الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابٌ فِي سَلَامَةِ الصَّدْرِ مِنَ الْغِشِّ وَالْحَسَدِ
سینے کا کھوٹ اور حسد سے سلامت ہونا
حدیث نمبر: 13049
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَدَخَلَ سَعْدٌ، قَالَ ذَلِكَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَدْخُلُ سَعْدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ الرَّقَاشِيُّ، قَالَ الْعَقِيلِيُّ: لَا يُتَابَعُ حَدِيثُهُ، قُلْتُ: لَا أَدْرِي أَيُّ حَدِيثٍ عَنَى هَذَا أَوْ غَيْرَهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”تمہارے سامنے ایک جنتی شخص آئے گا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے، تین دن تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی اور ہر مرتبہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہی آئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قیس رقاشی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کون سی حدیث مراد لی ہے؟ صرف یہی حدیث ہے یا اس کے علاوہ کوئی اور حدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13049]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1982)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5836»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
102. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَلَهِ
سادہ لوح کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13050
عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رُوحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَغَيْرُهُ، وَرِوَايَتُهُ عَنْ عَقِيلٍ وِجَادَةٌ. وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الزُّهْدِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جنت کی اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی (یعنی جو برائی سے غافل ہوتے ہوں اور جن کی فطرت میں بھلائی ہو)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”کئی عام سے، کمزور نظر آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ وہ (قسم) پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ أحمد بن صالح اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، عقیل سے ان کی نقل کردہ روایت ”وجادہ“ کے طور پر ہے۔ اس نوعیت کی بقیہ احادیث کتاب الزہد میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13050]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1983)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
103. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ
لوگوں کے درمیان اصلاح کروانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13051
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى صَدَقَةٍ يُحِبُّهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ؟ تُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ إِذَا تَبَاغَضُوا وَتَفَاسَدُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے ابوایوب! کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے صدقہ کی طرف نہ کروں جسے اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، آدمی لوگوں کے درمیان اس وقت صلح کروائے جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ بغض رکھتے ہوں اور ایک دوسرے سے خراب تعلق رکھتے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13051]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3922)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3922، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5349/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13052
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي أَيُّوبَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى تِجَارَةٍ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" صِلْ بَيْنَ النَّاسِ إِذَا تَفَاسَدُوا، وَقَرِّبْ بَيْنَهُمْ إِذَا تَبَاعَدُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی تجارت کی طرف نہ کروں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کے درمیان تعلق قائم کرواؤ، جب وہ ایک دوسرے کے خلاف ہو چکے ہوں اور ان کے درمیان قربت پیدا کرو، جب وہ ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ عمری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13052]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ عمری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13052]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2060)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13053
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي أَيُّوبَ بْنِ زَيْدٍ:
" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى عَمَلٍ يَرْضَاهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" تُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ إِذَا تَفَاسَدُوا، وَتُقَرِّبُ بَيْنَهُمْ إِذَا تَبَاعَدُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَفْصٍ صَاحِبُ أَبِي أُمَامَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب بن زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوایوب! کیا تمہاری رہنمائی ایسے عمل کی طرف نہ کروں جس سے اللہ اور اس کا رسول راضی ہوتے ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کے درمیان صلح کرواؤ جب وہ آپس میں ناچاقی کا شکار ہوں اور تم ان کے درمیان قربت پیدا کرو، جب وہ ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا شاگرد عبداللہ بن حفص ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13053]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7999)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13054
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ حَيَّيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ بَيْنَهُمَا عَدَاوَةٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَهَبَ ذَلِكَ، وَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ، فَبَيْنَا هُمْ قُعُودٌ فِي مَجْلِسٍ لَهُمْ، إِذْ تَمَثَّلَ رَجُلٌ مِنَ الْأَوْسِ بِبَيْتٍ فِيهِ هِجَاءُ الْخَزْرَجِ، وَتَمَثَّلَ رَجُلٌ مِنَ الْخَزْرَجِ بِبَيْتٍ فِيهِ هِجَاءُ الْأَوْسِ، فَلَمْ يَزَلْ هَذَا يَتَمَثَّلُ بِبَيْتٍ، وَهَذَا يَتَمَثَّلُ بِبَيْتٍ، حَتَّى وَثَبَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، وَأَخَذُوا أَسْلِحَتَهُمْ وَانْطَلَقُوا لِلْقِتَالِ. فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْزَلَ الْحَيَّ، فَجَاءَ مُسْرِعًا قَدْ حَسَرَ عَنْ سَاقَيْهِ، فَلَمَّا رَآهُمْ نَادَاهُمْ: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ) حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَاتِ، فَوَحَشُوا بِأَسْلِحَتِهِمْ فَرَمُوا بِهَا، وَاعْتَنَقَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا يَبْكُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے اوس اور خزرج قبیلوں کے درمیان زمانہ جاہلیت سے دشمنی چلی آ رہی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو ان کی یہ دشمنی ختم ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے دلوں کے درمیان الفت پیدا کر دی ایک مرتبہ وہ لوگ ایک محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران اوس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شعر سنایا جس میں خزرج قبیلے کی ہجو بیان کی گئی تھی، پھر خزرج قبیلے کے ایک شخص نے ایک شعر سنایا جس میں اوس قبیلے کی ہجو بیان کی گئی تھی تو وہ لوگ مسلسل اس طرح کے اشعار سنانے لگے، یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہو گئے، انہوں نے ہتھیار اٹھا لئے اور لڑائی کے لئے چل پڑے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ پر وحی نازل ہوئی، آپ تیزی سے چلتے ہوئے آئے، آپ نے اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹایا ہوا تھا، جب آپ نے ان لوگوں کو ملاحظہ کیا تو انہیں پکار کر یہ آیت پڑھی: ”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے یوں ڈرو جو اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور جب تم مرو تو تم مسلمان ہی ہونا۔“ یہاں تک کہ آپ یہ آیات تلاوت کر کے فارغ ہوئے تو ان لوگوں نے اپنا اسلحہ پکڑ کے ایک طرف کر دیا اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر رونے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غسان بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13054]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غسان بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (602)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 575»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13055
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضیلت والا صدقہ آپس میں صلح کروانا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13055]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13055]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2059)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13056
وَعَنْ أَبِي كَاهِلٍ قَالَ:
وَقَعَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلَامٌ حَتَّى تَصَارَمَا، فَلَقِيتُ أَحَدَهُمَا فَقُلْتُ: مَا لَكَ وَلِفُلَانٍ؟ قَدْ سَمِعْتُهُ يُحْسِنُ عَلَيْكَ الثَّنَاءَ، وَيُكْثِرُ لَكَ مِنَ الدُّعَاءِ. وَلَقِيتُ الْآخَرَ فَقُلْتُ لَهُ نَحْوَ ذَلِكَ، فَمَا زِلْتُ أَمْشِي بَيْنَهُمَا حَتَّى اصْطَلَحَا. فَقُلْتُ: مَا فَعَلْتُ؟ أَهْلَكْتُ نَفْسِي، وَأَصْلَحْتُ بَيْنَهُمَا. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِالْأَمْرِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا سَمِعْتُ مِنْ ذَا شَيْئًا وَلَا مِنْ ذَا شَيْئًا. فَقَالَ:" يَا أَبَا كَاهِلٍ، أَصْلِحْ بَيْنَ النَّاسِ وَلَوْ بِكَذَا وَكَذَا - كَلِمَةٌ لَمْ أَفْهَمْهَا - فَقُلْتُ: مَا عَنَى بِهَا؟ قَالَ: عَنَى الْكَذِبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور وہ ایک دوسرے سے ناراض ہو گئے، میری ان دو میں سے ایک سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا: کیا وجہ ہے تم فلاں سے کیوں ناراض ہو جبکہ میں نے تو اسے تمہاری تعریف کرتے ہوئے سنا ہے، اور وہ تمہارے لئے بکثرت دعا کر رہا تھا، پھر میری دوسرے شخص سے ملاقات ہوئی تو میں نے اس سے بھی اس کی مانند بات کہی، میں مسلسل ان دونوں کے درمیان آتا جاتا رہا، یہاں تک کہ ان دونوں کے درمیان صلح ہو گئی، پھر میں نے سوچا کہ یہ میں نے کیا کیا ہے؟ میں نے اپنے آپ کو ہلاکت کا شکار کر لیا ہے، اور ان دونوں کے درمیان صلح کروا دی ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، نہ میں نے اس سے کچھ سنا ہے اور نہ میں نے دوسرے سے کچھ سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوکاہل! لوگوں کے درمیان صلح کرواؤ، خواہ اس اس کے عوض میں اسی طرح کرواؤ، راوی کہتے ہیں: اس کی مانند کوئی کلمہ تھا، جسے میں سمجھ نہیں سکا، میں نے دریافت کیا: اس کے ذریعے آپ کی مراد کیا تھی، تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد غلط بیانی کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13056]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/18)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13057
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَيْسَ بِالْكَاذِبِ مَنْ قَالَ خَيْرًا أَوْ نَمَّى خَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ جُرْجَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَقَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّاوِي عَنْهُ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو بھلائی کی بات کہتا ہے یا بھلائی کو بڑھاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن جرجہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جس نے اس سے روایت نقل کی ہے اسے بھی یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13057]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7169)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7169، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6334»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13058
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ، قَالَ:
" الْكَذِبُ مَكْتُوبٌ، إِلَّا مَا نَفَعَ بِهِ مُسْلِمٌ أَوْ دَفَعَ بِهِ عَنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
" الْكَذِبُ مَكْتُوبٌ، إِلَّا مَا نَفَعَ بِهِ مُسْلِمٌ أَوْ دَفَعَ بِهِ عَنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، ان کے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ انہوں نے اس کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جھوٹ لکھا جاتا ہے البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے، جس کے ذریعے کسی مسلمان کو نفع پہنچایا جائے یا اس کے ذریعے کوئی ناگوار (چیز) کو پرے کیا جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں رشدین اور دیگر ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13058]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں رشدین اور دیگر ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13058]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2061)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف