🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15915
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَقَّ الْبَابَ دَاقٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرُوا مَنْ هَذَا". قَالُوا: مُعَاوِيَةُ قَالَ:" ائْذَنُوا". وَدَخَلَ وَعَلَى أُذُنِهِ قَلَمٌ يَخُطُّ بِهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْقَلَمُ عَلَى أُذُنِكَ يَا مُعَاوِيَةُ؟". قَالَ: قَلَمٌ أَعْدَدْتُهُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَقَالَ:" جَزَاكَ اللَّهُ عَنْ نَبِيِّكَ خَيْرًا، وَاللَّهِ مَا اسْتَكْتَبْتُكَ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا أَفْعَلُ مِنْ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَيْفَ بِكَ لَوْ قَمَصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا - يَعْنِي الْخِلَافَةَ -؟". فَقَامَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ فَجَلَسَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصٌ أَخِي قَمِيصًا؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ فِيهِ هَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ". فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا مخصوص دن آیا، تو ایک دن کسی نے دروازے پر دستک دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ دیکھو کہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: معاویہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے کی اجازت دو! وہ اندر آئے، ان کے کان پر قلم لگا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ لکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاویہ! تمہارے کان پر قلم کیوں رکھا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ قلم ہے، جسے میں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار رکھا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے جزائے خیر دے، اللہ کی قسم! میں نے تمہیں اللہ کی وحی کی بنیاد پر ہی کاتب مقرر کیا ہے، اور میں جو بھی چھوٹا، یا بڑا کام کرتا ہوں، تو وہ اللہ کی وحی کے تابع ہوتا ہے، اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا؟ راوی کہتے ہیں: یعنی خلافت نصیب کرے گا، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اٹھیں اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو قمیص پہنائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اس میں کچھ خامیاں ہوں گی، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے ہدایت نصیب کرنا، اور اسے برائیوں سے الگ رکھنا اور آخرت میں اور دنیا میں اس کی مغفرت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1859)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15916
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَأْذَنَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي أَمْرٍ، فَقَالَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ:" ادْعُوَا لِي مُعَاوِيَةَ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ: أَمَا كَانَ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ مَا يَنْفُذُونَ أَمْرَهُمْ حَتَّى بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غُلَامٍ مِنْ غِلْمَانِ قُرَيْشٍ؟!، فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ:" أَحْضِرُوهُ أَمْرَكُمْ - أَوْ أَشْهِدُوهُ أَمْرَكُمْ - ; فَإِنَّهُ قَوِيٌّ أَمِينٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اعْتِرَاضِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ ثِقَةٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ يُوَثِّقْهُ إِلَّا الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَلَيْسَ فِيهِ جَرْحٌ مُفَسَّرٌ، وَمَعَ ذَلِكَ فَهُوَ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کسی معاملے کے بارے میں مشورہ مانگا، آپ نے فرمایا: مجھے مشورہ دو! تو ان دونوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مجھے مشورہ دو! تو ان دونوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاویہ کو میرے پاس بلا کے لاؤ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش سے تعلق رکھنے والے دو افراد میں وہ چیز نہیں ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنے فیصلے کو نافذ کر سکیں؟ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے ایک لڑکے کو پیغام بھیج دیا ہے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنے معاملے میں شامل رکھو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) کیونکہ یہ قوی ہے اور امین ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے صرف اختصار کے ساتھ یہ بات نقل کی ہے: کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعتراض کیا۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، امام بزار کے استاد ثقہ ہیں امام طبرانی کے استاد کی، امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں توثیق کی ہے، اس کے علاوہ کسی نے اس کی توثیق نہیں کی، لیکن اس کے بارے میں کوئی مفسر جرح نہیں ہے اور اس کے علاوہ یہ حدیث منکر ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15916]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2721)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رجال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15917
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم عطا فرما، اور اسے عذاب سے بچانا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے، میں نے ایسا کوئی فرد نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو اور یونس بن سیف کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2723) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/18) اخرجه احمد فى المسند (126/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16702، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1938، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15918
وَعَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِمُعَاوِيَةَ:" اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَمَكِّنْ لَهُ فِي الْبِلَادِ".
سیدنا مسلمہ بن خلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے فرمایا: ”اے اللہ! اسے کتاب اور حساب کا علم عطا فرما اور اسے شہروں کی حکومت عطا فرما۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15919
وَفِي رِوَايَةٍ أَيْضًا:" وَقِهِ سُوءَ الْعَذَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ، وَجَبَلَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مَسْلَمَةَ فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور اسے برے عذاب سے بچانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے جبلہ بن عطیہ کے حوالے سے مسلمہ بن مخلد سے نقل کی ہے، اور جبلہ نے مسلمہ سے سماع نہیں کیا ہے، تو
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، ویسے ان کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15919]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15920
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَمِيرِكُمْ هَذَا - يَعْنِي مُعَاوِيَةَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَذْحِجِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو تمہارے اس امیر سے زیادہ (بہتر طور پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہو، راوی کہتے ہیں: ان کی مراد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس بن حارث مذحجی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15920]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15921
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْوَدَ مِنْ مُعَاوِيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي رِجَالِهِ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا، جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ بڑا سردار ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13432)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15922
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اسْتَوْصِ مُعَاوِيَةَ ; فَإِنَّهُ أَمِينٌ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ، وَنِعْمَ الْأَمِينُ هُوَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ فِطْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ فِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں وصیت قبول کیجئے! کیونکہ وہ اللہ کی کتاب کے بارے میں ”امین“ ہیں، اور وہ اچھے امین ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فطر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی علی بن سعید رازی ہے، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15922]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3914»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15923
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ وَرَأْسُ مُعَاوِيَةَ فِي حِجْرِهَا وَهِيَ تُقَبِّلُهُ، فَقَالَ لَهَا:" أَتُحِبِّينَهُ؟". فَقَالَتْ: وَمَا لِي لَا أُحِبُّ أَخِي! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُحِبَّانِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، اس وقت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا سر ان کی گود میں تھا اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا انہیں بوسہ دے رہی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت لیا: کیا تم اس سے محبت کرتی ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں کیوں اپنے بھائی سے محبت نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15923]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15924
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَانَ يَكْتُبُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے) کتابت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15924]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں