🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ فِيمَنْ لَعَنَ مُسْلِمًا أَوْ رَمَاهُ بِكُفْرٍ
اس شخص کا بیان جو کسی مسلمان پر لعنت کرتا ہے یا اس پر کفر کا الزام لگاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13009
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ:
كُنَّا إِذَا رَأَيْنَا الرَّجُلَ يَلْعَنُ أَخَاهُ، رَأَيْنَا أَنَّهُ قَدْ أَتَى بَابًا مِنَ الْكَبَائِرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ جَيِّدٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بھی ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے تھے کہ جو اپنے بھائی پر لعنت کر رہا ہو تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ اس نے ایک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم اوسط کی سند عمدہ ہے اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13009]

الحكم على الحديث:
إسنادِ اوسط جید، جبکہ إسنادِ کبیر بوجہ ابن لہیعہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13010
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13010]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2035) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (193/18)، أخرجه مسند البزار برقم: 3518»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. بَابُ الْمُسْلِمِ، كَالْمُشْرِفِ عَلَى الْهَلَكَةِ " .
اس شخص کا بیان جو کسی مسلمان پر لعنت کرتا ہے یا اس پر کفر کا الزام لگاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13011
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَفَعَهُ - قَالَ:" سِبَابُ الْمُسْلِمِ، كَالْمُشْرِفِ عَلَى الْهَلَكَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”مسلمان کو برا کہنا ہلاکت کی طرف جھانکنے والے شخص کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13011]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2036)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13012
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: انْتَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَجْلِسٍ مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ، وَرَجُلٌ مِنْهُمْ كَانَ يُعْرَفُ بِالْبَذَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمرو بن نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک محفل کے پاس تشریف لائے جن کے درمیان ایسا شخص موجود تھا جو بدزبانی کے حوالے سے معروف تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ جنگ کرنا (یا اسے قتل کرنا) کفر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13012]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13013
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال کرنا (یا اسے قتل کرنا) کفر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (738)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 738»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13014
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ إِلَّا وَبَيْنَهُمَا سِتْرٌ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ هَجْرًا، هَتْكَ سِتْرَهُ، وَإِذَا قَالَ: يَا كَافِرٌ، فَقَدْ كَفَرَ أَحَدُهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دو مسلمانوں کے درمیان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پردہ ہوتا ہے، جب ان میں سے کوئی ایک شخص دوسرے کو بری بات کہتا ہے، تو وہ پردہ پھٹ جاتا ہے، اور جب وہ یہ کہہ دے اے کافر! تو ان دونوں میں سے ایک کافر ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے امام بزار کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (193/18)، أخرجه مسند البزار برقم: 1869، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10544»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13015
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا يَرْمِي رَجُلٌ رَجُلًا بِالْفُسُوقِ، وَلَا يَرْمِيهِ بِالْكُفْرِ، إِلَّا ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ، إِنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر فاسق ہونے کا الزام نہ لگائے یا کفر کا الزام نہ لگائے اگر وہ ایسا کرتا ہے، تو یہ چیز اس کی طرف لوٹ آتی ہے، اگر دوسرا شخص اس طرح کا نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13015]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5698، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21061، وأخرجه مسند البزار برقم: 3919»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13016
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ: يَا كَافِرُ. فَهُوَ كَقَتْلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی سے یہ کہے: اے کافر! تو یہ اسے قتل کرنے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13016]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2074)، أخرجه مسند البزار برقم: 3519، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5333/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. بَابٌ فِيمَنْ تَسَبَّبَ فِي سَبِّ وَالِدَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو اپنے ماں باپ کو برا کہنے کے اسباب فراہم کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13017
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ أَرْبَى الرِّبَا أَنْ يَسْتَطِيلَ الرَّجُلُ فِي شَتْمِ أَخِيهِ، وَإِنَّ أَكْبَرَ الْكَبَائِرِ، أَنْ يَشْتُمَ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ". قَالُوا: وَكَيْفَ يَشْتُمُهُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَشْتُمُ أَبَا الرَّجُلِ، فَيَشْتُمُهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ طَاهِرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ لِينٌ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بڑا سود یہ ہے کہ ایک شخص اپنے بھائی کو زیادہ برا بھلا کہے، اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو برا بھلا کہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ ان دونوں کو کیسے برا کہہ سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دوسرے کے ماں باپ کو برا کہتا ہے، تو دوسرا اس کے ماں باپ کو کہہ دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف طاہر بن خالد بن نزار کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13017]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. بَابُ كَيْفَ يَشْتُمُ إِنْ شَتَمَ أَحَدًا
جب کسی کو برا کہا جائے، تو وہ کیسے برا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13018
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ:
نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَسُبَّ وَقَالَ:" إِنْ كَانَ أَحَدُكُمْ سَابًّا صَاحِبَهُ لَا مَحَالَةَ، فَلَا يَفْتَرِ، وَلَا يَسُبَّ وَالِدَيْهِ، وَلَا يَسُبَّ قَوْمَهُ، وَلَكِنْ إِنْ كَانَ يَعْلَمُ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: إِنَّكَ بَخِيلٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ لَجَبَانٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ لَكَذُوبٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ لَئُومٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَجَاهِيلُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم کسی کو (برا کہیں) آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کسی شخص نے لازمی طور پر اپنے ساتھی کو برا کہنا ہی ہو، تو وہ اس پر کوئی جھوٹا الزام نہ لگائے اور اس کے ماں باپ کو برا نہ کہے۔ اس کی قوم کو برا نہ کہے بلکہ یہ ہے کہ اگر وہ جانتا ہے کہ (یہ خامی اس شخص میں پائی جاتی ہے) تو پھر وہ یہ کہہ دے کہ تم کنجوس ہو یا یہ کہہ دے کہ تم بزدل ہو یا یہ کہہ دے کہ تم جھوٹے ہو یا یہ کہہ دے کہ تم قابل مذمت ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام بزار کی سند میں ایک متروک راوی ہے، اور امام طبرانی کی سند میں ایک مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13018]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2038) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7030)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7030»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں