🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابٌ فِيمَنْ لَعَنَ مَا لَيْسَ بِأَهْلِ اللَّعْنَةِ
اس شخص کا بیان جو ایسے شخص پر لعنت کرتا ہے، جو لعنت کا اہل نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13019
عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ جَرْوَلٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُكَنَّى أَبَا عُمَيْرٍ، أَنَّهُ كَانَ صَدِيقًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ زَارَهُ فِي أَهْلِهِ فَلَمْ يَجِدْهُ، قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ عَلَى أَهْلِهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَسْقَى، فَبَعَثْتُ الْجَارِيَةَ تَجِيئُهُ بِشَرَابٍ مِنَ الْجِيرَانِ، فَأَبْطَأَتْ فَلَعَنَهَا، فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ، فَجَاءَ أَبُو عُمَيْرٍ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لَيْسَ مِثْلُكَ يُغَارُ عَلَيْهِ، هَلَّا سَلَّمْتَ عَلَى أَهْلِ أَخِيكَ، وَجَلَسْتَ وَأَصَبْتَ مِنَ الشَّرَابِ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ، فَأَرْسَلْتُ الْجَارِيَةَ فَأَبْطَأَتْ، إِمَّا لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُمْ شَرَابٌ، وَإِمَّا رَغِبُوا عَمَّا عِنْدَهُمْ، فَأَبْطَأَتِ الْخَادِمَةُ فَلَعَنْتَهَا، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِنَّ اللَّعْنَةَ إِذَا وُجِّهَتْ إِلَى مَنْ وُجِّهَتْ إِلَيْهِ، فَإِنْ أَصَابَتْ عَلَيْهِ سَبِيلًا، أَوْ وَجَدَتْ فِيهِ مَسْلَكًا، وَإِلَّا قَالَتْ: يَا رَبِّ، وُجِّهْتُ إِلَى فُلَانٍ، فَلَمْ أَجِدْ فِيهِ مَسْلَكًا، وَلَمْ أَجِدُ عَلَيْهِ سَبِيلًا. فَيُقَالُ لَهَا: ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ. فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ الْخَادِمُ مَعْذُورَةً، فَتَرْجِعُ اللَّعْنَةُ فَأَكُونُ سَبَبَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَلَكِنَّ الظَّاهِرَ أَنَّ صَدِيقَ ابْنِ مَسْعُودٍ الَّذِي يَزُورُهُ هُوَ ثِقَةٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عیزار بن جرول اپنی قوم کے ایک فرد جن کی کنیت ابوعمیر تھی، ان کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دوست تھے، ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان کے گھر ان سے ملنے کے لئے آئے، تو انہوں نے ان کو گھر نہیں پایا، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے گھر والوں سے اندر آنے کی اجازت مانگی، سلام کیا، پینے کے لئے کچھ مانگا، تو اس شخص کی اہلیہ نے ایک کنیز کو بھیجا، جو پڑوسیوں کے پاس سے مشروب ان کے پاس لے کے آئی، اس کو آنے میں تاخیر ہو گئی، تو سیدنا عبداللہ اللہ رضی اللہ عنہ نے ان کنیز پر لعنت کی، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ گھر سے باہر نکل آئے، اسی دوران ابوعمیر آ گئے، انہوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ جیسے افراد پر غصہ نہیں کیا جا سکتا ہے، آپ نے اپنے بھائی کی بیوی (یا گھر والوں کو) سلام کیوں نہیں کیا اور بیٹھ کر کچھ پیا کیوں نہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے ایسا ہی کیا تھا، تو اس خاتون نے کنیز کو بھیجا، اسے آنے میں تاخیر ہو گئی، یا تو یہ ہے کہ پڑوسیوں کے پاس پینے کے لئے کچھ نہیں ہو گا یا پھر یہ ہے کہ وہ کسی وجہ سے دینا نہیں چاہتے ہوں گے، جب خادمہ کو آنے میں تاخیر ہو گئی تو میں نے اس پر لعنت کر دی اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب لعنت کسی طرف بھیجی جاتی ہے، تو جس کی طرف وہ بھیجی گئی ہو اگر اس کو وہاں تک جانے کے لئے راستہ مل جائے (راوی کو شک ہے، یہاں کچھ الفاظ مختلف ہیں لیکن مفہوم یہی ہے) تو ٹھیک ہے ورنہ وہ یہ کہتی ہے: اے میرے پروردگار! مجھے فلاں کی طرف بھیجا گیا اور میں نے وہاں جانے کا راستہ نہیں پایا اور میں نے اس کی کوئی گزرگاہ نہیں پائی، تو اس لعنت سے کہا: جاتا ہے: تو تم اس طرف واپس چلی جاؤ جہاں سے تم آئی ہو (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ خادمہ معذور ہو گی اور لعنت واپس آ جائے گی اور میں اس کا ہدف بن جاؤں گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ابوعمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا وہ دوست جس سے وہ ملنے کے لئے آئے تھے وہ ثقہ ہی ہو گا باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3876)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13020
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَلْعَنَ شَيْئًا فَافْعَلْ، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ إِذَا خَرَجَتْ مِنْ صَاحِبِهَا فَكَانَ الْمَلْعُونُ لَهَا أَهْلًا أَصَابَتْهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا أَهْلًا فَكَانَ اللَّاعِنُ لَهَا أَهْلًا، رَجَعَتْ عَلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا أَهْلًا أَصَابَتْ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا أَوْ مَجُوسِيًّا، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَلْعَنَ شَيْئًا أَبَدًا فَافْعَلْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: يَضَعُ الْحَدِيثَ، وَكَذَّبَهُ غَيْرُهُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر تم سے ہو سکے کہ تم کسی پر لعنت نہ کرو، تو تم ایسا کرو کیونکہ جب لعنت اپنے متعلقہ فرد سے نکلتی ہے، تو اگر ملعون شخص اس کا اہل ہو، تو وہ اس تک پہنچ جاتی ہے، اور اگر وہ اس کا اہل نہ ہو، تو پھر لعنت کرنے والا اس کا اہل ہو گا، اور وہ اس کی طرف واپس آ جاتی ہے، اور اگر وہ بھی اس کا اہل نہ ہو، تو وہ کسی یہودی یا عیسائی یا مجوسی تک پہنچ جاتی ہے، تو اگر تم سے ہو سکے تو تم کبھی کسی چیز پر لعنت نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن جعد ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ حدیث ایجاد کرتا ہے ان کے علاوہ دیگر افراد نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے، اور اس روایت کی سند میں ایسا راوی بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13020]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
94. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَبَّهُ أَحَدٌ
جس شخص کو جب کوئی برا کہے تو وہ کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13021
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَبَّ رَجُلٌ رَجُلًا عِنْدَهُ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ الْمَسْبُوبُ يَقُولُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَمَا إِنَّ مَلَكًا يَذُبُّ عَنْكَ، كُلَّمَا شَتَمَكَ هَذَا قَالَ لَهُ: بَلْ أَنْتَ، وَأَنْتَ أَحَقُّ بِهِ، فِإِذَا قَالَ لَهُ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ قَالَ: لَا بَلْ أَنْتَ أَحَقُّ بِهِ"..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے دوسرے شخص کو برا کہا: تو جس شخص کو برا کہا: گیا تھا اس نے یہ کہنا شروع کیا کہ تم پر سلامتی نازل ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں کے درمیان ایک فرشتہ موجود تھا جو تم سے ہر وہ چیز پرے کر رہا تھا جو وہ تمہارے خلاف برا کہہ رہا تھا، اور فرشتہ اس کو یہ کہہ رہا تھا بلکہ تم ایسے ہو، اور تم اس کے زیادہ حق دار ہو، اور جب تم نے اسے جواب میں یہ کہا: کہ تم پر سلامتی نازل ہو، تو فرشتے نے کہا: جی نہیں بلکہ تم اس کے زیادہ حق دار ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13021]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (445/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23233»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
95. بَابٌ فِي الْمُسْتَبَّيْنِ
ایک دوسرے کو برا کہنے والے افراد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13022
عَنْ عِيَاضِ بْنِ حَمَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِثْمُ الْمُسْتَبَّيْنِ مَا قَالَا عَلَى الْبَادِئِ مِنْهُمَا، مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ، وَالْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَكَاذَبَانِ وَيَتَهَاتَرَانِ".
سیدنا عیاض بن حماد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد میں گناہ اس شخص پر ہوتا ہے، جس نے آغاز کیا ہو، جب تک مظلوم نے زیادتی نہ کی ہو اور ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد دو شیطان ہوتے ہیں، وہ دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں جھوٹ بولتے ہیں اور ایک دوسرے کے مقابلے میں باطل بات کا دعویٰ کرتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13022]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2032) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/17) اخرجه احمد فى المسند (162/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17033، 17035، 17873، وأخرجه مسند البزار برقم: 3493، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20256»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13023
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عِيَاضٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي يَسُبُّنِي، وَهُوَ دُونِي، عَلَيَّ بَأْسٌ أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْهُ؟ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری قوم کے ایک فرد نے مجھے برا کہا:، وہ مجھ سے کمتر حیثیت رکھتا ہے، کیا مجھ پر کوئی حرج ہو گا کہ اگر میں اس سے بدلہ لوں؟۔۔۔۔۔۔۔ بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13023]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (266/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13024
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَعَلَى الْبَادِئِ مِنْهُمَا، حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ أَبِي يَعْلَى وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد جو کچھ بھی کہتے ہیں تو اس کا وبال ان میں سے آغاز کرنے والے پر ہی ہوتا ہے، جب تک مظلوم زیادتی نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد ابوعلی سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13024]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4259)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
96. بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُخَاصَمَةِ النَّاسِ
لوگوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13025
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِيَّاكَ وَمَشَّارَّةَ النَّاسِ ; فَإِنَّهَا تَدْفِنُ الْغُرَّةَ وَتُظْهِرُ الْعَوْرَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، عَنْ شَيْخِهِ ابْنِ الْحَسَنِ بْنِ هُزَيْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے ساتھ جھگڑا کرنے سے بچو کیونکہ یہ چیز عزت کو دفن کر دیتی ہے اور پوشیدہ چیزوں کو ظاہر کر دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اپنے استاد محمد بن حسن بن ہزیم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13025]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
97. بَابٌ فِي الشَّيْخِ الْجَهُولِ وَالْبَذِيءِ وَالْفَاجِرِ
جاہل، بدزبان، فاجر بوڑھے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13026
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا يُحِبُّ اللَّهُ الشَّيْخَ الْجَهُولَ، وَلَا الْغَنِيَّ الظَّلُومَ، وَلَا الْفَقِيرَ الْمُخْتَالَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ جاہل بوڑھے ظالم خوشحال اور متکبر غریب کو پسند نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13026]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 860»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13027
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ، إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ الْغَنِيَّ الْحَلِيمَ الْمُتَعَفِّفَ، وَيُبْغِضُ الْبَذِيءَ الْفَاجِرَ السَّائِلَ الْمُلِحَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوتا جب تک اس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے بھلائی کی بات کہنی چاہیے یا خاموش رہنا چاہئے، ہے شک اللہ تعالیٰ خوشحال بردبار پاکدامن شخص کو پسند کرتا ہے، اور وہ بدزبان گنہگار مانگنے والے لپٹ جانے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13027]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2031)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
98. بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ
مرحومین کو برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13028
عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ: نَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَنْ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَانَا عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى، فَلِمَ تَسُبُّ عَلِيًّا - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَقَدْ مَاتَ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَنَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کی، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مرحومین کو برا کہنے سے منع کیا ہے، تو آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر کیوں تنقید کر رہے ہیں جبکہ وہ انتقال کر چکے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4973 و 4974 و 4975)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18802، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4974، 4975»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں