🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. بَابٌ فِيمَنِ افْتَخَرَ بِأَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ
اس شخص کا بیان، جو اہل جاہلیت کے حوالے سے، فخر کا اظہار کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13089
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّكُمْ بَنُو آدَمَ، وَآدَمُ مِنْ تُرَابٍ، لَيَنْتَهِيَنَّ قَوْمٌ يَفْخَرُونَ بِآبَائِهِمْ، أَوْ لَيَكُونُنَّ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنَ الْجِعْلَانِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد ہو، اور سیدنا آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا گیا تھا، لوگ اپنے آباؤ اجداد پر فخر کرنے سے یا تو باز آ جائیں گے، یا پھر وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جعلان (نامی کیڑے یا پرندے) سے زیادہ بے حیثیت ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حسین عرنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13089]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2043 و 3584)، أخرجه مسند البزار برقم: 2938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13090
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ذُكِرَ عِنْدَهُ شَرَفُ الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ: دَعُوا هَذَا فَإِنَّ الْإِسْلَامَ عَمَّرَ بُيُوتًا كَانَتْ خَامِلَةً، وَأَخْمَلَ بُيُوتًا كَانَتْ عَامِرَةً، فَإِنْ أَبَيْتُمْ، فَإِنَّ أَخَا بَنِي تَمِيمِ بْنِ جُدْعَانَ لَمَّا مَاتَ تَقَسَّمَ النَّاسُ الْمَجْدَ بَعْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا، ان کے سامنے زمانہ جاہلیت کے شرف کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اسے چھوڑ دو کیونکہ اسلام نے ایسے گھروں کو آباد کیا ہے، جو بے آباد تھے اور ایسے گھروں کو بے آباد کر دیا ہے، جو پہلے آباد تھے، اگر تم نہیں مانتے تو بنو تمیم بن جدعان سے تعلق رکھنے والا فرد جب فوت ہوا، تو اس کے بعد لوگوں نے بزرگی کو آپس میں تقسیم کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13090]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
112. بَابٌ فِيمَنْ يُعَيِّرُ بِالنَّسَبِ أَوْ غَيْرِهِ
اس شخص کا بیان جو نسب کے حوالے سے یا کسی اور حوالے سے (کسی دوسرے شخص کو) عار دلائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13091
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَبَبْتُ رَجُلًا فِي الْإِسْلَامِ بِأُمٍّ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَاسْتَعْدَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكَ شُعْبَةٌ مِنَ الْكُفْرِ". فَلَمَّا ذَكَرَ الْكُفْرَ اضْطَرَبَتْ رِجْلَايَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَسُبُّ مُسْلِمًا بَعْدَهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک مسلمان شخص کو اس کی زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والی ماں کے حوالے سے برا کہا:، اس شخص نے میرے خلاف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر کفر کا ایک شعبہ ہے“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کفر کا ذکر کیا تو میری ٹانگیں کانپنے لگیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اس کے بعد کبھی کسی مسلمان کو برا نہیں کہوں گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13091]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2037)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13092
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ، حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ، فَاسْتَبَّا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: يَا حَبَشِيٌّ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا قِبْطِيٌّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولُوا هَذَا، إِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: يَا قِبْطِيُّ مَكَانَ: يَا نَبَطِيُّ، وَقَالَ:" مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ" مَكَانَ:" أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ عَلَى ضَعْفِهِ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے، ان میں سے ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا، ان دونوں کا جھگڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن رہے تھے، اُن میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اے حبشی! دوسرے نے کہا: اے قبطی! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس طرح نہ کہو! تم دونوں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”اے نبطی“ کی جگہ ”اے قبطی“ کے الفاظ نقل کئے ہیں اور ”اصحاب محمد“ کی جگہ ”آل محمد“ کے الفاظ نقل کئے ہیں۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوز یاد ہے اور وہ اپنے ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (573) أخرجه ابو يعلى فى المسند (4146)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 546، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2553، 2735، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13093
وَعَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُؤْذُوا عِبَادَ اللَّهِ، وَلَا تُعَيِّرُوهُمْ، وَلَا تَطْلُبُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَطَلَّبَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، طَلَبَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَفْضَحَهُ فِي بَيْتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کے بندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ، تم انہیں عار نہ دلاؤ، تم ان کے پوشیدہ معاملات تلاش نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو کر اس شخص کو رسوائی کا شکار کر دے گا، جبکہ وہ (شخص) اپنے گھر میں موجود ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13093]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (279/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21896»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
113. بَابُ مَثَلِ الْمُؤْمِنِ مِنْ أَهْلِ الْإِيمَانِ
اہل ایمان سے تعلق رکھنے والے مومن کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13094
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ مِنْ أَهْلِ الْإِيمَانِ، بِمَنْزِلَةِ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ، يَأْلَمُ الْمُؤْمِنُ لِأَهْلِ الْإِيمَانِ كَمَا يَأْلَمُ الْجَسَدُ لِمَا فِي الرَّأْسِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللهِ بْنِ ثَابِتٍ وَهُوَ ثِقَةٌ رَوَاهُ الطِّبَرَانِيُّ فِي الَّأُسْطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَوَّارِ بْنِ عُمَارَةَ الرَّمْلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل ایمان سے تعلق رکھنے والا ایک مومن جسم میں موجود سر کی مانند ہے کہ مومن کو اہل ایمان کے حوالے سے تکلیف محسوس ہوتی ہے، جس طرح جسم کو سر میں موجود (تکلیف کی وجہ سے) تکلیف محسوس ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن ثابت کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سوار بن عمارہ رملی معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13094]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5743) أخرجه احمد فى المسند (340/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22370، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5743»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13095
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ بَشِيرِ بْنِ سَعْدٍ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مومن دوسرے مومن کے لئے ایک عمارت کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے کو مضبوط کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن نبہان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ آگے چل کر نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13095]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5714»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
114. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ
مومن الفت رکھتا ہے، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13096
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مؤمن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے، ایسے شخص میں بھلائی نہیں ہے جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13096]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3591) اخرجه احمد فى المسند (400/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13097
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے، اور ایسے شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13097]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5744) اخرجه احمد فى المسند (335/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13098
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يُؤَالِفُ وَلَا يُؤْلَفُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مومن الفت رکھتا ہے، اور ایسے شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13098]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8976)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں