الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقْلِ وَالْعُقَلَاءِ
عقل اور عقل مندوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12720
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ يَتَوَجَّهُ الرَّجُلَانِ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَيَنْصَرِفُ أَحَدُهُمَا وَصَلَاتُهُ أَفْضَلُ مِنَ الْآخَرِ، إِذَا كَانَ أَفْضَلَهُمَا عَقْلًا، وَيَنْصَرِفُ الْآخَرُ وَصَلَاتُهُ لَا تَعْدِلُ [ مِثْقَالَ ] ذَرَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ السَّخْتِيَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ السَّخْتِيَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو آدمی مسجد کی طرف آتے ہیں، ان میں سے ایک واپس جاتا ہے، حالانکہ اس کی نماز دوسرے سے زیادہ فضیلت والی ہوتی ہے، جب کہ وہ عقل کے اعتبار سے ان دونوں میں زیادہ فضیلت رکھتا ہے اور جب دوسرا شخص واپس جاتا ہے، تو اس کی نماز ذرے کے وزن کے برابر بھی نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء سختیانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12720]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء سختیانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12720]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3970)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3970»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12721
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَلَغَهُ عَنْ رَجُلٍ شِدَّةَ عِبَادَةٍ، سَأَلَ عَنْ عَقْلِهِ، فَإِنْ قَالُوا: حَسَنٌ قَالَ:" أَرْجُو لَهُ". وَإِنْ قَالُوا غَيْرَ ذَلِكَ قَالَ:" لَا يَبْلُغُ صَاحِبُكُمْ حَيْثُ تَظُنُّونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی شخص کے بارے میں یہ پتہ چلتا کہ وہ شدت سے عبادت کرتا ہے، تو آپ اس کی عقل کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اگر لوگ بتاتے تھے کہ اچھی حالت ہے، تو آپ فرماتے تھے: مجھے اس کے حق میں اچھائی کی امید ہے، اور اگر لوگ اس کے علاوہ بات کرتے تھے تو آپ فرماتے تھے: تمہارے ساتھی کا وہ مقام نہیں ہے، جو تم گمان کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12721]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12721]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12722
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا الشَّاهِدُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ - وَجَلَّ أَنْ لَا يَعْثُرَ عَاقِلٌ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، حَتَّى يُصَيِّرَهُ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الرُّومِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الرُّومِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا گواہ ہوں کہ عقل مند شخص جب بھی ٹھوکر کھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں بھیج دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر بن رومی ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12722]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (852)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 819»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّلَامِ وَإِفْشَائِهِ وَفَضْلِهِ
سلام کرنے، اس کو پھیلانے اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12723
عَنْ هَانِئِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي شُرَيْحٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. قَالَ:" إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلُ السَّلَامِ وَحُسْنُ الْكَلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ، رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ہانی بن یزید ابوشریح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری کسی ایسے عمل کی طرف رہنمائی کیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”مغفرت کو واجب کرنے والی چیزوں میں سلام کو پھیلانا اور عمدہ گفتگو کرنا شامل ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن عبداللہ اشجعی ہے، امام أحمد بن حنبل اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12723]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (467/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12724
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّلَامُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى وَضَعَهُ فِي الْأَرْضِ، فَأَفْشُوهُ بَيْنَكُمْ، فَإِنَّ الرَّجُلَ الْمُسْلِمَ إِذَا مَرَّ بِقَوْمٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ، كَانَ لَهُ عَلَيْهِمْ فَضْلُ دَرَجَةٍ بِتَذْكِيرِهِ إِيَّاهُمْ، فَإِنْ لَمْ يَرُدُّوا عَلَيْهِ رَدَّ عَلَيْهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُمْ وَأَطْيَبُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ عِنْدَ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ عِنْدَ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”السلام، اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے، جسے اس نے زمین میں رکھا ہے، تو تم اسے اپنے درمیان پھیلاؤ، مسلمان شخص جب کسی قوم کے پاس سے گزرے تو وہ انہیں سلام کرے اور وہ اس کو جواب دیں تو اس شخص کو ان لوگوں پر ایک درجہ کی فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ اُس نے ان لوگوں کو اس نام کی یاد دلائی ہے، اور اگر وہ لوگ اسے جواب نہ دیں تو اس (سلام کرنے والے کو) وہ جواب دیتا ہے، جو ان لوگوں سے زیادہ بہتر اور زیادہ پاکیزہ ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، جو امام بزار اور امام طبرانی کی نقل کردہ روایت میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12724]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1999) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1392 و 10391)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12725
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا، وَالْأَشَرَةُ شَرٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَقَالَ: قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: الْأَشَرَةُ يَعْنِي: كَثْرَةَ الْغَيْثِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَقَالَ: قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: الْأَشَرَةُ يَعْنِي: كَثْرَةَ الْغَيْثِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سلام کو پھیلاؤ! تم سلامت رہو گے، اور ”اشرہ“ شر ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ابومعاویہ نے یہ بات بیان کی ہے: ”اشرہ“ سے مراد بارش کا بکثرت ہونا ہے۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12725]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو نعلى فى المسند (1687) اخرجه احمد فى المسند (286/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18059، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5270/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12726
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّلَامُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ وَضَعَهُ فِي الْأَرْضِ، تَحِيَّةً لِأَهْلِ دِينِنَا، وَأَمَانًا لِأَهْلِ ذِمَّتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”السلام، اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے، جسے اس نے ہمارے دین کے افراد کے لئے تحیت کے طور پر زمین میں رکھا ہے، اور ہمارے ذمیوں کے لئے امان کے طور پر رکھا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن محمد انصاری ہے م اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12726]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن محمد انصاری ہے م اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (203)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 184»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12727
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَعَلَ السَّلَامَ تَحِيَّةً لِأُمَّتِنَا، وَأَمَانًا لِأَهْلِ ذِمَّتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سلام کو ہماری امت کے لئے تحیت اور ہمارے ذمیوں کے لئے امان بنایا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عمرو بن ہاشم بیروتی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12727]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3234»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12728
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ السَّلَامَ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ فَأَفْشُوهُ بَيْنَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سلام، اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے، تم اُس کو اپنے درمیان پھیلاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن رافع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12728]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن رافع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12728]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3032، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 184»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12729
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفْشُوا السَّلَامَ فَإِنَّهُ لِلَّهِ رِضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى أَبُو الْفَيْضِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى أَبُو الْفَيْضِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سلام کو پھیلاؤ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا باعث ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبدالاعلیٰ ابوالفیض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12729]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبدالاعلیٰ ابوالفیض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12729]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً