🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12455
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَسُودَ كُلَّ قَبِيلَةٍ مُنَافِقُوهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَحَبِيبُ بْنُ فَرُّوخٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ہر قبیلے کا سردار اس قبیلے کا منافق شخص نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ایک راوی حبیب بن فروخ ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12455]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1434، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12456
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا صَلَّى صَلَاتَهُ نَادَاهُ رَجُلٌ: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَزَجَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْتَهَرَهُ وَقَالَ:" اسْكُتْ". حَتَّى إِذَا أَسْفَرَ رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" تَبَارَكَ رَافِعُهَا وَمُدَبِّرُهَا". ثُمَّ رَمَى بِبَصَرِهِ إِلَى الْأَرْضِ فَقَالَ:" تَبَارَكَ دَاحِيهَا وَخَالِقُهَا". ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟". فَجَثَا رَجُلٌ عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ: أَنَا بِأَبِي وَأُمِّي سَأَلْتُكَ. فَقَالَ:" ذَاكَ عِنْدَ حَيْفِ الْأَئِمَّةِ، وَتَصْدِيقٍ بِالنُّجُومِ، وَتَكْذِيبٍ بِالْقَدَرِ، وَحَتَّى تُتَّخَذَ الْأَمَانَةُ مَغْنَمًا وَالصَّدَقَةُ مَغْرَمًا وَالْفَاحِشَةُ زِيَادَةً، فَعِنْدَ ذَلِكَ هَلَكَ قَوْمُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، جب آپ نے نماز ادا کر لی تو ایک شخص نے آپ کو بلند آواز میں پکار کر کہا: کہ قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ڈانٹا اور جھڑکا اور فرمایا: تم خاموش رہو، پھر جب سفیدی پھیل گئی، تو آپ نے نگاہ اٹھا کے آسمان کی طرف دیکھا اور فرمایا: برکت والی ہے وہ ذات، جس نے اسے بلند کیا ہے، جو اس کی تدبیر کرتی ہے، پھر آپ نے نگاہ زمین کی طرف کی اور ارشاد فرمایا: برکت والی ہے، وہ ذات جس نے اسے بچھایا ہے، اور جس نے اسے پیدا کیا ہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ وہ شخص گھٹنوں کے بل جھک گیا اور عرض کی: میں ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان! میں نے آپ سے سوال کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس وقت ہو گا، جب حکمران ظلم کریں گے، نجوم کی تصدیق کی جائے گی، تقدیر کو جھٹلایا جائے گا، یہاں تک کہ امانت کو مال غنیمت سمجھ لیا جائے گا، اور صدقہ کو جرمانہ سمجھا جائے گا، فحاشی زیادہ ہو جائے گی، اس وقت تمہاری قوم ہلاکت کا شکار ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12456]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (3409)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12457
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالطَّاعَةِ وَالْجَمَاعَةِ، فَإِنَّهَا حَبْلُ اللَّهِ الَّذِي أَمَرَ بِهِ، وَإِنَّ مَا تَكْرَهُونَ فِي الْجَمَاعَةِ خَيْرٌ مِمَّا تُحِبُّونَ فِي الْفُرْقَةِ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَخْلُقْ شَيْئًا إِلَّا جَعَلَ لَهُ نِهَايَةً يَنْتَهِي إِلَيْهَا، وَإِنَّ الْإِسْلَامَ قَدْ أَقْبَلَ لَهُ ثَبَاتٌ وَأَنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَبْلُغَ نِهَايَتَهُ، ثُمَّ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَآيَةُ ذَلِكَ [ أنْ تَكْثُرَ ] الْفَاقَةُ وَيُقْطَعَ حَتَّى لَا يَجِدَ الْفَقِيرُ مَنْ يَعُودُ عَلَيْهِ، وَحَتَّى يَرَى الْغَنِيُّ أَنَّهُ لَا يَكْفِيهِ مَا عِنْدَهُ، حَتَّى أَنَّ الرَّجُلَ يَشْكُو إِلَى أَخِيهِ وَابْنِ عَمِّهِ فَلَا يَعُودُ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، وَحَتَّى أَنَّ السَّائِلَ لَيَمْشِي بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ فَلَا يُوضَعُ فِي يَدِهِ شَيْءٌ، حَتَّى إِذَا كَانَ ذَلِكَ خَارَتِ الْأَرْضُ خَوْرَةً لَا يَرَى أَهْلُ كُلِّ سَاحَةٍ إِلَّا أَنَّهَا خَارَتْ بِسَاحَتِهِمْ، ثُمَّ تَهْدَأُ عَلَيْهِمْ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ تَفْجَأُهُمُ الْأَرْضُ تَقِيءُ أَفْلَاذَ كَبِدِهَا.
قِيلَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا أَفْلَاذُ كَبِدِهَا؟ قَالَ: أَسَاطِينُ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، فَمِنْ يَوْمِئِذٍ لَا يُنْتَفَعُ بِذَهَبٍ وَلَا فِضَّةٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطُّرُقِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اے لوگو! تم پر (حاکم وقت کی) اطاعت کرنا اور جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے کیونکہ یہ اللہ کی وہ رسی ہے، جس کے بارے میں اُس نے یہ حکم دیا ہے، تم لوگ جماعت میں جس چیز کو ناگوار سمجھتے ہو، وہ اس سے بہتر ہے، جسے تم علیحدگی میں پسند کرتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی چیز پیدا کی ہے۔ اس کے لئے اس نے کوئی آخری حد مقرر کی ہے، جس پر وہ ختم ہو جاتی ہے، اسلام جب آیا تو اس کو ثبات حاصل تھا، اور یہ عنقریب اپنی آخری حد تک پہنچ جائے گا، یہ قیامت تک کم اور زیادہ ہوتا رہے گا، اس کی نشانی یہ ہے کہ فاقہ کثرت کے ساتھ ہو گا اور رزق منقطع ہو جائے گا، یہاں تک کہ فقیر شخص کوئی ایسا شخص نہیں پائے گا، جو اس کو کچھ دے سکے، یہاں تک کہ خوشحال شخص یہ سمجھے گا، جو کچھ اس کے پاس ہے۔ وہ اس کے لئے کفایت نہیں کرے گا، یہاں تک کہ کوئی شخص اپنے بھائی یا اپنے چچا زاد کے سامنے اپنی فاقہ کشی کی شکایت کرے گا، تو وہ اسے کچھ نہیں دے گا، یہاں تک کہ ایک سائل پورا ہفتہ گھومتا رہے گا، لیکن اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں رکھا جائے گا، جب اس طرح کی صورت حال ہو جائے گی تو زمین زور سے گرجے گی، ہر میدان کے رہنے والے یہی سمجھیں گے کہ یہ ان کے میدان میں گرجی ہے، پھر جب تک اللہ چاہے گا وہ ان کے لئے پرسکون رہے گی، پھر اچانک زمین اپنے جگر کے ٹکڑے اگل دے گی۔ عرض کی گئی: اے ابوعبدالرحمن زمین کے جگر کے ٹکڑوں سے مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: سونے اور چاندی کے ستون اور اس وقت سے لے کر قیامت تک سونا یا چاندی سے آدمی نفع نہیں لے سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس کے ایک طریق کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8972)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12458
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ عَشْرُ آيَاتٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَالدَّجَّالُ، وَنُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَالدَّابَّةُ، وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى الْمَحْشَرِ تَحْشُرُ الذَّرَّ وَالنَّمْلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دس نشانیاں نہیں آ جائیں گی، مشرق میں زمین میں دھنسایا جانا، مغرب میں زمین میں دھنسایا جانا، جزیرہ نما عرب میں زمین میں دھنسایا جانا دجال (کا خروج) سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نازل ہونا، یاجوج ماجوج کا آنا، دابۃ الارض کا نکلنا، سورج کا مغرب کی طرف سے طلوع ہونا اور ایک آگ جو عدن کے گڑھے سے نکلے گی، لوگوں کو ہانک کر محشر کی طرف لے جائے گی، وہ چھوٹی چیونٹیوں اور بڑی چیونٹیوں کو بھی اکٹھا کرے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12459
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - جُلُوسًا، فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: قَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ رَأَيْنَا النَّاسَ رُكُوعًا فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ، فَكَبَّرَ وَرَكَعَ وَرَكَعْنَا وَمَشَيْنَا وَصَنَعْنَا مِثْلَ الَّذِي صَنَعَ. فَمَرَّ رَجُلٌ يُسْرِعُ فَقَالَ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ. فَقَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَبَلَّغَتْ رُسُلُهُ. فَلَمَّا صَلَّيْنَا وَرَجَعْنَا وَدَخَلَ إِلَى أَهْلِهِ جَلَسْنَا، فَقَالَ بَعْضُنَا: أَمَا سَمِعْتُمْ رَدَّهُ عَلَى الرَّجُلِ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَبَلَّغَتْ رُسُلُهُ؟ أَيُّكُمْ يَسْأَلُهُ؟ فَقَالَ طَارِقٌ: أَنَا أَسْأَلُهُ، فَسَأَلَهُ حِينَ خَرَجَ. فَذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ تَسْلِيمَ الْخَاصَّةِ، وَفُشُوَّ التِّجَارَةِ حِينَ تُعِينُ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا [ عَلَى التِّجَارَةِ ] ، وَقَطْعَ الْأَرْحَامِ، وَشَهَادَةَ الزُّورِ، وَكِتْمَانَ شَهَادَةِ الْحَقِّ، وَظُهُورَ الْعِلْمِ".
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص آیا، اس نے کہا: نماز کھڑی ہو چکی ہے۔ وہ کھڑے ہوئے، ان کے ساتھ ہم بھی اٹھ گئے، جب ہم مسجد میں داخل ہوئے تو ہم نے مسجد کے آگے والے حصے میں لوگوں کو رکوع کی حالت میں پایا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی اور رکوع میں چلے گئے، ہم نے بھی رکوع کر لیا، پھر ہم چلتے ہوئے گئے، ہم نے اس طرح کیا، جس طرح انہوں نے کیا تھا، اسی دوران ایک شخص تیزی سے گزرا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن السلام علیکم! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، اور اللہ کے رسولوں نے رسالت کی تبلیغ کر دی ہے، جب ہم نے نماز ادا کر لی اور ہم واپس آ گئے، تو وہ اپنے گھر واپس چلے گئے، ہم باہر بیٹھ گئے، ہم میں سے کسی نے کہا: کیا تم نے سنا نہیں کہ انہوں نے اس شخص کو جواب میں یہ کہا: تھا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، اللہ کے رسولوں نے تبلیغ کر دی ہے، تو تم میں سے کون ان سے اس بارے میں دریافت کرے گا، تو طارق بن شہاب نے کہا: میں ان سے پوچھوں گا، جب وہ باہر تشریف لائے، تو طارق نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”قیامت سے پہلے مخصوص لوگوں کو سلام کیا جائے گا، اور تجارت پھیل جائے گی، تجارت کے بارے میں عورت اپنے شوہر کی مدد کرے گی، رشتے داری کے حقوق کو پامال کیا جائے گا، جھوٹی گواہی دی جائے گی، سچی گواہی کو چھپایا جائے گا اور علم کا ظہور ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12459]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12460
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُسَلِّمَ الرَّجُلُ لَا يُسَلِّمُ إِلَّا لِلْمَعْرِفَةِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَزَادَ" وَأَنْ يَجْتَازَ الرَّجُلُ بِالْمَسْجِدِ فَلَا يُصَلِّي فِيهِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی سلام کرے گا، تو وہ صرف جان پہچان والے شخص کو سلام کرے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے اس میں سے کچھ روایات نقل کی ہیں، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ”ایک شخص مسجد سے گزر جائے گا لیکن وہ اس میں نماز ادا نہیں کرے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12460]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3407) اخرجه احمد فى المسند (3848 و 3664)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12461
قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ السَّلَامُ عَلَى الْمَعْرِفَةِ"، وَإِنَّ هَذَا عَرَفَنِي مِنْ بَيْنِكُمْ فَسَلَّمَ عَلَيَّ،" وَحَتَّى تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ طُرُقًا فَلَا يُسْجَدُ لِلَّهِ فِيهَا، وَحَتَّى يَبْعَثَ الْغُلَامُ الشَّيْخَ بَرِيدًا بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ، وَحَتَّى يَبْلُغَ التَّاجِرُ بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ فَلَا يَجِدُ رِبْحًا".

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سلام صرف جان پہچان کے لوگوں کو نہیں کیا جائے گا، اس شخص نے تمہارے درمیان میں سے صرف مجھے پہچانا تو مجھے سلام کر دیا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:) مساجد کو راستہ بنا لیا جائے گا، ان میں اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ ایک لڑکا ایک بوڑھے شخص کو دور دراز کے علاقے میں ڈاکیے کے طور پر بھیجے گا، یہاں تک کہ تاجر دور دراز کے علاقوں تک پہنچے گا لیکن اسے منافع نہیں ملے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9490)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12462
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ" وَأَنْ تَغْلُوَ النِّسَاءُ وَالْخَيْلُ ثُمَّ تَرْخُصُ فَلَا تَغْلُو إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَنْ يَتَّجِرَ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ جَمِيعًا".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”عورتیں اور گھوڑے مہنگے ہو جائیں گے، پھر یہ کم قیمت ہو جائیں گے، پھر یہ قیامت تک مہنگے نہیں ہوں گے، اور مرد و عورت سب تجارت کریں گے۔“ امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9486)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12463
وَعَنِ الْعَدَّاءِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُسَلِّمَ الرَّجُلُ إِلَّا عَلَى مَنْ يَعْرِفُ، وَحَتَّى تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ طُرُقًا، وَحَتَّى تَتَّجِرَ الْمَرْأَةُ وَزَوْجُهَا، وَحَتَّى تَرْخُصَ النِّسَاءُ وَالْخَيْلُ فَلَا تَغْلُو إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عداء بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک آدمی صرف جان پہچان والے لوگوں کو سلام نہیں کرے گا، اور جب تک مساجد کو راستے نہیں بنا لیا جائے گا، یہاں تک کہ عورت اور اس کا شوہر تجارت کریں گے، یہاں تک کہ خواتین اور گھوڑے سستے ہو جائیں گے، اور پھر وہ قیامت کے دن تک مہنگے نہیں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12464
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ عَلَامَاتِ الْبَلَاءِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تَعْزُبَ الْعُقُولُ، وَتَنْقُصَ الْأَحْلَامُ، وَيَكْثُرَ الْقَتْلُ، وَتُرْفَعَ عَلَامَاتُ الْخَيْرِ، وَتَظْهَرَ الْفِتَنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَافِيَةُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آزمائش کی علامات اور قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ عقلیں ماؤف ہو جائیں گی، سمجھ داری کم ہو جائے گی، قتل و غارت گری زیادہ ہو جائے گی، بھلائی کی علامات اٹھا دی جائیں گی اور فتنے ظاہر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عافیہ بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12464]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں