الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. بَابُ مَا جَاءَ فِي دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16015
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ يَأْتِينِي جِبْرِيلُ عَلَى صُورَةِ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ". قَالَ أَنَسٌ: وَدِحْيَةُ كَانَ رَجُلًا جَسِيمًا أَبْيَضَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل، میرے پاس دحیہ کلبی کی شکل میں آتا ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ ایک وجیہ و شکیل، خوب صورت سفید رنگ کے شخص تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16015]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (7) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (758)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
252. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِرْبَاضِ، وَعُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16016
عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: كَانَ عُتْبَةُ يَقُولُ: عِرْبَاضٌ خَيْرٌ مِنِّي، وَعِرْبَاضٌ يَقُولُ: عُتْبَةُ خَيْرٌ مِنِّي ؛ سَبَقَنِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شریح بن عبید بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ یہ کہا: کرتے تھے: عرباض مجھ سے بہتر ہیں، اور سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ یہ کہا: کرتے تھے: عتبہ مجھ سے بہتر ہیں، وہ مجھ سے ایک سال پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16016]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16016]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (186/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
253. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي زَيْدٍ: عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16017
عَنْ أَبِي زَيْدٍ: أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ غَزَوَاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16017]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16017]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16018
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ قَالَ: قَاتَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ عَشْرَةَ مَرَّةً.
قَالَ شُعْبَةُ: وَهُوَ جَدُّ عَزْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ تَمِيمِ بْنِ حُوَيْصٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قَالَ شُعْبَةُ: وَهُوَ جَدُّ عَزْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ تَمِيمِ بْنِ حُوَيْصٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیرہ مرتبہ جنگ میں حصہ لیا ہے۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: یہ عزرہ نامی راوی کے دادا ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ تمیم بن حویص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16018]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ تمیم بن حویص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16018]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16019
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ: عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ، فَكَانَتْ فِيهِ شَعْرَةٌ فَأَخَذْتُهَا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ".
قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ لَيْسَ فِي لِحْيَتِهِ شَعْرَةٌ بَيْضَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ لَيْسَ فِي لِحْيَتِهِ شَعْرَةٌ بَيْضَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے لئے کچھ مانگا، تو میں آپ کی خدمت میں پانی لے کے آیا، اس میں ایک بال موجود تھا، وہ میں نے نکال لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے آراستہ کر دے!“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا اس وقت اُن کی عمر 94 سال تھی، اس وقت بھی اُن کی داڑھی میں کوئی سفید بال نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: 60 سال تھی، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16019]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: 60 سال تھی، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16019]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/17) اخرجه احمد فى المسند (340/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16020
وَعَنْ أَبِي زَيْدِ بْنِ أَخْطَبَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَمَّلَكَ اللَّهُ". وَكَانَ رَجُلًا جَمِيلًا حَسَنَ الشَّمَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ: الْحَجَّاجِ بْنِ نُصَيْرٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ: الْحَجَّاجِ بْنِ نُصَيْرٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوزید بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں آراستہ کرے“ راوی کہتے ہیں: وہ ایک خوبصورت وجیہ و شکیل شخصیت کے مالک تھے، اُن کے سفید بال بھی خوبصورت تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد حجاج بن نصیر کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16020]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (340/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
254. بَابُ مَا جَاءَ فِي ضَمْرَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16021
عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ حُلَّتَانِ مِنْ حُلَلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ:" يَا ضَمْرَةُ، أَتُرَى ثَوْبَيْكَ هَذَيْنِ مُدْخِلَيْكَ الْجَنَّةَ؟". فَقَالَ: لَئِنِ اسْتَغْفَرْتَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا أَقْعُدُ حَتَّى أَنْزِعَهُمَا عَنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِضَمْرَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ". فَانْطَلَقَ سَرِيعًا حَتَّى نَزْعَهُمَا عَنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُ.
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے جسم پر یمن کے بنے ہوئے دو حلے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ضمرہ! کیا تم اپنے ان دو کپڑوں کے بارے میں یہ سمجھتے ہو کہ یہ تمہیں جنت میں داخل کروا دیں گے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، تو میں بیٹھنے سے پہلے انہیں اُتار دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ضمرہ کی مغفرت کر دے، تو وہ تیزی سے گئے اور انہوں نے وہ لباس اتار دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16021]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16021]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2740)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18500»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
حدیث نمبر: 16022
وَعَنْهُ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ حَرِّمْ دَمَ ابْنِ ثَعْلَبَةَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ وَالْكُفَّارِ".
قَالَ: فَكُنْتُ أَحْمِلُ فِي عُرْضِ الْقَوْمِ فَيَتَرَاءَى لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْفَهُمْ، فَقَالُوا: يَا ابْنَ ثَعْلَبَةَ، إِنَّكَ لَتُغَرَّرُ وَتَحْمِلُ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَرَاءَى لِي خَلْفَهُمْ، فَأَحْمِلُ عَلَيْهِمْ حَتَّى أَقِفَ عِنْدَهُ، ثُمَّ يَتَرَاءَى لِي أَصْحَابِي فَأَحْمِلُ حَتَّى أَكُونَ مَعَ أَصْحَابِي. قَالَ: فَعُمِّرَ زَمَانًا طَوِيلًا مِنْ دَهْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ابن ثعلبہ کے خون کو مشرکین اور کفار پر حرام قرار دیدے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں دشمن کے بیچ میں حملہ کرتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دشمن کے پیچھے دکھائی دیتے، تو لوگ کہتے: اے ابن ثعلبہ! تم انجام کی طرف توجہ دیے بغیر دشمن پر حملہ کر رہے ہو، تو وہ کہتے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ان کے پیچھے دکھائی دیتے ہیں، تو میں ان پر حملہ کرتا ہوں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر جاتا ہوں، پھر مجھے اپنے ساتھی دکھائی دیتے ہیں، تو میں حملہ کرتا ہوں، یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آ ملتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: (ان صحابی نے) لمبی عمر پائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16022]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16022]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8156)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8156»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
255. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16023
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَذَا وَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اتنا اتنا عرصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16023]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16023]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (26/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
256. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16024
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ زَوْجُ بِنْتِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ خَالَتِهَا، أَمُّهُ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ أُخْتُ خَدِيجَةَ لِأَبِيهَا، وَأُمُّهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ زَائِدَةَ، وَهُوَ الْأَصَمُّ بْنُ جُنْدُبِ بْنِ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ بْنِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَيُقَالُ: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ مُهَشَّمٌ، وَكَانَ يُسَمَّى: جَرْوَ الْبَطْحَاءِ.
وَقَالَ الزُّبَيْرُ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَسَنٍ، وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ: لُقَيْطٌ.
قَالَ الزُّبَيْرُ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ: الْقَاسِمُ، وَذَلِكَ الثَّبْتُ فِي اسْمِهِ.
وَتُوُفِّيَ أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ فِي ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.

زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے شوہر تھے، اور اُن صاحبزادی کے خالہ زاد بھی تھے، سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ہالہ بنت خویلد بن عبدالعزیٰ بن قصی تھا، وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں، اس خاتون کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ تھا، زائدہ کا نام اصم بن جندب بن ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا، ایک اور قول کے مطابق سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ”مہشم“ تھا اور انہیں بطحاء کا (موسم کا) پہلا پھل کہا: جاتا تھا۔ زبیر بیان کرتے ہیں: محمد بن حسن اور یحیی بن محمد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ”لقیط“ تھا۔ زبیر بیان کرتے ہیں: محمد بن ضحاک نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام قاسم تھا اور ان کے نام میں یہی قول مستند ہے۔ سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا انتقال ذوالحج کے مہینے میں 12 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16024]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16024]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔