🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَمَرَاتِبِ النَّاسِ فِيهِ
غصہ کرنے اور اس بارے میں لوگوں کے مراتب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12979
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:
" سَأُحَدِّثُكُمْ بِأُمُورِ النَّاسِ وَاخْتِلَافِهِمْ. الرَّجُلُ يَكُونُ سَرِيعَ الْغَضَبِ سَرِيعَ الْفَيْءِ، فَلَا عَلَيْهِ وَلَا لَهُ كَفَافًا، وَالرَّجُلُ يَكُونُ بَعِيدَ الْغَضَبِ، سَرِيعَ الْفَيْءِ، فَذَاكَ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَالرَّجُلُ يَقْتَضِي الَّذِي لَهُ وَيَقْتَضِي الَّذِي عَلَيْهِ، فَذَاكَ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَالرَّجُلُ يَقْتَضِي الَّذِي لَهُ، وَيَمْطُلُ النَّاسَ بِالَّذِي عَلَيْهِ، فَذَاكَ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا ثِقَتَانِ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں عنقریب تمہیں لوگوں کے امور اور ان کے اختلاف (یعنی درجہ کے اعتبار سے مختلف ہونے) کے بارے میں بتاؤں گا، ایک شخص غصے کا تیز ہوتا ہے، اور اس کا غصہ جلدی ختم ہو جاتا ہے، ایسے شخص پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، اور اس کو کوئی ثواب بھی نہیں ملے گا، برابر کا معاملہ ہو گا، ایک شخص دیر سے غصے میں آتا ہے اور جلدی غصہ ختم ہو جاتا ہے۔ اس شخص کو اجر ملے گا، اس شخص کے ذمہ کوئی گناہ نہیں ہو گا، ایک شخص وہ چیز چاہتا ہے جو اس کا حق ہوتا ہے، اور وہ ادا کرتا ہے جو اس کے ذمہ لازم ہوتی ہے، تو نہ اس شخص کے حق میں کچھ ہو گا اور نہ اس کے خلاف کچھ ہو گا، ایک وہ شخص ہے جو اس چیز کو چاہتا ہے جو اس کا حق ہو، اور اس چیز کے بارے میں لوگوں کے ساتھ ٹال مٹول کرتا ہے جو اس کا فرض ہوتا ہے، تو ایسے شخص کے ذمہ گناہ ہو گا اسے ثواب نہیں ملے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے عبدالرحمن بن شریک کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے، یہ دونوں ثقہ ہیں اور ان دونوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2052)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابٌ فِيمَنْ إِذَا غَضِبَ رَجَعَ
اس شخص کا بیان جو غصے میں آئے اور پھر رجوع کر لے (یعنی اس کا غصہ ختم ہو جائے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12980
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" خِيَارُ أُمَّتِي أَحْدَاؤُهُمُ الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَغْنَمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ قَنْبَرَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو تیز مزاج کے ہوں گے، جب وہ غصے میں آئیں گے تو رجوع کر لیں گے (یعنی غصے پر ق ابوپا لیں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یغنم بن سالم بن قنبر ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12980]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5789»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. بَابٌ فِيمَنْ يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ
اس شخص کا بیان جو غصے کے وقت اپنے اوپر قابو رکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12981
عَنْ أَنَسٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَرْفَعُونَ حَجَرًا، فَقَالَ:" مَا يَصْنَعُ هَؤُلَاءِ؟". قَالُوا: يَرْفَعُونَ حَجَرًا يُرِيدُونَ الشِّدَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَفَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ؟ - أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوَهَا - الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جنہوں نے پتھر اٹھائے ہوے تھے، آپ نے فرمایا: یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: یہ لوگ پتھر اٹھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس شخص کی طرف نہ کروں جو ایسے شخص سے زیادہ طاقتور ہو (راوی کو شک ہے شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا:) یہ وہ شخص ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر ق ابورکھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12981]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2053)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12982
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَصْطَرِخُونَ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُلَانٌ الصَّرِيعُ، مَا يُصَارِعُ أَحَدًا إِلَّا صَرَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ؟ رَجُلُ ظَلَمَهُ رَجُلٌ، فَكَظَمَ غَيْظَهُ، فَغَلَبَهُ وَغَلَبَ شَيْطَانَهُ، وَغَلَبَ شَيْطَانَ صَاحِبِهِ".
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَوَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمَا غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان صحابی کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو ایک دوسرے کے ساتھ کشتی کر رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ فلاں پہلوان ہے، جو شخص اس کے مقابلے میں آتا ہے یہ شخص اسے پچھاڑ دیتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس شخص کی طرف نہ کروں جو اس شخص سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے؟ وہ شخص جس کے ساتھ کوئی دوسرا شخص زیادتی کرے اور وہ شخص اپنے غصے پر ق ابوپا لے، وہ شخص اپنے اوپر بھی غالب آ جاتا ہے اور اپنے شیطان پر بھی غالب آ جاتا ہے، اور اپنے ساتھی کے شیطان پر بھی غالب آ جاتا ہے۔“ یہ دونوں روایات امام بزار نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کی ہیں ان کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے اور ایک راوی عمران قطان ہے۔ ابن حبان نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے حضرات نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے، اور ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12982]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2054)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12983
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ دَفَعَ غَضَبَهُ دَفَعَ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ، وَمَنْ حَفِظَ لِسَانَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پرے کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے اپنے عذاب کو پرے کر دیتا ہے، اور جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الأوسط (1342)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1342»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12984
وَعَنْ رَجُلٍ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ فَقَالَ:
" تَدْرُونَ مَا الرَّقُوبُ؟". قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. فَقَالَ:" الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ، الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ، الَّذِي لَهُ وَلَدٌ فَمَاتَ، وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُنَّ شَيْئًا".
قَالَ:" تَدْرُونَ مَا الصُّعْلُوكُ؟". قَالُوا: الَّذِي لَيْسَ لَهُ مَالٌ. قَالَ:" الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الَّذِي لَهُ مَالٌ فَمَاتَ، وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُ شَيْئًا".
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا الصُّرَعَةُ؟". قَالُوا: الصَّرِيعُ. قَالَ:" الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الرَّجُلُ الَّذِي يَغْضَبُ فَيَشْتَدُّ غَضَبُهُ، وَيَحْمَرُّ وَجْهُهُ، وَيَقْشَعِرُّ شَعْرُهُ، فَيَصْرَعُ غَضَبَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو حَصْبَةَ أَوِ ابْنُ حَصْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک صحابی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے میں موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم لوگ جانتے ہو رقوب (یعنی لاولد) کسے کہتے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: اس کو جس کی اولاد نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقوب جو مکمل طور پر رقوب ہو، جو مکمل طور پر رقوب ہو، وہ رقوب جو مکمل طور پر رقوب ہو، یہ وہ ہوتا ہے جس کی اولاد ہو اور وہ شخص مر جائے اور اس نے ان (یعنی اولاد) میں سے کسی کو آگے نہ بھیجا ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو صعلوک (یعنی کنگال) کون ہوتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، یہ وہ شخص ہے جس کے پاس مال موجود ہو اور وہ مر جائے اور اس نے اس مال میں سے کچھ بھی آگے نہ بھیجا ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو طاقت کیا ہوتی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جو پہلوان میں ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ اس شخص کی ہوتی ہے جو غصے میں آئے اور اس کا غضب شدید ہو جائے، اس کا چہرہ سرخ ہو جائے، اس کے بال کپکپانے لگیں اور اس وقت وہ اپنے غصے پر ق ابوپا لے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحصبہ یا ابن حصبہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12984]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَثَوَابِ مَنْ لَمْ يَغْضَبْ
غصہ کرنے اور جو شخص غصہ نہیں کرتا اس کے ثواب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12985
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو:
أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا يُبَاعِدُنِي مِنْ غَضَبِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کون سی چیز مجھے اللہ کے غضب سے دور کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ اس حدیث کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12985]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6635)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12986
وَعَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا وَأَقْلِلْ عَلَيَّ، لَعَلِّي أَعِيَهُ. قَالَ:" لَا تَغْضَبْ". فَأَعَادَ عَلَيْهِ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَمِّهِ وَعَمُّهُ جَارِيَةُ بْنُ قُدَامَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ كَذَلِكَ.
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ عَمَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ...
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، أَخْبَرَنِي عَمُّ أَبِي أَنَّهُ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے اور مختصر بات عنایت کیجئے گا تاکہ میں اس کو محفوظ رکھوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا، اس نے چند مرتبہ اپنی بات دہرائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ اسے یہی فرمایا کہ تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
یہ روایت احنف نے اپنے چچا کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کے چچا سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی بات ارشاد فرمایئے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ان کے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے چچا زاد کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے چچا نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12986]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (6838) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2093) اخرجه احمد فى المسند (484/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12987
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" لَا تَغْضَبْ".
قَالَ: فَفَكَّرْتُ حِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ، فَإِذَا الْغَضَبُ يَجْمَعُ الشَّرَّ كُلَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بن عبدالرحمن ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تو میں نے اس میں تھوڑی دیر غور و فکر کیا، تو اس میں یہ بات سامنے آئی کہ غصے میں ہر قسم کی برائی اکٹھی ہو جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12987]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (373/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22660»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12988
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا وَأَقْلِلْ لَعَلِّي أَعْقِلَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ".
فَأَعَدْتُ مَرَّتَيْنِ، كُلُّ ذَلِكَ يُرَجِّعُ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے اور مختصر ارشاد فرمائیے تاکہ میں اسے سمجھ لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔ میں نے دو مرتبہ اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ مجھے یہی جواب دیا: تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12988]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں