الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ
معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12620
وَعَنْهُ قَالَ: لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي:" يَا جَرِيرُ، لِأَيِّ شَيْءٍ جِئْتَنَا؟". قُلْتُ: لِأُسْلِمَ عَلَى يَدَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَلْقَى إِلَيَّ كِسَاءَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے جریر تم کس لئے ہمارے پاس آئے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے لئے آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر میری طرف بڑھائی اور پھر اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے، تو اس کی عزت افزائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12620]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2358 و 2266)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6286»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12620 in Urdu