الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12449
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَظْهَرَ الشُّحُّ وَالْفُحْشُ، وَيُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ، وَتَظْهَرَ ثِيَابٌ تَلْبَسُهَا نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، وَيَعْلُو التُّحُوتُ الْوُعُولَ"، أَكَذَاكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَمِعْتَهُ مِنْ حِبِّي؟ قَالَ: نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قُلْنَا: وَمَا التُّحُوتُ؟ قَالَ: فُسُولُ الرِّجَالِ وَأَهْلُ الْبُيُوتِ الْغَامِضَةِ يُرْفَعُونَ فَوْقَ صَالِحِهِمْ، وَالْوُعُولُ أَهْلُ الْبُيُوتِ الصَّالِحَةِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ کنجوسی اور فحاشی پھیل جائے گی، خائن شخص کو امین بنایا جائے گا، امین کو خائن قرار دیا جائے گا، ایسے لباس ظاہر ہوں گے، جنہیں عورتیں پہنیں گی تو وہ لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، تحوت، وعول پر غالب ہو جائیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: اے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کیا آپ نے میرے محبوب کی زبانی اسی طرح سنا ہے۔ انہوں نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! جی ہاں، ہم نے دریافت کیا: تحوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: گھٹیا لوگ اور تنگ گھروں میں رہنے والے لوگ، وہ لوگ اپنے نیک لوگوں کے اوپر آ جائیں گے، اور وعول سے مراد نیک گھرانے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں صرف سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث منقول ہے، اور وہ بھی کچھ حصہ مذکور ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن حارث بن سفیان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (752)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12449 in Urdu