الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ قُبْلَةِ الْيَدِ
دست بوسی کرنا
حدیث نمبر: 12799
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ:
بَايَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي هَذِهِ، فَقَبَّلْنَاهَا فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الْبَيْعَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

عبدالرحمن بن رزین سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے اس ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے ان کے ہاتھ کو بوسہ دیا، تو انہوں نے اس بات پر اعتراض نہیں کیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس میں سے بیعت کرنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12799]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (661) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10483)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12800
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَبَّلَ يَدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کو بوسہ دیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ اس حدیث کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12800]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ اس حدیث کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12800]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5597)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4736»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
41. بَابُ قُبْلَةِ الْوَلَدِ
اولاد کو بوسہ دینا
حدیث نمبر: 12801
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ قَبَّلَ ابْنَتَهُ فَاطِمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تھے تو آپ اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بوسہ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12801]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12801]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2466)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
42. بَابُ قَرْعِ الْبَابِ
دروازہ کھٹکھٹانا
حدیث نمبر: 12802
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ:
كَانَ بَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقْرَعُ بِالْأَظَافِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
كَانَ بَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقْرَعُ بِالْأَظَافِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دروازہ ناخنوں کے ذریعے کھٹکھٹایا جاتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12802]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12802]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2008)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12803
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُودٌ فَقَالَ:
" لَوْ أَعْلَمُ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ". أَوْ نَحْوَ هَذَا.
هَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو حَاتِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
" لَوْ أَعْلَمُ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ". أَوْ نَحْوَ هَذَا.
هَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو حَاتِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جھانکا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں لکڑی موجود تھی، آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو، تو میں نے یہ تمہاری آنکھ میں چبھود دینی تھی۔ راوی کہتے ہیں: یا شاید اس کی مانند کوئی کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ابوحاتم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12803]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ابوحاتم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12803]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2009)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12804
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا، فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ قَبْلَ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ، فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهَدَرَتْ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ، فَرَأَى عَوْرَةً، فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ".
قُلْتُ: عَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ وَلَمْ أَجِدْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص پردہ ہٹا کر اپنی نگاہ (گھر کے اندر) داخل کرے، اس سے پہلے کہ اسے اجازت دی گئی ہو، تو اس نے ایک ایسے کام کا ارتکاب کیا ہے، جو اس کے لئے جائز نہیں تھا، اور اگر کوئی شخص اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص کسی ایسے دروازے کے پاس سے گزرے جس پر پردہ نہ لگا ہو، اور وہ کوئی پوشیدہ چیز دیکھ لے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: انہوں نے اس روایت کی نسبت امام ترمذی کی طرف کی ہے، اور میں نے اس روایت کو نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12804]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12804]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21062»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12805
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
إِنَّمَا كَانَ نَفْيُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَكَمَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الطَّائِفِ، بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حُجْرَتِهِ إِذَا هُوَ بِإِنْسَانٍ يَطَّلِعُ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوَزَغَ الْوَزَغَ"، فَنَظَرُوا، فَإِذَا هُوَ الْحَكَمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ، لَا تُسَاكِنِّي فِي الْمَدِينَةِ مَا بَقِيتُ". فَنَفَاهُ إِلَى الطَّائِفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم بن ابوالعاص کو مدینہ منورہ سے طائف کی طرف جلاوطن کر دیا تھا، کیونکہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں موجود تھے، اسی دوران کسی شخص نے آپ کو جھانک کر دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھپکلی ہے چھپکلی ہے، جب لوگوں نے دیکھا تو وہاں حکم بن ابوالعاص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نکل جاؤ! جب تک میں زندہ ہوں، تم میرے ساتھ مدینہ میں نہیں رہو گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طائف کی طرف جلاوطن کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن سلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12805]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن سلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12805]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12724)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12806
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدِ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَأَمَّ قَوْمًا فَلَا يَخْتَصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى يَسْتَأْنِسَ وَيُسَلِّمَ، فَإِذَا نَظَرَ فِي قَعْرِ الْبَيْتِ فَقَدْ دَخَلَ".

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو وہ نماز میں ایسی حالت میں شریک نہ ہو کہ اس نے پیشاب یا پاخانے کو روک کے رکھا ہوا ہو، جب تک وہ ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا، اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرے، تو وہ دعا کرتے ہوئے بطور خاص اپنے لئے ہی دعا نہ کرے (بلکہ سب کے لئے دعا کرے) اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، وہ کسی گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو، جب تک اجازت نہیں لے لیتا اور پہلے سلام نہیں کر لیتا، اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں نظر داخل کرتا ہے، تو گویا وہ داخل ہو گیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7505)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7505»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12807
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَمَنْ أَدْخَلَ عَيْنَيْهِ فِي بَيْتٍ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهِ، فَقَدْ دَمَّرَ، وَمَنْ صَلَّى بِقَوْمٍ فَخَصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ، فَقَدْ خَانَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِالرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الشَّيْبَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اجازت لئے بغیر اپنی نگاہوں کو گھر میں داخل کرتا ہے وہ ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے، اور جو شخص لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے صرف اپنے لئے دعا کرتا ہے، لوگوں کے لئے نہیں کرتا تو وہ ان کے ساتھ خیانت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے دوسری روایت نقل کی ہے، پہلی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور ایک راوی عبداللہ بن رجاء شیبانی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12807]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7507) اخرجه احمد فى المسند (250/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12808
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْبَابَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسْتَأْذِنْ وَأَنْتَ مُسْتَقْبِلٌ الْبَابَ".
" لَا تَسْتَأْذِنْ وَأَنْتَ مُسْتَقْبِلٌ الْبَابَ".
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک مرتبہ انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ دروازے کے بالکل سامنے کھڑے ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اس وقت اجازت نہ مانگو جب تم دروازے کے بالکل سامنے کھڑے ہوئے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5393)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5393، 5386»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔