🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15945
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ وَسَمِعَهُ يَقْرَأُ:" لَقَدْ أُوتِيَ أَخُوكُمْ مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: آپ نے انہیں تلاوت کرتے ہوئے سنا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی کو آل داؤد کی خوش الحانی میں سے حصہ عطا کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15946
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ فِي وَصِيَّتِهِ أَنْ لَا يُقَرَّ لِي عَامِلٌ أَكْثَرَ مِنْ سَنَةٍ، وَأَقِرُّوا‌‌ الْأَشْعَرِيَّ أَرْبَعَ سِنِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -)
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی وصیت میں یہ لکھا تھا: ”میرے مقرر کردہ کسی بھی اہلکار کو ایک سال سے زیادہ اپنے عہدے پر نہ رہنے دینا اور اشعری کو چار سال تک اس کے عہدے پر برقرار رکھنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے، البتہ امام شعبی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15946]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
222. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15947
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ بْنِ أَبِي عَامِرِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ مُعَتِّبِ بْنِ مَالِكِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ عَوْفِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مُنَبِّهٍ، يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أُمُّهُ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي نَصْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ. وَلِيَ الْبَصْرَةَ نَحْوَ سَنَتَيْنِ، ثُمَّ وَلِيَ الْكُوفَةَ وَمَاتَ بِهَا سَنَةَ خَمْسِينَ. وَأَوَّلُ مَشَاهِدِهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحُدَيْبِيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ وُثِّقُوا.
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بن شعبہ بن ابوعامر بن مسعود بن معتب بن مالک بن کعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن قیس بن منبہ ہیں، ان کی کنیت ”ابوعبداللہ“ ہے۔ ان کی والدہ بنونصر بن معاویہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تھیں، یہ تقریباً دو سال بصرہ کے گورنر رہے تھے، پھر یہ کوفہ کے گورنر بن گئے اور وہیں سن 50 ہجری میں اُن کا انتقال ہوا۔ یہ سب سے پہلے غزوہ حدیبیہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15947]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15948
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ سَنَةَ خَمْسِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 50 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/20)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15949
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ فِيمَنْ حَفَرَ قَبْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَلَحَدْنَا لَحْدًا. قَالَ: فَلَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَبْرَ طَرَحْتُ الْفَأْسَ، ثُمَّ قُلْتُ: الْفَأْسَ الْفَأْسَ، ثُمَّ نَزَلْتُ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى اللَّحْدِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اُن افراد میں سے ایک تھا، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو کھودا تھا، راوی کہتے ہیں: ہم نے لحد تیار کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر مبارک میں اتار دیا گیا، تو میں نے پھاؤڑا نیچے گرا دیا، پھر میں نے کہا: پھاؤڑا، پھاؤڑا! پھر میں نیچے اترا اور میں نے لحد پر ہاتھ رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (414/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15950
وَعَنِ ابْنِ مَرْحَبٍ قَالَ: نَزَلَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَةٌ، أَحَدُهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَكَانَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ يُدْعَى أَحْدَثَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَقُولُ: أَخَذْتُ خَاتَمِي فَأَلْقَيْتُهُ وَقُلْتُ: إِنَّ خَاتَمِي سَقَطَ مِنْ يَدِي ; لِأَمَسَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكُونَ آخِرَ النَّاسِ عَهْدًا بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابن مرحب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک میں چار افراد اُترے تھے، ان میں سے ایک سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا ہے کہ وہ سب سے آخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک سے باہر نکلے تھے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنی انگوٹھی پکڑی اور اسے اُس میں گرا دیا اور میں نے یہ کہا: میری یہ انگوٹھی میرے ہاتھ سے گر گئی ہے، میرا مقصد یہ تھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مس کر لوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آخری نسبت میری ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15951
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَعُرِضَ عَلَيْهِ فَرَسٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: احْمِلْنِي عَلَى هَذَا، فَقَالَ: لَأَنْ أَحْمِلَ عَلَيْهِ غُلَامًا قَدْ رَكِبَ الْخَيْلَ عَلَى عُزْلَتِهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَكَ عَلَيْهِ، فَغَضِبَ الرَّجُلُ وَقَالَ: أَنَا وَاللَّهِ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِنْ أَبِيكَ فَارِسًا، فَغَضِبْتُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ لِخَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ فَسَحَبْتُهُ عَلَى أَنْفِهِ، فَكَأَنَّمَا كَانَ عَلَى أَنْفِهِ عَزْلَاءُ مَزَادَةٌ، فَأَرَادَتِ الْأَنْصَارُ أَنْ يَسْتَقْيِدُوا مِنِّي، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: إِنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنِّي مُقَيِّدُهُمْ مِنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَلَأَنْ أُخْرِجَهُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ أَقْرَبُ مِنْ أَنْ أُقِيدَهُمْ مِنْ وَزَعَةِ اللَّهِ الَّذِينَ يَزَعُونَ عِبَادَ اللَّهِ. قُلْتُ: هَذَا الْكَلَامُ الْأَخِيرُ لَمْ أَعْرِفْ مَعْنَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ایک گھوڑا ان کے سامنے آیا، ایک شخص نے کہا: مجھے یہ سواری کے لئے دے دیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ اس لڑکے کو سواری کے لئے دے دوں جو عزلت کے ہمراہ گھوڑے پر سوار ہو، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں یہ تمہیں سواری کے لئے دوں، تو وہ شخص غصے میں آ گیا اور بولا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اور آپ کے والد سے زیادہ بہتر شہسوار ہوں، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اس نے اللہ کے رسول کے خلیفہ کو یہ بات کہی، تو میں غصے میں آ گیا، میں اُٹھ کر اس کی طرف بڑھا، میں نے اس کا سر پکڑا اور اس کی ناک پر مارا تو وہاں گومڑ سا بن گیا، انصار نے یہ ارادہ کیا کہ وہ مجھ سے بدلہ لیں، جب اس بات کی اطلاع سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے فرمایا: کچھ لوگ یہ گمان کر رہے ہیں کہ میں انہیں مغیرہ بن شعبہ سے بدلہ دلواؤں گا، میں ان لوگوں کو ان کے علاقوں سے نکلوا دوں، یہ اس سے زیادہ موزوں ہو گا کہ میں انہیں اس تربیت کرنے والے سے بدلہ دلواؤں جو اللہ کے بندوں کی تربیت کرتا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس آخری جملے کا مفہوم میں نہیں سمجھ سکا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (402/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
223. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15952
عَنْ قَيْسٍ الْمَدَنِيِّ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَسَأَلَ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ: عَلَيْكَ بِأَبِي هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَفُلَانٌ فِي الْمَسْجِدِ نَدْعُو وَنَذْكُرُ رَبَّنَا - عَزَّ وَجَلَّ - إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَلَسَ إِلَيْنَا، فَسَكَتْنَا، فَقَالَ:" عُودُوا لِلَّذِي كُنْتُمْ فِيهِ". فَقَالَ زَيْدٌ: فَدَعَوْتُ أَنَا وَصَاحِبِي قَبْلَ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤَمِّنُ عَلَى دُعَائِنَا، ثُمَّ دَعَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي سَائِلُكَ بِمِثْلِ مَا سَأَلَكَ صَاحِبَايَ، وَأَسْأَلُكُ عِلْمًا لَا يُنْسَى. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمِينَ" فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَحْنُ نَسْأَلُ اللَّهَ عِلْمًا لَا يُنْسَى، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبَقَكُمَا بِهَا الْغُلَامُ الدَّوْسِيُّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَيْسٌ هَذَا كَانَ قَاصَّ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قیس مدنی بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اُن سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ! (کیونکہ ایک مرتبہ) میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور فلاں شخص مسجد میں موجود تھے، ہم اپنے پروردگار کا ذکر کر رہے تھے اس سے دعا کر رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، یہاں تک کہ آپ ہمارے پاس آ کر تشریف فرما ہوئے، تو ہم خاموش ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پھر وہی کرو جو تم پہلے کر رہے تھے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے اور میرے ساتھی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلے دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دعا پر آمین کہتے رہے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! میں تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں جو میرے دونوں ساتھیوں نے مانگی ہے اور تجھ سے ایسے علم کا سوال کرتا ہوں جو بھولے نہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم بھی اللہ تعالیٰ سے ایسے علم کی دعا مانگتے ہیں، جو بھولے نہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوسی لڑکا اس حوالے سے سبقت لے گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور قیس نامی راوی، یہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کا واعظ تھا، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1250)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1250»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15953
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ جَرِيئًا عَلَى أَنْ يَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَشْيَاءَ لَا يَسْأَلُهُ عَنْهَا غَيْرُهُ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي الْمُسْنَدِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مختلف چیزوں کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے کی جرأت رکھتے تھے کہ اُن چیزوں کے بارے میں، ان کے علاوہ اور کوئی سوال نہیں کرتا تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے ”مسند“ میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو ”علامات نبوت“ کے بارے میں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15953]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15954
وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ سُلَيْمٍ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَوَجَدْتُ أَبَا أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقُلْتُ: تُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّهُ قَدْ سَمِعَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
ابوشعثاء سلیم بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، وہاں میں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے تھے، میں نے کہا: آپ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے ہیں؟ جبکہ آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: انہوں نے سماع کیا ہوا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان میں سے ایک راوی سعید بن سفیان جحدری ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15954]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2724)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں