الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12445
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَجِيءُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ أَقْوَامٌ تَكُونُ وُجُوهُهُمْ وُجُوهَ الْآدَمِيِّينَ، وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبَ الشَّيَاطِينِ، أَمْثَالُ الذِّئَابِ الضَّوَارِي، لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ شَيْءٌ مِنَ الرَّحْمَةِ، سَفَّاكِينَ لِلدِّمَاءِ، لَا يَرْعَوُونَ عَنْ قَبِيحٍ، إِنْ تَابَعْتَهُمْ وَارَوْكَ، وَإِنْ تَوَارَيْتَ عَنْهُمُ اغْتَابُوكَ، وَإِنْ حَدَّثُوكَ كَذَبُوكَ، وَإِنِ ائْتَمَنْتَهُمْ خَانُوكَ، صَبِيُّهُمْ عَارِمٌ، وَشَابُّهُمْ شَاطِرٌ، وَشَيْخُهُمْ لَا يَأْمُرُ بِمَعْرُوفٍ وَلَا يَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ، الِاعْتِزَازُ بِهِمْ ذُلٌّ، وَطَلَبُ مَا فِي أَيْدِيهِمْ فَقْرٌ، الْحَلِيمُ فِيهِمْ غَاوٍ، وَالْآمِرُ فِيهِمْ بِالْمَعْرُوفِ مُتَّهَمٌ، الْمُؤْمِنُ فِيهِمْ مُسْتَضْعَفٌ، وَالْفَاسِقُ فِيهِمْ مُشَرَّفٌ، السُّنَّةُ فِيهِمْ بِدْعَةٌ، وَالْبِدْعَةُ فِيهِمْ سُنَّةٌ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُسَلِّطُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ، وَيَدْعُو خِيَارُهُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے، جن کے چہرے آدمیوں کے چہروں کی مانند ہوں گے، اور ان کے دل شیاطین کے دلوں کی مانند ہوں گے وہ چیر پھاڑ کرنے والے بھیڑیوں کی مانند ہوں گے، ان کے دلوں میں ذرا بھی رحمت نہیں ہو گی، وہ بہت زیادہ خون بہانے والے ہوں گے، ہر قبیح چیز کے مرتکب ہوں گے، اگر تم ان کی پیروی کرو گے، تو وہ تمہیں چھپا دیں گے، اگر تم ان سے چھپ جاؤ گے، تو وہ تمہاری غیبت کریں گے، اگر وہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں گے تو وہ تمہارے ساتھ جھوٹ بولیں گے، اگر تم انہیں امین بناؤ گے، تو وہ تمہارے ساتھ خیانت کریں گے، ان کا بچہ گناہ گار ہو گا، ان کا جوان شاطر ہو گا، ان کا بوڑھا نہ نیکی کا حکم دے اور نہ برائی سے منع کرے گا، ان کے حوالے سے عزت حاصل کرنا، درحقیقت ذلت ہو گا اور جو کچھ ان کے پاس موجود ہے۔ اس کے حصول کی خواہش غربت ہو گی، ان کے درمیان بردبار شخص بہکا ہوا ہو گا، اور ان کے درمیان نیکی کا حکم دینے والا شخص تہمت یافتہ ہو گا، ان کے درمیان مومن شخص کمزور ہو گا، اور ان کے درمیان فاسق شخص نمایاں حیثیت کا مالک ہو گا، ان کے درمیان سنت، بدعت شمار ہو گی اور ان کے درمیان بدعت، سنت شمار ہو گی، اس وقت اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر اپنے بدترین لوگوں کو مسلط کرے گا، اس وقت ان کے نیک لوگ دعا کریں گے، لیکن ان کی دعا قبول نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12445]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12445]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11169، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6255»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12446
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ أَنْ تُرْفَعَ الْأَشْرَارُ، وَيُوضَعَ الْأَخْيَارُ، وَيُقَبَّحَ الْقَوْلُ، وَيُحْبَسَنَّ الْعَمَلُ، وَيُقْرَأُ فِي الْقَوْمِ الْمَثْنَاةُ". قُلْتُ: وَمَا الْمَثْنَاةُ؟ قَالَ:" مَا كُتِبَ سِوَى كِتَابِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت قریب ہونے کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ برے لوگوں کو بلندی عطا کی جائے گی اور نیک لوگوں کو پست کیا جائے گا، قبیح بات کی جائے گی، عمل روک لیا جائے گا اور لوگوں میں مثناة کو پڑھا جائے گا، میں نے دریافت کیا: مثناة سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی کتاب کے علاوہ جو کچھ بھی لکھا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12446]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12446]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12447
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَزُولَ الْجِبَالُ عَنْ أَمَاكِنِهَا، وَتَرَوْنَ الْأُمُورَ الْعِظَامَ الَّتِي لَمْ تَكُونُوا تَرَوْنَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ نہیں جائیں گے، اور تم بڑے بڑے امور کو دیکھو گے کہ تم نے اس سے پہلے انہیں نہیں دیکھا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12447]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12447]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6847)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6857»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12448
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَتَرَوْنَ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ أَشْيَاءَ تَسْتَنْكِرُونَهَا عِظَامًا، تَقُولُونَ: هَلْ كُنَّا حَدَّثْنَا بِهَذَا؟ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ - تَعَالَى - وَاعْلَمُوا أَنَّهَا أَوَائِلُ السَّاعَةِ"، حَتَّى قَالَ:" سَوْفَ تَرَوْنَ جِبَالًا تَزُولُ قَبْلَ حَقِّ الصَّيْحَةِ". وَكَانَ يَقُولُ لَنَا:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَدُلَّ الْحَجَرُ عَلَى الْيَهُودِيِّ مُخْتَبِئًا، كَانَ يَطْرُدُهُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ، فَاطَّلَعَ قُدَّامَهُ فَاخْتَفَى، فَيَقُولُ الْحَجَرُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا مَا تَبْغِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قائم ہونے سے پہلے تم ایسی چیزیں دیکھو گے، جنہیں تم بڑا منکر سمجھو گے، تم کہو گے: کیا ہمیں ان کے بارے میں بتایا گیا تھا؟ جب تم ان چیزوں کو دیکھو تو اللہ کا ذکر کرو اور یہ بات جان لو کہ یہ قیامت (قریب آنے) کا آغاز ہے، یہاں تک کہ آپ نے یہ فرمایا: ”عنقریب تم پہاڑوں کو دیکھو گے کہ وہ صور پھونکے جانے سے پہلے اپنی جگہ سے ہٹ جائیں گے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ بھی فرمایا کرتے تھے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک کوئی پتھر یہودی کے خلاف رہنمائی نہیں کرے گا، جو یہودی اس کے پیچھے چھپا ہوا ہو گا، اسے کسی مسلمان نے پیچھے جانے پر مجبور کیا ہو گا، وہ سامنے سے آئے گا، وہ یہودی چھپا ہوا ہو گا، وہ پتھر کہے گا: اے اللہ کے بندے! یہ ہے وہ شخص جسے تم تلاش کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12448]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3414) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7083)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12449
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَظْهَرَ الشُّحُّ وَالْفُحْشُ، وَيُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ، وَتَظْهَرَ ثِيَابٌ تَلْبَسُهَا نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، وَيَعْلُو التُّحُوتُ الْوُعُولَ"، أَكَذَاكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَمِعْتَهُ مِنْ حِبِّي؟ قَالَ: نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قُلْنَا: وَمَا التُّحُوتُ؟ قَالَ: فُسُولُ الرِّجَالِ وَأَهْلُ الْبُيُوتِ الْغَامِضَةِ يُرْفَعُونَ فَوْقَ صَالِحِهِمْ، وَالْوُعُولُ أَهْلُ الْبُيُوتِ الصَّالِحَةِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ کنجوسی اور فحاشی پھیل جائے گی، خائن شخص کو امین بنایا جائے گا، امین کو خائن قرار دیا جائے گا، ایسے لباس ظاہر ہوں گے، جنہیں عورتیں پہنیں گی تو وہ لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، تحوت، وعول پر غالب ہو جائیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: اے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کیا آپ نے میرے محبوب کی زبانی اسی طرح سنا ہے۔ انہوں نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! جی ہاں، ہم نے دریافت کیا: تحوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: گھٹیا لوگ اور تنگ گھروں میں رہنے والے لوگ، وہ لوگ اپنے نیک لوگوں کے اوپر آ جائیں گے، اور وعول سے مراد نیک گھرانے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں صرف سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث منقول ہے، اور وہ بھی کچھ حصہ مذکور ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن حارث بن سفیان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (752)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12450
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَظْهَرَ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ، وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ"، قُلْتُ: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک فتنے ظاہر نہیں ہو جائیں گے، جھوٹ ظاہر نہیں ہو جائے گا، بازار سمٹ جائیں گے، زمانہ سمٹ جائے گا اور ہرج بکثر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ہرج سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: قتل و غارت گری۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جھوٹ بکثرت ہو جائے گا اور بازار سمٹ جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن سمعان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12450]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (519/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12451
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَظْهَرَ الْفُحْشُ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَسُوءُ الْجَارِ، وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ الْمُؤْمِنُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" كَالنَّخْلَةِ، وَقَعَتْ فَلَمْ تَفْسَدْ، وَأُكِلَتْ فَلَمْ تُكْسَرْ، وَوَضَعَتْ طَيِّبًا [ وَكَقِطْعَةِ الذَّهَبِ دَخَلَتِ النَّارَ فَأُخْرِجَتْ فَلَمْ تَزْدَدْ إِلَّا جُودًا ] ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک فحاشی اور رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا عام نہیں ہو جائے گا، برا ہمسایہ ہو گا، امین شخص کو خائن قرار دیا جائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس وقت مومن کا عالم کیا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہد کی مکھی کی مانند ہو گا کہ اگر وہ (کھانے کی چیز میں) گر جائے، تو اسے خراب نہیں کرتی اور اگر کھا لی جائے تو توڑی نہیں جاتی ہے۔ وہ پاکیزہ چیز باہر نکالتی ہے، اور (مومن کی مثال) سونے کے ٹکڑے کی مانند ہو گی، جو آگ میں داخل ہو جائے، تو جب اسے نکالا جائے، تو اس کی عمدگی میں اضافہ ہو چکا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، علی بن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12451]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3401 و 3410 و 3411 و 3412)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6833، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 261، 8613»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12452
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَسَافَدُوا فِي الطَّرِيقِ تَسَافُدَ الْحَمِيرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک لوگ راستوں میں اس طرح (کھلے عام) صحبت نہیں کریں گے، جس طرح گدھے جنسی عمل کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12452]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12452]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3408)، أخرجه مسند البزار برقم: 2353، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6767»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12453
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ وَقَطِيعَةَ الْأَرْحَامِ وَائْتِمَانَ الْخَائِنِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَتَخْوِينَ الْأَمِينِ" أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں فحاشی، فحش کلامی، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا اور خائن شخص کو امین بنانا شامل ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”امین شخص کو خائن قرار دینا“ یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شبیب بن بشر ہے، اور وہ کمزور ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12453]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3414)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12454
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَسُودَ كُلَّ قَبِيلَةٍ مُنَافِقُوهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ہر قبیلے کا سردار اس کا منافق شخص نہیں بن جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں پورا واقعہ ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12454]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3416)، أخرجه مسند البزار برقم: 1434، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9771»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً