الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ تَوْقِيرِ الْكَبِيرِ وَرَحْمَةِ الصَّغِيرِ
بڑے کی تعظیم کرنا اور چھوٹے پر مہربانی کرنا
حدیث نمبر: 12610
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص میری اُمت میں سے نہیں ہے، جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربان نہیں ہوتا اور ہمارے عالم کے حق کو نہیں پہچانتا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12610]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12610]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22249»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 12611
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرِ الْكَبِيرَ، وَيَرْحَمِ الصَّغِيرَ، وَيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ:" وَيَعْرِفْ لَنَا حَقَّنَا". وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور چھوٹے پر رحم نہیں کرتا اور نیکی کا حکم نہیں دیتا اور برائی سے منع نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ اسے نقل کیا ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ”اور ہمارے لئے ہمارے حق کو نہیں پہچانتا۔“ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام أحمد کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12611]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1956 و 1955) اخرجه احمد فى المسند (2329)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2325، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 458، 464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12612
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَيُؤَاخِي فِينَا وَيَزُورُ".
وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ”ہماری خاطر بھائی چارہ نہیں کرتا اور ملتا نہیں ہے۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے امام طبرانی کی سند میں ایک سے زیادہ راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12612]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4242 و 4241 و 3476)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12613
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَسَهْلُ بْنُ تَمَّامٍ ثِقَةٌ يُخْطِئُ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم یں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربان نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور ایک راوی سہل بن تمام ہے جو ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12613]

حدیث نمبر: 12614
وَعَنْ وَاثِلَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْقَعِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ وَاثِلَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ وَاثِلَةَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور زہری نامی راوی نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12614]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور زہری نامی راوی نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (95/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12615
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12615]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12615]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7922 و 7703)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12616
وَعَنْهُ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أُتِيَ بِقَدَحٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ:" خُذْ". فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ: خُذْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اشْرَبْ، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا، فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدٍ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدٍ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے آپ کے کچھ اور اصحاب بھی تھے، اسی دوران ایک پیالہ لایا گیا جس میں مشروب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لے لو، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پیالہ لے لیا اور پینے سے پہلے انہوں نے پھر آپ کی خدمت میں گزارش کی، اے اللہ کے نبی! آپ لے لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پیو کیونکہ برکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہے، جو شخص ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12616]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12616]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7895)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12617
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْكُبْرَ الْكُبْرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بڑے کو، بڑے کو (پہلے موقع دو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12617]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1958)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
2. بَابُ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ مَعَ الْأَكَابِرِ
بھلائی اور برکت بڑوں کے ساتھ ہے
حدیث نمبر: 12618
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْرُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ".
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ: نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ: نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بھلائی تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے۔“ امام بزار کی سند میں ایک راوی نعیم بن حماد ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12618]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1957)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 218، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
3. بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ
معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12619
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتٍ مَدْحُوسٍ [ مِنَ النَّاسِ ] ، فَقَامَ بِالْبَابِ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمِينًا وَشِمَالًا فَلَمْ يَرَ مَوْضِعًا، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ، فَلَفَّهُ ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" اجْلِسْ عَلَيْهِ". فَأَخَذَهُ جَرِيرٌ، فَضَمَّهُ ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ رَدَّهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا أَكْرَمْتَنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک ایسے گھر میں موجود تھے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں بائیں دیکھا لیکن آپ کو کوئی جگہ نظر نہیں آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اسے لپیٹا اور پھر اسے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی طرف پھینک دیا اور فرمایا: تم اس پر بیٹھ جاؤ۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا، اسے اپنے ساتھ لگایا، پھر اس کو بوسہ دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس کر دی۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کی بھی عزت افزائی کرے، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے، تو اس کی عزت افزائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں عون بن عمرو قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں عون بن عمرو قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (793)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف