْفِتَنَ إِرْسَالَ الْقَطْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ آسمان کی طرف اُٹھائی اور پھر ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کے عیب سے پاک ہے وہ ذات، جس نے لوگوں پر یوں فتنے بھیجے ہیں، جس طرح بارش بھیجی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12355]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1084)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف