🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ فِي ظُهُورِ الْمَعَاصِي .
گناہوں کا ظاہر ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12146
وَعَنْ عَائِشَةَ تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا ظَهَرَ السُّوءُ فِي أَرْضٍ أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَهْلِ الْأَرْضِ بِأَسْهُ". قَالَتْ: وَفِيهَا أَهْلُ طَاعَةِ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ امْرَأَةٌ لَمْ تُسَمَّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب زمین میں برائی غالب ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ تمام اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کر دیتا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: زمین میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے بھی تو ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک خاتون ایسی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (41/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23613»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12147
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابُ مَنْ كَانَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ، ثُمَّ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَلَى أَعْمَالِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو وہ عذاب ان کے درمیان سب کو لاحق ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے اعمال کے حساب سے اُن لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12147]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (110/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6172، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7315»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12148
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ذُكِرَ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَسْفٌ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُخْسَفُ بِأَرْضٍ فِيهَا الْمُسْلِمُونَ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَانَ أَكْثَرُ أَهْلِهَا الْخَبَثَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ بات پتہ چلی کہ مشرق کی سمت میں کوئی جگہ زمین میں دھنس گئی ہے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک ایسی زمین دھنس گئی ہے، جس میں مسلمان بھی موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! ایسا اُس وقت ہوتا ہے، جب وہاں کے رہنے والے زیادہ تر لوگ برائیوں میں مبتلا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (107) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1862، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 94»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12149
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" وَحَلَّقَ تِسْعِينَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، اور بے شک ہم نے اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، عربوں کے لئے اس برائی کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکی ہے، یا جوج اور ماجوج کی دیوار کا اتنا حصہ کھل گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوے کا حلقہ بنا کر یہ بات ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: کیا ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے؟ جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب برائی کثرت سے ہو گی (تو ایسا ہی ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12149]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7315»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12150
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا كَانَ الْقَتْلُ بَيْنَهُمْ، وَلَا ظَهَرَتْ فَاحِشَةٌ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ، وَلَا مَنَعَ قَوْمٌ قَطُّ الزَّكَاةَ إِلَّا حَبَسَ اللَّهُ عَنْهُمُ الْقَطْرَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَجَاءِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کوئی قوم عہدشکنی کرتی ہے، تو ان کے درمیان قتل و غارت گری شروع ہو جاتی ہے، اور جب بھی کسی قوم کے درمیان فحاشی غالب ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان پر موت کو مسلط کر دیتا ہے، اور جب بھی کوئی قوم زکوۃ دینے سے انکار کرتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان سے بارش کو روک دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف رجاء بن محمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3299)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12151
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ قَالَ:" الطَّابَعُ مُعَلَّقٌ بِقَائِمَةِ الْعَرْشِ، فَإِذَا اشْتَكَتِ الرَّحِمُ وَعُمِلَ بِالْمَعَاصِي وَاجْتُرِئَ عَلَى اللَّهِ بَعَثَ اللَّهُ الطَّابِعَ فَيَطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ فَلَا يَعْقِلُ بَعْدَ ذَلِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ایک مہر عرش کے پائے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے، جب رشتے داری کے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے اور گناہوں پر عمل کیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے خلاف جرأت کا اظہار کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس مہر کو بھیجتا ہے اور وہ مہر آدمی کے دل پر مہر لگا دیتی ہے، اس کے بعد اُس (آدمی) کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن مسلم خشاب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12151]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3298)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12152
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ عَمِلَ بِالْمَعَاصِي بَيْنَ ظَهْرَانَيْ قَوْمٍ هُو مِنْهُمْ لَمْ يَمْنَعُوهُمْ مِنْ ذَلِكَ حَتَّى يُغَيِّرُوا الْمُنْكَرَ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُمْ ذِمَّةُ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کچھ لوگوں کے درمیان گناہوں پر عمل کیا جائے اور وہ لوگ اس سے منع نہ کریں اور برائی کو ختم نہ کریں، تو ان سے اللہ کا ذمہ ختم ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7767)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7767»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ وُجُوبِ إِنْكَارِ الْمُنْكَرِ .
منکر کے انکار کا واجب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12153
عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذَا عَمِلَ فِيهِمُ الْعَامِلُ الْخَطِيئَةَ فَنَهَاهُ النَّاهِي تَعْذِيرًا، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَالَسَهُ وَوَاكَلَهُ وَشَارَبَهُ كَأَنَّهُ لَمْ يَرَهُ عَلَى خَطِيئَةٍ بِالْأَمْسِ، فَلَمَّا رَأَى اللَّهُ - تَعَالَى - ذَلِكَ مِنْهُمْ ضَرَبَ قُلُوبَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَلْتَنْهُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَلَتَأْخُذُنَّ عَلَى أَيْدِي الْمُسِيءِ وَلَتَأْطُرُنَّهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللَّهُ بِقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ وَيَلْعَنُكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سے پہلے بنی اسرائیل میں جب کوئی عمل کرنے والا، کوئی برا کام کرتا تھا، تو کوئی روکنے والا اسے تعزیر کے طور پر روکتا تھا، لیکن اگلے دن روکنے والا شخص اُس کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا، اس کے ساتھ کھاتا پیتا تھا، یوں جیسے اس نے گزشتہ دن اس کی برائی دیکھی ہی نہیں ہے، جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی یہ صورت حال دیکھی، تو ان کے دل ایک دوسرے کی مانند کر دیے، اور سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی زبانی ان پر لعنت کی، اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی تھی اور حد سے تجاوز کیا تھا، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ ضرور نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے، اور برا کام کرنے والا ہاتھ ضرور پکڑو گے اور اسے حق کی پیروی کرنے پر ضرور مجبور کرو گے، ورنہ پھر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو ایک جیسا کر دے گا اور تم پر بھی اسی طرح لعنت کرے گا، جس طرح اس نے اُن لوگوں پر لعنت کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12153]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ: أَنْتَ الظَّالِمُ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ أَحْمَدَ إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ فِي الْأَصْلِ غَلَطٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس حوالے سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے: تم ظالم ہو، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کی مختلف اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، البتہ اس کی اصل میں غلطی پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12154]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6745»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12155
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ: أَنْتَ ظَالِمٌ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس بات سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے: تم ظالم ہو، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12155]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6745»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں