الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
233. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15975
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ:" إِنَّ قَوْمًا مِنْ أُمَّتِي سَيَكْفُرُونَ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ"؟. قَالَ:" أَجَلْ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، وَلَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”میری اُمت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ایمان لانے کے بعد عنقریب کفر اختیار کریں گے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اے ابودرداء! (یعنی ایسا ہو گا) لیکن تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15975]
یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”میری اُمت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ایمان لانے کے بعد عنقریب کفر اختیار کریں گے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اے ابودرداء! (یعنی ایسا ہو گا) لیکن تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15976
وَعَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كُنْتُ تَاجِرًا قَبْلَ أَنْ يُبْعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَ بَيْنَ التِّجَارَةِ وَالْعِبَادَةِ، فَلَمْ يَسْتَقِمْ، فَتَرَكْتُ التِّجَارَةَ وَأَقْبَلْتُ عَلَى الْعِبَادَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خیثمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے میں تاجر تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو گئے تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تجارت اور عبادت کو اکٹھا کر دوں، لیکن یہ معاملہ درست نہ ہو سکا، تو میں نے تجارت کو ترک کر دیا اور عبادت پر برقرار رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15976]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15976]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
234. بَابُ مَا جَاءَ فِي جُلَيْبِيبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جلیبیب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15977
عَنْ أَبِي بَزْرَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنْ: جُلَيْبِيبًا كَانَ امْرَأً يَدْخُلُ عَلَى النِّسَاءِ يَمُرُّ بِهِنَّ وَيُلَاعِبُهُنَّ، فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي: لَا تُدْخِلَنَّ عَلَيْكُمْ جُلَيْبِيبًا ؛ إِنْ دَخَلَ عَلَيْكُمْ لَأَفْعَلَنَّ وَلَأَفْعَلَنَّ. قَالَ: وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ إِذَا كَانَ لِأَحَدِهِمْ أَيِّمٌ لَمْ يُزَوِّجْهَا حَتَّى يَعْلَمَ: هَلْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهَا حَاجَةٌ أَمْ لَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ:" زَوِّجْنِي ابْنَتَكَ". قَالَ: نَعَمْ وَكَرَامَةً يَا رَسُولَ اللَّهِ وَنِعْمَةَ عَيْنٍ قَالَ:" إِنِّي لَسْتُ أُرِيدُهَا لِنَفْسِي". قَالَ: فَلِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِجُلَيْبِيبٍ". قَالَ: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] أُشَاوِرُ أُمَّهَا. [ فَأَتَى أُمَّهَا ] فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ ابْنَتَكِ قَالَتْ: نَعَمْ وَنِعْمَةَ عَيْنٍ. قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ يَخْطُبُهَا لِنَفْسِهِ، إِنَّمَا يَخْطُبُهَا لِجُلَيْبِيبٍ. قَالَتْ: أَلِجُلَيْبِيبٍ إِنِيهْ أَلِجُلَيْبِيبٍ إِنِيهْ، لَا لَعَمْرُ اللَّهِ لَا نُزَوِّجُهُ. فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ لِيَأْتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُخْبِرَهُ بِمَا قَالَتْ أُمُّهَا قَالَتِ الْجَارِيَةُ: مَنْ خَطَبَنِي إِلَيْكُمْ؟ فَأَخْبَرَتْهَا أُمُّهَا، فَقَالَتْ: أَتَرُدُّونَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَهُ؟!، ادْفَعُونِي إِلَيْهِ ؛ فَإِنَّهُ لَنْ يُضَيِّعَنِي. فَانْطَلَقَ أَبُوهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: شَأْنُكَ بِهَا فَزَوَّجَهَا جُلَيْبِيبًا. قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ لَهُ قَالَ: فَلَمَّا أَفَاءَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ:" هَلْ تَفْقِدُونَ مِنْ أَحَدٍ؟". قَالُوا: لَا. قَالَ:" لَكِنِّي أَفْقِدُ جُلَيْبِيبًا". قَالَ:" فَاطْلُبُوهُ". فَوَجَدُوهُ إِلَى جَنْبِ سَبْعَةٍ قَتَلَهُمْ ثُمَّ قَتَلُوهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَا هُوَ ذَا إِلَى جَنْبِ سَبْعَةٍ قَتَلَهُمْ ثُمَّ قَتَلُوهُ. فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قَتَلَ سَبْعَةً ثُمَّ قَتَلُوهُ، هَذَا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ". - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا -.
ثُمَّ وَضَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى سَاعِدَيْهِ، وَحُفِرَ لَهُ مَا لَهُ سَرِيرٌ إِلَّا سَاعِدَا النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ وَضَعَهُ فِي قَبْرِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ غَسَّلَهُ.
قَالَ ثَابِتٌ: فَمَا كَانَ فِي الْأَنْصَارِ أَيِّمٌ أَنْفَقُ مِنْهَا.
وَحَدَّثَ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ثَابِتًا قَالَ: هَلْ تَعْلَمُ مَا دَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ صُبَّ عَلَيْهَا الْخَيْرَ صَبًّا، وَلَا تَجْعَلْ عَيْشَهَا كَدًّا كَدًّا".
قَالَ: فَمَا كَانَ فِي الْأَنْصَارِ أَيِّمٌ أَنْفَقُ مِنْهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَالِيًا عَنِ الْخِطْبَةِ وَالتَّزْوِيجِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثُمَّ وَضَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى سَاعِدَيْهِ، وَحُفِرَ لَهُ مَا لَهُ سَرِيرٌ إِلَّا سَاعِدَا النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ وَضَعَهُ فِي قَبْرِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ غَسَّلَهُ.
قَالَ ثَابِتٌ: فَمَا كَانَ فِي الْأَنْصَارِ أَيِّمٌ أَنْفَقُ مِنْهَا.
وَحَدَّثَ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ثَابِتًا قَالَ: هَلْ تَعْلَمُ مَا دَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ صُبَّ عَلَيْهَا الْخَيْرَ صَبًّا، وَلَا تَجْعَلْ عَيْشَهَا كَدًّا كَدًّا".
قَالَ: فَمَا كَانَ فِي الْأَنْصَارِ أَيِّمٌ أَنْفَقُ مِنْهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَالِيًا عَنِ الْخِطْبَةِ وَالتَّزْوِيجِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ ایک ایسے فرد تھے جو خواتین کے پاس چلے جاتے تھے، وہ خواتین کے پاس سے گزرتے ہوئے اُن کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کر لیا کرتے تھے، میں نے اپنی بیوی سے کہا: جلیبیب تمہارے ہاں اندر کبھی نہ آنے پائے، اگر وہ تمہارے ہاں اندر آ گیا، تو میں یہ کر دوں گا اور وہ کر دوں گا، راوی بیان کرتے ہیں: انصار میں سے جب کسی شخص کے ہاں کوئی عورت بیوہ یا طلاق یافتہ ہوتی تھی، تو وہ اس عورت کی شادی اس وقت تک نہیں کرتا تھا، جب تک یہ بات پتہ نہ چل جائے، کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں کوئی دلچسپی ہے یا نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے کہا: تم میرے کہنے پر اپنی بیٹی کی شادی کروا دو، اس نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! یہ تو عزت افزائی کی بات ہے اور آنکھوں کی نعمت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اُس کے ساتھ خود شادی نہیں کرنا چاہتا، اس شخص نے دریافت کیا: پھر کس کے لئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جلیبیب کے لئے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس لڑکی کی ماں سے مشورہ کر لوں، پھر وہ اس کی ماں کے پاس آیا اور بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری بیٹی کے لئے شادی کا پیغام دیا ہے، اس عورت نے کہا: ٹھیک ہے، یہ تو خوشی کی بات ہے، اس شخص نے بتایا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کے لئے اپنی ذات کے لئے شادی کا پیغام نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جلیبیب کے لئے شادی کا پیغام دیا ہے، اس عورت نے کہا: کیا جلیبیب کے لئے؟ یہ نہیں ہو سکتا، اللہ کی قسم! ہم اس کے ساتھ شادی نہیں کروائیں گے، جب اس شخص نے اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کا ارادہ کیا، تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لڑکی کی ماں کے جواب کے بارے میں بتائے، تو اس لڑکی نے کہا: آپ لوگوں کو شادی کا پیغام کس نے دیا ہے؟ اس لڑکی کی ماں نے اسے اس بارے میں بتایا، تو اس لڑکی نے کہا: کیا آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو مسترد کر رہے ہیں؟ آپ مجھے اسی شخص کے حوالے کر دیں، وہ مجھے ضائع نہیں کرے گا۔ پھر اس لڑکی کا باپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا اور یہ کہا: آپ جیسے مناسب سمجھیں کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کی شادی سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کر دی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ میں حصہ لینے کے لئے تشریف لے گئے جب جنگ ختم ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ کسی کو غیر موجود پاتے ہو؟ لوگوں نے بتایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن میں جلیبیب کو غیر موجود پا رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے تلاش کرو، تو لوگوں نے ان صاحب کو پایا کہ وہ سات افراد کے پہلو میں موجود تھے، اُن سات افراد کو سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا اور ان لوگوں کے وار کی وجہ سے سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ خود بھی شہید ہو چکے تھے اُن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ سات افراد کے پہلو میں موجود تھے، جنہیں انہوں نے قتل کیا تھا اور ان سات افراد نے انہیں شہید کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا جلیب رضی اللہ عنہ کی لاش کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اس نے سات افراد کو قتل کیا اور ان افراد نے اسے قتل کیا، یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا شاید تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی کلائیوں پر رکھا اور ان کے لئے قبر کھدوائی، اُن کی میت کی چارپائی صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کلائیاں تھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبر میں اتارا۔ راوی نے یہ بات ذکر نہیں کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل دلوایا تھا یا نہیں؟ ثابت نامی راوی کہتے ہیں: اُن کی بیوہ انصار میں سے، سب سے زیادہ خرچ کرنے والی خاتون تھیں۔ اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ نے ثابت کو
یہ روایت بیان کی ہے: انہوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لئے کیا دعا کی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی تھی: ”اے اللہ! اس عورت پر بھلائی کو انڈیل دے اور اس کی زندگی کو مشکلات کا شکار نہ کرنا۔“ راوی کہتے ہیں: تو انصار میں کوئی بھی بیوہ خاتون، اس خاتون سے زیادہ خرچ کرنے والی (یعنی خوشحال) نہیں تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں شادی کا پیغام دینے اور شادی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15977]
یہ روایت بیان کی ہے: انہوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لئے کیا دعا کی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی تھی: ”اے اللہ! اس عورت پر بھلائی کو انڈیل دے اور اس کی زندگی کو مشکلات کا شکار نہ کرنا۔“ راوی کہتے ہیں: تو انصار میں کوئی بھی بیوہ خاتون، اس خاتون سے زیادہ خرچ کرنے والی (یعنی خوشحال) نہیں تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں شادی کا پیغام دینے اور شادی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15977]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (422/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19285، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4035، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3123/1، 6818»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15978
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جُلَيْبِيبٍ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى أَبِيهَا قَالَ: أَسْتَأْمِرُ أُمَّهَا قَالَ:" فَنَعَمْ إِذًا". قَالَ: فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ إِلَى امْرَأَتِهِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ: لَا هَا اللَّهِ إِذًا، مَا وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا جُلَيْبِيبًا وَقَدْ مَنَعْنَاهَا فُلَانًا وَفُلَانًا؟ قَالَ: وَالْجَارِيَةُ فِي خِدْرِهَا تَسْمَعُ. قَالَ: فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ يُرِيدُ أَنْ يُخْبِرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ، فَقَالَتِ الْجَارِيَةُ: أَتُرِيدُونَ أَنْ تَرُدُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَهُ؟ إِنْ كَانَ رَضِيَ لَكُمْ فَأَنْكِحُوهُ. قَالَ: فَكَأَنَّهَا جَلَّتْ عَنْ أَبْوَيْهَا، وَقَالَا: صَدَقَتْ، فَذَهَبَ أَبُوهَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنْ كُنْتَ رَضِيتَهُ فَقَدْ رَضِينَاهُ، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ رَضِيتُهُ". فَزَوَّجَهَا، ثُمَّ فَزِعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ، فَرَكَبَ جُلَيْبِيبٌ فَوَجَدُوهُ قَدْ قُتِلَ وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ قَتَلَهُمْ. قَالَ أَنَسٌ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهَا وَإِنَّهَا لَمِنْ أَنْفَقِ أَيِّمٍ بِالْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكَأَنَّمَا حَلَّتْ عَنْ أَبَوَيْهَا عِقَالًا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكَأَنَّمَا حَلَّتْ عَنْ أَبَوَيْهَا عِقَالًا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ کے لئے انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے لئے ان کے والد کو شادی کا پیغام دیا، تو ان صاحب نے کہا: میں لڑکی کی ماں سے مشورہ کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، پھر وہ صاحب اپنی بیوی کے پاس گئے اور اس کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یہ نہیں ہو سکتا، کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف جلیبیب ملا تھا؟ حالانکہ ہم تو فلاں اور فلاں کے رشتے سے بھی انکار کر چکے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: لڑکی پردے میں موجود یہ باتیں سن رہی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتانے کے لئے جانے لگا، تو اس لڑکی نے کہا: کیا آپ لوگ یہ ارادہ رکھتے ہیں؟ کہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو واپس کر دیں، اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ لوگوں کے لئے اس رشتے سے راضی ہیں، تو آپ اس کے ساتھ ہی شادی کروا دیں، راوی کہتے ہیں: تو گویا اس لڑکی نے اپنے ماں باپ کے آگے سے پردہ ہٹا دیا، اُن دونوں نے کہا: تم ٹھیک کہہ رہی ہو، پھر اس لڑکی کا باپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور بولا: اگر آپ اس سے راضی ہیں، تو ہم بھی اس سے راضی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس سے راضی ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ اس کی شادی کروا دی، پھر جنگ ہوئی، سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ سوار ہو کر گئے، تو لوگوں نے انہیں پایا کہ وہ شہید ہو چکے تھے اور ان کے اردگرد مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ موجود تھے، جنہیں انہوں نے قتل کیا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اس خاتون کو دیکھا ہے کہ وہ مدینہ منورہ کی بیوہ خواتین میں، سب سے زیادہ خرچ کرنے والی (یعنی سب سے زیادہ خوشحال) خاتون تھیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”گویا اس عورت نے اپنے ماں باپ کی رسیاں کھول دیں۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15978]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”گویا اس عورت نے اپنے ماں باپ کی رسیاں کھول دیں۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15978]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2741) اخرجه احمد فى المسند (136/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
235. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَاهِرِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت زاہر بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15979
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ: رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا، وَكَانَ يُهْدِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْهَدِيَّةَ فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ".
وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ، وَكَانَ [ رَجُلًا ] دَمِيمًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لَا يُبْصِرُهُ، فَقَالَ: أَرْسِلْنِي مِنْ هَذَا؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَا يَأْلُو مَا أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ". أَوْ قَالَ:" [ لَكِنْ ] عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَ غَالٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ، وَكَانَ [ رَجُلًا ] دَمِيمًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لَا يُبْصِرُهُ، فَقَالَ: أَرْسِلْنِي مِنْ هَذَا؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَا يَأْلُو مَا أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ". أَوْ قَالَ:" [ لَكِنْ ] عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَ غَالٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جس کا نام ”زاہر“ تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ دیا کرتا تھا، جب وہ واپس جانے لگتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ساز و سامان دیتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرتے تھے، وہ عام کی شکل و صورت کا شخص تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت اپنا سامان فروخت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے کی طرف سے اُسے اپنے ساتھ لپٹا لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہیں سکا، اُس نے کہا: مجھے چھوڑو! کون ہے؟ جب اس نے مڑ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ اپنی پشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے مس کرنے لگا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون اس غلام کو خریدے گا؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! آپ مجھے کم قیمت پائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم کم قیمت نہیں ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم مہنگے ہو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15979]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2735) أخرجه أبو يعلى فى المسند (3456) اخرجه احمد فى المسند (161/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12237، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15980
وَعَنْ سَالِمٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ - عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَشْجَعَ - يُقَالُ لَهُ: أَزْهَرُ بْنُ حَرَامٍ الْأَشْجَعِيُّ - رَجُلٌ بَدَوِيٌّ وَكَانَ لَا يَزَالُ يَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطُرْفَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سُوقِ الْمَدِينَةِ يَبِيعُ سِلْعَةً لَهُ، وَلَمْ يَكُنْ أَتَاهُ - يَعْنِي فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ - فَاحْتَضَنَهُ مِنْ وَرَاءِ كَتِفِهِ، فَالْتَفَتَ فَأَبْصَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ كَفَّهُ، فَقَالَ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". قَالَ: إِذًا تَجِدُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ كَاسِدًا قَالَ:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ رَبِيحٌ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ حَاضِرٍ بَادِيَةٌ، وَبَادِيَةُ آلِ مُحَمَّدٍ زَاهِرُ بْنُ حَرَامٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سالم بن ابوالجعد، اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا ازہر بن حرام اشجعی رضی اللہ عنہ تھا، اور وہ ایک دیہاتی تھے، اُن کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: وہ ہمیشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی تحفہ لے کے آیا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مدینہ منورہ کے بازار میں دیکھا کہ وہ اپنا سامان فروخت کر رہے تھے، اس سے پہلے اُن کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیچھے کی طرف سے اپنے ساتھ لپٹا لیا، انہوں نے پیچھے مڑ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو نبی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کو بوسہ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اس غلام کو خریدے گا؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کم قیمت پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم منافع بخش ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شہری کا کوئی دیہاتی ہوتا ہے اور آل محمد کا دیہاتی، زاہر بن حرام ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15980]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15980]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3734) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5310)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
236. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ ذوبجادین رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15981
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ: النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْبِجَادَيْنِ:" إِنَّهُ أَوَّاهٌ". وَذَلِكَ أَنَّهُ كَثِيرُ الذِّكْرِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ، وَكَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ فِي الدُّعَاءِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بارے میں یہ فرمایا: جنہیں ”زو بجادین“ کہا: جاتا تھا کہ یہ فرمانبردار ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صاحب قرآن پڑھنے کے حوالے سے اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے تھے اور وہ بلند آواز میں دعا مانگا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15981]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (295/19) اخرجه احمد فى المسند (159/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15982
وَعَنِ ابْنِ الْأَدْرَعِ قَالَ: كُنْتُ أَحْرُسُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ قَالَ: فَرَآنِي فَأَخَذَ بِيَدِي، فَانْطَلَقْنَا فَمَرَرْنَا عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَسَى أَنْ يَكُونَ مُرَائِيًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ؟ [ قَالَ: فَرَفَضَ يَدِي ثُمَّ ] قَالَ:" إِنَّكُمْ لَنْ تَنَالُوا هَذَا الْأَمْرَ بِالْمُغَالَبَةِ". ثُمَّ خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا أَحْرُسُهُ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَمَرَرْنَا عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: عَسَى أَنْ يَكُونَ مُرَائِيًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَلَّا ؛ إِنَّهُ أَوَّابٌ". [ قَالَ: ] فَنَظَرْتُ، فَإِذَا [ هُوَ ] عَبْدُ اللَّهِ ذُو الْبِجَادَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کیا کرتا تھا، ایک دن آپ رات کے وقت قضائے حاجت کے لئے نکلے، جب آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا، تو آپ نے مجھے پکڑ لیا، ہم دونوں گئے، ہمارا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو نماز پڑھتے ہوئے بلند آواز میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے یہ دکھاوا کرنے والا ہو، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص نماز پڑھ رہا ہے اور بلند آواز میں قرآن پڑھ رہا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پرے کیا اور ارشاد فرمایا: تم ایک دوسرے کے مقابلے میں غلبے کے اظہار کے ذریعے اس معاملے تک نہیں پہنچ پاؤ گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، میں آپ کی حفاظت کر رہا تھا آپ کسی کام کے سلسلے میں تشریف لائے تھے، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا، ہم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا، وہ پڑھتے ہوئے بلند آواز میں تلاوت کر رہا تھا، میں نے عرض کی: ہو سکتا ہے یہ شخص دکھاوا کرنے والا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں یہ فرمانبردار شخص ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو وہ سیدنا عبداللہ ذو بجادین رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15982]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15982]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 337/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15983
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَهُوَ فِي قَبْرِ عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَهُوَ يَقُولُ:" نَاوِلُونِي صَاحِبَكُمَا". حَتَّى وَسَّدَهُ فِي لَحْدِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَمْسَيْتُ عَنْهُ رَاضِيًا فَارْضَ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سن رہا تھا، آپ سیدنا عبداللہ ذو بجادین رضی اللہ عنہ کی قبر میں موجود تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ساتھی کو مجھے پکڑاؤ! یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی لحد میں انہیں لٹایا، جب آپ انہیں دفن کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! میں نے ایسی حالت میں شام کی ہے کہ میں اس سے راضی ہوں، تو بھی اس سے راضی ہو جا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15983]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15983]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2736)، أخرجه مسند البزار برقم: 1706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
237. بَابُ مَا جَاءَ فِي ضُمَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ضمام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15984
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ ضُمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَلَا أَرْقِيكَ يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ ضُمَامٌ: لَقَدْ قَرَأْتُ الْكُتُبَ، وَالتَّوْرَاةَ، وَالْإِنْجِيلَ، وَالزَّبُورَ، فَمَا سَمِعْتُ مِثْلَ هَذَا الْكَلَامِ! أَعِدْهُنَّ عَلَيَّ، فَأَعَادَهُنَّ عَلَيْهِ. ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ أَسْلَمَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ضُمَادٍ - بِالدَّالِ - فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ، وَحَدِيثُ ضُمَامٍ بِالْمِيمِ لَمْ أَجِدْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَذَكَرَهُ بِالْمِيمِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ضُمَادٍ - بِالدَّالِ - فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ، وَحَدِيثُ ضُمَامٍ بِالْمِيمِ لَمْ أَجِدْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَذَكَرَهُ بِالْمِيمِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ضمام بن ثعلبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا میں آپ کو دم نہ کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، ہم اسی سے مدد طلب کرتے ہیں اور اپنی ذات کے شر کے حوالے سے اور اپنے اعمال کی خرابیوں کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں، جس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب کر دے، اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ رہنے دے، اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ تو ضمام نے کہا: میں نے کتابیں پڑھی ہیں، تورات، انجیل اور زبور پڑھی ہیں، لیکن میں نے اس طرح کا کلام نہیں سنا، آپ یہ کلمات میرے سامنے دہرائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے یہ کلمات دہرائے، پھر راوی نے یہ بات ذکر کی ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ”ضماد“ نامی فرد سے متعلق روایت مذکور ہے اور ”ضمام“ کا لفظ میں نے کسی روایت میں نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے فرد کا نام ”ضمام“ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15984]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ”ضماد“ نامی فرد سے متعلق روایت مذکور ہے اور ”ضمام“ کا لفظ میں نے کسی روایت میں نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے فرد کا نام ”ضمام“ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8147)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 868، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3278، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2744، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح