🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابٌ فِيمَنْ بَادَرَ الْعَاطِسَ بِالْحَمْدِ
جو شخص چھینکنے والے سے پہلے الحمدللہ کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12909
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ بَادَرَ الْعَاطِسَ بِالْحَمْدِ عُوفِيَ مِنْ وَجَعِ الْخَاصِرَةِ، وَلَمْ يَشْتَكِ ضِرْسَهُ أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوُثِّقَ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص چھینکنے والے سے پہلے حمد کہے وہ پہلو کے درد سے بچا لیا جاتا ہے، اور اس کی داڑھوں میں کبھی تکلیف نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12909]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7137»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. بَابٌ فِيمَنْ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ
اس شخص کا بیان جو چھینکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ حمد کا بیان نہیں کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12910
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:
عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الْآخَرِ، فَعَطَسَ الشَّرِيفُ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَطَسَ الْآخَرُ، فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ: فَقَالَ الشَّرِيفُ: عَطَسْتُ عِنْدَكَ فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، وَعَطَسَ هَذَا عِنْدَكَ فَشَمَّتَّهُ؟ قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللَّهَ فَذَكَرْتُهُ، وَأَنْتَ نَسِيتَ اللَّهَ فَنَسِيتُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رِبْعِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود دو افراد کو چھینک آئی، ان میں سے ایک شخص دوسرے سے نمایاں حیثیت رکھتا تھا، نمایاں حیثیت رکھنے والے شخص نے چھینکا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب بھی نہیں دیا، دوسرے شخص نے چھینکا، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا (یعنی جوابی دعا دی) تو اس نمایاں حیثیت کے شخص نے کہا: میں نے آپ کے پاس چھینکا لیکن آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، لیکن اس شخص نے آپ کے پاس چھینکا تو آپ نے اسے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے اللہ کا ذکر کیا تھا تو میں نے اس کا ذکر کیا اور تم اللہ تعالیٰ (کا ذکر کرنا) بھول گئے تھے، تو میں بھی تمہیں بھول گیا (یعنی میں نے تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ربعی بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1402) اخرجه احمد فى المسند (328/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7763، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12911
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَرَاجَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَارْتَفَعَ صَوْتُهُ، وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَائِمٌ بِسَيْفِهِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا عَامِرُ غُضَّ مِنْ صَوْتِكَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أَنْتَ وَذَاكَ؟ فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَالَّذِي أَكْرَمَهُ، لَوْلَا أَنْ يَكْرَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَضَرَبْتُ بِهَذَا السَّيْفِ رَأْسَكَ. فَنَظَرَ إِلَيْهِعَامِرٌ وَهُوَ جَالِسٌ، وَثَابِتٌ قَائِمٌ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ يَا ثَابِتُ لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِي لَتُوَلِّيَنَّ عَنِّي، فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَاللَّهِ يَا عَامِرُ لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِلِسَانِي لَتَكْرَهَنَّ حَيَاتِي. فَعَطَسَ ابْنُ أَخٍ لِعَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ، فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَطَسَ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ، فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَامِرٌ: شَمَّتَّ هَذَا الصَّبِيَّ وَتَرَكْتَنِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَهُوَ بِطُولِهِ فِي غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عامر بن طفیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ آیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بحث کرنے لگا، اس کی آواز بلند ہو گئی، اس وقت سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا: اے عامر! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی آواز کو پست رکھو، اس نے کہا: تمہارا اس بات کے ساتھ کیا واسطہ ہے، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عزت عطا کی ہے، اگر یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار نہ گزرتی ہوتی تو میں نے اس تلوار کے ذریعے تمہارا سر اڑا دینا تھا، عامر نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، عامر بیٹھا ہوا تھا اور سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے تھے۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! اے ثابت اگر تم اپنے آپ کو میرے مقابلے میں پیش کرو، تو تم ضرور مجھ سے پھر جاؤ گے، تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اے عامر اگر تم اپنے آپ کو صرف میری زبان کے مقابلے میں پیش کر دو، تو تمہیں میری زندگی بری لگے گی، اس وقت عامر بن طفیل کے بھتیجے کو چھینک آئی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چھینک کا جواب دیا: پھر عامر بن طفیل کو چھینک آئی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا، تو عامر نے کہا: آپ نے اس بچے کو جواب دیدیا ہے، اور مجھے نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل حدیث کے طور پر غزوہ بئر معونہ میں موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7028»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. بَابُ الْحَثِّ عَلَى تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ
چھینکنے والے کو جواب دینے کی ترغیب دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12912
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا عَطَسَ الْعَاطِسُ، فَشَمِّتْهُ، وَلَوْ مِنْ خَلْفِ سَبْعَةِ أَبْحُرٍ، وَمَنْ شَمَّتَ عَاطِسًا، ذَهَبَ عَنْهُ ذَاتُ الْجَنْبِ وَوَجَعُ الضِّرْسِ وَالْأُذُنَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی چھینکنے والا چھینکے تو تم اسے جواب دو، خواہ سات سمندروں سے پار سے دو، جو شخص چھینکنے والے کو جواب دیتا ہے اس سے ذات الجنب کی بیماری اور داڑھوں اور کان کا درد رخصت ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12912]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (700)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 700»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابٌ فِيمَنْ حَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَعُطِسَ عِنْدَهُ
اس شخص کا بیان جو کوئی بات کر رہا ہو، اور اس دوران اسے چھینک آ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12913
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ حَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَعُطِسَ عِنْدَهُ، فَهُوَ حَقٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی بات کر رہا ہو اور اس دوران چھینک آ جائے، تو وہ حق پر ہو گا (یا وہ بات حق ہو گی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12913]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6352)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12914
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَصْدَقُ الْحَدِيثِ مَا عُطِسَ عِنْدَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَاجِدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعِمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بات میں سب سے سچا وہ شخص ہو گا، جسے اس بات کے وقت چھینک آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد جعفر بن محمد بن ماجد کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے جسے ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12914]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3384»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابُ الْجُلُوسِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ
قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12915
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ سَيِّدًا، وَإِنَّ سَيِّدَ الْمَجَالِسِ قُبَالَةَ الْقِبْلَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا ایک سردار ہوتا ہے اور محفل میں بیٹھنے کا سردار قبلہ کی طرف رخ کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12915]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2375»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12916
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَكْرَمُ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیٹھنے کا سب سے معزز طریقہ وہ ہے کہ جس میں قبلہ کی طرف رخ کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12916]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8357»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12917
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَإِنَّ أَشْرَفَ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور محفل میں بیٹھنے کا شرف یہ ہے کہ اس میں قبلہ کی طرف رخ رکھا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12917]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10781)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10781»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ
بیٹھنے، اس کی کیفیت، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12918
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ بہتر محفل وہ ہے جو زیادہ گنجائش والی ہو۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے اور وہ ثقہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12918]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2013) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (840)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں