الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْيَتِهِ
نبی اکرم ﷺ کے نام اور آپ کی کنیت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12839
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" تُسَمُّونَهُمْ مُحَمَّدًا ثُمَّ تَلْعَنُونَهُمْ!".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ان (بچوں) کا نام محمد لکھ لیتے ہو، اور پھر ان پر لعنت بھی کرتے ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عطیہ ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12839]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1987) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3386)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4786/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12840
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِذَا سَمَّيْتُمْ مُحَمَّدًا فَلَا تَضْرِبُوهُ وَلَا تَحْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ غَسَّانَ بْنِ عُبَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
" إِذَا سَمَّيْتُمْ مُحَمَّدًا فَلَا تَضْرِبُوهُ وَلَا تَحْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ غَسَّانَ بْنِ عُبَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم (کسی بچے کا) نام محمد رکھ دو تو تم اس کی پٹائی نہ کرو اور تم اسے محروم نہ رکھو۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد غسان بن عبید کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12840]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد غسان بن عبید کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12840]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1988)، أخرجه مسند البزار برقم: 3883»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12841
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنَ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: نَظَرَ عُمَرُ إِلَى ابْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ - وَكَانَ اسْمُهُ مُحَمَّدًا - وَرَجُلٌ يَقُولُ لَهُ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ يَا مُحَمَّدُ. فَسَمَّاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَأَرْسَلَ إِلَى بَنِي طَلْحَةَ وَهُمْ سَبْعَةٌ، سَيِّدُهُمْ وَكَبِيرُهُمْ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ فَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمْ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّانِي. فَقَالَ: قُومُوا، فَلَا سَبِيلَ إِلَى شَيْءٍ سَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عبدالحمید کے بیٹے کی طرف دیکھا، اس کا نام محمد تھا، اور وہ شخص اس سے یہ کہہ رہا تھا: اے محمد! اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ یہ کرے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا نام عبدالرحمن رکھ دیا، پھر انہوں نے بنو طلحہ کو پیغام بھیجا، وہ سات افراد تھے، ان سب کے سردار اور ان سب کے بڑے محمد بن طلحہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے نام تبدیل کیے، تو محمد بن طلحہ نے کہا: اے امیرالمؤمنین میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں (کہ آپ ایسا نہ کریں) کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا یہ نام رکھا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اٹھ جاؤ! کیونکہ جس کا نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز کیا ہو اسے (تبدیل کرنے کی) کوئی صورت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اور امام أحمد نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12841]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اور امام أحمد نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/19) أخرجه احمد فى المسند (216/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12842
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةٌ فَلَمْ يُسَمِّ أَحَدَهُمْ مُحَمَّدًا فَقَدْ جَهِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةٌ فَلَمْ يُسَمِّ أَحَدَهُمْ مُحَمَّدًا فَقَدْ جَهِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے تین بچے ہوں اور وہ ان میں سے کسی کا نام محمد نہ رکھے تو اس نے جہالت کا مظاہرہ کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12842]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110/7)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11077، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4789»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12843
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ، لَمْ يُسَمِّ أَحَدَهُمْ مُحَمَّدًا فَقَدْ جَهِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ، لَمْ يُسَمِّ أَحَدَهُمْ مُحَمَّدًا فَقَدْ جَهِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاں تین اولادیں ہوں (یعنی تین بیٹے ہوں) اور وہ ان میں سے کسی کا نام محمد نہ رکھے تو اس نے جہالت کا مظاہرہ کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12843]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/22)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 12844
وَعَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي ظِئْرُ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْنَا: مُحَمَّدٌ. قَالَ:" هَذَا اسْمِي، وَكُنْيَتُهُ أَبُو الْقَاسِمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وُلِدَ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا وَكَنَّاهُ أَبَا الْقَاسِمِ.

عیسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: محمد بن طلحہ کی دائی ماں بیان کرتی ہیں کہ جب محمد بن طلحہ پیدا ہوئے، تو میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ اس کا کیا نام رکھو گے؟ ہم نے عرض کی: محمد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میرے نام کے مطابق ہے اور اس کی کنیت ابوالقاسم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ امام طبرانی کہتے ہیں: سیدنا محمد بن طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں پیدا ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام محمد رکھا تھا، اور ان کی کنیت ابوالقاسم تجویز کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12844]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/25)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5659، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2799، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4788»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
48. بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَسْمَاءِ
کون سے نام رکھنا مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 12845
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَالْحَارِثُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَالْحَارِثُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12845]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12845]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2778)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3565، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12846
وَعَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَبْرَةَ:
أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ذَهَبَ مَعَ جَدِّهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُ ابْنِكَ؟". فَقَالَ: عَزِيزٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُسَمِّهِ عَزِيزًا، وَلَكِنْ سَمِّهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ الْأَسْمَاءِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَالْحَارِثُ".

خیثمہ بن عبدالرحمن بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے دادا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عزیز۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے عزیز نام نہ دو، بلکہ تم اس کا نام عبدالرحمن رکھو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سب سے بہتر نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12846]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12847
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: وُلِدَ لِجَدِّي غُلَامٌ، فَسَمَّاهُ عَزِيزًا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وُلِدَ لِي غُلَامٌ. فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتَهُ؟". قَالَ: قُلْتُ: عَزِيزًا. قَالَ:" لَا بَلْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ".
خیثمہ کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میرے دادا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، انہوں نے اس کا نام عزیز رکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میرے ہاں بیٹا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ انہوں نے عرض کی: عزیز۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ عبدالرحمن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12847]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12848
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ اسْمُ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَزِيزًا، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ ظَاهِرَ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ الْإِرْسَالُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ ظَاهِرَ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ الْإِرْسَالُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: خیثمہ اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرے والد کا نام عزیز تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن کے رجال صحیح کے رجال ہیں، لیکن دونوں پہلے والی روایتوں سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ مرسل ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12848]