الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ فِي خَيْرٍ أَوْ غَيْرِهِ
اس شخص کا بیان جو کسی قوم کو سلام کرتا ہے، اور وہ لوگ بھلائی میں یا کسی اور معاملے میں مشغول ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 12760
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:
يَا بُنَيَّ، إِذَا كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ تَرْجُو خَيْرَهُ، فَعَجَّلَتْ بِكَ حَاجَةٌ، فَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّكَ شَرِيكُهُمْ فِيمَا يَصِيبُونَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِسِطَامِ بْنِ مُسْلِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

معاویہ بن قرہ اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں: انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! جب تم کسی محفل میں ہو، اور تمہیں اس کی بھلائی کی امید ہو، اور تمہیں کسی کام کے سلسلے میں جلدی اٹھنا پڑے، تو تم السلام علیکم کہو، کیونکہ اس محفل میں ان لوگوں کو جو بھی اجر و ثواب حاصل ہو گا، تم اس میں شریک ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسطام بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12760]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسطام بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
29. بَابٌ فِيمَنْ يُسَنُّ الْبُدَاءَةُ بِالسَّلَامِ مِنَ الرَّاكِبِ وَغَيْرِهِ
سوار، یا اس کے علاوہ میں سے، کس کے لئے سلام میں پہل کرنے کو مسنون قرار دیا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 12761
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْمَاشِيَانِ أَيُّهُمَا بَدَأَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْمَاشِيَانِ أَيُّهُمَا بَدَأَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور پیدل چلنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے گا، اور دو پیدل چلنے والوں میں سے جو سلام میں پہل کرے گا، وہ زیادہ فضیلت والا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12761]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12761]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2006)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12762
وَعَنْ أَبِي سَلَامٍ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: أَنْ عَلِّمِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَمَعَهُمْ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ،، فَإِذَا عَلِمْتُمُوهُ فَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ".
ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُمْ يَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ".
ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الْفُسَّاقَ هُمْ أَهْلُ النَّارِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالُوا: أَوَ لَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَبَنَاتُنَا وَأَخَوَاتُنَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطَيْنَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِنِ ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ".
ثُمَّ قَالَ:" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الرَّاجِلِ، وَالرَّاجِلُ عَلَى الْجَالِسِ، وَالْأَقَلُّ عَلَى الْأَكْثَرِ، فَمَنْ أَجَابَ السَّلَامَ كَانَ لَهُ، وَمَنْ لَمْ يُجِبْ فَلَا شَيْءَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابوسلام بیان کرتے ہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی جو باتیں سنی ہیں، ان کے حوالے سے لوگوں کو تعلیم دیں، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جمع کیا اور پھر یہ بات بیان کی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ قرآن کا علم حاصل کرو اور جب تم اس کا علم حاصل کر لو، تو اس کے بارے میں غلو نہ کرو، اس کو چھوڑو نہیں، اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تاجر لوگ ہی گنہگار ہوتے ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے خرید و فروخت کو حلال قرار نہیں دیا ہے، اور سود کو حرام قرار نہیں دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن وہ لوگ حلف (یعنی جھوٹی قسمیں) اٹھاتے ہیں، اور گنہگار ہوتے ہیں۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: فاسق لوگ ہی جہنمی ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاسق لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتیں۔ لوگوں نے عرض کی: کیا وہ ہماری مائیں، ہماری بیٹیاں اور بہنیں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن ان کا یہ عالم ہے کہ جب انہیں کچھ دیا جائے، تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں، اور جب وہ آزمائش کا شکار ہو جائیں تو صبر نہیں کرتی ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سوار شخص پیدل شخص کو سلام کرے، پیدل بیٹھے ہوئے شخص کو کرے، تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو کریں، جو شخص سلام کا جواب دیدے گا، تو اسے اس کا اجر ملے گا، اور جو جواب نہیں دے گا، تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12762]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12762]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (314/19) اخرجه احمد فى المسند (444/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15239، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2755/6، 5276»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
30. بَابُ الْمُصَافَحَةِ وَالسَّلَامِ وَنَحْوِ ذَلِكَ
مصافحہ کرنا سلام کرنا اور اس کی مانند دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 12763
عَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا لَقِيَ أَصْحَابَهُ لَمْ يُصَافِحْهُمْ حَتَّى يُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے اصحاب سے ملاقات کرتے تھے، تو ان سے مصافحہ اس وقت تک نہیں کرتے تھے جب تک پہلے سلام نہیں کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12763]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1721)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1721»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12764
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ الْتَقَيَا، فَأَخَذَ أَحَدُهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَحْضُرَ دُعَاءَهُمَا، وَلَا يُفَرِّقَ بَيْنَ أَيْدِيهِمَا حَتَّى يَغْفِرَ لَهُمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:
" كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُجِيبَ دُعَاءَهُمَا، وَلَا يَرُدَّ أَيْدِيَهُمَا حَتَّى يَغْفِرَ لَهُمَا".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی دو مسلمان ایک دوسرے سے ملیں اور ان میں سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ لازم ہے کہ وہ ان دونوں کی دعا کے وقت موجود ہو، اور ان دونوں کے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے ان دونوں کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ ان دونوں کی دعا کو قبول کرے اور ان دونوں کے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے ان کی مغفرت کر دے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور کسی نے اسے ضعیف نہیں کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12764]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2004) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2960) اخرجه احمد فى المسند (142/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12043»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12765
وَعَنْهُ: كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَلَاقَوْا تَصَافَحُوا، وَإِذَا قَدِمُوا مِنْ سَفَرٍ تَعَانَقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جب ایک دوسرے سے ملتے تھے، تو مصافحہ کرتے تھے، اور جب وہ سفر سے واپس آتے تھے تو معانقہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12765]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (97)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12766
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا لَقِيَ الْمُؤْمِنَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، وَأَخَذَ بِيَدِهِ فَصَافَحَهُ، تَنَاثَرَتْ خَطَايَاهُمَا كَمَا يَتَنَاثَرُ وَرَقُ الشَّجَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَيَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الطَّحْلَاءِ، رَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی مومن کسی دوسرے مومن سے ملتا ہے، اور اس کو سلام کرتا ہے، اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے، تو ان دونوں کے گناہ یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ایک راوی یعقوب بن محمد بن طحلاء ہے، جس سے ایک سے زیادہ افراد نے روایات نقل کی ہیں اور کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12766]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (247)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 12767
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا الْتَقَى الرَّجُلَانِ الْمُسْلِمَانِ فَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ، فَإِنَّ أَحَبَّهُمَا إِلَى اللَّهِ أَحْسَنُهُمَا بِشْرًا بِصَاحِبِهِ، فَإِذَا تَصَافَحَا نَزَلَتْ عَلَيْهِمَا مِائَةُ رَحْمَةٍ، لِلْبَادِئِ مِنْهُمَا تِسْعُونَ، وَلِلْمُصَافِحِ عَشْرَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب دو مسلمان شخص ملتے ہیں اور ان میں سے ایک دوسرے کو سلام کرتا ہے، تو ان دونوں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے، جو دوسرے کے ساتھ زیادہ خندہ پیشانی سے ملتا ہے، اور جب وہ دونوں مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں پر سو رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ان دونوں میں سے پہل کرنے والے کو نوے (رحمتیں) ملتی ہیں، اور مصافحہ کرنے والے کو دس (رحمتیں) ملتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12767]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12767]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2003)، أخرجه مسند البزار برقم: 308»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12768
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ حُذَيْفَةَ، فَأَرَادَ أَنْ يُصَافِحَهُ، فَتَنَحَّى حُذَيْفَةُ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا، فَقَالَ:
" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا صَافَحَ أَخَاهُ تَحَاتَّتْ خَطَايَاهُمَا، كَمَا يَتَحَاتُّ وَرَقُ الشَّجَرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، آپ نے ان کے ساتھ مصافحہ کرنے کا ارادہ کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ گئے، انہوں نے عرض کی: میں جنابت کی حالت میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مسلمان اپنے بھائی سے مصافحہ کرتا ہے، تو ان دونوں کے گناہ یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12768]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12768]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2005)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12769
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ الْمُسْلِمَيْنِ إِذَا الْتَقَيَا فَتَصَافَحَا وَتَسَايَلَا، أَنْزَلَ اللَّهُ بَيْنَهُمَا مِائَةَ رَحْمَةٍ، تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ لِأَبَشِّهِمَا وَأَطْلَقِهِمَا وَأَبَرِّهِمَا وَأَحْسَنِهِمَا صَابَلَةً بِأَخِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عَدِيٍّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب دو مسلمان ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے حال احوال پوچھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کے درمیان ایک سو رحمتیں نازل کرتا ہے، جن میں سے ننانوے رحمتیں اس شخص کے لئے ہوتی ہیں، جو زیادہ خندہ پیشانی، خوش مزاجی، اچھائی اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے ملتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن کثیر بن عدی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12769]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف