🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ
دو آدمی، تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات چیت نہ کریں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12949
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا يَحِلُّ أَنْ تَنْكِحَ الْمَرْأَةُ بِطَلَاقِ أُخْرَى، وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَبِيعَ عَلَى بَيْعِ صَاحِبَهُ حَتَّى يُدْرِيَهُ، وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ، يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ بات حلال نہیں ہے کہ کسی عورت کے ساتھ دوسری عورت (یعنی پہلی بیوی) کی طلاق کی شرط پر نکاح کیا جائے اور کسی شخص کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی کے سودے پر سودا کرے، جب تک دوسرا شخص اسے چھوڑ نہیں دیتا، اور تین افراد کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ کسی بے آب و گیاہ جگہ پر موجود ہوں اور ان میں سے دو افراد اپنے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات چیت کریں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12949]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6647)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6609»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12950
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تین افراد ہوں، تو ان میں سے دو افراد اپنے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12950]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2056)، أخرجه مسند البزار برقم: 163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12951
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى إِذَا كَانَ نَفَرٌ ثَلَاثَةٌ، أَنْ يَنْتَجِيَ اثْنَانِ مِنْهُمْ دُونَ الْآخَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جب تین افراد ہوں، تو ان میں سے دو افراد تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات چیت کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12951]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2057) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7070)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يُؤْذِي الْمُؤْمِنَ، وَاللَّهُ يَكْرَهُ أَذَى الْمُؤْمِنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ كَثِيرٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الْوَرْدِ اسْمُهُ وُهَيْبُ بْنُ الْوَرْدِ، كَمَا ذَكَرَ شَيْخُ الْحُفَّاظِ الْمِزِّيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو افراد تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں کیونکہ یہ چیز مومن کو تکلیف دیتی ہے، اور اللہ تعالیٰ مومن کو تکلیف دینے کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حسن بن کثیر کا معاملہ مختلف ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے عبدالوہاب بن ورد کا نام وہیب بن ورد ہے جیسا کہ حافظان حدیث کے استاد امام مزی نے یہ بات ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12952]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2444)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ مُجَانَبَةِ السَّفِيهِ وَالْغَضِّ عَنْهُ
بے وقوف شخص سے لاتعلقی اختیار کرنا اور اس سے چشم پوشی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12953
عَنْ عُمَيْرِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ خُمَاشَةَ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ احْتِلَامِهِ -:
أَنَّهُ أَوْصَى وَلَدَهُ فَقَالَ: يَا بَنِيَّ، إِيَّاكُمْ وَمُجَالَسَةَ السُّفَهَاءِ، فَإِنَّ مُجَالَسَتَهُمْ دَاءٌ، مَنْ يَحْلُمُ عَنِ السَّفِيهِ يُسَرُّ، وَمَنْ يُجِبْهُ يَنْدَمْ، وَمَنْ لَا يَرْضَى بِالْقَلِيلِ مِمَّا يَأْتِي بِهِ السَّفِيهُ يَرْضَى بِالْكَثِيرِ. قُلْتُ: فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمیر بن حبیب بن خماشہ رضی اللہ عنہ جنہوں نے بلوغت کے زمانے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ تلقین کی تھی اور فرمایا: اے میرے بیٹے! بے وقوفوں کی ہمنشینی سے بچ کے رہنا کیونکہ ان کی ہمنشینی ایک بیماری ہے، جو شخص بے وقوف کے مقابلے میں بردباری کا مظاہرہ کرے گا، وہ خوش رہے گا، جو شخص اس کو جواب دے گا وہ ندامت کا شکار ہو گا، اور بے وقوف کی طرف سے آنے والی تھوڑی چیز سے جو راضی نہیں ہو گا وہ زیادہ سے راضی ہو گا۔۔۔۔۔۔۔ (راوی کہتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (50/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفُحْشِ
فحش کلامی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12954
عَنْ سُلَيْمٍ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ، وَكَانَ قَدِيمًا، وَقَدْ لَقِيَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَرْوَانَ قَالَ:
مَرَّ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ يُصَلِّي، فَجَاءَهُ مَرْوَانُ، فَقَالَ أُسَامَةُ: يَا مَرْوَانُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ فَاحِشٍ مُتَفَحِّشٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سلیم مولیٰ بنو لیث جو پرانے آدمی ہیں، اور انہوں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اور مروان سے ملاقات کی ہوئی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مروان بن حکم کا گزر سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہوا جو نماز ادا کر رہے تھے، مروان ان کے پاس آیا تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے مروان! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ ہر بدزبان بدکلام شخص کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (330) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (398 و 404) أخرجه احمد فى المسند 202/5»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12955
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: رَأَيْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عِنْدَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ يَدْعُو، فَجَاءَ مَرْوَانُ فَأَسْمَعَهُ كَلَامًا، فَقَالَ أُسَامَةُ: أَمَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس دعا کرتے ہوئے دیکھا، اسی دوران مروان آیا اور اس نے ان کو کوئی بات کہی تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فحش گفتگو کرنے والے بدزبان شخص کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12955]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 399، 404، 405، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 330، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12956
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:
أَلْأَمُ أَخْلَاقِ الْمُؤْمِنِ الْفُحْشُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مومن کے اخلاق میں سب سے زیادہ قابل ملامت چیز فحش کلامی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12956]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8560 و 8561)»

الحكم على الحديث:
اسناد صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّحْنَاءِ
دشمنی رکھنے کے بارے میں جو کچجھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12957
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ يَنْزِلُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَغْفِرُ لِعِبَادِهِ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ مُشْرِكٍ، أَوْ مُشَاحِنٍ لِأَخِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ فِي الْجَرْحِ وَالتَّعْدِيلِ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب شعبان کی نصف رات آتی ہے (یعنی شب برأت آتی) تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے، اور اپنے بندوں کی مغفرت کر دیتا ہے البتہ مشرک شخص اور اپنے بھائی کے ساتھ دشمنی (یا ناراضگی) رکھنے والے شخص کی مغفرت نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن عبدالملک ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے الجرح و التعدیل میں کیا ہے۔ انہوں نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12957]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2045)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12958
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا كَانَ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، يَغْفِرُ اللَّهُ لِعِبَادِهِ، إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب شعبان کی نصف رات آتی ہے (یعنی شب برأت آتی ہے) تو اللہ تعالیٰ مشرک شخص اور دشمنی (یا ناراضگی) رکھنے والے شخص کے علاوہ اپنے (سب) بندوں کی مغفرت کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن عبدالرحمن ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12958]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2046)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں