الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12869
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" بَلْ هُوَ حَسَنٌ". قَالَ: فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ". فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ". ثُمَّ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ، بِشْرٌ وَبَشِيرٌ وَمُبَشِّرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ: جَبْرٌ وَجُبَيْرٌ وَمُجْبَرٌ".
وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسن ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسین ہے، جب تیسرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کی: حرب، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ یہ محسن ہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر بشر، بشیر اور مبشر رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر جبر، جبیر اور مجبر رکھتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہانی بن ہانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12869]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1997) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2773 و 2774) أخرجه احمد فى المسند (769 و 953)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12870
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا - وَكُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَكْتَنِيَ بِأَبِي حَرْبٍ - فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحَسَنُ". ثُمَّ وُلِدَ الْحُسَيْنُ فَسَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ، فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحُسَيْنُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا کیونکہ مجھے یہ بات پسند تھی کہ میری کنیت ابوحرب ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اسے گھٹی دی پھر آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسن ہے۔ پھر حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے اسے گھٹی دی آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسین ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12870]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1998)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 743، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12871
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَمَّيْتُهُمَا - يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ: شِبْرٌ وَشُبَيْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَرْدَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: سَوْدَةُ فِي مَنَاقِبِ الْحَسَنِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ان دونوں کے (راوی بیان کرتے ہیں: یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے) نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے دونوں بیٹوں کے نام پر شبر اور شبیر رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بردعہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ آگے چل کر ایک خاتون کی نقل کردہ حدیث آئے گی جس کا نام سودہ ہے۔ وہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12871]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6168)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2778»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12872
وَعَنْ رَائِطَةَ بِنْتِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ:
شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قُلْتُ: غُرَابٌ. قَالَ:" أَنْتَ مُسْلِمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرَائِطَةُ لَمْ يُضَعِّفْهَا أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.

سیدہ رائطہ بنت مسلم رضی اللہ عنہا اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا کیا نام ہے؟ میں نے جواب دیا: غراب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مسلم ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ سیدہ رائطہ رضی اللہ عنہا نامی خاتون کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اور کسی نے اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12872]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1995) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6840) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (433/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12873
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعَ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّنَا أَكْبَرُ؟". قَالَ: أَنْتَ أَكْبَرُ وَأَخْيَرُ مِنِّي، وَأَنَا أَقْدَمُ سِنًّا. فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعِيدًا. وَقَالَ: الصِّرْمُ قَدْ ذَهَبَ. يَعْنِي: كَانَ اسْمُهُ الصِّرْمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ہم میں سے کون بڑا ہے؟ انہوں نے عرض کی: آپ مجھ سے بڑے ہیں، اور مجھ سے زیادہ بہتر ہیں لیکن میری عمر کے سال زیادہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام سعید رکھا۔ اور فرمایا: صرم چلا گیا۔ ان کی مراد یہ ہے کہ ان کا نام صرم تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12873]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1994) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5528)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12874
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ:
كَانَ اسْمِي عَبْدُ عَمْرٍو، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا نام پہلے عبدعمرو تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12874]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254)، أخرجه مسند البزار برقم: 1007، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 254، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 904، 905»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12875
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ:
تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِمَّنْ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ غَرِيبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ الْقَبْرِ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: الْعَاصِي، وَقَالَ لِابْنِ عُمَرَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقَالَ: الْعَاصِي. وَقَالَ لِلْعَاصِي:" مَا اسْمُكَ؟". فَقَالَ: الْعَاصِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتُمْ عَبِيدُ اللَّهِ، انْزِلُوا". قَالَ: فَوَارَيْنَا صَاحِبَنَا، ثُمَّ خَرَجْنَا مِنَ الْقَبْرِ، وَقَدْ بُدِّلَتْ أَسْمَاؤُنَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اور اس نے اسلام قبول کر لیا تھا، اس کا غریب الوطنی کے عالم میں انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے تھے، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: عاص۔ آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاص۔ آپ نے عاص سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاص۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کے بندے ہو، تم اسے قبر میں اتارو! راوی کہتے ہیں: تو ہم نے اپنے ساتھی کو قبر میں اتارا، جب ہم قبر سے باہر نکلے تو ہمارے نام تبدیل ہو چکے تھے (یعنی ہمارے نام عبداللہ رکھے جا چکے تھے)۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ اس کی توثیق کی گئی ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، امام بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12875]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1991)، أخرجه مسند البزار برقم: 3789، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 207»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12876
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ:
أَنَّهُ أَتَى أُنَاسٌ يُرِيدُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا أَسْمَاءَهُمْ، قَالَ: فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَانِي، وَأَنَا غُلَامٌ حَدَثٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: عَتَلَةُ بْنُ عَبْدٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ، أَرِنِي سَيْفَكَ"، فَسَلَّهُ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ، إِذَا هُوَ سَيْفٌ فِيهِ دِقَّةٌ وَضَعْفٌ، فَقَالَ:" لَا تَضْرِبْ بِهَذَا، وَلَكِنِ اطْعَنْ بِهِ طَعْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.

سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ کہتے ہیں: وہ کچھ افراد سمیت آئے وہ لوگ یہ چاہتے تھے کہ اپنے نام تبدیل کر لیں، راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو مجھے بلایا میں کمسن لڑکا تھا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: عطلہ بن عبد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عتبہ بن عبد ہو، تم اپنی تلوار مجھے دکھاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میان سے نکالا، اسے دیکھا تو وہ ایک ایسی تلوار تھی جو پتلی تھی اور کمزور تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے ذریعے ضرب نہ لگانا بلکہ اسے چبھو دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12876]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12877
وَعَنْهُ أَنَّهُ لَمَّا بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: شَيْبَةُ. قَالَ:" أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: شیبہ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عتبہ بن عبد ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12877]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12878
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: نُعْمٌ. قَالَ:" بَلْ عَبْدُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: نعم۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12878]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1696) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1173)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1173، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1696»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح