الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
257. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَرْوَةَ بْنِ نَعَامَةَ، وَيُقَالُ: ابْنُ عَامِرٍ الْجُذَامِيُّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
فروہ بن نعامہ کے بارے میں، جو ک چھ منقول ہے ایک قول کے مطابق یہ ابن عامر جذامی ہے
حدیث نمبر: 16025
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ فَرْوَةُ بْنُ عَامِرٍ الْجُذَامِيُّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِهِ، وَأَهْدَى لَهُ بَغْلَةً بَيْضَاءَ، وَكَانَ فَرْوَةُ عَامِلًا لِقَيْصَرَ مَلِكِ الرُّومِ عَلَى مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، وَكَانَ مَنْزِلُهُ بِعُمَانَ وَمَا حَوْلَهَا، فَلَمَّا بَلَغَ الرُّومَ ذَلِكَ مِنْ أَمْرِهِ حَبَسُوهُ، فَقَالَ فِي مَحْبَسِهِ:
طَرَقَتْ سُلَيْمَى مُوهِنًا أَصْحَابِي وَالرُّومُ بَيْنَ النَّاسِ وَالَقَرَوَانِي صَدَّ الْخَيَالُ وَسَاءَنِي مَا قَدْ أَرَى
فَهَمَمْتُ أَنْ أُعْفِي وَقَدْ أَبْكَانِي فَلَا تُكْحِلَنَّ الْعَيْنَ بَعْدِي إِثْمِدًا
سَلْمَى وَلَا بَرِّينَ لِلْإِيمانِ وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَبَا كُبَيْشَةَ أَنَّنِي
وَسَطَ الْأَعِزَّةِ لَا يُحِسُّ لِسَانِي وَلَئِنْ هَلَكْتُ لَيُفْقَدَنَّ أَخَاكُمُ
وَلَئِنْ أَصَبْتُ لَيُعْرَفَنَّ مَكَانِي وَلَقَدْ عُرِفْتُ بِكُلِّ مَا جَمَعَ الْفَتَى
مِنْ رَأْيِهِ وَبِنَجْدَةٍ وَبَيَانِ.
فَلَمَّا جَمَعُوا لَهُ وَصَلَبُوهُ عَلَى مَاءٍ يُقَالُ لَهُ: عَفْرَاءُ بِفِلَسْطِينَ، فَلَمَّا رُفِعَ عَلَى خَشَبَةٍ قَالَ:
أَلَا هَلْ أَتَى سَلْمَى بِأَنَّ حَلِيلَهَا عَلَى مَاءِ عَفْرَا فَوْقَ إِحْدَى الرَّوَاحِلِ
بِحَدَّافَةٍ لَمْ يَضْرِبِ الْفَحْلُ أُمَّهَا مُشَذِّيَةً أَطْرَافُهَا بِالْمَنَاجِلِ
.
وَقَالَ: بَلِّغْ سَرَاةَ الْمُسْلِمِينَ بِأَنَّنِي سِلْمٌ لِرَبِّي أَعْظُمِي وَبَنَانِي
..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ الرِّبْعِيِّ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا فروہ بن عامر جذامی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام قبول کرنے کا پیغام بھیجا اور آپ کی خدمت میں ایک سفید خچر تحفے کے طور پر بھیجا، فروہ، روم کے حکمران قیصر کی طرف سے، عرب کے قریبی علاقوں کے گورنر تھے، وہ عمان میں رہتے تھے، جب رومیوں کو ان کے معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے سیدنا فروہ رضی اللہ عنہ کو قید کر دیا (وہاں انہوں نے یہ اشعار کہے:) ”سلیمیٰ، نصف رات کے لگ بھگ، میرے ساتھیوں کو لے کر نکلی، جبکہ ان لوگوں اور سواریوں کے درمیان رومی موجود تھے، خیال رک گیا، اور جو میں نے دیکھا وہ مجھے برا لگا، میں نے ارادہ کیا کہ میں ذرا اونگھ لوں، لیکن اس نے مجھے رلا دیا، تم میرے بعد کبھی بھی آنکھوں میں اثمد سرمہ نہ لگانا، اے سلمی! اور تم ایمان کو ظاہر نہ کرنا، اے ابوکبیشہ! آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں طاقتور لوگوں کے درمیان ہوں، لیکن میری زبان کو جڑ سے نہیں کاٹا گیا، اگر میں ہلاک ہو گیا تو تمہارے بھائی کی غیر موجودگی محسوس کی جائے گی اور اگر میں (ان تک پہنچ گیا تو وہ میری حیثیت سے آشنا ہوں گے، اور میری پہچان ہر اس چیز کے حوالے سے ہو گی جس کو کوئی جوانمرد جمع کرتا ہے، جس کا تعلق عقلمندی، بہادری اور قادر الکلامی سے ہے۔“ جب ان لوگوں نے یہ طے کر لیا کہ انہیں مصلوب کرنا ہے تو ان لوگوں نے انہیں ایک پانی (کے چشمے یا تالاب) کے پاس مصلوب کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا نام ”عفراء“ تھا اور جو فلسطین میں ہے، جب انہیں لکڑی پر بلند کیا گیا، تو انہوں نے کہا: ”کیا سلمیٰ کو یہ اطلاع مل گئی ہے کہ اس کا شوہر عفراء نامی پانی (کے چشمے یا تالاب) کے پاس ایک لکڑی پر موجود ہے، ایک ایسی حدافہ کہ کسی نر نے اس کی ماں کے ساتھ قربت نہیں کی، اور وہ اپنی خوشبو اس جگہ پھیلا رہی ہے جہاں ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے۔“ انہوں نے یہ بھی کہا: ”مسلمانوں کے سرداروں کو یہ پیغام پہنچا دو! کہ میں ایسی حالت میں ہوں کہ میری ہڈیاں اور میری پوریں اپنے پروردگار (کے حکم) کے آگے جھکے ہوئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلمہ ربعی ہے جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16025]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلمہ ربعی ہے جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16025]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (326/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
258. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16026
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكَرِهْتَ يَوْمَيْكُمْ وَيَوْمَيْ هَمْدَانَ؟". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنَاءُ الْأَهْلِ وَالْعَشِيرَةِ. قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى مِنْكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَيْرٌ لِمَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ". وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَيْرٌ لِمَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ". وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تم اس بات کو ناپسند کرتے ہو کہ تمہارے دو دن اور ہمدان کے دو دن؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اہل خانہ اور خاندان کا فنا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس شخص کے حق میں بہتر ہو گی، جو تم میں سے پرہیزگاری اختیار کرے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”یہ اس کے حق میں بہتر ہو گا، جو تم میں سے باقی رہے گا۔“
روایت کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، ویسے اس کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16026]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
259. بَابُ مَا جَاءَ فِي فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت فرات بن حیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16027
عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ مِنْكُمْ رِجَالًا لَا أُعْطِيهِمْ شَيْئًا، أَكِلُهُمْ إِلَى إِيمَانِهِمْ مِنْهُمْ فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں کچھ نہیں دیتا ہوں، میں انہیں ان کے ایمان کے سپرد کر دیتا ہوں، اُن لوگوں میں سے ایک فرات بن حیان ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حارثہ بن مضرب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16027]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حارثہ بن مضرب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16027]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16157، 22671»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16028
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ طَالِبٍ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأُعْطِي قَوْمًا أَتَأَلَّفُهُمْ، وَأَكِلُ قَوْمًا إِلَى مَا عِنْدَهُمْ - أَوْ إِلَى مَا جَعَلَ اللَّهُ فِي قُلُوبِهِمْ - مِنْهُمْ: فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں، کچھ لوگوں کو (مال دولت وغیرہ) دیتا ہوں، اس طرح میں اُن کی تالیف قلب کرتا ہوں اور کچھ لوگوں کو اس کے سپرد کر دیتا ہوں جو (ایمان) اُن کے پاس ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس کے سپرد کر دیتا ہوں، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں (ایمان) رکھا ہے اور ان لوگوں میں سے ایک فرات بن حیان ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16028]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16028]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2748)، أخرجه مسند البزار برقم: 722»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
260. بَابٌ فِي عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16029
عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ مِنْ بَنِي غَاضِرَةَ مِنْ خُزَاعَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ابوعبید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو خزاعہ کی شاخ بنو غاضرہ سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16029]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (102/18)»
حدیث نمبر: 16030
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ خَلَفِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدِ نُهْمِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ حُمَمَةَ بْنِ غَاضِرَةَ بْنِ حَبَشِيَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عَمْرِو بْنِ خُزَاعَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
واقدی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بن حصین بن عبید بن خلف بن عبید بن عبدنہم بن حذافہ بن حممہ بن غاضره بن حبشیہ بن کعب بن عمرو بن خزاعہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16030]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 16031
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: ثِنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ قَالَ: وَيُكَنَّى عِمْرَانُ: أَبَا نُجَيْدٍ، أَسْلَمَ قَدِيمًا هُوَ وَأَبُوهُ، وَغَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزَوَاتٍ. وَلَمْ يَزَلْ فِي بِلَادِ قَوْمِهِ وَيَنْزِلُ إِلَى الْمَدِينَةِ كَثِيرًا، إِلَى أَنْ قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَحَوَّلَ إِلَى الْبَصْرَةِ فَنَزَلَهَا إِلَى أَنْ مَاتَ بِهَا، وَلَهُ بَقِيَّةٌ مِنْ وَلَدٍ.
وَخَالِدُ بْنُ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَلِيَ قَضَاءَ الْبَصْرَةِ.
وَيُقَالُ: إِنَّ حُصَيْنًا مَاتَ مُسْلِمًا، وَقَدْ وَرَدَ أَنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ أَسْلَمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

امام طبرانی بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن محمد نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابونجید“ تھی، وہ بہت پہلے اسلام قبول کر چکے تھے، ان کے والد نے بھی اسلام قبول کیا تھا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کئی غزوات میں حصہ لیا ہے، یہ مسلسل اپنے علاقے میں رہائش پذیر رہے اور مدینہ منورہ بہت زیادہ آ کر ٹھہرتے تھے، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو یہ بصرہ آ کر ٹھہر گئے اور انتقال کرنے تک یہ وہیں مقیم رہے، اور وہیں اُن کا انتقال ہوا، ان کی اولاد بھی ہوئی تھی۔ ان کی اولاد میں سے خالد بن طلیق بن محمد بن عمران بن حصین، بصرہ کے قاضی بھی بنے تھے۔ ایک قول کے مطابق، ان کے والد سیدنا حصین رضی اللہ عنہ کا مسلمان ہونے کے عالم میں انتقال ہوا تھا، اور یہ بات بھی منقول ہے کہ وہ مشرک ہونے کے عالم میں فوت ہوئے تھے، تاہم زیادہ مستند روایت یہ ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16031]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/18)»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
حدیث نمبر: 16032
وَعَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ: قَدِمْتُ الْبَصْرَةَ فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا بِشَيْخٍ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ مُسْتَنِدًا إِلَى أُسْطُوَانَةٍ، حَوْلَهُ حَلْقَةٌ يُحَدِّثُهُمْ. فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: میں بصرہ میں آیا، میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک بزرگ موجود تھے جن کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، وہ ایک ستون کے ساتھ ٹیک لگا کے بیٹھے ہوئے تھے، ان کے اردگرد لوگوں کا حلقہ تھا اور وہ ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16032]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16033
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: مَا قَدِمَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُفَضِّلُهُ عَلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی فرد (بصرہ میں) ایسا نہیں آیا، جسے ہم سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ پر فضیلت دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16033]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (104/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16034
وَعَنْ سُفْيَانَ قَالَ: مَا قَدِمَ الْبَصْرَةَ مِثْلُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْإِمَامَ أَحْمَدَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ عُيَيْنَةَ فَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْإِمَامَ أَحْمَدَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ عُيَيْنَةَ فَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ.
سفیان بیان کرتے ہیں: بصرہ میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ جیسا کوئی فرد نہیں آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام أحمد نے سفیان ثوری نامی راوی سے سماع نہیں کیا ہے اور اگر سفیان سے مراد سفیان بن عیینہ ہو، تو ان سے امام أحمد نے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16034]

إسنادہ منقطع