🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِيمَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ
اس شخص کا بیان جو سلام کے حوالے سے بخل سے کام لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12740
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِفُلَانٍ فِي حَائِطِي عَذْقًا، وَإِنَّهُ قَدْ آذَانِي وَشَقَّ عَلَيَّ مَكَانَ عَذْقِهِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بِعْنِي عَذْقَكَ الَّذِي فِي حَائِطِ فُلَانٍ". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَهَبْهُ لِي". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَبِعْنِيهِ بِعَذْقٍ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا رَأَيْتُ الَّذِي هُوَ أَبْخَلُ مِنْكَ، إِلَّا الَّذِي يَبْخَلُ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: فلاں شخص کا میرے باغ میں ایک گچھہ ہے۔ اس نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، اور اس کے گچھے کی جگہ میرے لئے دشواری کا باعث بنتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوسرے شخص کو پیغام بھیج کر فرمایا کہ تم فلاں شخص کے باغ میں موجود اپنے گچھے کو مجھے فروخت کر دو، اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو مجھے ہبہ کر دو۔ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جنت میں موجود ایک گچھے کے عوض میں اس کو مجھے فروخت کر دو۔ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو تم سے زیادہ بخیل ہو، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو سلام کرنے کے حوالے سے بخل سے کام لے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے۔ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12740]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14108، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5273/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا عَلَى مَنْ يَعْرِفُهُ
اس شخص کا بیان جو صرف واقف شخص کو سلام کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ السَّلَامُ عَلَى الْمَعْرِفَةِ، وَإِنَّ هَذَا عَرَفَنِي مِنْ بَيْنِكُمْ فَسَلَّمَ عَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِهِ وَحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سلام صرف جان پہچان کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا (پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) یہ شخص تم میں سے صرف مجھ سے جان پہچان رکھتا تھا تو اس نے مجھے ہی سلام کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو ان کی اور دیگر کی نقل کردہ روایت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12741]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9490)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَ وَلَمْ يُسَلِّمْ
اس شخص کا بیان جو سلام کیے بغیر (اندر آنے کی اجازت) مانگے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12742
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ بَدَأَ بِالسُّؤَالِ قَبْلَ السَّلَامِ فَلَا تُجِيبُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدٍ - أَبُو الطَّيِّبِ - وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سلام کرنے سے پہلے مانگے اسے جواب نہ دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن محمد ابوطیب ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (431)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 431»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12743
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَأْذَنُوا لِمَنْ لَمْ يَبْدَأْ بِالسَّلَامِ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس شخص کو اجازت نہ دو جو پہلے سلام نہیں کرتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12743]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1809)، أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12744
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَشُكُّ فِي رَفْعِهِ - قَالَ:
" لَا يُؤْذَنُ لِلْمُسْتَأْذِنِ حَتَّى يَبْدَأَ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: رَوَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ.
عبدالملک بن عطاء نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، جس کے بارے میں مجھے شک ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اجازت مانگنے والے کو اجازت اس وقت تک نہ دی جائے، جب تک وہ پہلے سلام نہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبدالملک نامی راوی کے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں، میں نے کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: اس نے یزید بن اصم سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12744]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ الْبُدَاءَةِ بِالسَّلَامِ
سلام میں پہل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12745
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ:
قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَلْتَقِي، فَأَيُّنَا يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ؟ قَالَ:" أَطْوَعُكُمْ للهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم (ایک دوسرے کے ساتھ) ملاقات کرتے ہیں تو کون سلام میں پہل کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم میں سے اللہ تعالیٰ کا زیادہ فرمانبردار ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12745]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12746
وَعَنِ الْأَغَرِّ - أَغَرِّ مُزَيْنَةَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ لِي بِجُزْءٍ مِنْ تَمْرٍ عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَطَلَنِي بِهِ، فَكَلَّمْتُ فِيهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اغْدُ مَعَهُ يَا أَبَا بَكْرٍ فَخُذْ لَهُ ثَمَرَهُ". فَوَعَدَنِي أَبُو بَكْرٍ الْمَسْجِدَ إِذَا صَلَّيْنَا الصُّبْحَ، فَوَجَدْتُهُ حَيْثُ وَعَدَنِي، فَانْطَلَقْنَا، فَكُلَّمَا رَأَى أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ مِنْ بَعِيدٍ سَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمَا تَرَى مَا يُصِيبُ الْقَوْمُ عَلَيْكَ مِنَ الْفَضْلِ، لَا يَسْبِقُكَ إِلَى السَّلَامِ أَحَدٌ. فَكُنَّا إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ بَادَرْنَاهُ بِالسَّلَامِ، قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدِ إِسْنَادِيِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اغر رضی اللہ عنہ، جو اغر مزینہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے انصار کے پاس موجود ایک شخص سے کچھ کھجوریں لینے کا حکم دیا، اس شخص نے مجھے دینے میں ٹال مٹول کی، میں نے اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تم کل اس کے ساتھ جانا اور اس کو کھجوریں دلوا دینا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ مسجد میں ملنے کا وعدہ کیا کہ جب ہم صبح کی نماز پڑھ لیں گے تو چلیں گے، میں نے انہیں وعدے کے مطابق پایا، پھر ہم روانہ ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جو بھی شخص دور سے دیکھتا تھا، وہ انہیں سلام کرتا تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ بات دیکھی ہے کہ لوگ تم پر فضیلت حاصل کیے جا رہے ہیں، ہر شخص سلام میں تم سے سبقت لے جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: تو پھر جو بھی شخص ہمارے سامنے آتا تھا، اس کے سلام کرنے سے پہلے ہی ہم اسے سلام کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12746]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (880 و 879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 880، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12747
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّهُ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَى كُلِّ مَنْ لَقِيَهُ، قَالَ: فَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا سَبَقَهُ بِالسَّلَامِ إِلَّا يَهُودِيًّا مَرَّةً، اخْتَبَأَ لَهُ خَلْفَ أُسْطُوَانَةٍ، فَخَرَجَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ: وَيْحَكَ يَا يَهُودِيُّ! مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ لَهُ: رَأَيْتُكَ رَجُلًا تُكْثِرُ السَّلَامَ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ فَضْلٌ، فَأَرَدْتُ أَنْ آخُذَ بِهِ. فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ: وَيْحَكَ! إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ السَّلَامَ تَحِيَّةً لِأُمَّتِنَا، وَأَمَانًا لِأَهْلِ ذِمَّتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَقَالَ غَيْرُهُ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ ہر ملنے والے کو سلام کیا کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں علم کسی نے سلام میں ان سے سبقت کی ہو، البتہ ایک یہودی کا معاملہ مختلف ہوا، وہ ان کے سامنے آنے سے چھپ گیا، وہ ایک ستون کے پیچھے چھپ گیا تھا، جب وہ وہاں سے گزرے تو اس نے انہیں پہلے سلام کر دیا، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو اے یہودی! تم نے ایسا کیوں کیا ہے۔ اس نے ان سے کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بکثرت سلام کرتے ہیں، اور مجھے یہ پتہ ہے کہ اس کام میں فضیلت پائی جاتی ہے، تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اس فضیلت کو حاصل کر لوں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سلام کو ہماری امت کے لئے تحیت اور ہمارے ذمیوں کے لئے امان بنایا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے یہ بات بیان کی ہے یہ مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7518)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3234»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ حَدِّ السَّلَامِ وَالرَّدِّ
سلام کرنے اور جواب دینے کی حد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12748
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ:
جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَلَيْكَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَاكَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ، فَحَيَّيْتَهُمَا بِأَفْضَلِ مِمَّا حَيَّيْتَنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّكَ لَنْ - أَوْ لَمْ - تَدَعْ شَيْئًا، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا) فَرَدَدْتُ عَلَيْكَ التَّحِيَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ لَاحِقٍ قَوَّاهُ النَّسَائِيُّ، وَتَرَكَ أَحْمَدُ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور کہا: السلام علیک یا رسول الله! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک السلام ورحمة اللہ و برکاتہ پھر ایک اور شخص آیا اور بولا: السلام علیک یا رسول اللہ وحمۃ اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔ پھر ایک شخص آیا اور بولا: السلام علیک یا رسول اللہ ورحمة اللہ و برکاتہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: وعلیک۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں اور فلاں جب آپ کے پاس آئے تھے تو آپ نے ان دونوں کو اس سے زیادہ اچھا جواب دیا تھا، جو جواب آپ نے مجھے دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے کوئی چیز چھوڑی ہی نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تمہیں سلام کیا جائے، تو تم اس سے زیادہ اچھے طریقے سے یا اس کے مطابق جواب دو۔“ تو میں نے تمہیں سلام کا جواب دیدیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے قوی قرار دیا ہے، امام أحمد نے اس کی حدیث کو متروک قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12749
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَرَدَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ".
فَجَاءَ الثَّانِي فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
وَجَاءَ الثَّالِثُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَعَلَيْكُمْ.
وَأَبُو الْفَتَى جَالِسٌ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْتَ فُلَانًا وَفُلَانًا، وَلَمْ تَزِدِ ابْنِي شَيْئًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا وَجَدْنَا لَهُ مِنْ زِيَادَةٍ، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مِثْلَ مَا قَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: نَافِعُ بْنُ هُرْمُزٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: تین آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے السلام علیکم کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیتے ہوئے و علیک ورحمتہ اللہ کہا:، دوسرا آیا تو اس نے کہا: السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیتے ہوئے وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا:، تیسرا آیا اور اس نے السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہا:۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیتے ہوئے وعلیکم کہا:۔ اس نوجوان کا باپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اس نے کہا: آپ نے فلاں اور فلاں کو جواب دیتے ہوئے اضافہ کیا، لیکن میرے بیٹے کو جواب دیتے ہوئے کوئی اضافہ نہیں کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمیں اس کے لئے کوئی اضافہ نہیں ملا، تو ہم نے اسے اس کی مانند جواب دیدیا، جو اس نے کہا: تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع بن ہرمز ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12007)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12007، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5956»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں