🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُلَاحَاةِ
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور لرائی جھگڑا کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12710
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنْ كَانَ أَوَّلُ مَا عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ رَبِّي، وَنَهَانِي عَنْهُ بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ، لَمُلَاحَاةَ الرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بتوں کی عبادت اور شراب نوشی کے بعد، میرے پروردگار نے مجھے سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں تلقین کی اور جس سے منع کیا، وہ لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12710]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ
(بلا عنوان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12711
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے پہلے انبیاء کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے۔ اس میں یہ بات بھی ہے کہ جب تم حیاء نہیں کرتے تو پھر تم جو چاہو کرو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12711]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2028) اخرجه احمد فى المسند (383/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5769، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4797، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4183، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16658»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12712
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ آخِرَ مَا تَعَلَّقَ بِهِ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پہلے انبیاء کے کلام میں سے زمانہ جاہلیت کے لوگ جس آخری بات کے ساتھ متعلق تھے (وہ یہ ہے:)۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12712]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (405/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12713
وَعَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ: إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”یہ بات کہی جاتی ہے کہ لوگوں نے نبوت کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے (اس میں ایک یہ بات بھی ہے) کہ جب تم حیاء نہیں کرتے تو تم جو چاہو کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12713]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12714
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ أَنَّهُ مَرَّ وَصَاحِبٌ لَهُ، وَفِتْيَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ حَلُّوا أُزُرَهُمْ فَجَعَلُوهَا مَخَارِيقَ، يَجْتَلِدُونَ بِهَا وَهُمْ عُرَاةٌ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَمَّا مَرَرْنَا بِهِمْ قَالُوا: إِنَّ هَؤُلَاءِ قِسِّيسُونَ فَدَعُوهُمْ. ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا أَبْصَرُوهُ تَبَدَّدُوا، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُغْضَبًا حَتَّى دَخَلَ، وَكُنْتُ وَرَاءَ الْحُجْرَةِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، لَا مِنَ اللَّهِ اسْتَحْيَوْا، وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا". وَأُمُّ أَيْمَنَ عِنْدَهُ تَقُولُ: اسْتَغْفِرْ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبِلَأْيٍ مَا اسْتَغْفَرَ لَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ -: فَبِأَبِي مَا اسْتَغْفَرَ لَهُمْ.
وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ اور ان کے ساتھی گزرے، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں نے اپنے تہبند اتارے ہوئے تھے اور ان کے کوڑے بنائے ہوئے تھے اور وہ ایک دوسرے کو مار رہے تھے، اور وہ لوگ برہنہ تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے کہا: یہ نیک لوگ ہیں، انہیں رہنے دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے گزرے، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب واپس تشریف لائے، تو آپ غصے کے عالم میں تھے، آپ اندر داخل ہوئے، میں حجرے کے باہر ہی تھا، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ان لوگوں نے نہ اللہ سے حیاء کی ہے اور نہ اس کے رسول سے پردہ کیا۔“ اس وقت سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں اور یہ کہہ رہی تھیں یا رسول اللہ! آپ ان کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مشکل سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اپنے باپ کی قسم ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعائے مغفرت نہیں کی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12714]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3029) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1540) اخرجه احمد فى المسند (191/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17259، وأخرجه مسند البزار برقم: 3785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقْلِ وَالْعُقَلَاءِ
عقل اور عقل مندوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12715
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْعَقْلَ قَالَ لَهُ: قُمْ. فَقَامَ، فَقَالَ لَهُ: أَدْبِرْ [ خَلْفَكَ ] . فَأَدْبَرَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: اقْعُدْ. فَقَعَدَ، فَقَالَ لَهُ: وَعِزَّتِي مَا خَلَقَتُ خَلْقًا خَيْرًا مِنْكَ، وَلَا أَكْرَمَ مِنْكَ، وَلَا أَفْضَلَ مِنْكَ وَلَا أَحْسَنَ، بِكَ آخُذُ وَبِكَ أُعْطِي وَبِكَ أُعْرَفُ، وَبِكَ الثَّوَابُ وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے عقل کو پیدا کیا تو اسے فرمایا: اٹھ جاؤ، تو وہ اٹھ گئی، اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: پیچھے چلی جاؤ، تو وہ پیچھے چلی گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا: کہ بیٹھ جاؤ، تو وہ بیٹھ گئی، اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: مجھے اپنی عزت کی قسم ہے میں نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی، جو تم سے زیادہ بہتر ہو، اور تم سے زیادہ معزز ہو، اور تم سے زیادہ فضیلت والی ہو، اور تم سے زیادہ اچھی ہو، میں تمہاری بنیاد پر گرفت کروں گا، تمہاری بنیاد پر عطا کروں گا، تمہاری بنیاد پر میری معرفت حاصل کی جائے گی، تمہارے ذریعے ثواب عطا کیا جائے گا، اور تم پر ہی عتاب ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12715]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1866»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12716
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْعَقْلَ قَالَ لَهُ: أَقْبِلْ. فَأَقْبَلَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَدْبِرْ. فَأَدْبَرَ، فَقَالَ: وَعِزَّتِي مَا خَلَقْتُ خَلْقًا أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْكَ، بِكَ آخُذُ وَبِكَ أُعْطِي، وَبِكَ الثَّوَابُ وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے عقل کو پیدا کیا تو اس سے فرمایا: آگے آؤ، وہ آگے آ گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پیچھے چلی جاؤ، وہ پیچھے چلی گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے اپنی عزت کی قسم ہے، میں نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی، جو میرے نزدیک تم سے زیادہ پسندیدہ ہو، تمہاری بنیاد پر میں گرفت کروں گا، تمہارے ذریعے میں عطا کروں گا، تمہاری وجہ سے ثواب دوں گا، اور تم پر ہی عتاب ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوصالح ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12716]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8086)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8086»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12717
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأْسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّحَبُّبُ إِلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقل مندی لوگوں کے ساتھ محبت رکھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (705)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ، التَّوَدُّدُ إِلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَوِ ابْنُ عُمَرَ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثٌ فِي التَّوَدُّدِ إِلَى النَّاسِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقلمندی لوگوں کے ساتھ محبت رکھنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عمرو یا عبیداللہ بن عمر قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے لوگوں کے ساتھ محبت رکھنے کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12718]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ سابقہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12719
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَالْجِهَادِ، حَتَّى ذَكَرَ سِهَامَ الْخَيْرِ، وَمَا يُجْزَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِقَدْرِ عَقْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَسَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک کوئی شخص نماز پڑھنے والوں، زکوۃ دینے والوں، حج، عمرہ اور جہاد کرنے والوں میں ہوتا ہے (راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھلائی کے تمام حصوں کا ذکر کیا) لیکن اسے قیامت کے دن اس کی عقل کے حساب سے جزاء دی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے۔ یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اور سند میں سے اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ نامی راوی ساقط ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12719]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (299)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3081، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1301»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں