🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15895
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْنَا الْعَاصِ مُؤْمِنَانِ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ" وَعَمْرٌو فِي الْجَنَّةِ وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ:" عَمْرٌو وَهِشَامٌ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عاص کے دونوں بیٹے مؤمن ہیں اور عمرو بن العاص جنت میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عمرو، جنت میں جائے گا۔“ امام أحمد نے بھی
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عمرو اور ہشام۔“ معجم کبیر کے رجال اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15895]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (177/22) اخرجه احمد فى المسند (8029)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7982، 8427، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5101، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6748»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15896
وَعَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ: أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ حِينَ شَيَّعَ عَمْرًا: أَوَ تَزِيدُ النَّاسَ نَارًا، أَلَا تَرَى إِلَى مَا يَصْنَعُ هَذَا بِالنَّاسِ؟!، فَقَالَ: دَعْهُ ; فَإِنَّمَا وَلَّاهُ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعِلْمِهِ بِالْحَرْبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابن بریدہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتے ہوئے جا رہے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ لوگوں کی آگ میں اضافہ کریں گے؟ کیا آپ نے دیکھا نہیں ہے کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: انہیں رہنے دو! کیونکہ انہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا امیر بنایا تھا، کیونکہ یہ جنگ کے بارے میں بخوبی علم رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف منذر بن ثعلبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15896]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15897
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذْ عَلَيْكَ ثِيَابَكَ وَسِلَاحَكَ ثُمَّ ائْتِنِي". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ، ثُمَّ طَأْطَأَ فَقَالَ:" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَكَ عَلَى جَيْشٍ فَيُسَلِّمُكَ اللَّهُ وَيُغْنِمُكَ، وَأَرْغَبُ لَكَ مِنَ الْمَالِ رَغْبَةً صَالِحَةً". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَسْلَمْتُ مِنْ أَجْلِ الْمَالِ، وَلَكِنِّي أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنْ أَكُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ:" يَا عَمْرُو، نَعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: هَكَذَا فِي النُّسْخَةِ:" نَعِمَّا". بِنَصْبِ النُّونِ وَكَسْرِ الْعَيْنِ، وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: بِكَسْرِ النُّونِ وَالْعَيْنِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ: وَلَكِنْ أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، وَأَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" نَعَمْ وَنَعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: تم اپنا لباس اور ہتھیار پہن کر پھر میرے پاس آؤ! راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وضو کر رہے تھے، آپ نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا اور پھر آپ نے سر جھکا لیا، پھر آپ نے فرمایا: میں تمہیں ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجنا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں سلامت رکھے اور تمہیں غنیمت عطا کرے، میں تمہارے لئے مال کے حوالے سے اچھی رغبت رکھتا ہوں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے مال کی خاطر اسلام قبول نہیں کیا ہے، میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اسلام قبول کیا ہے، تاکہ میں اللہ کے رسول کے ساتھ رہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو! اچھا مال، اچھا ہوتا ہے، جو اچھے آدمی کے پاس ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: نسخے میں اسی طرح لفظ ”نعما“ جس میں ”ن“ پر زبر ہے اور ”ع“ پر زیر ہے، ابوعبیدہ کہتے ہیں: ”ن“ پر زیر ہے اور ”ع“ پر بھی زیر ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کے ساتھ ہونے میں رغبت رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، وہ اچھا مال، اچھا ہوتا ہے، جو اچھے آدمی کے پاس ہو۔“ امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15897]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17309، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8240، وأخرجه شرح السنة برقم: 2495، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2980، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15898
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْحِجْرِ مَعَ النَّاسِ مِنْ قُرَيْشٍ إِذْ قِيلَ: قَدِمَ اللَّيْلَةَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَالَ: فَمَا أَكْثَرْنَا أَنْ دَخَلَ عَلَيْنَا فَمَدَدْنَا إِلَيْهِ أَبْصَارَنَا، فَطَافَ، ثُمَّ صَلَّى فِي الْحِجْرِ رَكْعَتَيْنِ وَقَالَ: أَقَرَصْتُمُونِي؟ قُلْنَا: مَا ذَكَرْنَاكَ إِلَّا بِخَيْرٍ، ذَكَرْنَاكَ وَهِشَامَ بْنَ الْعَاصِ فَقُلْنَا: أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ بَعْضُهُمْ: هَذَا، وَقَالَ بَعْضُنَا: هِشَامٌ. قَالَ: أَنَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، أَسْلَمْنَا وَأَحْبَبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَاصَحْنَاهُ، ثُمَّ ذَكَرَ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ، فَقَالَ: أَخَذْتُ بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ، ثُمَّ اغْتَسَلْتُ وَتَحَنَّطْتُ، ثُمَّ تَكَفَّنْتُ، فَعَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَبِلَهُ فَهُوَ خَيْرٌ مِنِّي. - يَقُولُهَا ثَلَاثًا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسود بن خلف بیان کرتے ہیں: ہم لوگ قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے ہمراہ حطیم میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کہا: گیا کہ آج رات سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ہیں، راوی کہتے ہیں: ہم ان کا زیادہ تر ذکر کرتے رہے تو اسی دوران وہ ہمارے پاس تشریف لے آئے، تو ہم ان کی طرف دیکھنے لگے، انہوں نے طواف کیا پھر حطیم میں دو رکعت ادا کیں پھر فرمایا: تم لوگ میرا ذکر کر رہے تھے؟ ہم نے کہا: ہم آپ کا ذکر صرف بھلائی کے ہمراہ کر رہے تھے، ہم نے آپ کا اور (آپ کے بھائی) سیدنا ہشام بن العاص رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا، پھر ہم نے یہ بحث کی کہ آپ دونوں میں کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ تو کسی کا یہ کہنا تھا کہ یہ زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، کسی کا کہنا تھا کہ ہشام زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں، میں نے (اور میرے بھائی نے) اسلام قبول کیا، ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھی، ان کی خیرخواہی کی، پھر سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جنگ یرموک کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا: کہ میں نے خیمے کی لکڑی پکڑی، پھر میں نے غسل کیا، پھر میں نے خوشبو لگائی، پھر میں نے کفن پہن لیا، ہم نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے قبول کر لیا (یعنی اسے جام شہادت عطا کیا) تو وہ اس حوالے سے مجھ سے بہتر ہے، یہ بات سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو ہے، جو بنوامیہ کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15898]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15899
وَعَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: جَزِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عِنْدَ الْمَوْتِ جَزَعًا شَدِيدًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا هَذَا الْجَزَعُ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدْنِيكَ وَيَسْتَعْمِلُكَ؟! قَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ ذَلِكَ وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَحُبًّا كَانَ ذَلِكَ أَمْ تَأَلُّفًا يَتَأَلَّفُنِي؟، وَلَكِنْ أَشْهَدُ عَلَى رَجُلَيْنِ أَنَّهُ فَارَقَ الدُّنْيَا وَهُوَ يُحِبُّهُمَا: ابْنُ سُمَيَّةَ، وَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، فَلَمَّا حَزَبَهُ الْأَمْرُ جَعَلَ يَدَهُ مَوْضِعَ الْغِلَالِ مِنْ ذَقْنِهِ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَمَرْتَنَا فَتَرَكْنَا، وَنَهَيْتَنَا فَرَكِبْنَا، وَلَا يَسَعُنَا إِلَّا مُغْفِرَتُكَ. وَكَانَتْ تِلْكَ هِجِّيرَاهُ حَتَّى مَاتَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونوفل بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں: موت کے وقت سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پر شدید پریشانی کی کیفیت طاری ہو گئی جب ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اس صورت حال میں دیکھا تو کہا: اے ابوعبداللہ! یہ پریشانی کس وجہ سے ہے؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اپنے قریب رکھا تھا، آپ کو عامل مقرر کیا تھا، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ایسا ہوا تھا، لیکن میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت کی وجہ سے ایسا کیا تھا؟ یا تالیف قلب کے طور پر ایسا کیا تھا؟ البتہ میں دو افراد کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہوئے تھے، تو آپ ان دونوں لوگوں سے محبت کرتے تھے، ایک ابن سمیہ (یعنی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) اور ایک ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) راوی کہتے ہیں: جب اُن کی طبیعت زیادہ بگڑنا شروع ہوئی، تو انہوں نے اپنا ہاتھ ٹھوڑی پر اس جگہ رکھا، جہاں طوق آتا ہے اور پھر یہ کہا: اے اللہ! تو نے ہمیں حکم دیا، تو ہم نے اسے چھوڑ دیا، تو نے ہمیں منع کیا، تو ہم نے وہ کام کیے، اب تیری عطا کردہ مغفرت ہی ہمارے لئے کفایت کر سکتی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو وصال کرنے تک اُن کے یہی کلمات رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15899]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (199/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15900
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ عَمْرٌو بِمِصْرَ يَوْمَ الْفِطْرِ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَأَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال مصر میں، عید الفطر کے دن 42 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15900]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15901
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَيُكْنَى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ بِمِصْرَ لَيْلَةَ الْفِطْرِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ، وَدُفِنَ يَوْمَ الْفِطْرِ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَسِنُّهُ نَحْوٌ مِنْ مِائَةِ سَنَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی، ان کا انتقال مصر میں، عید الفطر کی رات 43 ہجری میں ہوا تھا اور عید الفطر کے دن انہیں دفن کیا گیا، ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، انتقال کے وقت ان کی عمر ایک سو سال کے لگ بھگ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15901]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
219. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرٍو أَيْضًا وَابْنِهِ عَبْدِ اللَّهِ وَأُمِّ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ، ان کے صاحبزادے، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور (حضرت عبداللہ کی والدہ) سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15902
عَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَيْءٍ؟ أَلَا إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ، وَنِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کیا میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک بات نہ بتاؤں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمرو بن العاص، قریش کے نیک لوگوں میں سے ایک ہے، اور اچھا گھرانہ یہ لوگ ہیں: عبداللہ کا باپ (یعنی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ) عبداللہ کی ماں اور عبدالله۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15902]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (645) اخرجه احمد فى المسند (161/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1385، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6802/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15903
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عبداللہ کا باپ، عبداللہ کی ماں اور عبداللہ اچھا گھرانہ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15903]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (150/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16909»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15904
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ فَقَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟". قُلْتُ: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -". قُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جِبْرِيلُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ قَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھر میں موجود تھا، آپ نے فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو کہ ہمارے ساتھ گھر میں کون موجود ہے؟ میں نے عرض کی: کون ہے؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل ہے، میں نے کہا: اے سیدنا جبرائیل! آپ پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تمہیں سلام کا جواب دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15904]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں