الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجُلُوسِ فِي الظُّلْمَةِ
تاریکی میں بیٹھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12929
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُجْلَسُ فِي بَيْتٍ مُظْلِمٍ إِلَّا أَنْ يُسْرَجَ فِيهِ سِرَاجٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی تاریک گھر میں تشریف فرما نہیں ہوتے تھے، وہاں چراغ جلا لیا جاتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12929]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2015)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
65. بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الْأَرْضِ
زمین پر بیٹھنا
حدیث نمبر: 12930
عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَمْسَحُوا بِالْأَرْضِ، فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، عَنْ شَيْخِهِ حَمَلَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغُزِّيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم زمین (کی مٹی) کو نہ پونچھو! کیونکہ وہ تم پر مہربان ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اپنے استاد حملہ بن محمد کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عمرو غزی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12930]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (416)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
66. بَابُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ
نیک ہمنشین کا بیان
حدیث نمبر: 12931
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ، إِنْ لَمْ يُحْبِكَ مِنْ عِطْرِهِ يَعْبَقُ بِكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ كَمَثَلِ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يَحْرِقْ ثِيَابَكَ يَعْبَقُ بِكَ مِنْ دُخَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہمنشین کی مثال عطار کی مانند ہے کہ اگر وہ تمہیں اپنے عطر میں سے کچھ نہیں بھی دے گا، تو اس کی خوشبو تمہیں آتی رہے گی اور برے ہمنشین کی مثال لوہار کی مانند ہے کہ اگر وہ تمہارے کپڑے نہیں بھی جلائے گا تو اس کے دھوئیں کی بو تم تک آتی رہے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12931]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12931]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
67. بَابُ لَا يُجْلَسُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَوَلَدِهِ
آدمی، باپ اور اس کی اولاد کے درمیان نہ بیٹھے
حدیث نمبر: 12932
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يَجْلِسُ الرَّجُلُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَابْنِهِ فِي الْمَجْلِسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص محفل میں کسی شخص اور اس کے بیٹے کے درمیان نہ بیٹھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12932]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12932]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
68. بَابٌ فِيمَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو اپنی جگہ سے اٹھ کر جاتا ہے، اور پھر وہاں واپس آ جاتا ہے
حدیث نمبر: 12933
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ وَبِمَجْلِسِهِ إِذَا رَجَعَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: ثِقَةُ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنی سواری کے آگے والے حصے کا اور محفل میں جب وہ واپس آئے، تو اپنی جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے، لیکن مقارب الحدیث ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12933]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (32/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12934
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَخْلُفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي مَجْلِسِهِ، وَقَالَ:" إِذَا رَجَعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ جائے، تو دوسرا شخص اس کی جگہ بیٹھ جائے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: جب وہ شخص واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حق دار ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں صرف ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12934]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2017 و 2015) اخرجه احمد فى المسند (4874)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
69. بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الصَّعِيدِ وَإِعْطَاءِ الطَّرِيقِ حَقَّهُ
میدان میں بیٹھنا اور راستے کو اس کا حق دینا
حدیث نمبر: 12935
عَنْ أَبِي شُرَيْحِ بْنِ عَمْرٍو الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ عَلَى الصُّعُدَاتِ، فَمَنْ جَلَسَ عَلَى الصَّعِيدِ فَلْيُعْطِهِ حَقَّهُ".
قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ:" غَضُّ الْبَصَرِ، وَرَدُّ التَّحِيَّةِ، وَأَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، وَنَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدنا ابوشریح بن عمرو خزاعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے بچو، جو شخص راستے میں بیٹھتا ہے، تو وہ اس کو اس کا حق دے، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نگاہ کو جھکا کے رکھنا سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12935]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/22) اخرجه احمد فى المسند (485/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26622»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12936
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:
أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَجْلِسًا مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ فِيهِ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ، فَسَلَّمَ فَرَدُّوا السَّلَامَ، فَكَرِهَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَجْلِسَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَجْلِسٌ كَانَ يَجْلِسُهُ آبَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَحْبَبْنَا، أَنْ نُعَمِّرَهُ وَنَجْلِسَ فِيهِ. قَالَ:" فَإِنْ أَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَأَرْشِدُوا السَّبِيلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک محفل میں تشریف لائے جن میں کچھ افراد کا تعلق انصار سے تھا، آپ نے سلام کیا، ان لوگوں نے سلام کا جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ محفل پسند نہیں آئی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بیٹھنے کا ایک ایسا طریقہ ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد زمانہ جاہلیت میں اسی طرح بیٹھا کرتے تھے، تو ہم نے اس بات کو پسند کیا کہ ہم اس محفل کو آباد کریں اور اس میں بیٹھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس طرح کرنے پر اصرار کرتے ہو، تو سلام کا جواب دو، نگاہیں جھکا کے رکھو اور راستے کے بارے میں رہنمائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے۔ وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12936]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7088»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12937
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ فِي الصُّعُدَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ". قِيلَ: وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ:" غَضُّ الْبَصَرِ، وَرَدُّ السَّلَامِ". أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَإِرْشَادُ الضَّالِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ الْهَرَوِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”راستے میں بیٹھنے سے بچو، اگر تمہیں ایسا کیے بغیر چارہ نہ ہو، تو راستے کو اس کا حق دو! عرض کی گئی: اس کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نگاہ کو جھکا کے رکھنا اور سلام کا جواب دینا۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: بھٹکے ہوئے شخص کی رہنمائی کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن سنان ہروی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12937]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2018)، أخرجه مسند البزار برقم: 338، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12938
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَجْلِسُوا فِي الْمَجَالِسِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَاهْدُوا السَّبِيلَ، وَأَعِينُوا عَلَى الْحُمُولَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(راستے میں) محافل میں نہ بیٹھو، اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو سلام کا جواب دو، نگاہیں جھکا کے رکھو، راستے کے بارے میں رہنمائی کرو اور وزن لادنے کے بارے میں مدد کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور خراب حافظے کا مالک ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12938]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2019)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف