الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12448
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَتَرَوْنَ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ أَشْيَاءَ تَسْتَنْكِرُونَهَا عِظَامًا، تَقُولُونَ: هَلْ كُنَّا حَدَّثْنَا بِهَذَا؟ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ - تَعَالَى - وَاعْلَمُوا أَنَّهَا أَوَائِلُ السَّاعَةِ"، حَتَّى قَالَ:" سَوْفَ تَرَوْنَ جِبَالًا تَزُولُ قَبْلَ حَقِّ الصَّيْحَةِ". وَكَانَ يَقُولُ لَنَا:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَدُلَّ الْحَجَرُ عَلَى الْيَهُودِيِّ مُخْتَبِئًا، كَانَ يَطْرُدُهُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ، فَاطَّلَعَ قُدَّامَهُ فَاخْتَفَى، فَيَقُولُ الْحَجَرُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا مَا تَبْغِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قائم ہونے سے پہلے تم ایسی چیزیں دیکھو گے، جنہیں تم بڑا منکر سمجھو گے، تم کہو گے: کیا ہمیں ان کے بارے میں بتایا گیا تھا؟ جب تم ان چیزوں کو دیکھو تو اللہ کا ذکر کرو اور یہ بات جان لو کہ یہ قیامت (قریب آنے) کا آغاز ہے، یہاں تک کہ آپ نے یہ فرمایا: ”عنقریب تم پہاڑوں کو دیکھو گے کہ وہ صور پھونکے جانے سے پہلے اپنی جگہ سے ہٹ جائیں گے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ بھی فرمایا کرتے تھے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک کوئی پتھر یہودی کے خلاف رہنمائی نہیں کرے گا، جو یہودی اس کے پیچھے چھپا ہوا ہو گا، اسے کسی مسلمان نے پیچھے جانے پر مجبور کیا ہو گا، وہ سامنے سے آئے گا، وہ یہودی چھپا ہوا ہو گا، وہ پتھر کہے گا: اے اللہ کے بندے! یہ ہے وہ شخص جسے تم تلاش کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12448]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12448]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3414) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7083)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12448 in Urdu