الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12700
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَرُّ النَّاسِ الضَّيِّقُ عَلَى أَهْلِهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَكُونُ ضَيِّقًا عَلَى أَهْلِهِ؟ قَالَ:" الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ خَشَعَتِ امْرَأَتُهُ، وَهَرَبَ وَلَدُهُ وَفَرَّ، فَإِذَا خَرَجَ ضَحِكَتِ امْرَأَتُهُ، وَاسْتَأْنَسَ أَهْلُ بَيْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے برا وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لئے زیادہ تنگی والا ہو۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اپنے اہلِ خانہ کے لئے کیسے تنگی والا ہو گا؟“ آپ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گھر میں داخل ہو، تو اس کی بیوی اس سے خوف زدہ ہو، اس کا بچہ اسے چھوڑ کر بھاگے اور فرار ہو جائے اور جب وہ باہر چلا جائے تو اس کی بیوی بھی بنسنے لگے، اور اس کے اہل خانہ بھی آرام محسوس کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12700]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12700]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8793»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
10. بَابُ مَا يُفْعَلُ بِمَنْ هُوَ سَيِّئُ الْخُلُقِ
اس شخص کے ساتھ کیا، کیا جائے؟ جس کے اخلاق برے ہوں
حدیث نمبر: 12701
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَبَاهُ خُلُقَهُ مِنْ الرَّقِيقِ وَالدَّوَابِّ وَالصِّبْيَانِ فَاقْرَءُوا فِي أُذُنِهِ: (أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ) ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس بھی غلام یا جانور یا بچے کے اخلاق خراب ہوں، تو اس کے کانوں میں یہ پڑھو: ”کیا وہ اللہ کے دین کے علاوہ کچھ اور تلاش کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عقیل بن عمیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12701]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عقیل بن عمیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (64)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 64»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
11. بَابُ حِدَّةِ الْخُلُقِ
مزاج کا تیز ہونا
حدیث نمبر: 12702
عَنْ عَلِيٍّ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُ أُمَّتِي أَحْدَاؤُهُمُ، الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَغْنَمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ قُنْبُرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَغْنَمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ قُنْبُرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے سب سے بہتر لوگ وہ ہوں گے جن کے مزاج تیز ہوں گے جب وہ غصے میں آئیں گے تو رجوع کر لیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یغنم بن سالم بن قنبر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12702]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یغنم بن سالم بن قنبر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12702]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5789»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 12703
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعْتَرِي الْحِدَّةُ خِيَارَ أُمَّتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّوِيلُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّوِيلُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگوں کو مزاج کی تیزی لاحق ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلام بن مسلم طویل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12703]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلام بن مسلم طویل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12703]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2450) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11471 و 11332)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11332، 11471، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3244، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7032»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُلَاحَاةِ
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور لرائی جھگڑا کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12704
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَدْخُلُ بَيْتِي الَّذِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي فَأَضَعُ ثَوْبِي فَأَقُولُ: إِنَّمَا هُوَ زَوْجِي وَأَبِي، فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ مَعَهُمْ، فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْتُهُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَةٌ عَلَيَّ ثِيَابِي حَيَاءً مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اس گھر (یعنی حجرہ) میں داخل ہو جاتی تھی، جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کی قبریں تھیں) اور میں اپنے سر سے چادر اتار دیتی تھی، میں یہ سمجھتی تھی کہ یہ میرے شوہر ہیں، اور یہ میرے والد ہیں، جب ان کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دفن کر دیا گیا، تو اللہ کی قسم! میں جب بھی اس حصے میں داخل ہوتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حیاء کی وجہ سے چادر لے کے رکھتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12704]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12704]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (202/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12705
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکیوں سے زیادہ شرمیلے تھے، جب آپ کسی چیز کو ناپسند کرتے تھے تو آپ کے چہرے سے ہمیں اس کا اندازہ ہو جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء مکمل بھلائی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12705]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1968)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12706
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَجَمَاعَةٌ، وَكَذَّبَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَجَمَاعَةٌ، وَكَذَّبَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں جائے گا، اور بدزبانی (یا بے حیائی) جفا کا حصہ ہے اور جفا جہنم میں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بن ابونعیم ہے، جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12706]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8602»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12707
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذُكِرَ عِنْدَهُ الْحَيَاءَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَيَاءُ مِنَ الدِّينِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ هُوَ الدِّينُ كُلُّهُ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعَفَافَ وَالْعِيَّ - عِيَّ اللِّسَانِ لَا عِيَّ الْقَلْبِ - وَالْعَمَلَ مِنَ الْإِيمَانِ، وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الْآخِرَةِ، وَيَنْقُصْنَ مِنَ الدُّنْيَا، وَلَمَا يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّ الشُّحَّ وَالْبَذَاءَ مِنَ النِّفَاقِ وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا وَيَنْقُصْنَ مِنَ الْآخِرَةِ، وَلَمَا يَنْقُصْنَ فِي الْآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سَوَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سَوَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قره بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ کے سامنے حیاء کا ذکر کیا گیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا حیاء دین کا حصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ وہ ساری کی ساری دین ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء، پاکدامنی، عاجز ہونا، یہاں زبان کا عاجز ہونا مراد ہے، دل کا عاجز ہونا مراد نہیں ہے، اور عمل ایمان کا حصہ ہیں، اور یہ آخرت میں زیادہ ہوں گے، اور دنیا میں کم ہوں گے یہ دنیا میں زیادہ نہیں ہوں گے، اور بخل اور بدزبانی (یا بے حیائی) نفاق کا حصہ ہے، یہ دنیا میں زیادہ ہوں گے، تو آخرت میں کمی کر دیں گے، اور یہ دنیا میں جتنے زیادہ ہوں گے، آخرت میں اس سے زیادہ کمی کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12707]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12708
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَائِشَةُ لَوْ كَانَ الْحَيَاءُ رَجُلًا كَانَ رَجُلًا صَالِحًا [ وَلَوْ كَانَ الْبُذَاءُ رَجُلًا لَكَانَ رَجُلَ سُوءٍ ] ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! حیاء اگر کسی انسان کی شکل میں ہوتی تو وہ ایک نیک شخص ہوتا اور بے حیائی کسی انسان کی شکل میں ہوتی تو وہ ایک برا شخص ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12708]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (674) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (333)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 645»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12709
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَاسْتَقْبَلْنَا النَّاسَ قَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْجُمُعَةِ، فَدَخَلَ دَارًا وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنْ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ النَّاسِ، لَا يَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثٌ فِي الْحَيَاءِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثٌ فِي الْحَيَاءِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
داؤد بن مصعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہم لوگوں کے سامنے آئے جو جمعہ پڑھ کے واپس آ رہے تھے، پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں سے حیاء نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ سے بھی حیاء نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس سے پہلے کتاب الایمان میں حیاء کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12709]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7155»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف