🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ
معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12619
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتٍ مَدْحُوسٍ [ مِنَ النَّاسِ ] ، فَقَامَ بِالْبَابِ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمِينًا وَشِمَالًا فَلَمْ يَرَ مَوْضِعًا، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ، فَلَفَّهُ ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" اجْلِسْ عَلَيْهِ". فَأَخَذَهُ جَرِيرٌ، فَضَمَّهُ ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ رَدَّهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا أَكْرَمْتَنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک ایسے گھر میں موجود تھے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں بائیں دیکھا لیکن آپ کو کوئی جگہ نظر نہیں آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اسے لپیٹا اور پھر اسے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی طرف پھینک دیا اور فرمایا: تم اس پر بیٹھ جاؤ۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا، اسے اپنے ساتھ لگایا، پھر اس کو بوسہ دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس کر دی۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کی بھی عزت افزائی کرے، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے، تو اس کی عزت افزائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں عون بن عمرو قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (793)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12619 in Urdu