🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ حَدِيثِ الظَّبْيَةِ .
ہرنی کا واقعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14088
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّحْرَاءِ فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِيهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالْتَفَتَ فَلَمْ يَرَ أَحَدًا، ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا ظَبْيَةٌ مَوْثُوقَةٌ فَقَالَتْ: ادْنُ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَدَنَا مِنْهَا فَقَالَ:" حَاجَتُكِ؟". فَقَالَتْ: إِنَّ لِي خَشْفَيْنِ فِي هَذَا الْجَبَلِ، فَخَلِّنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُرْضِعُهُمَا ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَيْكَ. قَالَ:" وَتَفْعَلِينَ؟". قَالَتْ: عَذَّبَنِي اللَّهُ عَذَابَ الْعَشَّارِ إِنْ لَمْ أَفْعَلْ. فَأَطْلَقَهَا، فَذَهَبَتْ فَأَرْضَعَتْ خَشْفَيْهَا، ثُمَّ رَجَعَتْ فَأَوْثَقَهَا، وَانْتَبَهَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ تُطْلِقُ هَذِهِ". فَأَطْلَقَهَا فَخَرَجَتْ تَعْدُو وَهِيَ تَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحراء میں موجود تھے، اسی دوران کسی نے آپ کو پکار کر کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دی، لیکن آپ کو کوئی نظر نہیں آیا، پھر آپ نے توجہ دی تو وہاں ایک ہرنی بندھی ہوئی تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے قریب آ جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب گئے، آپ نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس نے عرض کی: میرے دو بچے ہیں، جو اس پہاڑ میں موجود ہیں، آپ مجھے آزاد کر دیں، تاکہ میں جا کے انہیں دودھ پلا آؤں، پھر میں آپ کے پاس واپس آ جاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ایسا کرو گی؟ اس نے عرض کی: اللہ تعالیٰ مجھے بھتہ وصول کرنے والے کے عذاب جیسا عذاب دے، اگر میں ایسا نہ کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھول دیا، وہ چلی گئی، اس نے اپنے بچوں کو دودھ پلایا، پھر وہ واپس آ گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باندھ دیا، اسی دوران دیہاتی آ گیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو کوئی کام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم اسے چھوڑ دو! اس دیہاتی نے اسے چھوڑ دیا، تو وہ یہ کہتی ہوئی چل دی: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14088]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّاةِ الْمَسْمُومَةِ .
زہریلی بکری کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14089
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْيَهُودِ أَهْدَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَسْمُومَةً فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ؟". قَالَتْ: أَحْبَبْتُ - أَوْ أَرَدْتُ - إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيُطْلِعُكَ عَلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ تَكُ نَبِيًّا أُرِيحُ النَّاسَ مِنْكَ. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا احْتَجَمَ. قَالَ: فَسَافَرَ مَرَّةً فَلَمَّا أَحْرَمَ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَاحْتَجَمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے زہر ملی ہوئی بکری (کا گوشت) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوا بھیجا اور آپ نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا: میں یہ چاہتی تھی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میں یہ پسند کرتی تھی کہ اگر آپ نبی ہوئے، تو اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے مطلع کر دے گا، اور اگر آپ نبی نہ ہوئے، تو میں لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں گی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی اس کی تکلیف محسوس ہوتی تھی، تو آپ پچھنے لگوا لیتے تھے، ایک مرتبہ آپ سفر کر رہے تھے، آپ نے احرام باندھا ہوا تھا، آپ کو تکلیف محسوس ہوئی، تو آپ نے پچھنے لگوا لیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہلال بن حباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14089]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2785)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2780»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14090
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بِنَحْوِهِ وَزَادَ فِيهِ: وَأَهْدَتِ امْرَأَةٌ يَهُودِيَّةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً سَمِيطًا فَلَمَّا مَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا لِيَأْكُلَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِهَا يُخْبِرُنِي أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ". فَامْتَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَامْتَنَعَ مَنْ مَعَهُ، فَأَرْسَلَ إِلَى الْيَهُودِيَّةِ فَقَالَ:" مَا حَمَلَكِ عَلَى أَنْ أَفْسَدْتِيهَا بَعْدَ أَنْ أَصْلَحْتِيهَا؟". قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا فَإِنَّكَ سَتَعْلَمُ ذَلِكَ، وَإِنْ كُنْتَ غَيْرَ نَبِيٍّ أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، اس کی مانند روایت منقول ہے: تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”ایک یہودی عورت نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری (کا گوشت) تحفے کے طور پر دیا، جس میں زہر ملا ہوا تھا، انہی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھانے کے لئے اس گوشت کی طرف بڑھایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے اعضاء میں سے ایک عضو نے مجھے بتایا ہے کہ اس میں زہر ملایا ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی اس سے رک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا کہ تم نے اسے ٹھیک کرنے کے بعد اسے خراب کر دیا؟ اس نے کہا: میں یہ چاہتی تھی کہ میں جان لوں کہ اگر آپ نبی ہیں، تو آپ کو اس کا پتہ چل جائے گا، اور اگر آپ نبی نہ ہوئے، تو میں لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے، اور ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14090]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2423)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14091
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً سَمِيطًا فَلَمَّا بَسَطَ الْقَوْمُ أَيْدِيَهُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمْسِكُوا فَإِنَّ عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِهَا يُخْبِرُنِي أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ". فَأَرْسَلَ إِلَى صَاحِبَتِهَا:" أَسَمَمْتِ طَعَامَكِ هَذَا؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" مَا حَمَلَكِ عَلَى ذَلِكَ؟". قَالَتْ: أَرَدْتُ إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ، وَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا عَلِمْتُ أَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى سَيُطْلِعُكَ عَلَيْهِ. فَبَسَطَ يَدَهُ وَقَالَ:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". قَالَ: فَأَكَلْنَا وَذَكَرْنَا اسْمَ اللَّهِ فَلَمْ يَضُرَّ أَحَدًا مِنَّا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی عورت نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو، بکری کا زہر ملا ہوا گوشت تحفے کے طور پر دیا، جب لوگوں نے اپنے ہاتھ بڑھائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ رک جاؤ! کیونکہ اس کے اعضاء میں سے ایک عضو نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اس میں زہر ملا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت کیا: کیا تم نے اپنے اس کھانے میں زہر ملایا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا ہے؟ اس نے کہا: میں نے یہ ارادہ کیا کہ اگر آپ جھوٹے ہوئے تو میں آپ سے لوگوں کو نجات دلوا دوں گی اور اگر آپ سچے ہوئے تو مجھے یہ پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے مطلع کر دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور فرمایا: اللہ کا نام لے کے کھاؤ! راوی کہتے ہیں: ہم نے اُسے کھا لیا، ہم نے اللہ کا نام بھی لے لیا، تو اس نے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14091]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2424)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14092
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً بِخَيْبَرَ. فَقَالَ لَهَا:" مَا هَذِهِ؟". قَالَتْ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ، وَحَذِرَتْ أَنْ تَقُولَ مِنَ الصَّدَقَةِ. فَأَكَلَ وَأَكَلَ أَصْحَابُهُ ثُمَّ قَالَ لَهُمْ:" أَمْسِكُوا". ثُمَّ قَالَ لِلْمَرْأَةِ:" هَلْ سَمَّمْتِ هَذِهِ الشَّاةَ؟". فَقَالَتْ: مَنْ أَخْبَرَكَ؟ قَالَ:" هَذَا الْعَظْمُ لِسَاقِهَا". وَهُوَ فِي يَدِهِ، قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" لِمَ؟". قَالَتْ: قُلْتُ: إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا أَنْ يَسْتَرِيحَ النَّاسُ مِنْكَ، وَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ. فَاحْتَجَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَاحْتَجَمُوا، فَمَاتَ بَعْضُهُمْ. قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَأَسْلَمَتِ الْمَرْأَةُ، فَزَعَمُوا أَنَّهُ قَتَلَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودی عورت نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر میں بکری کا گوشت تحفے کے طور بر دیا، جو بھنا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: یہ تحفہ ہے، اس نے یہ کہنے سے گریز کیا کہ یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب اُسے کھانے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں سے فرمایا: تم لوگ رک جاؤ! پھر آپ نے اس عورت سے دریافت کیا: کیا تم نے اس میں زہر ملایا ہے؟ اس عورت نے پوچھا: آپ کو کس نے بتایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ہڈی نے، آپ نے بکری کی پنڈلی کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، جو آپ کے ہاتھ میں تھی، اس عورت نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیوں (یعنی تم نے ایسا کیوں کیا)؟ اس نے کہا: میں نے سوچا کہ اگر آپ جھوٹے ہوئے، تو آپ سے لوگوں کو نجات مل جائے گی، اور اگر آپ نبی ہوئے تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، انہوں نے بھی پچھنے لگوائے، ان اصحاب میں سے ایک کا انتقال بھی ہو گیا تھا۔ زہری بیان کرتے ہیں: اس عورت نے اسلام قبول کر لیا تھا، لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو قتل کروا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، ابن عدی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70/19)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10019»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14093
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةٌ مَسْمُومَةٌ مَصْلِيَّةٌ، فَأَكَلَ مِنْهَا هُوَ وَبِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَمَرِضَا مَرَضًا شَدِيدًا، ثُمَّ إِنَّ بِشْرًا مَاتَ، فَلَمَّا مَاتَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَهُودِيَّةِ الَّتِي أَهْدَتْهَا لَهُ فَقَالَ:" مَا أَطَعَمْتِينَا وَيْحَكِ؟". قَالَتْ: أَطْعَمْتُكَ السُّمَّ. قَالَ:" مَا حَمَلَكِ عَلَى ذَلِكَ؟". قَالَتْ: سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ، فَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا عَلِمْتُ أَنَّهَا لَا تَضُرُّكَ، وَإِنْ كُنْتَ غَيْرَ ذَلِكَ فَأَرَدْتُ أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ. ثُمَّ أَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصُلِبَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَيَحْيَى هَذَا إِنْ كَانَ ابْنَ أَبِي لَبِيبَةَ فَقَدْ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ وَإِنْ كَانَ ابْنَ لَبِيبَةَ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
یحیی بن عبدالرحمن بن لبیبہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری کا گوشت پیش کیا گیا، جو بھنا ہوا تھا، اور اس میں زہر ملادیا گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے اس گوشت میں سے کھا لیا، یہ دونوں شدید بیمار ہو گئے، سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا جب ان کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی عورت کو پیغام بھیج کر بلوایا، جس نے وہ آپ کو تحفے کے طور پر بھجوایا تھا، آپ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، تم نے ہمیں کیا کھلایا ہے؟ اس نے کہا: کہ میں نے آپ کو زہر کھلایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا: میں نے آپ کو ایک بات ذکر کرتے ہوئے سنا کہ آپ نبی ہیں، تو مجھے یہ علم تھا کہ یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اگر آپ نبی نہ ہوئے تو میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا، تو اسے مصلوب کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور یحیی نامی راوی اگر تو ابن ابولبیبہ ہے، تو امام ذہبی نے اس کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور اگر یہ ابن لبیبہ ہے تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (221/19)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14094
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْكُلُ مِنْ هَدِيَّةٍ حَتَّى يَأْمُرَ صَاحِبَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا لِلشَّاةِ الَّتِي أُهْدِيَتْ لَهُ بِخَيْبَرَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيِّ وَثَّقَهُ الْإِسْمَاعِيلِيُّ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ مِنْ مُرْسَلِ عُرْوَةَ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بھی تحفہ اس وقت تک نہیں کھاتے تھے، جب تک آپ لانے والے فرد کو یہ ہدایت نہیں کرتے تھے کہ وہ خود بھی اُس میں سے کھا لے، ایسا اس بکری کی وجہ سے ہوا، جو خیبر میں آپ کو تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ابراہیم بن عبداللہ مخرمی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے اسماعیلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دارقطنی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے غزوہ خیبر سے متعلق باب میں عروہ کی نقل کردہ ”مرسل“ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14094]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2425)، أخرجه مسند البزار برقم: 1413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابُ حَبْسِ الشَّمْسِ لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سورج کا نبی اکرم ﷺ کے لئے رک جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14095
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ الشَّمْسَ فَتَأَخَّرَتْ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کو حکم دیا، تو وہ دن کی ایک گھڑی کے لئے رک گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14095]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14096
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عَمِيسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ بِالصَّهْبَاءِ ثُمَّ أَرْسَلَ عَلِيًّا فِي حَاجَةٍ، فَرَجَعَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَنَامَ، فَلَمْ يُحَرِّكْهُ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ عَلِيًّا احْتَبَسَ بِنَفْسِهِ عَلَى نَبِيِّهِ فَرُدَّ عَلَيْهِ الشَّمْسَ". قَالَتْ أَسْمَاءُ: فَطَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ حَتَّى وَقَفَتْ عَلَى الْجِبَالِ وَعَلَى الْأَرْضِ، وَقَامَ عَلِيٌّ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ غَابَتْ فِي ذَلِكَ بِالصَّهْبَاءِ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”صہباء“ کے مقام پر ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کسی کام کے سلسلے میں بھیج دیا، جب وہ واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا کر چکے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی گود میں سر رکھا اور سو گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حرکت نہیں کی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تیرا بندہ علی، اس نے اپنے آپ کو اپنے نبی کے لئے روک کے رکھا ہوا تھا، تو اس کے لئے سورج کو لوٹا دے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو سورج دوبارہ طلوع ہو گیا، یہاں تک کہ وہ پہاڑوں اور زمین پر آ کے ٹھہر گیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اٹھے انہوں نے وضو کیا، نماز ادا کی، پھر اس کے بعد سورج صہباء میں غروب ہوا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/24)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1068»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14097
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَكَادُ يُغْشَى عَلَيْهِ، فَأَنْزَلَ عَلَيْهِ يَوْمًا وَهُوَ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَّيْتَ الْعَصْرَ". قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَدَعَا اللَّهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ الشَّمْسَ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ. قَالَتْ: فَرَأَيْتُ الشَّمْسَ طَلَعَتْ بَعْدَمَا غَابَتْ حِينَ رُدَّتْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَسَنٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ لَمْ أَعْرِفْهَا.
ایک روایت میں، جو اس عورت سے منقول ہے، وہ یہ ہے: ”وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ کی یہ کیفیت ہو جاتی تھی، جیسے آپ پر بے ہوشی طاری ہو جائے گی، ایک دن آپ پر وحی نازل ہو رہی تھی، آپ اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی گود میں (سر رکھے ہوئے) تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تم نے عصر پڑھ لی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ اے اللہ! تو علی کے لئے سورج کو لوٹا دے، تاکہ وہ عصر پڑھ لے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے سورج کو دیکھا کہ وہ غروب ہو جانے کے بعد پھر طلوع ہو گیا تھا، یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عصر کی نماز ادا کر لی۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، انہوں نے اسے ابراہیم بن حسن کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور وہ ثقہ ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور فاطمہ بنت علی بن ابوطالب نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14097]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں