🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. بَابُ تَنَقَّهُ وَتَوَقَّهُ
بچ کے رہو، اور پرہیز کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13109
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" تَنَقَّهُ وَتَوَقَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَقَالَ: مَعْنَى هَذَا عِنْدَنَا - وَاللَّهُ أَعْلَمُ -: أَنََّكَ تَنَقَّ الصَّدِيقَ وَاحْذَرْهُ، وَبَلَغَنِي عَنْ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُ فَسَّرَهُ بِمَعْنًى آخَرَ قَالَ: مَعْنَاهُ: اتَّقِ الذُّنُوبَ، وَاحْذَرْ عُقُوبَتَهَا. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”بچ کے رہو اور پرہیز کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے، ویسے تو اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن ہمارے نزدیک اس کا مفہوم یہ ہے کہ تم دوست اچھا اختیار کرو اور اس سے بچ کے رہو، اور بعض اہل علم کے حوالے سے مجھ تک یہ بات پہنچی ہے۔ انہوں نے اس کا ایک اور مفہوم بیان کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: اس کا مفہوم یہ ہے کہ تم گناہوں سے بچ کے رہو اور اس کی سزا سے پرہیز کرو۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسعر بن کدام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (754)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 722»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
119. بَابُ احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ
لوگوں کے بارے میں برے گمان سے احتیاط کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13110
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بدگمانی کے ذریعے لوگوں سے اپنی حفاظت کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (602)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9454»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
120. بَابُ سَتَكُونُ النَّاسُ ذِئَابٌ
عنقریب لوگ بھیڑیے ہو جائیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13111
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ هُمْ ذِئَابٌ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذِئْبًا أَكَلَتْهُ الذِّئَابُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَزِيَادُ النُّمَيْرِيُّ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ بھیڑیے ہو جائیں گے، اور جو شخص بھیڑیا نہیں ہو گا: اسے بھیڑیے کھا لیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی زیاد نمیری ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (740)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
121. بَابٌ فِيمَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَعَكْسُهُ
اس شخص کا بیان جس کے شر سے بچاتا ہے، اور جس سے بھلائی کی توقع نہیں رکھی جاتی ہے یا جو اس کے برعکس ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13112
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ، وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سب سے برے لوگ وہ ہیں کہ جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے اور ان سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے اور تمہارے سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جن سے بھلائی کی توقع رکھی جائے اور جن کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13112]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3910) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
122. بَابُ لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ
مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13113
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيِّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ وَهُمَا ضَعِيفَانِ وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اسحاق بن ابراہیم حنینی کے حوالے سے کثیر بن عبداللہ مزنی سے نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (78)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
123. بَابُ مَنِ اخْتَبَرَ النَّاسَ هَجَرَهُمْ
جو لوگوں کو آزماتا ہے، وہ ان سے لاتعلق ہو جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13114
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَخْبُرْ تَقْلُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم (لوگوں کو) آزما لو، تم انہیں ناپسند کرو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13114]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (189)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13115
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: ثِقْ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا. وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَخْبُرْ تَقْلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ..
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ یہ فرماتے تھے: ”لوگوں پر اعتماد کرنے میں مہلت دو! (یعنی جلدی نہ کرو)۔“ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ یہ بھی فرماتے تھے: ”تم (لوگوں کو) آزما لو، تم انہیں ناپسند کرو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13115]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
124. بَابُ اعْتَبَرَ النَّاسُ بِإِخْوَانِهِمْ
لوگوں کا اندازہ، ان کے بھائیوں (یا دوستوں) کے حوالے سے لگاؤ!
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13116
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:" اعْتَبَرُوا النَّاسُ بِإِخْوَانِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”لوگوں کا اندازہ ان کے بھائیوں (یعنی دوستوں) کے حوالے سے لگاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن عطاء ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8919)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
125. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّمْتِ الْهَدْي
طور طریقوں اور عادات کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13117
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْهَدْيُ الصَّالِحُ وَالسَّمْتُ الصَّالِحُ وَالِاقْتِصَادُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ:" خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَايِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھا طور طریقہ اور اچھی عادات اور میانہ روی نبوت کے سینتالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”نبوت کے پچیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12609)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4776، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2693»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13118
وَعَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْهَدْيُ الصَّالِحُ وَالسَّمْتُ الصَّالِحُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان صحابی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”اچھی عادات اور اچھا طور طریقہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں