الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12336
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: كَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ". فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو چکا ہو گا، مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور اپنے آپ کو چھپا لینا، ایک شخص نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں داخل ہو جاتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (گھر والا) شخص اپنا ہاتھ روک کے رکھے اور اللہ کا مقتول بندہ بن جائے، وہ اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے، اس کا خون بہاتا ہے، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب اور ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12336]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12337
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللِّيثِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ عَلَى بِسَاطٍ:" إِنَّهُ سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". قَالُوا: فَكَيْفَ نَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَرَدَّ يَدَهُ إِلَى الْبِسَاطِ فَأَمْسَكَ بِهِ فَقَالَ:" تَفْعَلُونَ هَكَذَا". وَذَكَرَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَلَمْ يَسْمَعْهُ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: مَا قَالَ؟ قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَقَالُوا: فَكَيْفَ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ:" تَرْجِعُونَ إِلَى أَمْرِكُمُ الْأَوَّلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک چٹائی کی طرف بڑھایا، اسے پکڑا اور فرمایا: تم لوگ اس طرح کرنا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ عنقریب فتنے ہوں گے، بہت سے لوگوں نے یہ بات نہیں سنی، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ (ان لوگوں سے) کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارے لے کیا ہو گا؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے پہلے معاملے کی طرف لوٹ جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12337]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3307»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12338
وَعَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ قَالَ: أَمْسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُنَا، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرَ مَالِ النَّاسِ غَنَمٌ بَيْنَ شَجَرٍ تَأْكُلُ الشَّجَرَ وَتَرِدُ الْمِيَاهَ، يَأْكُلُ أَهْلُهَا مِنْ رِسْلِهَا وَيَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِهَا وَيَلْبَسُونَ مِنْ أَشْعَارِهَا". أَوْ قَالَ:" مِنْ أَصْوَافِهَا، وَالْفِتَنُ تَرْتَكِسُ بَيْنَ جَرَاثِمِ الْعَرَبِ، يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ" يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: لِمُخَوَّلٍ حَدِيثٌ طَوِيلٌ أَخَّرْتُهُ سَهْوًا، [ يَكْتُبُ هَاهُنَا ] مِنْ مَقْلُوبِهَا فِي بَابٍ مِنْهُ فِيمَا يَفْعَلُ فِي الْفِتَنِ.

سیدنا مخول بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں لوگوں کے مال میں سب سے بہتر وہ بکریاں ہوں گی، جو درختوں کے درمیان ہوں گی، وہ درختوں کے پتے کھا لیں گی اور پانی تک پہنچ جائیں گی، ان کے مالکان ان کا گوشت کھا لیں گے، ان کا دودھ پی لیں گے، ان کے بالوں کا لباس بنا لیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کی اون کا لباس بنا لیں گے اور اس وقت فتنے عربوں کے رہائشی مقامات میں گھومتے پھر رہے ہوں گے، اور لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) سیدنا مخول رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک طویل حدیث مذکور ہے، جسے میں نے بھول کر بعد میں ذکر کیا ہے وہ یہاں نوٹ ہونی چاہیے تھی، وہ اس باب میں آئے گی کہ فتنوں کے زمانے میں کیا کرنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12338]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7538»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12339
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهَا سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَأَيُّ الرِّجَالِ أَرْشَدُ؟ قَالَ:" رَجُلٌ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَرَمَيْنِ فِي قِلَّةٍ، يُقِيمُ الصَّلَاةَ لِمَوَاقِيتِهَا وَيَحُجُّ وَيَعْتَمِرُ، فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى تَأْتِيَهُ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے آئیں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں (اس زمانے میں) کون سا شخص زیادہ سمجھ دار ہو گا (یا ہدایت یافتہ ہو گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو ان دو حرموں (یعنی حرمین شریفین) کے درمیان تھوڑے پر گزارا کرتے ہوئے نماز کو اس کے مخصوص وقت میں ادا کرتا ہو، وہ حج کرے اور عمرہ کرے اور وہ مسلسل ایسے ہی رہے، یہاں تک کہ کوئی گنہگار ہاتھ (یعنی قتل کرنے والے کا ہاتھ) یا طبعی موت اس تک آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12339]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12339]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2304»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12340
وَعَنْ أَبِي الْغَادِيَةِ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَتَكُونُ فِتَنٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ، خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا مُسْلِمُو أَهْلِ الْبَوَادِي الَّذِينَ لَا يَتَنَدَّوْنَ مِنْ دِمَاءِ النَّاسِ وَلَا أَمْوَالِهِمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ حَجَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ حَجَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوغادیہ مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب بڑے اور مضبوط فتنے ہوں گے، ان کے دوران لوگوں میں سب سے بہتر، ویرانوں میں رہنے والے مسلمان ہوں گے، جو لوگوں کا خون نہیں بہائیں گے اور ان کے اموال کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیان بن حجر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12340]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12341
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا - أَوْ خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا - الْجُنْدَ الْغَرْبِيُّ"، قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ: فَلِذَلِكَ قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ مِصْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمِيرَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمِيرَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب فتنہ ہو گا، اس میں لوگوں میں سب سے زیادہ سلامتی والا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس میں لوگوں میں سب سے بہتر مغربی لشکر ہو گا۔“ سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسی وجہ سے میں تم لوگوں کے پاس مصر آیا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمیرہ بن عبداللہ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12341]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2311، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8735»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
79. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنوں کے دوران کیا کرنا چاہیے؟ اس کا بیان
حدیث نمبر: 12342
عَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ ثُمَّ السُّلَمِيِّ قَالَ: نُصِبَتْ حَبَائِلُ لِي بِالْأَبْوَاءِ، فَوَقَعَ فِي حَبْلٍ مِنْهَا ظَبْيٌ فَأَفْلَتَ، فَخَرَجْتُ فِي إِثْرِهِ، فَوَجَدْتُ رَجُلًا قَدْ أَخَذَهُ، فَتَنَازَعْنَا فِيهِ، فَتَسَاوَقْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْنَاهُ نَازِلًا بِالْأَبْوَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ يَسْتَظِلُّ بِنِطْعٍ، فَاخْتَصَمْنَا إِلَيْهِ، فَقَضَى بِهِ بَيْنَنَا شَطْرَيْنِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَلْقَى الْإِبِلَ وَبِهَا لَبَنٌ وَهِيَ مُصَرَّاةٌ وَنَحْنُ مُحْتَاجُونَ. قَالَ:" نَادِ صَاحِبَ الْإِبِلِ ثَلَاثًا، فَإِنْ جَاءَ، وَإِلَّا فَاحْلُلْ صِرَارَهَا ثُمَّ اشْرَبْ ثُمَّ صُرَّ وَأَبْقِ لِلَّبَنِ دَوَاعِيَهِ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الضَّوَالُّ تَرِدُ عَلَيْنَا هَلْ لَنَا أَجْرٌ أَنْ نَسْقِيَهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ، فِي كُلِّ كَبِدٍ حَرَّى أَجْرٌ". ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا قَالَ:" سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ خَيْرُ الْمَالِ فِيهِ غَنَمٌ بَيْنَ الْمَسْجِدَيْنِ تَأْكُلُ الشَّجَرَ وَتَرِدُ الْمَاءَ، يَأْكُلُ صَاحِبُهَا مِنْ رِسْلِهَا وَيَشْرَبُ مِنْ أَلْبَانِهَا وَيَلْبَسُ مِنْ أَصْوَافِهَا - أَوْ قَالَ: أَشْعَارِهَا - وَالْفِتَنُ تَرْتَكِسُ بَيْنَ جَرَاثِيمِ الْعَرَبِ، وَاللَّهِ مَا تَعْبَئُونَ". يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا.
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" أَقِمِ الصَّلَاةَ، وَآتِ الزَّكَاةَ، وَصُمْ رَمَضَانَ، وَحُجَّ [ الْبَيْتَ ] ، وَاعْتَمِرْ، وَبِرَّ وَالِدَيْكَ، وَصِلْ رَحِمَكَ، وَأَقْرِ الضَّيْفَ، وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَزُلْ مَعَ الْحَقِّ حَيْثُ زَالَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا مخول بہزی سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ”ابواء“ کے مقام پر جال لگایا، اس کی ایک رسی میں ایک ہرن کا بچہ پھنس گیا، پھر وہ وہاں سے نکلا، میں اس کے پیچھے گیا، تو میں نے ایک اور شخص کو پایا کہ وہ اس کو پکڑ چکا تھا، ہم نے اس کے بارے میں اختلاف کیا، پھر ہم اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کو پایا کہ آپ نے ”ابواء“ مقام پر ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا ہوا تھا اور ایک چمڑے کے ٹکڑے کے ذریعے آپ نے سایہ کیا ہوا تھا، ہم نے اپنا مقدمہ آپ کے سامنے پیش کیا، تو آپ نے اس بارے میں یہ حکم دیا کہ وہ دو حصوں میں ہمارے درمیان تقسیم ہو جائے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں ایسے اونٹ ملتے ہیں، جن میں دودھ ہوتا ہے اور وہ اونٹنیاں مصراۃ ہوتی ہیں اور ہمیں ضرورت بھی ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اونٹ کے مالکان کو تین مرتبہ آواز دو، اگر وہ آ جائے تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کی تھیلی کھول کے دودھ پی لو اور پھر اسے باندھ دو اور اونٹ کے مالکان کے لئے بھی دودھ باقی رہنے دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات گمشدہ جانور ہمارے پاس آ جاتے ہیں، تو اگر ہم انہیں پانی پلائیں تو کیا اس کا اجر ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ہر جاندار کے ساتھ (بھلائی کرنے کا) اجر ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ گفتگو شروع کی، آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں سب سے بہتر مال وہ بکریاں ہوں گی، جو دو مسجدوں کے درمیان ہوں گی، جو درخت سے کھا لیں گی، پانی تک پہنچ جائیں گی، ان کا مالک ان کا گوشت کھا لے گا، ان کا دودھ پی لے گا، اور ان کے اون (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے بالوں سے بنا ہوا لباس پہن لے گا، اور عربوں کی رہائشی جگہوں میں فتنے گھوم پھر رہے ہوں گے، اللہ کی قسم! تم لوگ پرواہ نہیں کرو گے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نماز قائم کرو، تم زکوة دو، تم رمضان کے روزے رکھو، تم بیت اللہ کا حج کرو اور عمرہ کرو، اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، مہمان نوازی کرو، نیکی کا حکم دو، برائی سے منع کرو اور حق کے ساتھ رہو، وہ جہاں بھی ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ابویعلیٰ کی سند میں محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12342]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1568)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7538، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5882، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2364، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2879/1، 3666/1، 4704، 4922/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
80. بَابُ الصَّبْرِ عِنْدَ الْفِتَنِ .
فتنوں کے وقت صبر کرنا
حدیث نمبر: 12343
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْفِتْنَةَ تُرْسَلُ وَيُرْسَلُ مَعَهَا الْهَوَى وَالصَّبْرُ، فَمَنِ اتَّبَعَ الْهَوَى كَانَتْ قِتْلَتُهُ سَوْدَاءَ، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّبْرَ كَانَتْ قِتْلَتُهُ بَيْضَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک فتنوں کو چھوڑا جائے گا اور ان کے ساتھ نفسانی خواہش اور ان کے ساتھ صبر کو بھی چھوڑا جائے گا، تو جو شخص نفسانی خواہش کی پیروی کرے گا، اس کا قتل ہونا سیاہ ہو گا اور جو شخص صبر کے پیچھے جائے گا، اس کا قتل ہونا سفید ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12343]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3446)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
81. بَابُ لَا تَقْرُبُوا الْفِتْنَةَ .
فتنے کے قریب نہ جاؤ!
حدیث نمبر: 12344
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقْرُبُوا الْفِتْنَةَ إِذَا حَمِيَتْ، وَلَا تَعَرَّضُوا لَهَا إِذَا [أَ] عْرَضَتْ، وَأَضْرِبُوا إِذَا أَقْبَلَتْ".
قُلْتُ: لَعَلَّهُ" وَاصْبِرُوا لَهَا إِذَا أَقْبَلَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
قُلْتُ: لَعَلَّهُ" وَاصْبِرُوا لَهَا إِذَا أَقْبَلَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب فتنہ پھیل چکا ہو، تو فتنے کے قریب نہ جاؤ، اور جب وہ سامنے آئے، تو اس کے سامنے نہ آؤ، اور جب وہ آئے، تو اسے مارو!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید (درست) الفاظ یہ ہیں: ”جب وہ آئے، تو تم اس پر صبر کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12344]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12344]
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12345
عَنْ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلْإِسْلَامِ مِنْ مُنْتَهًى؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَيُّمَا أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ أَوِ الْعَجَمِ أَرَادَ اللَّهُ بِهِمْ خَيْرًا أَدْخَلَ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ، ثُمَّ تَقَعُ الْفِتَنُ كَأَنَّهَا الظُّلَلُ". قَالَ: كَلَّا وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. قَالَ:" بَلَى، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، ثُمَّ تَعُودُونَ فِيهَا أَسَاوِدَ صُبًّا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ"، قَالَ سُفْيَانُ: الْحَيَّةُ السَّوْدَاءُ تَنْصِبُ: أَيْ تَرْتَفِعُ.
سیدنا کرز بن علقمہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اسلام کی کوئی آخری حد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب عربوں یا عجمیوں سے تعلق رکھنے والے کسی گھرانے کے افراد کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے گا، تو ان پر اسلام کو داخل کر دے گا، پھر فتنے واقع ہوں گے، یوں جیسے بادل ہوتے ہیں، اس شخص نے عرض کی: اللہ کی قسم! ہرگز نہیں، اگر اللہ نے چاہا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، پھر تم ان میں دوبارہ سیاہ رنگ کے سانپوں کی طرح ہو جاؤ گے، اور ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو گے۔“ سفیان کہتے ہیں: سیاہ رنگ کے سانپ کے کھڑے ہونے سے مراد، اس کا بلند ہونا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/19) اخرجه احمد فى المسند (477/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2634، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1888، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1660، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3105، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10741، 10929، 11428، 15487، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20761، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 80/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔