الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15865
وَعَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَكَى، فَاشْتُرِيَ لَهُ عُنْقُودُ عِنَبٍ بِدِرْهَمٍ، فَجَاءَ مِسْكِينٌ، فَقَالَ: أَعْطُوهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ خَالَفَ إِنْسَانٌ فَاشْتَرَاهُ بِدِرْهَمٍ، ثُمَّ جَاءَ بِهِ إِلَيْهِ، فَجَاءَ الْمِسْكِينُ يَسْأَلُ، فَقَالَ: أَعْطَوْهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ خَالَفَ إِنْسَانٌ فَاشْتَرَاهُ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ، فَأَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ حَتَّى مُنِعَ، وَلَوْ عَلِمَ بِذَلِكَ الْعُنْقُودِ مَا ذَاقَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نُعَيْمِ بْنِ حَمَّادٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیمار ہو گئے، ان کے لئے ایک درہم کے عوض میں انگوروں کا گچھا خریدا گیا، ایک غریب آیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ اسے دے دو، پھر ایک شخص اس کے پیچھے گیا، اس نے وہ گچھا اس سے ایک درہم کے عوض میں خریدا اور ان کے پاس لے آیا، اسی دوران وہ مسکین پھر آیا، اس نے مانگا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ اسے دے دو، پھر ایک اور انسان اس کے پیچھے گیا اس نے وہ گچھا اس سے ایک درہم کے عوض میں خرید لیا، اس مسکین نے دوبارہ مانگنے کا ارادہ کیا تو اسے منع کر دیا گیا، اگر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اس گچھے کا پتہ چل جاتا، تو انہوں نے اسے چکھنا بھی نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن حماد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15865]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن حماد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15865]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15866
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ: مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِرَاعِي غَنَمٍ، فَقَالَ: يَا رَاعِيَ الْغَنَمِ، هَلْ مِنْ جَزْرَةٍ؟ قَالَ الرَّاعِي: مَا لَيْسَ هَاهُنَا رَبُّهَا. قَالَ: تَقُولُ أَكَلَهَا الذِّئْبُ، فَرَفَعَ الرَّاعِي رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ قَالَ: فَأَيْنَ اللَّهُ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَأَنَا وَاللَّهِ أَحَقُّ أَنْ أَقُولَ: فَأَيْنَ اللَّهُ. فَاشْتَرَى ابْنُ عُمَرَ الرَّاعِيَ، وَاشْتَرَى الْغَنَمَ، فَأَعْتَقَهُ وَأَعْطَاهُ الْغَنَمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْحَاطِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر بکریوں کے ایک چرواہے کے پاس سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے بکریوں کے چرواہے! کیا کوئی ایسی بکری ہے، جس کو قربان کیا جا سکے؟ تو چرواہے نے کہا: یہاں ان کا مالک نہیں ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم یہ کہہ دینا کہ بھیڑیا اسے کھا گیا تھا، اس چرواہے نے اپنا سر آسمان کی طرف بلند کیا پھر دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ میں یہ کہوں کہ اللہ تعالیٰ کہاں ہے (یعنی اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے) پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُس چرواہے کو خرید لیا، اس کی بکریوں کو خرید لیا اور اس چرواہے کو آزاد کر کے وہ بکریاں اسے دیدیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن حارث حاطبی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15866]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن حارث حاطبی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15866]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13054)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15867
وَعَنِ الْمُطْعَمِ بْنِ مِقْدَامٍ الصَّنْعَانِيِّ قَالَ: كَتَبَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَطْلُبُ،وَإِنَّ الْخِلَافَةَ لَا تَصْلُحُ لِعَيِيٍّ، وَلَا بَخِيلٍ، وَلَا غَيُورٍ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِ ابْنُ عُمَرَ: أَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ أَمْرِ الْخِلَافَةِ أَنِّي أَطْلُبُهَا، فَمَا طَلَبْتُهَا، وَمَا هِيَ مِنْ بَالِي. وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مَنْ أَمْرِ الْعَيِيِّ وَالْبُخْلِ وَالْغَيْرَةِ، فَإِنَّ مَنْ جَمَعَ كِتَابَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِعَيِيٍّ، وَمَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ فَلَيْسَ بِبَخِيلٍ. وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنَ الْغَيْرَةِ، فَإِنَّ أَحَقَّ مَا غِرْتُ فِيهِ وَلَدِي أَنْ يُشْرِكَنِي فِيهِ غَيْرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ ؛ الْمُطْعَمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عُمَرَ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِ ابْنُ عُمَرَ: أَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ أَمْرِ الْخِلَافَةِ أَنِّي أَطْلُبُهَا، فَمَا طَلَبْتُهَا، وَمَا هِيَ مِنْ بَالِي. وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مَنْ أَمْرِ الْعَيِيِّ وَالْبُخْلِ وَالْغَيْرَةِ، فَإِنَّ مَنْ جَمَعَ كِتَابَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِعَيِيٍّ، وَمَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ فَلَيْسَ بِبَخِيلٍ. وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنَ الْغَيْرَةِ، فَإِنَّ أَحَقَّ مَا غِرْتُ فِيهِ وَلَدِي أَنْ يُشْرِكَنِي فِيهِ غَيْرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ ؛ الْمُطْعَمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عُمَرَ.
مطعم بن مقدام صنعانی بیان کرتے ہیں: حجاج بن یوسف نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خط لکھا کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ حکومت کے طلبگار ہیں، حالانکہ خلافت کسی ایسے شخص کے لئے موزوں نہیں ہے، جو کمزور ہو یا بخیل ہو، یا زیادہ غصے والا ہو، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے خط میں لکھا: تم نے جہاں تک خلافت کے معاملے کا ذکر کیا ہے کہ میں اس کا طلبگار ہوں تو میں اس کا طلبگار نہیں ہوں، اور نہ ہی یہ میرا کام ہے، اور جہاں تک تم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ کمزوری ہے، کنجوسی ہے، اور مزاج کی تیزی ہے، تو جس شخص نے اللہ کی کتاب کو جمع کیا ہو (یعنی حفظ کیا ہو) وہ کمزور نہیں ہوتا، جس شخص نے اپنے مال کی زکوۃ ادا کی ہوئی ہو، وہ بخیل نہیں ہوتا اور جہاں تک مزاج کی تیزی کا تم نے ذکر کیا ہے، تو جس چیز کے بارے میں، میں مزاج کی تیزی دکھاؤں گا، اس میں سب سے زیادہ حق دار میری اولاد ہے کہ کوئی اس میں میرا شریک ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ
یہ روایت مطعم نامی راوی کی نقل کردہ مرسل روایت ہے کیونکہ اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15867]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ
یہ روایت مطعم نامی راوی کی نقل کردہ مرسل روایت ہے کیونکہ اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (13048)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15868
وَعَنْ مَالِكٍ قَالَ: أَقَامَ ابْنُ عُمَرَ بَعْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتِّينَ سَنَةً تَفِدُ عَلَيْهِ وُفُودُ النَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
مالک بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ساٹھ سال زندہ رہے تھے، اس دوران لوگوں کے وفود ان کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15868]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13035)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15869
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُكَ مِنْ هَذَا الْأَمْرِ وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: يَمْنَعُنِي مِنْهُ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَرَّمَ عَلَيَّ دَمَ أَخِي الْمُسْلِمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ أَبُو الْأَشْهَبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: آپ حکومت کے معاملے میں کیوں دلچسپی نہیں لیتے؟ جبکہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی بھی ہیں اور امیر المؤمنین کے صاحبزادے بھی ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا، اس چیز سے مجھے یہ بات روکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے مسلمان بھائی کے خون کو مجھ پر حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن حارث ابواشہب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15869]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن حارث ابواشہب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13046)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15870
وَعَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ يَمْشِي إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ أَسْوَدُ مَعَهُ رُمْحٌ، فَوَضَعَ زُجَّ الرُّمْحِ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْإِبْهَامِ مِنْ قَدَمِ ابْنِ عُمَرَ، فَحَمَلَ الشَّيْخُ، فَأَدْخَلَ فَوَرِمَتْ سَاقُهُ، فَأَتَاهُ الْحَجَّاجُ يَعُودُهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ أَصَابَكَ بِهَذَا حَتَّى آخُذَ لَكَ مِنْهُ؟ قَالَ: اللَّهُ، لَيَأْخُذَنَّ مِنْهُ اللَّهُ، لَيَأْخُذَنَّ مِنْهُ. قَالَ: مَا بَالُ حَرَمِ اللَّهِ وَأَمْنِهِ يُحْمَلُ فِيهِ السِّلَاحُ؟!! قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ.
مکحول بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ وہ پیدل چلتے ہوئے جا رہے تھے، اسی دوران ایک سیاہ فام ان کے پاس سے گزرا، جس کے پاس نیزہ تھا، اس نے اس کا نیچے والا دھاری دار حصہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آگے ان کے پاؤں کے انگوٹھے اور ساتھ والی انگلی کے درمیان رکھا (اور انہیں زخمی کر دیا) انہیں اُٹھا کر گھر لایا گیا، ان کی پنڈلی ورم آلود ہو گئی، حجاج ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو یہ تکلیف کس نے پہنچائی ہے؟ میں اس سے آپ کا بدلہ لیتا ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس سے بدلہ لے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بدلہ لے گا، پھر انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے حرم اور اس کی مقرر کردہ امان والی جگہ کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہاں ہتھیار اُٹھائے جاتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15870]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13040)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15871
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَيُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِمَكَّةَ بَعْدَ الْحَجِّ، وَدُفِنَ بِالْمُحَصَّبِ. وَبَعْضُ النَّاسِ يَقُولُونَ: بِفَخٍّ، وَسِنُّهُ حِينَ أَجَازَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ فِي الْقِتَالِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَكَانَ الْخَنْدَقُ فِي شَوَّالٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ، فَسِنُّهُ يَوْمَ تُوُفِّيَ أَرْبَعٌ وَثَمَانُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا انتقال حج کے بعد مکہ میں ہوا تھا، ان کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی، ان کے محصب کے مقام پر دفن کیا گیا، بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے: ”فخ“ کے مقام پر دفن کیا گیا، جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ خندق میں شرکت کی اجازت دی تھی، اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی، اور غزوہ خندق شوال کے مہینے میں چار ہجری میں ہوا تھا، تو انتقال کے وقت ان کی عمر 84 برس ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15871]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13034)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ - قال أبو حاتم : كان يفهم هذا الشأن ولا يحتج به ، وقال النسائي : ضعيف ، قلت : كان صدوقا واسع العلم مفتيا
حدیث نمبر: 15872
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: سِنُّ ابْنِ عُمَرَ يَوْمَ مَاتَ أَرْبَعٌ وَثَمَانُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
امام مالک بن انس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15872]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13037)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15873
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: مَاتَ ابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ، وَدُفِنَ بِفَخٍّ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَثَمَانِينَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
واقدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا انتقال 74 ہجری میں ہوا تھا انہیں ”فخ“ کے مقام پر دفن کیا گیا اس وقت ان کی عمر 84 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15873]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15873]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13038)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15874
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، يُكْنَى: أَبَا سُلَيْمَانَ، وَهُوَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومِ بْنِ يَقَظَةَ بْنِ مُرَّةَ بْنَ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، وَأُمُّهُ لُبَابَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَزَنِ بْنِ بُجَيْرِ بْنِ الْهُزَمِ بْنِ رُويَبْةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالِ بْنِ عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَيْفًا مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں، ان کی کنیت ابوسلیمان ہے، ان کا (نام و نسب یہ ہے:) سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن يقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک، ان کی والده لبابہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن ہزم بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”اللہ کی تلوار“ کا نام (یا لقب) دیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح