الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْيَتِهِ
نبی اکرم ﷺ کے نام اور آپ کی کنیت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12844
وَعَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي ظِئْرُ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْنَا: مُحَمَّدٌ. قَالَ:" هَذَا اسْمِي، وَكُنْيَتُهُ أَبُو الْقَاسِمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وُلِدَ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا وَكَنَّاهُ أَبَا الْقَاسِمِ.

عیسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: محمد بن طلحہ کی دائی ماں بیان کرتی ہیں کہ جب محمد بن طلحہ پیدا ہوئے، تو میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ اس کا کیا نام رکھو گے؟ ہم نے عرض کی: محمد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میرے نام کے مطابق ہے اور اس کی کنیت ابوالقاسم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ امام طبرانی کہتے ہیں: سیدنا محمد بن طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں پیدا ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام محمد رکھا تھا، اور ان کی کنیت ابوالقاسم تجویز کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12844]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/25)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5659، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2799، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4788»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12844 in Urdu