🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12680
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَاهَا، وَبِبَيْتٍ فِي أَسْفَلِهَا، لِمَنْ تَرَكَ الْجَدَلَ وَهُوَ مُحِقٌّ، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَهُوَ ضَاحِكٌ، وَحَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حَاتِمٍ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جنت کے باغات میں ایک گھر کا اور اس کے بالائی حصے میں ایک گھر کا اور اس کے زیریں حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں اس شخص کے لئے جو حق پر ہونے کے باوجود بحث کو ترک کر دیتا ہے، اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے، جبکہ وہ مذاق کے طور پر ہو، اور اس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوحاتم سوید بن ابراہیم ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11290)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12681
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْتٌ فِي غُرَفِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٌ فِي فِنَاءِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٌ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَلِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَلِمَنْ حَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ سُلَيْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک گھر جنت کے بالاخانوں میں، ایک گھر جنت کے اطراف کے حصے میں اور ایک گھر جنت کے درمیانی حصے میں ہو گا، اس شخص کے لئے جو جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ مزاح کے طور پر ہی کیوں نہ ہو، اور بحث کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ حق پر ہی کیوں نہ ہو، اور اس شخص کے لئے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن سلیم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12681]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1976)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1993، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6626»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12682
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ الْجَمَالَ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أُحْمَدَ، كَأَنَّهُ يَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُحِبَّ أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا، وَتَمُوتَ سَعِيدًا، وَإِنَّمَا بُعِثْتُ عَلَى إِتْمَامِ مَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّمَا بُعِثْتُ بِمَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ".
وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْجُدْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جمال کو پسند کرتا ہوں اور اس بات کو بھی پسند کرتا ہوں کہ میری تعریف کی جائے، راوی بیان کرتے ہیں: گویا اس شخص نے اپنی ذات کے حوالے سے (تکبر کے حوالے سے) اندیشے کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لے کیا چیز رکاوٹ ہے کہ تم اس بات کو پسند کرو کہ تم قابل تعریف زندگی بسر کرو اور سعادت مندی والی موت مر جاؤ، مجھے اچھے اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”مجھے عمدہ اخلاق کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے۔“
اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر جدعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12682]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1973) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (65/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12683
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى قَوْمٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. فَقَالَ:" أَفْشِ السَّلَامَ، وَابْذُلِ الطَّعَامَ، وَاسْتَحِي مِنَ اللَّهِ اسْتِحْيَاءَ رَجُلٍ ذِي هَيْبَةٍ مِنْ أَهْلِكَ، وَإِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ، وَلْتُحَسِّنْ خُلُقَكَ مَا اسْتَطَعْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک قوم کی طرف بھیجا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سلام کو پھیلانا، کھانا خرچ کرنا اور اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرنا جس طرح اپنے خاندان کے کسی بارعب شخص سے حیاء کرتے ہو، اور جب تم برائی کر لو تو اچھائی کرنا اور جہاں تک ہو سکے اپنے اخلاق کو اچھا رکھنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12683]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1972) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8022)، أخرجه مسند البزار برقم: 2642»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12684
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" اعْبُدِ اللَّهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي. قَالَ:" إِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي. قَالَ:" اسْتَقِمْ، وَلْتُحَسِّنْ خُلُقَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وَثَّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَأَبُو السَّمِيطِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تلقین کیجئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرنا اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجئے، آپ نے فرمایا: جب تم برائی کر لو تو اچھائی کر لینا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سیدھے رہنا اور اپنے اخلاق اچھے رکھنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک راوی ابوسمیط سعید بن ابوسوید ہے جو مہری کا آزاد کردہ غلام ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12684]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/20)، أخرجه مسند البزار برقم: 2642، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12685
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا زَوْجَانِ ثُمَّ تَمُوتُ، فَتَدْخُلُ الْجَنَّةَ هِيَ وَزَوْجَاهَا، لِأَيِّهِمَا تَكُونُ لِلْأَوَّلِ أَوْ لِلْآخَرِ؟ قَالَ:" تُخَيَّرُ أَحْسَنُهُمَا خُلُقًا كَانَ مَعَهَا فِي الدُّنْيَا يَكُونُ زَوْجَهَا فِي الْجَنَّةِ، يَا أُمَّ حَبِيبَةَ، ذَهَبَ حُسْنُ الْخُلُقِ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ رَضِيَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَهُوَ أَسْوَأُ أَهْلِ الْإِسْنَادِ حَالًا.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي النِّكَاحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات (دنیا میں) کسی عورت کے دو شوہر رہے ہوتے ہیں، پھر وہ عورت انتقال کر جاتی ہے، اور جنت میں داخل ہو جاتی ہے، اور اس کے دونوں شوہر بھی جنت میں داخل ہو جاتے ہیں، تو وہ عورت ان دونوں میں سے کس کو ملے گی، پہلے والے شوہر کو؟ یا دوسرے والے شوہر کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس عورت کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ دنیا میں جو شخص اس کے ساتھ زیادہ اچھے اخلاق کے ساتھ تھا، وہی جنت میں اس کا شوہر ہو گا۔ اے اُمّ حبیبہ! اچھے اخلاق دنیا اور آخرت کی بھلائی لے گئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق ہے، اور وہ متروک ہے۔ ابوحاتم اس سے راضی تھے اور حالت کے اعتبار سے، سند میں وہ تمام راویوں سے برا ہے۔ اس سے پہلے اس حدیث کے مختلف طرق کتاب النکاح میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12685]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1980) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (222/23)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6631، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12686
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأْسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّحَبُّبُ إِلَى النَّاسِ". قَالَ: وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَا مِنَ اللَّهِ". قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلَ الْجَاهِلِ، وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ".
رَوَاهُ كُلُّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے زیادہ سمجھ داری لوگوں سے محبت رکھنا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں نہیں ہوں گی اس کا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا، اور اللہ تعالیٰ سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی بردباری جس کے ذریعے وہ جاہل کی جہالت کو پرے کر سکے اور ایسے اچھے اخلاق جن کے ہمراہ وہ لوگوں سے ملے اور ایسی پرہیزگاری جو اس کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روک کے رکھے۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، میں جن سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12686]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (706 و 705)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12687
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ بِالْحِلْمِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيُكْتَبُ جَبَّارًا وَمَا يَمْلِكُ إِلَّا أَهْلَ بَيْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی بردباری کے ذریعے روزہ دار اور نوافل پڑھنے والے شخص کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے، اور کبھی کوئی شخص متکبر ہونے کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے حالانکہ وہ صرف اپنے اہل خانہ کا مالک ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12687]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6269»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12688
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفَاضِلُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَحُسْنُ الْخُلُقِ مِنَ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں زیادہ فضیلت والے وہ لوگ ہیں، جو زیادہ اچھے اخلاق کے مالک ہوں اور اچھے اخلاق کا ہونا ایمان کا حصہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7756)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12689
وَعَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَإِنَّ مِنْ أَقْرَبِكُمْ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو زیادہ اچھے اخلاق کے مالک ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7737)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7737»

الحكم على الحديث:
رواه الطبراني في حديث طويل بإسنادين ورجال أحدهما ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں