🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ
لوگوں کے درمیان اصلاح کروانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13059
وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" كُلُّ الْكَذِبِ يُكْتَبُ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِلَّا ثَلَاثًا: الرَّجُلُ يَكْذِبُ فِي الْحَرْبِ ; فَإِنَّ الْحَرْبَ خُدْعَةٌ، وَالرَّجُلُ يَكْذِبُ الْمَرْأَةَ فَيُرْضِيهَا، وَالرَّجُلُ يَكْذِبُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ فَيُصْلِحُ بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ الصُّلْحِ فِي الْأَحْكَامِ.
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر جھوٹ انسان کے خلاف نوٹ کیا جاتا ہے البتہ تین قسموں کا معاملہ مختلف ہے، آدمی جنگ کے دوران غلط بیانی کرے کیونکہ جنگ دھوکے کا نام ہے، آدمی عورت (یعنی بیوی) کے ساتھ جھوٹ بولے: اور اسے راضی کرے، آدمی دو آدمیوں کے درمیان صلح کروانے کے لئے جھوٹ بولے:۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے احکام سے متعلق کتاب میں صلح کرنے سے متعلق باب میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13059]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13060
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ: حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ، فَاسْتَبَّا يَوْمًا فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا حَبَشِيُّ، وَقَالَ الْآخَرُ: يَا قِبْطِيُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولَا هَكَذَا، أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا، ایک دن ان دونوں کے درمیان تکرار ہو گئی تو ان دونوں میں سے ایک نے کہا: اے حبشی، دوسرے نے کہا: اے قبطی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں اس طرح نہ کہو! تم دونوں آل محمد سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13060]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
104. بَابُ الِاعْتِذَارِ
عذر پیش کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13061
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنِ اعْتَذَرَ إِلَى أَخِيهِ فَلَمْ يَعْذُرْ، أَوْ لَمْ يَقْبَلْ عُذْرَهُ، كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ خَطِيئَةِ صَاحِبِ مَكْسٍ".
قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: وَالْمِكَاسُ: الْعِشَارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کے سامنے عذر پیش کرے اور وہ اس کا عذر قبول نہ کرے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو اس شخص کو ٹیکس (یعنی بھتہ) وصول کرنے والے کی مانند گناہ ہوتا ہے۔“ ابوزبیر کہتے ہیں: مکاس سے مراد عشار ہے (یعنی عشر یعنی بھتہ وصول کرنے والا شخص ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اعین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13061]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13062
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنِ تُنُصِّلَ إِلَيْهِ فَلَمْ يَقْبَلْ، لَمْ يَرِدْ عَلَى الْحَوْضِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُتَيْبَةَ الرِّفَاعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے سامنے بری ہونے کا اظہار کیا جائے (یا معذرت پیش کی جائے) اور وہ قبول نہ کرے، تو وہ میرے حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن قتیبہ رفاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13062]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1033)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13063
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" عِفُّوا تَعِفَّ نِسَاؤُكُمْ، وَبَرُّوا آبَاءَكُمْ تَبَرُّكُمْ أَبْنَاؤُكُمْ، وَمَنِ اعْتَذَرَ إِلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ مِنْ شَيْءٍ بَلَغَهُ عَنْهُ، فَلَمْ يَقْبَلْ عُذْرَهُ، لَمْ يَرِدْ عَلَى الْحَوْضِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ زَيْدٍ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ پاکدامن رہو تمہاری عورتیں پاکدامن رہیں گی، تم لوگ اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ نیکی کرو تمہارے بچے تمہارے ساتھ نیکی کریں گے، جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے سامنے کسی ایسی چیز کے حوالے سے عذر پیش کرے جو اس کے بارے میں اس تک پہنچی ہو، اور وہ دوسرا شخص اس کے عذر کو قبول نہ کرے، تو وہ (دوسرا شخص) میرے حوض پر وارد نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن زید عمری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13063]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6291»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
105. بَابُ تَعَافُّوا تَسْقُطُ الضَّغَائِنُ
ایک دوسرے کو معاف کر دو! ناراضگیاں ختم ہو جائیں گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13064
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" تَعَافُّوا تَسْقُطُ الضَّغَائِنُ بَيْنَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک دوسرے کو معاف کر دو تمہارے درمیان ناراضگیاں ختم ہو جائیں گی۔“
یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13064]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2058)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
106. بَابُ مَا يُصَفِّي الْوُدَّ
کون سی چیز محبت کو نکھار دیتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13065
عَنْ شَيْبَةَ الْحَجَبِيِّ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" ثَلَاثٌ يُصَفِّينَ لَكَ وُدَّ أَخِيكَ: تُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيتَهُ، وَتُوَسِّعُ لَهُ فِي الْمَجْلِسِ، وَتَدْعُوهُ بِأَحَبِّ أَسْمَائِهِ إِلَيْهِ".
شیبہ حجبی اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں، تمہارے لئے تمہارے بھائی کی محبت کو نکھار دیں گی، جب تم اس سے ملو تو اس کو سلام کرو محفل میں اس کے لئے گنجائش پیدا کرو اور اسے اس نام سے پکارو جو اس کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13065]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8365»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13066
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَتَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ بیمار ہو تو تم اس کی عیادت کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالملک بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13066]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابٌ فِي التَّوَاضُعِ
تواضع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13067
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:
" يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: مَنْ تَوَاضَعَ لِي هَكَذَا - وَجَعَلَ يَزِيدُ بَاطِنَ كَفِّهِ إِلَى الْأَرْضِ وَأَدْنَاهَا إِلَى الْأَرْضِ - رَفَعْتُهُ هَكَذَا - وَجَعَلَ بَاطِنَ كَفَّيْهِ إِلَى السَّمَاءِ، وَرَفَعَهُمَا نَحْوَ السَّمَاءِ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَيُّهَا النَّاسُ تَوَاضَعُوا; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ وَقَالَ: انْتَعِشْ نَعَشَكَ اللَّهُ، فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ عَظِيمٌ وَفِي نَفْسِهِ صَغِيرٌ، وَمَنْ تَكَبَّرَ قَصَمَهُ اللَّهُ وَقَالَ: اخْسَأْ، فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ صَغِيرٌ وَفِي نَفْسِهِ كَبِيرٌ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ سَعِيدُ بْنُ سَلَامٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے اور شاید یہ مرفوع حدیث ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: جو شخص میرے لئے اس طرح تواضع اختیار کرتا ہے، یہاں یزید نامی راوی نے اپنی ہتھیلی زمین کی طرف کی اور اسے زمین کے قریب کر دیا (اور پھر یہ الفاظ نقل کے:) میں اسے اس طرح بلند کرتا ہوں، پھر انہوں نے اپنی ہتھیلی آسمان کی طرف کی اور دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر دیے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر یہ بات بیان کی: ”اے لوگو! تواضع اختیار کرو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے سربلندی عطا کرتا ہے اور وہ فرماتا ہے: تم قائم (یا سیدھے) ہو جاؤ! اللہ تعالیٰ تمہیں قائم (یا سیدھا) رکھے، تو ایسا شخص لوگوں کی نظروں میں بڑا ہوتا ہے، اور اپنے من میں چھوٹا ہے، اور جو شخص تکبر اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے کاٹ دیتا ہے اور فرماتا ہے: تم رسوا ہو جاؤ، تو وہ لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہوتا ہے، اور خود کو بڑا سمجھ رہا ہوتا ہے۔“
امام أحمد کے رجال اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13067]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (187) اخرجه احمد فى المسند (309)، أخرجه مسند أحمد برقم: 311، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 618، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8303»

الحكم على الحديث:
ورجال أحمد والبزار رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13068
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ تَوَاضَعَ لِي هَكَذَا - وَأَشَارَ بِبَاطِنِ كَفِّهِ إِلَى الْأَرْضِ - رَفَعْتُهُ هَكَذَا - وَأَشَارَ بِبَاطِنِ كَفِّهِ إِلَى السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میرے لئے اس طرح تواضع اختیار کرتا ہے، راوی نے اپنی ہتھیلی زمین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی، میں اسے اس طرح بلند کر دیتا ہوں، راوی نے اپنی تھیلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن مثنیٰ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (645)، أخرجه مسند البزار برقم: 175، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 618، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 209»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں