🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ حَدِّ السَّلَامِ وَالرَّدِّ
سلام کرنے اور جواب دینے کی حد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12750
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا:
" يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ". فَقُلْتُ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، وَذَهَبَتْ تَزِيدُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَى هَذَا انْتَهَى السَّلَامُ"، فَقَالَ:" رَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! یہ جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہا ہے، میں نے کہا: وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میں ابھی مزید کچھ اور کہنا چاہتی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہاں پر سلام ختم ہو جاتا ہے، تو انہوں نے (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے) یہ کہا: اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں آپ پر ہوں اے اہل بیت۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (786)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ تَكْرَارِ السَّلَامِ عِنْدَ اللِّقَاءِ
سلام میں تکرار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12751
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا لَقِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ مِرَارًا فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی سے بار بار ملے تو وہ اسے (بار بار) سلام کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (250)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 250»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12752
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتُفَرِّقُ بَيْنَنَا شَجَرَةٌ، فَإِذَا الْتَقَيْنَا يُسَلِّمُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ایک درخت درمیان میں آنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا ہوتے تھے، تو پھر جب ہم ملتے تھے، تو ایک دوسرے کو سلام کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12752]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7983»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ فِيمَنْ رَدَّ السَّلَامَ سِرًّا
اس شخص کا بیان جو پست آواز میں سلام کا جواب دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12753
عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ - أَوْ غَيْرِهِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَقَالَ سَعْدٌ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. وَلَمْ يَسْمَعِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَلَّمَ ثَلَاثًا، وَرَدَّ عَلَيْهِ سَعْدٌ ثَلَاثًا، وَلَمْ يَسْمَعْهُ، فَرَجَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتَّبَعَهُ سَعْدٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا سَلَّمْتَ تَسْلِيمَةً إِلَّا وَهِيَ بِأُذُنِي، وَلَقَدْ رَدَدْتُ عَلَيْكَ وَلَمْ أُسْمِعْكَ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْتَكْثِرَ مِنْ سَلَامِكَ وَمِنَ الْبَرَكَةِ، ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْبَيْتَ، فَقَرَّبَ إِلَيْهِ زَبِيبًا، فَأَكَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:
" أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: عَنْ أَنَسٍ - وَلَمْ يَقُلْ: أَوْ غَيْرِهِ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزُورُ الْأَنْصَارَ، فَإِذَا جَاءَ إِلَى دُورِ الْأَنْصَارِ جَاءَ صِبْيَانُ الْأَنْصَارِ حَوْلَهُ لَهُ، فَيَدْعُو لَهُمْ، وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ، وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَابَ سَعْدٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ". فَرَدَّ سَعْدٌ فَلَمْ يُسْمِعِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزِيدُ عَلَى ثَلَاثِ تَسْلِيمَاتٍ، فَإِنْ أُذِنَ لَهُ وَإِلَّا انْصَرَفَ، فَرَجَعَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثابت بنانی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا شاید کسی اور کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے آپ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی اور فرمایا السلام علیکم ورحمتہ اللہ، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وعلیک السلام و رحمۃ اللہ، لیکن ان کا جواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی نہیں دیا (یعنی انہوں نے پست آواز میں جواب دیا تھا:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ سلام کیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے تینوں مرتبہ جواب دیا، لیکن اتنی آواز میں نہیں دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی دیتا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر موجود تھے) آپ واپس چلے گئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے جب بھی سلام کیا، تو وہ میرے کانوں تک پہنچا اور میں نے بھی آپ کو جواب دیا، لیکن میں نے جواب بلند آواز میں نہیں دیا کہ آپ سن سکتے، مجھے یہ بات پسند تھی کہ آپ بکثرت سلام کرتے رہیں، اور آپ کی طرف سے برکت نصیب ہو، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں لے گئے اور آپ کی خدمت میں زبیب پیش کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا، پھر جب آپ کھا کر فارغ ہوئے تو آپ فرمایا: ”نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا ہے، فرشتوں نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے، اور روزہ داروں نے تمہارے ہاں افطاری کی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ انہوں نے یہ کلمات نقل نہیں کئے ہیں کہ یا ان کے علاوہ کسی اور سے بھی منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، جب آپ انصار کے کسی محلے میں آتے تھے، تو انصار کے بچے آپ کے اردگرد آ جاتے تھے، آپ ان کے لئے دعا کرتے تھے، آپ ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے تھے اور سلام کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آئے، آپ نے ان لوگوں کو سلام کیا اور فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: لیکن اتنی اونچی آواز میں نہیں دیا کہ وہ آواز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جاتی، ایسا تین مرتبہ ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ سے زیادہ سلام نہیں کرتے تھے، اگر آپ کو اندر آنے کی درخواست کی جاتی تھی تو ٹھیک ہے، ورنہ آپ واپس تشریف لے جاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12753]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2007) اخرجه احمد فى المسند (138/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11998، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 459، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6872، 6829، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1577، وأخرجه شرح السنة برقم: 3306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12754
وَعَنْ أُمِّ طَارِقٍ - مَوْلَاةُ سَعْدٍ - قَالَتْ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدٍ فَاسْتَأْذَنَ، فَسَكَتَ سَعْدٌ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ فَسَكَتَ سَعْدٌ، ثُمَّ أَعَادَ، فَسَكَتَ سَعْدٌ، فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَنِي إِلَيْهِ سَعْدٌ: إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنَا أَنْ نَأْذَنَ لَكَ إِلَّا أَرَدْنَا أَنْ تَزِيدَنَا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الطِّبِّ فِي بَابِ الْحُمَّى.
سیدہ ام طارق رضی اللہ عنہا جو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے، آپ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر آپ نے اجازت طلب کی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر آپ نے اجازت طلب کی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پھر خاموش رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا اور عرض کی کہ ہم نے صرف اس لئے آپ کو اجازت نہیں پیش کی تھی کہ ہم یہ چاہتے تھے کہ آپ مزید (سلام کرتے رہیں)۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ پوری روایت کتاب الطب میں بخار سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12754]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26586»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ كَيْفِيَّةِ السَّلَامِ وَالرَّدِّ
سلام کرنے اور جواب دینے کا طریقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12755
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ، فَلَا تَبْدَءُوا بِشَيْءٍ قَبْلَهُ، فَإِذَا قِيلَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقُولُوا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ ہی السلام ہے، تو تم اس (کے نام) سے پہلے کوئی چیز نہ کہو، جب السلام علیکم کہا: جائے، تو تم (جواب دیتے ہوئے) السلام علیکم کہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12755]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6574)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5277/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12756
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ، فَلَا تَبْدَءُوا قَبْلَ اللَّهِ بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حَدِّ السَّلَامِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک شخص جب سلام کرنے کا ارادہ کرے تو وہ السلام علیکم کہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی السلام ہے، تو تم اللہ تعالیٰ (کے نام) سے پہلے کسی اور چیز کے ذریعے آغاز نہ کرو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سلام کی حد کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12756]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6565)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ السَّلَامِ عَلَى مَنْ أَتَى جَمَاعَةً أَوْ فَارَقَهُمْ
اس شخص کو سلام کرنا جو جماعت کے پاس آئے، یا اُن سے جدا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12757
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:
" حَقَّ عَلَى مَنْ قَامَ عَلَى جَمَاعَةٍ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ، وَحَقَّ عَلَى مَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ أَنْ يُسَلِّمَ". فَقَامَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَكَلَّمُ، فَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَسْرَعَ مَا نَسِيَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَزَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، وَقَدْ ضُعِّفَا، وَحُسِّنَ حَدِيثُهُمَا.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی جماعت کے پاس آتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ ان کو سلام کرے اور جو شخص کسی محفل سے اٹھتا ہے۔ اس پر لازم ہے کہ وہ سلام کرے، اسی دوران ایک صاحب اٹھ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابھی کلام فرما رہے تھے۔ اس شخص نے سلام نہیں کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کتنی جلدی بھول گیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور ایک راوی زبان بن فائد ہے، اور ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور ان دونوں کی حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/20) اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15188»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابٌ فِي الْجَمَاعَةِ يُسَلِّمُ أَحَدُهُمْ وَالْجَمَاعَةِ يَرُدُّ أَحَدُهُمْ
اس جماعت کا بیان، جن میں سے کوئی ایک شخص سلام کر دیتا ہے یا وہ جماعت جن میں سے کوئی ایک شخص سلام کا جواب دے دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12758
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ:
قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْقَوْمُ يَأْتُونَ الدَّارَ، فَيَسْتَأْذِنُ وَاحِدٌ مِنْهُمْ، أَيُجْزِئُ عَنْهُمْ جَمِيعًا؟ قَالَ:" نَعَمْ".
قِيلَ: فَيَرُدُّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
قِيلَ: فَالْقَوْمُ يَمُرُّونَ، فَيُسَلِّمُ وَاحِدٌ مِنْهُمْ أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
قِيلَ: فَيَرُدُّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کچھ لوگ کسی گھر میں آتے ہیں، ان میں سے کوئی ایک اجازت مانگتا ہے، تو کیا یہ ان سب کے لئے کفایت کر جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! عرض کی گئی: اگر ان لوگوں میں سے کوئی ایک شخص سلام کا جواب دیدیتا ہے، تو کیا ان سب کی طرف سے کفایت کر جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ عرض کی گئی: اگر کچھ لوگ گزر رہے ہوتے ہیں، اور ان میں سے کوئی ایک شخص سلام کر دیتا ہے، تو کیا یہ ان سب کی طرف سے کفایت کر جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ عرض کی گئی: اگر کوئی ان لوگوں میں سے ایک شخص سلام کا جواب دیدیتا ہے، تو یہ سب لوگوں کی طرف سے کفایت کر جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن یحیی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2730)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2730»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ فِي خَيْرٍ أَوْ غَيْرِهِ
اس شخص کا بیان جو کسی قوم کو سلام کرتا ہے، اور وہ لوگ بھلائی میں یا کسی اور معاملے میں مشغول ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12759
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: قَالَ أَبِي:
" إِذَا مَرَرْتَ بِمَجْلِسٍ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ يَكُونُوا فِي خَيْرٍ كُنْتَ شَرِيكَهُمْ، وَإِنْ يَكُونُوا فِي غَيْرِ ذَلِكَ كَانَ لَكَ أَجْرٌ".
هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھ سے کہا: جب تم کسی محفل سے گزرو تو اس محفل والوں کو سلام کرو، اگر وہ بھلائی کر رہے ہوں گے تو تم ان کے شراکت دار بن جاؤ گے، اور اگر وہ اس کے علاوہ صورت حال پر ہوں گے تو تمہیں تمہارا اجر مل جائے گا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں