الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ مِنْهُ فِي صِفَتِهِ وَطِيبِ رَائِحَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ اور آپ ﷺ کی خوشبو کی پاکیزگی کا بیان
حدیث نمبر: 14058
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ جَدَّتَهُ عُمَيْرَةَ بِنْتِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِيَ وَأَخَوَاتُهَا يُبَايِعْنَهُ وَهُنَّ خَمْسٌ، فَوَجَدْنَهُ يَأْكُلُ قَدِيدًا، فَمَضَغَ لَهُنَّ قَدِيدَةً، ثُمَّ نَاوَلَنِي الْقَدِيدَةَ فَمَضَغْتُهَا، كُلُّ وَاحِدَةٍ قِطْعَةٌ، فَلَقِينَ اللَّهَ وَمَا يُوجَدُ لِأَفْوَاهِهِنَّ خُلُوفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جعفر بن محمود بن مسلمہ بیان کرتے ہیں: اُن کی دادی سیدہ عمیرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے: ”وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہ تھیں اور اُن کے ساتھ ان کی بہنیں تھیں، ان خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا، وہ پانچ خواتین تھیں، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ قدید کھا رہے تھے (اس سے مراد خشک گوشت ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن خواتین کے لئے گوشت کا ایک ٹکڑا چبایا اور پھر وہ ٹکڑا مجھے دے دیا، تو ان میں سے ہر ایک خاتون نے اس ٹکڑے کو چبایا، تو وہ خواتین جب تک زندہ رہیں، اُن کے منہ سے خوشبو آتی رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14058]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
38. بَابٌ فِي سِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے پوشیدہ اور اعلانیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14059
عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالُوا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ حَدِّثِينَا عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَتْ: كَانَ سِرُّهُ وَعَلَانِيَتُهُ سَوَاءً. ثُمَّ نَدِمَتْ قَالَتْ: أَفْشَيْتُ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ أَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" أَحْسَنْتِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: عَنْ يَحْيَى، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن جزار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: اے ام المؤمنین! آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملات کے بارے میں بتائیے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ اور اعلانیہ معاملے ایک جیسے ہوتے ہیں، پھر وہ ندامت کا شکار ہو گئیں، انہوں نے سوچا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دیا ہے، وہ بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ یحیی کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14059]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ یحیی کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14059]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (309/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26097»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
39. بَابٌ فِي أَسْمَائِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے اسماء کا بیان
حدیث نمبر: 14060
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَمْشِي فِي طَرِيقِ الْمَدِينَةِ إِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَحْمَدُ وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ وَالْحَاشِرُ وَالْمُقَفِّي وَنَبِيُّ الْمَلَاحِمِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ سُوءُ حِفْظٍ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ کے راستے پر چلتا ہوا جا رہا تھا، اسی دوران میں نے نبي اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں محمد ہوں، أحمد ہوں اور نبی رحمت ہوں، اور نبی توبہ ہوں، اور حاشر ہوں، اور مقفی ہوں، اور نبی ملاحم ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس میں حافظے کی خرابی پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14060]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس میں حافظے کی خرابی پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14060]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2378) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (405/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22935، وأخرجه مسند البزار برقم: 2887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14061
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا مُحَمَّدُ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي أَحْشُرُ النَّاسَ عَلَى قَدَمِي، وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ، فَإِذَا كَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَانَ لِوَاءُ الْحَمْدِ مَعِي وَكُنْتُ إِمَامَ الْمُرْسَلِينَ وَصَاحِبَ شَفَاعَتِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ قِيلَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں أحمد ہوں، اور میں محمد ہوں، اور میں وہ حاشر ہوں کہ لوگوں کا حشر، میرے قدموں میں کیا جائے گا، اور میں مٹانے والا ہوں اللہ تعالیٰ میرے ذریعے کفر کو مٹا دے گا، جب قیامت کا دن آئے گا، تو ”لواء الحمد“ میرے پاس ہو گا اور میں ”مرسلین“ کا پیشوا ہوؤں گا اور ان کا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، اس کے بارے میں کہا: گیا ہے: وہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14061]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، اس کے بارے میں کہا: گیا ہے: وہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1750)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1750، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14062
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا أَحْمَدُ وَمُحَمَّدٌ وَالْحَاشِرُ وَالْمُقَفِّي وَالْخَاتَمُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں أحمد ہوں، اور محمد ہوں، اور حاشر ہوں، اور مقفی ہوں اور خاتم ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14062]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14062]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (156)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2301»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
40. بَابُ إِخْبَارِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُغَيَّبَاتِ .
نبی اکرم ﷺ کا غیبی امور کے بارے میں خبر دینا
حدیث نمبر: 14063
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: جَلَسَ عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ الْجُمَحِيُّ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بَعْدَ مُصَابِ أَهْلِ بَدْرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فِي الْحِجْرِ بِيَسِيرٍ، وَكَانَ عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ شَيْطَانًا مِنْ شَيَاطِينَ قُرَيْشٍ، وَكَانَ مِمَّنْ يُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابَهُ وَيَلْقَوْنَ مِنْهُ عَنَاءَ أَذَاهُمْ بِمَكَّةَ، وَكَانَ ابْنُ وَهْبِ بْنِ عُمَيْرٍ فِي أُسَارَى أَصْحَابِ بَدْرٍ. قَالَ: فَذَكَرُوا أَصْحَابَ الْقَلِيبِ بِمُصَابِهِمْ فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنَّ فِي الْعَيْشِ خَيْرًا بَعْدَهُمْ. فَقَالَ عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ: صَدَقْتَ وَاللَّهِ لَوْلَا دَيْنٌ عَلَيَّ لَيْسَ عِنْدِي قَضَاؤُهُ، وَعِيَالِي أَخْشَى عَلَيْهِمُ الضَّيْعَةَ بَعْدِي لَرَكِبْتُ إِلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى أَقْتُلَهُ فَإِنَّ لِي فِيهِمْ عِلَّةً ابْنِي عِنْدَهُمْ أَسِيرًا فِي أَيْدِيهِمْ. قَالَ: فَاغْتَنَمَهَا صَفْوَانُ فَقَالَ: عَلَيَّ دَيْنُكَ أَنَا أَقْضِيهِ عَنْكَ، وَعِيَالُكَ مَعَ عِيَالِي أُسَوِّيهِمْ مَا بَقُوا لَا نَسَعُهُمْ بِعَجْزٍ عَنْهُمْ. قَالَ عُمَيْرٌ: اكْتُمْ عَنِّي شَأْنِي وَشَأْنَكَ. قَالَ: أَفْعَلُ، ثُمَّ أَمَرَ عُمَيْرٌ بِسَيْفِهِ فَشُحِذَ وَسُمَّ ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الْمَدِينَةِ. فَبَيْنَمَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِالْمَدِينَةِ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَتَذَاكَرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ وَمَا أَكْرَمَهُمُ اللَّهُ بِهِ وَمَا أَرَاهُمْ مِنْ عَدُوِّهِمْ، إِذْ نَظَرَ إِلَى عُمَيْرِ بْنِ وَهْبٍ قَدْ أَنَاخَ بِبَابِ الْمَسْجِدِ مُتَوَشِّحًا السَّيْفَ فَقَالَ: هَذَا الْكَلْبُ وَاللَّهِ عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ، مَا جَاءَ إِلَّا لِشَرٍّ، هَذَا الَّذِي حَرَّشَ بَيْنَنَا وَحَرَّزَنَا لِلْقَوْمِ يَوْمَ بَدْرٍ. ثُمَّ دَخَلَ عُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ قَدْ جَاءَ مُتَوَشِّحًا بِالسَّيْفِ قَالَ:" فَأَدْخِلْهُ". فَأَقْبَلَ عُمَرُ حَتَّى أَخَذَ بِحِمَالَةِ سَيْفِهِ فِي عُنُقِهِ فَلَبَّهُ بِهَا، وَقَالَ عُمَرُ لِرِجَالٍ مِنَ الْأَنْصَارِ مِمَّنْ كَانَ مَعَهُ: ادْخُلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاجْلِسُوا عِنْدَهُ، وَاحْذَرُوا هَذَا الْكَلْبَ عَلَيْهِ ; فَإِنَّهُ غَيْرُ مَأْمُونٍ. ثُمَّ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِ وَعُمَرُ آخِذٌ بِحِمَالَةِ سَيْفِهِ فَقَالَ:" أَرْسِلْهُ يَا عُمَرُ، ادْنُ يَا عُمَيْرُ". فَدَنَا فَقَالَ: أَنْعِمُوا صَبَاحًا. وَكَانَتْ تَحِيَّةَ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ بَيْنَهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَكْرَمَنَا اللَّهُ بِتَحِيَّةٍ خَيْرٍ مِنْ تَحِيَّتِكَ يَا عُمَيْرُ، السَّلَامُ تَحِيَّةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ يَا مُحَمَّدُ إِنْ كُنْتُ لَحَدِيثَ عَهْدٍ بِهَا. قَالَ:" فَمَا جَاءَ بِكَ؟". قَالَ: جِئْتُ لِهَذَا الْأَسِيرِ الَّذِي فِي أَيْدِيكُمْ فَأَحْسَبُهُ قَالَ:" فَمَا بَالَ السَّيْفِ فِي عُنُقِكَ؟". قَالَ: قَبَّحَهَا اللَّهُ مِنْ سُيُوفٍ فَهَلْ أَغْنَتْ عَنَّا شَيْئًا؟ قَالَ:" اصْدُقْنِي مَا الَّذِي جِئْتَ لَهُ؟". قَالَ: مَا جِئْتُ إِلَّا لِهَذَا. قَالَ:" بَلَى قَعَدْتَ أَنْتَ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فِي الْحِجْرِ فَتَذَاكَرْتُمَا أَصْحَابَ الْقَلِيبِ مِنْ قُرَيْشٍ فَقُلْتَ: لَوْلَا دَيْنٌ عَلَيَّ وَعِيَالِي لَخَرَجْتُ حَتَّى أَقْتُلَ مُحَمَّدًا. فَتَحَمَّلَ صَفْوَانُ لَكَ بِدَيْنِكَ وَعِيَالِكَ عَلَى أَنْ تَقْتُلَنِي، وَاللَّهُ حَائِلٌ بَيْنَكَ وَبَيْنَ ذَلِكَ". قَالَ عُمَيْرٌ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَدْ كُنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُكَذِّبُكَ بِمَا كُنْتَ تَأْتِينَا بِهِ مِنْ خَبَرِ السَّمَاءِ، وَمَا يَنْزِلُ عَلَيْكَ مِنَ الْوَحْيِ، وَهَذَا أَمْرٌ لَمْ يَحْضُرْهُ إِلَّا أَنَا وَصَفْوَانُ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا أَنْبَأَكَ بِهِ إِلَّا اللَّهُ، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانِي لِلْإِسْلَامِ وَسَاقَنِي هَذَا الْمَسَاقَ. ثُمَّ شَهِدَ شَهَادَةَ الْحَقِّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَقِّهُوا أَخَاكُمْ فِي دِينِهِ وَأَقْرِئُوهُ الْقُرْآنَ وَأَطْلِقُوا لَهُ أَسِيرَهُ". ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ جَاهِدًا عَلَى إِطْفَاءِ نُورِ اللَّهِ، شَدِيدَ الْأَذَى لِمَنْ كَانَ عَلَى دِينِ اللَّهِ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْذَنَ لِي فَأَقْدَمُ مَكَّةَ فَأَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى الْإِسْلَامِ، لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَهْدِيَهُمْ وَلَا أُؤْذِيهِمْ كَمَا كُنْتُ أُؤْذِي أَصْحَابَكَ فِي دِينِهِمْ. فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَحِقَ بِمَكَّةَ. وَكَانَ صَفْوَانُ حِينَ خَرَجَ عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ لِقُرَيْشٍ: أَبْشِرُوا بِوَقْعَةٍ تُنْسِيكُمْ وَقْعَةَ بَدْرٍ. وَكَانَ صَفْوَانُ يَسْأَلُ عَنْهُ الرُّكْبَانَ، حَتَّى قَدِمَ رَاكِبٌ فَأَخْبَرَهُ بِإِسْلَامِهِ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُكَلِّمَهُ أَبَدًا وَلَا يَنْفَعَهُ بِنَفْعٍ أَبَدًا. فَلَمَّا قَدِمَ عُمَيْرٌ مَكَّةَ أَقَامَ بِهَا يَدْعُو إِلَى الْإِسْلَامِ، وَيُؤْذِي مَنْ خَالَفَهُ أَذًى شَدِيدًا، فَأَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ نَاسٌ كَثِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
محمد بن جعفر بن زبیر بیان کرتے ہیں۔ عمیر بن وہب جمحی اور صفوان بن امیہ، قریش کو بدر میں ہونے والے نقصان کے بعد حطیم میں بیٹھے ہوئے تھے، عمیر بن وہب قریش کے شیاطین میں سے ایک تھا، یہ اُن افراد میں سے تھا، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو ایذاء دیا کرتے تھے اور جب وہ لوگ مکہ میں موجود تھے تو اس شخص کی طرف سے ان حضرات کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہب بن عمیر کا بیٹا، بدر کے قیدیوں میں شامل تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے بدر میں مرنے والے مشرکین کا ذکر کیا اور پھر یہ کہا: اللہ کی قسم! ان کے بعد زندگی میں کوئی بھلائی نہیں ہے، تو عمیر بن وہب نے کہا: تم ٹھیک کہہ رہے ہو، اللہ کی قسم! اگر میرے ذمہ قرض نہ ہوتا، جس کی ادائیگی کا میرے پاس بندوبست نہیں ہے، اور مجھے اپنے اہل و عیال کے خرچ کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں سوار ہو کر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاتا، یہاں تک کہ انہیں شہید کر دیتا، اُن لوگوں میں میری ایک مجبوری بھی ہے، اور وہ یہ کہ میرا بیٹا ان کے پاس قید ہے، راوی بیان کرتے ہیں تو صفوان بن امیہ نے اس معاملے کو غنیمت سمجھا اور اس نے کہا: تمہارا قرض ادا کرنا میرے ذمہ ہے، اور میں وہ تمہاری طرف سے ادا کر دوں گا، اور تمہارے عیال، میرے عیال کے ساتھ رہیں گے، میں ان کے ساتھ برابر کا سلوک کروں گا، جب تک وہ باقی رہیں گے، ہم ان کے حوالے سے کسی عاجزی کا اظہار نہیں کریں گے، عمیر نے کہا: پھر تم نے میرے اور اپنے معاملے کو پوشیدہ رکھنا ہے، اس نے کہا: ٹھیک ہے، پھر عمیر نے اپنی تلوار کے بارے میں حکم دیا، اس کی دھار کو تیز کیا گیا، اور اُسے زہر میں ڈبو دیا گیا، پھر وہ مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہو گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں کچھ مسلمانوں کے درمیان موجود تھے، وہ لوگ غزوہ بدر کا ذکر کر رہے تھے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت سے نوازا، اور کس طرح ان کے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عمیر بن وہب کو دیکھا کہ وہ مسجد کے دروازے پر اپنے جانور کو باندھ رہا تھا، اس نے گلے میں تلوار لٹکائی ہوئی تھی، انہوں نے کہا: یہ کتا، اللہ کی قسم! عمیر بن وہب، یہ ضرور کسی بری نیت سے ہی آیا ہو گا، یہی وہ شخص ہے، جس نے ہمارے درمیان افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، اور غزوہ بدر کے دن ہمارا شمار کر کے دشمن کو بتایا تھا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ عمیر بن وہب آیا ہے، اس نے تلوار لٹکائی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر لے آؤ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گئے، انہوں نے عمیر کی گردن میں موجود تلوار کو پکڑا، اور اُسے گردن سے دبوچ کر لے آئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھ موجود انصار سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا: تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ جاؤ، اور اس بات سے بچنے کی کوشش کرنا کہ یہ کتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ آور ہو، کیونکہ اس سے اندیشہ ہے، پھر وہ اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی تلوار کے دستے کو پکڑا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! اسے چھوڑ دو! اے عمیر! تم آگے آ جاؤ! وہ قریب آیا، اس نے کہا: تم لوگ صبح کے وقت نعمتیں حاصل کرو، یہ زمانہ جاہلیت میں، آپس میں سلام کرنے کا مخصوص طریقہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمہارے سلام کے طریقے سے بہتر طریقے کے حوالے سے عزت دی ہے، اے عمیر! السلام علیکم کہنا، اہل جنت کے سلام کا طریقہ ہے، اس نے کہا: اللہ کی قسم! اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میرا تو واسطہ اسی سے ہی پڑا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کس لئے آئے ہو؟ اُس نے کہا: میں اُس قیدی کے سلسلے میں آیا ہوں، جو آپ لوگوں کے پاس موجود ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جو تمہاری گردن میں تلوار ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ ان تلواروں کا بیڑہ غرق کرے، کیا یہ ہمارے کسی کام آ سکی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھے سچ بتاؤ کہ تم کس لئے آئے ہو؟ اس نے کہا: میں صرف اسی کام کے لئے آیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم اور صفوان بن امیہ ”حطیم“ میں بیٹھے ہوئے تھے، اور تم دونوں قریش سے تعلق رکھنے والے، بدر میں مارے جانے والے افراد کا ذکر کر رہے تھے، تو تم نے یہ کہا: کہ اگر میرے ذمہ قرض نہ ہوتا اور مجھے اپنے بال بچوں کا خیال نہ ہوتا، تو میں نکل کر جاتا اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیتا، تو صفوان نے تمہارا قرض اور تمہارے بال بچوں کا خرچ اپنے ذمہ لے لیا، اس شرط پر کہ تم مجھے قتل کر دو، حالانکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اور اس معاملے کے درمیان رکاوٹ ہے، عمیر نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، یا رسول اللہ! پہلے آپ آسمان کی خبروں کے حوالے سے، جو کچھ ہمارے پاس لے کر آتے تھے، ہم ان کے حوالے سے آپ کی تکذیب کرتے تھے اور آپ پر جو وحی نازل ہوتی تھی، اس کی بھی تکذیب کرتے تھے، لیکن اس معاملے میں، تو صرف میں اور صفوان موجود تھے، اللہ کی قسم! مجھے پتہ چل گیا ہے کہ آپ کو اس کے بارے میں صرف اللہ تعالیٰ نے ہی بتایا ہو گا، تو ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے اسلام کی ہدایت نصیب کی اور مجھے یہاں تک لے آیا، پھر اس نے سچی گواہی دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اپنے بھائی کو اس کا دین سکھاؤ! اسے قرآن پڑھاؤ اور اس کے قیدی کو چھوڑ دو!“۔ پھر عمیر نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے میں اللہ کے نور کو بجھانے کے لئے بھرپور کوشش کیا کرتا تھا، اور جو لوگ اللہ کے دین پر گامزن تھے، انہیں شدید تکلیف دیا کرتا تھا، اب میری یہ خواہش ہے کہ آپ مجھے اجازت دیں، میں مکہ جاتا ہوں اور ان لوگوں کو اللہ کی طرف اور اسلام کی طرف دعوت دوں گا، ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دیدے، ورنہ میں انہیں بھی اسی طرح اذیت پہنچاؤں گا، جس طرح میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو ان کے دین کے حوالے سے اذیت پہنچایا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دیدی، تو وہ مکہ چلا گیا۔ جب عمیر بن وہب مکہ سے روانہ ہوا تھا، تو صفوان نے قریش سے کہا: تھا: تم لوگ ایک اطلاع کے حوالے سے خوشخبری حاصل کرو، جو عنقریب تمہارے پاس آنے والی ہے، اور وہ اطلاع تمہیں بدر کا نقصان بھلا دے گی، صفوان، عمیر بن وہب کے بارے میں سواروں سے دریافت کرتا رہا، یہاں تک کہ ایک سوار آیا اور اس نے عمیر کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں صفوان کو بتایا تو صفوان نے یہ حلف اٹھایا کہ وہ اُس کے ساتھ کبھی کلام نہیں کرے گا اور اسے کبھی کوئی نفع نہیں پہنچائے گا، جب عمیر مکہ آیا، تو وہاں مقیم رہ کر اسلام کی طرف دعوت دینے لگا اور جو شخص اس کی مخالفت کرتا تھا، وہ اسے اذیت پہنچاتا تھا، پھر عمیر کے ہاتھ پر بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14063]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (58/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 14064
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ نَحْوَهُ مُرْسَلًا وَقَالَ فِيهِ: فَفَرِحَ الْمُسْلِمُونَ حِينَ هَدَاهُ اللَّهُ وَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَخِنْزِيرٌ كَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُ حِينَ اطَّلَعَ، وَهُوَ الْيَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ بَعْضِ بَنِيَّ.
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر کے حوالے سے، اس کی مانند روایت ”مرسل“ حدیث کے طور پر منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو مسلمان اس بات پر خوش ہو گئے، جب اللہ تعالیٰ نے اُسے ہدایت نصیب کی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: کہ جب یہ آیا تھا، تو اس وقت خنزیر میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب تھا، اور اب یہ میرے نزدیک میری اپنی اولاد سے زیادہ محبوب ہے۔“ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14064]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (56/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14065
وَعَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ - قَالَ: كَانَ وَهْبُ بْنُ عُمَيْرٍ شَهِدَ أُحُدًا كَافِرًا فَأَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ فَكَانَ فِي الْقَتْلَى، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَعَرَفَهُ، فَوَضَعَ سَيْفَهُ فِي بَطْنِهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ ظَهْرِهِ ثُمَّ تَرَكَهُ، فَلَمَّا دَخَلَ اللَّيْلُ وَأَصَابَهُ الْبَرْدُ لَحِقَ بِمَكَّةَ فَبَرَأَ، فَاجْتَمَعَ هُوَ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فِي الْحِجْرِ، فَقَالَ لِصَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ: لَوْلَا عِيَالِي وَدَيْنٌ عَلَيَّ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَقْتُلُ مُحَمَّدًا بِنَفْسِي. فَقَالَ صَفْوَانُ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ؟ فَقَالَ: أَنَا رَجْلٌ جَوَادٌ لَا أُلْحَقُ، آتِيهِ فَأَغْتَرُّهُ ثُمَّ أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ، ثُمَّ أَلْحَقُ بِالْجَبَلِ وَلَا يَلْحَقُنِي أَحَدٌ. فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: فَعِيَالُكَ وَدَيْنُكَ عَلَيَّ. فَخَرَجَ فَشَحَذَ سَيْفَهُ وَسَمَّهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ لَا يُرِيدُ إِلَّا قَتْلَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ رَآهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَهَالَهُ ذَلِكَ وَشَقَّ عَلَيْهِ وَقَالَ لِأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي رَأَيْتُ وَهْبًا قَدِمَ فَرَابَنِي قُدُومُهُ، وَهُوَ رَجُلٌ غَادِرٌ فَأَطِيفُوا بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَطَافَ الْمُسْلِمُونَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ وَهْبٌ فَوَقَفَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَنْعِمْ صَبَاحًا يَا مُحَمَّدُ. فَقَالَ:" قَدْ أَبْدَلَنَا اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا". فَقَالَ: عَهْدِي بِكَ تُحَدَّثُ بِهَا وَأَنْتَ مُعْجَبٌ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَقْدَمَكَ؟". قَالَ: جِئْتُ أَفْدِي أَسَارَاكُمْ. قَالَ:" مَا بَالُ السَّيْفِ؟". قَالَ: أَمَا إِنَّا قَدْ حَمَلْنَاهَا يَوْمَ بَدْرٍ فَلَمْ نَفْلَحْ وَلَمْ نَنْجَحْ. قَالَ:" فَمَا شَيْءٌ قُلْتَ لِصَفْوَانَ وَأَنْتُمَا فِي الْحِجْرِ: لَوْلَا عِيَالِي وَدَيْنِي لَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَقْتُلُ مُحَمَّدًا بِنَفْسِي؟". فَأَخْبَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَبَرَ فَقَالَ وَهْبٌ: هَاهْ كَيْفَ قُلْتَ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ. قَالَ وَهْبٌ: قَدْ كُنْتَ تُخْبِرُنَا خَبَرَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَنُكَذِّبُكَ، فَأَرَاكَ تُخْبِرُ خَبَرَ أَهْلِ السَّمَاءِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي عِمَامَتَكَ. فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِمَامَتَهُ ثُمَّ رَجَعَ رَاجِعًا إِلَى مَكَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ: لَقَدْ قَدِمَ وَإِنَّهُ لَأَبْغَضُ إِلَيَّ مِنَ الْخِنْزِيرِ، ثُمَّ رَجَعَ وَهُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَلَدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: وہب بن عمیر، غزوہ اُحد میں کافر ہونے کے طور پر شریک ہوا تھا، اُسے زخم لاحق ہوئے، وہ مقتولین میں پڑا ہوا تھا، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس کے پاس سے گزرا، اس نے اسے پہچان لیا، اس نے اپنی تلوار اس کے پیٹ پر رکھی اور وہ اس کی پشت سے پار ہو گئی، پھر اس نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا، جب رات آئی اور اسے ٹھنڈک لاحق ہوئی، تو وہ وہاں سے بھاگ کر مکہ چلا گیا اور پھر بعد میں تندرست ہو گیا، ایک مرتبہ وہ اور صفوان بن امیہ ”حطیم“ میں بیٹھے ہوئے تھے، اُس نے صفوان بن امیہ سے کہا: اگر میرے بال بچوں کا مسئلہ نہ ہوتا اور میرے ذمہ لازم قرض کا مسئلہ نہ ہوتا، تو میری یہ خواہش تھی کہ میں وہ فرد بنتا، جو بذات خود سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیتا، صفوان نے کہا: تم نے یہ کیسے کرنا تھا؟ اس نے کہا: میں ایک ایسا شخص ہوں، جو شہسوار ہے، جس تک پہنچا نہیں جا سکتا، میں اُن کے پاس جاتا اور دھوکے سے اُن پر تلوار کا وار کر دیتا، پھر میں پہاڑ پر چلا جاتا، کوئی شخص مجھ تک نہیں پہنچ سکتا تھا، تو صفوان نے کہا: پھر تمہارے بال بچے اور تمہارا قرض میرے ذمہ ہے۔ وہب بن عمیر وہاں سے نکلا، اُس نے اپنی تلوار کو تیار کیا، اُس کو زہر میں ڈبویا اور پھر مدینہ منورہ کی طرف نکل کھڑا ہوا، اُس کا ارادہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کا تھا، جب وہ مدینہ منورہ آیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھ لیا، وہ اس کے حوالے سے پریشان ہو گئے اور یہ بات ان پر گراں گزری، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے کہا: میں نے وہب کو دیکھا ہے کہ وہ آیا ہے، تو اس کا آنا مجھے شک میں مبتلا کر رہا ہے، وہ عہد شکن شخص ہے، تو تم لوگ اپنے نبی کے گرد گھیرا بنا لو، مسلمانوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا بنا لیا، جب وہب آیا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہرا، اُس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! صبح کے وقت نعمتیں نصیب ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے بدلے میں زیادہ بہتر سلام عطا کر دیا ہے، اس نے کہا: آپ کے ساتھ میرا جب آخری سامنا ہوا تھا، تو آپ اُس وقت میری ہی طرح سلام کیا کرتے تھے، اور آپ پر حیرانگی ہوتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ اس نے کہا: میں آپ کے قیدیوں کا فدیہ دینے کے لئے آیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تلوار کس لئے ہے؟ اس نے کہا: یہ تلواریں تو ہم نے غزوہ بدر کے دن بھی اُٹھائی ہوئی تھیں، لیکن نہ ہم کامیاب ہوئے اور نہ ہی ہمیں کامیابی نصیب ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ کیا بات تھی؟ جو تم نے صفوان سے کہی تھی، جب تم دونوں ”حطیم“ میں موجود تھے کہ اگر میرے بال بچوں کا اور میرے قرض کا معاملہ نہ ہوتا، تو میں بذات خود سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ساری بات بتائی، تو وہب نے کہا: ارے یہ آپ کیسے بیان کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے بات دہرا دی، تو اس نے کہا: پہلے آپ ہمیں اہل زمین کی خبریں دیا کرتے تھے، تو ہم آپ کی بات کو جھٹلاتے تھے، اور آپ کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ آپ اہل آسمان کے بارے خبریں دے رہے ہیں، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا عمامہ مجھے دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عمامہ اُسے دیا اور پھر وہ مکہ واپس چلا گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب وہ آیا تھا، تو وہ میرے نزدیک خنزیر سے زیادہ ناپسندیدہ تھا، جب وہ واپس گیا تو وہ میرے نزدیک میری اولاد سے زیادہ محبوب تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14065]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14065]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14066
وَعَنْ أَبَانَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ سَلْمَانَ قَالَ: كَانَ إِسْلَامُ قُبَاثِ بْنِ أَشْيَمَ اللَّيْثِيِّ أَنَّ رِجَالًا مِنَ الْعَرَبِ وَغَيْرِهِمْ أَتَوْهُ فَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ خَرَجَ يَدْعُو إِلَى غَيْرِ دِينِنَا. فَقَامَ قُبَاثُ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ قَالَ لَهُ:" اجْلِسْ يَا قُبَاثُ". فَأَوْجَمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنْتَ الْقَائِلُ:" لَوْ خَرَجَتْ نِسَاءُ قُرَيْشٍ بِأَجْمَعِهَا رَدَّتْ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ". فَقَالَ قُبَاثُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا تَحَرَّكَ بِهِ لِسَانِي وَلَا تَرَمْرَمَتْ بِهِ شَفَتَايَ وَلَا سَمِعَهُ مِنِّي أَحَدٌ، وَمَا هُوَ إِلَّا شَيْءٌ هَجَسَ فِي نَفْسِي، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَّ مَا جِئْتَ بِهِ الْحَقُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ الْعَبَّاسِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ. وَقِصَّةُ ذِي الْجَوْشَنِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ.
وَحَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي قِصَّةِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الَّذِي كَانَ فِي عِيرِ خَدِيجَةَ فِي عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ. وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ فِي مَنَاقِبِهِ. وَغَيْرُ ذَلِكَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ الْعَبَّاسِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ. وَقِصَّةُ ذِي الْجَوْشَنِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ.
وَحَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي قِصَّةِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الَّذِي كَانَ فِي عِيرِ خَدِيجَةَ فِي عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ. وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ فِي مَنَاقِبِهِ. وَغَيْرُ ذَلِكَ.
ابان بن سلمان اپنے والد سلمان کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا قباث بن اشیم لیثی رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ یہ ہے کہ عربوں اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ان کے پاس آئے اور بولے: سیدنا محمد بن عبدالمطلب صلی اللہ علیہ وسلم نکلے ہیں اور وہ ہمارے دین کے علاوہ، دین کی طرف دعوت دیتے ہیں، تو قباث اُٹھے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے قباث! بیٹھ جاؤ! تو وہ غصے کے عالم میں خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم نے ہی یہ بات کہی ہے کہ اگر قریش کی ساری عورتیں نکل آئیں تو وہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اُن کے ساتھیوں کو واپس کر دیں گی، قباث نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس بارے میں میری زبان نے حرکت نہیں کی، میرے ہونٹوں نے یہ لفظ ادا نہیں کیے، اور یہ بات کسی نے مجھ سے نہیں سنی، یہ تو صرف ایک ایسی بات ہے جو میں نے دل میں سوچی تھی، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور آپ جو لے کر آئے ہیں، وہ حق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ غزوہ بدر سے متعلق باب میں گزر چکا ہے، اور ”غزوہ فتح“ سے متعلق باب میں ذوالجوشن کا واقعہ گزر چکا ہے۔ اس کے علاوہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ہے، جو سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے، جو سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے قافلے میں شامل تھے، یہ مخلوقات کے عجائب سے متعلق باب میں گزرا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ان کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی اور دیگر روایات بھی آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14066]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ غزوہ بدر سے متعلق باب میں گزر چکا ہے، اور ”غزوہ فتح“ سے متعلق باب میں ذوالجوشن کا واقعہ گزر چکا ہے۔ اس کے علاوہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ہے، جو سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے، جو سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے قافلے میں شامل تھے، یہ مخلوقات کے عجائب سے متعلق باب میں گزرا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ان کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی اور دیگر روایات بھی آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/19)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14067
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ رَفَعَ لِيَ الدُّنْيَا فَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهَا وَإِلَى مَا هُوَ كَائِنٌ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَى كَفِّي هَذِهِ جَلِيَّانِ جَلَاهُ اللَّهُ لِنَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا جَلَاهُ لِلنَّبِيِّينَ مِنْ قَبْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ فِي سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيِّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے دنیا کو بلند کیا، تو میں نے اس کی طرف دیکھ لیا اور قیامت تک جو کچھ اس میں ہو گا، وہ بھی دیکھ لیا، یوں جیسے میں اپنی ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں، یہ وہ ظاہر کرنا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے ظاہر کیا، جس طرح اُس نے اس چیز کو اس سے پہلے کے انبیاء کے لئے ظاہر کیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ سعید بن سنان رہادی میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14067]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ سعید بن سنان رہادی میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14067]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً