🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
269. بَابٌ فِي نُبَيْشَةِ الْخَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت نبیشہ خیر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16065
عَنْ أُمِّ عَاصِمٍ - وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ سُفْيَانَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ الْهُذَلِيِّ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ:" نُبَيْشَةَ الْخَيْرِ". دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أُسَارَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِمَّا أَنْ تَمُنَّ عَلَيْهِمْ، وَإِمَّا أَنْ تُفَادِيَهُمْ، فَقَالَ:" أَمَرْتَ بِخَيْرٍ، أَنْتَ نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ام عاصم، جو سفیان بن سلمہ بن محبق ہذلی کی اُم ولد ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا نبیشہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نبیشہ الخیر کا نام دیا تھا، ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی موجود تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یا تو آپ ان پر احسان کیجئے، یا پھر ان کا فدیہ قبول کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بھلائی کے بارے میں مشورہ دیا ہے، تم نبیشہ الخیر ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16065]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
270. بَابٌ فِي الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ولید بن ولید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16066
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ: أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ مَحْبُوسًا بِمَكَّةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ بَاعَ مَالًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: الْمَنَا بِنَاقَةْ بِالطَّائِفِ، وَقَالَ:
وَإِنْ أُهَاجِرْ وَأَبِعْ بِنَاقَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ مِنْهَا حِلًى وَنَاقَةْ ثُمَّ ارْمِهِمْ بِنَفْسِكَ الْمُشْتَاقَةْ
.
فَوَجَدَ غَفْلَةً مِنَ الْقَوْمِ، فَخَرَجَ هُوَ وَعَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَسَلَمَةُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، مُشَاةً يَخَافُونَ الطَّلَبَ، فَسَعَوْا حَتَّى تَعِبُوا، وَقَصَّرَ الْوَلِيدُ فَقَالَ:
يَا قَدَمَيَّ أَلْحِقَانِي بِالْقَوْمِ لَا تَعِدَانِي كَسَلًا بَعْدَ الْيَوْمِ
.
فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْأَجْرَاسِ نُكِبَ، فَقَالَ:
هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ
.
فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جُزْتُ وَأَنَا مَيِّتٌ، فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ، وَاجْعَلْهُ مِمَّا يَلِي جِلْدِي. فَتُوُفِّيَ، فَكَفَّنَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَمِيصِهِ، وَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَبَيْنَ يَدَيْهَا صَبِيٌّ وَهِيَ تَقُولُ:
يَا عَيْنُ ابْكِ ] الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ [ أَبَا الْوَلِيدِ ] بْنِ الْمُغِيرَهْ إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الْمُغِيرَهْ
قَدْ كَانَ غَيْثًا فِي السِّنِينَ وَجَعْفَرًا غَدَقًا وَمِيرَهْ..
فَقَالَ:" إِنْ كِدْتُمْ تَتَّخِذُونَ الْوَلِيدَ حَنَانًا". فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
اسماعیل بن ایوب بن سلمہ بن عبدالولید بن مغیرہ بن عبدالله بن عمر بن مخزوم بیان کرتے ہیں: سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ مکہ میں پابند تھے، جب انہوں نے ہجرت کرنے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے مکہ میں موجود اپنی زمین فروخت کر دی، جس کا نام منا بناقہ تھا وہ طائف میں تھی، انہوں نے یہ اشعار کہے:
”اگر میں ہجرت کر لوں اور بناقہ کو فروخت کر دوں، اور پھر اس کے بدلے زیور اور اونٹنی خرید لوں، اور پھر تمہارے مشتاق نفس کے ہمراہ ان پر تیر ماروں۔“
پھر انہیں لوگوں کی طرف سے غفلت محسوس ہوئی، تو وہ نکل کھڑے ہوئے، اُن کے ساتھ سیدنا عیاش بن ربیعہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن ہشام بن مغیرہ رضی اللہ عنہ تھے، یہ لوگ پیدل روانہ ہوئے، انہیں یہ اندیشہ تھا کہ لوگ ان کے پیچھے نہ آ جائیں، پھر یہ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ یہ تھک گئے، ولید پیچھے رہ گئے، انہوں نے یہ اشعار کہنے شروع کیے:
”اے میرے دونوں پاؤں مجھے قوم سے ملا دو، آج کے بعد تم میرے ساتھ کسلمندی کا وعدہ نہیں کرو گے۔“
جب وہ ”بحرہ اضراس“ کے پاس تھے تو وہ گر گئے، تو انہوں نے کہا:
”تم صرف ایک انگلی ہو جو خون آلود ہوئی ہے، اور اللہ کی راہ میں تمہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔“
جب وہ مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں مر جاؤں تو آپ اپنی قمیص میں مجھے کفن دیجئے گا اور وہ قمیص میرے جسم کے ساتھ لگائی جائے، پھر ان کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص میں انہیں کفن دیا، ایک مرتبہ آپ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو ان کے سامنے ایک بچہ موجود تھا اور وہ یہ شعر پڑھ رہی تھیں:
”تم ولید بن ولید پر روؤ! جو ابوالولید بن مغیرہ ہے، بیشک ولید بن ولید ابوالولید، خاندان کے لیے کفایت کرتا تھا، قحط سالی میں وہ بادل تھا، وہ زیادہ پانی والی ندی تھا اور طعام تھا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ تم لوگ ولید کو مہربان بنا لو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ تجویز کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 152/22»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
271. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَمِيمٍ الدَّارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16067
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَمِيمُ بْنُ أَوْسٍ الدَّارِيُّ، وَيُقَالُ: ابْنُ قَيْسٍ، يُكَنَّى أَبَا رُقَيَّةَ، وَهُوَ [ عَمُّ ] تَمِيمِ بْنِ [ أَوْسِ بْنِ ] خَارِجَةَ بْنِ سَوَادِ بْنِ جُذَيْمَةَ بْنِ دِرَاعِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الدَّارِ بْنِ لَخْمِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ لِمَازَةَ بْنِ لَخْمٍ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا تمیم بن اوس داری رضی اللہ عنہ ہیں، ایک قول کے مطابق ان کے والد کا نام قیس ہے، ان کی کنیت ابورقیہ ہے، یہ سیدنا تمیم بن اوس بن خارجہ بن سواد بن جذیمہ بن دراع بن عدی بن دار بن لخم بن حبیب بن لمازہ بن لجم ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (49/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16068
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَسْرَجَ فِي الْمَسْجِدِ: تَمِيمٌ الدَّارِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص نے سب سے پہلے مسجد میں چراغ جلایا، وہ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1247)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
272. بَابُ مَا جَاءَ فِي كَعْبِ بْنِ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي سُلْمَى الْمُزْنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت کعب بن زہیر بن ابوسلمیٰ مزنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16069
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ - يَعْنِي الْبَيْكَنْدِيَّ - قَالَ: وَاسْمُ أَبِي سُلْمَى: رَبِيعَةُ بْنُ رِيَاحِ بْنِ قُرْظِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مَازِنِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ ثَوْرِ بْنِ هَدْمَةَ بْنِ لَاطِي بْنِ عُثْمَانَ بْنِ مُزَيْنَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن سلام بیکندی بیان کرتے ہیں: ابوسلمی کا نام ربیعہ بن ریاح بن قرظ بن حارث بن مازن بن ثعلبہ بن ثور بن ہدمہ بن لاطی بن عثمان بن مزینہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16069]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/19)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16070
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، مُنْصَرَفَهُ مِنَ الطَّائِفِ، كَتَبَ بُجَيْرُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي سُلْمَى إِلَى أَخِيهِ كَعْبِ بْنِ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي سُلْمَى يُخْبِرُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتَلَ رَجُلًا بِمَكَّةَ مِمَّنْ كَانَ يَهْجُوهُ وَيُؤْذِيهِ، وَأَنَّهُ بَقِيَ مِنْ شُعَرَاءِ قُرَيْشٍ ابْنُ الزِّبَعْرَى، وَهُبَيْرَةُ بْنُ أَبِي وَهْبٍ قَدْ هَرَبُوا فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَإِنْ كَانَتْ لَكَ فِي نَفْسِكَ حَاجَةٌ فَفِرَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؛ فَإِنَّهُ لَا يَقْتُلُ أَحَدًا جَاءَهُ تَائِبًا، وَإِنْ أَنْتَ لَمْ تَفْعَلْ فَانْجُ وَلَا نَجَا لَكَ، وَقَدْ كَانَ كَعْبٌ قَالَ أَبْيَاتًا نَالَ فِيهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَلَغَ كَعْبًا الْكِتَابُ ضَاقَتْ بِهِ الْأَرْضُ وَأَشْفَقَ عَلَى نَفْسِهِ، وَأَرْجَفَ بِهِ مَنْ كَانَ حَاضِرُهُ مِنْ عَدُوِّهِ [ قَالُوا: هُوَ مَقْتُولٌ ] ، فَلَمَّا لَمْ يَجِدْ مِنْ شَيْءٍ بُدًّا قَالَ قَصِيدَتَهُ الَّتِي يَمْتَدِحُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِكْرِ خَوْفِهِ وَإِرْجَافِ الْوُشَاةِ بِهِ.
ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَنَزَلَ عَلَى رَجُلٍ كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ مَعْرِفَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ - كَمَا ذُكِرَ لِي - فَغَدَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ، فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ، ثُمَّ أَشَارَ لَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُمْ إِلَيْهِ فَاسْتَأْمِنْهُ، فَذُكِرَ لِي أَنَّهُ قَامَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِهِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَعْرِفُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَعَّبَ بْنَ زُهَيْرٍ جَاءَ لِيَسْتَأْمِنَ مِنْكَ تَائِبًا مُسْلِمًا ؛ فَهَلْ أَنْتَ قَابِلٌ مِنْهُ إِنْ أَنَا جِئْتُكَ بِهِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا كَعْبُ بْنُ زُهَيْرٍ.
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: فَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ: وَثَبَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي وَعَدُوَّ اللَّهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْهُ عَنْكَ ؛ فَإِنَّهُ قَدْ جَاءَ تَائِبًا نَازِعًا". فَغَضِبَ عَلَى هَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ لِمَا صَنَعَ بِهِ صَاحِبُهُمْ ؛ وَذَلِكَ أَنَّهُ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ إِلَّا بِخَيْرٍ، فَقَالَ قَصِيدَتَهُ الَّتِي قَالَهَا حِينَ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ مِمَّا قَالَ [ فِيهَا ] :
تَمْشِي الْوُشَاةُ بِجَنْبَيْهَا وَقَوْلُهُمُ إِنَّكَ يَا ابْنَ أَبِي سُلْمَى لَمَقْتُولُ وَقَالَ كُلُّ صَدِيقٍ كُنْتُ آمُلُهُ
لَا أُلْفِيَنَّكَ إِنِّي عَنْكَ مَشْغُولٌُ فَقُلْتُ: خَلُّوا سَبِيلِي لَا أَبَا لَكُمْ
فَكُلُّ مَا قَدَّرَ الرَّحْمَنُ مَفْعُولُ كُلُّ ابْنِ أُنْثَى وَإِنْ طَالَتْ سَلَامَتُهُ
يَوْمًا عَلَى آلَةٍ حَدْبَاءَ مَحْمُولُ أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ أَوْعَدَنِي
وَالْعَفْوُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ مَأْمُولُ مَهْلًا هَدَاكَ الَّذِي أَعْطَاكَ نَافِلَةَ الْ
فُرْقَانِ فِيهَا مَوَاعِيظُ وَتَفْصِيلُ لَا تَأْخُذَنِّي بِأَقْوَالِ الْوُشَاةِ وَلَمْ
أُذْنِبْ وَإِنْ كَثُرَتْ فِي الْأَقَاوِيلُ إِنَّ الرَّسُولَ لَنُورٌ يُسْتَضَاءُ بِهِ
مُهَنَّدٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ مَسْلُولُ فِي عُصْبَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ قَائِلُهُمْ
بِبَطْنِ مَكَّةَ لَمَّا أَسْلَمُوا: زُولُوا زَالُوا فَمَا زَالَ أَنْكَاسٌ وَلَا كُشُفٌ
عِنْدَ اللِّقَاءِ وَلَا مَيْلٌ مَغَازِيلُ يَمْشُونَ مَشْيَ الْجِمَالِ الزُّهْرِ يَعْصِمُهُمْ
ضَرْبٌ إِذَا عَرَّدَ السُّودُ التَّنَابِيلُ شُمُّ الْعَرَانِينَ أَبْطَالٌ لَبُوسُهُمُ
مِنْ نَسْجِ دَاوُدَ فِي الْهَيْجَا سَرَابِيلُ بِيضٌ سَوَابِغُ قَدْ شُكَّتْ لَهَا حَلَقٌ
كَأَنَّهَا حَلَقُ الْقَفْعَاءِ مَجْدُولُ لَيْسُوا مَفَارِيحَ إِنْ نَالَتْ رِمَاحُهُمُ
قَوْمًا وَلَيْسُوا مَجَازِيعًا وَإِنْ نِيلُوا لَا يَقَعُ الطَّعْنُ إِلَّا فِي نُحُورِهِمُ
وَمَا لَهُمْ عَنْ حِيَاضِ الْمَوْتِ تَهْلِيلُ.
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: فَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرِو بْنِ قَتَادَةَ قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: السُّودُ التَّنَابِيلُ. وَإِنَّمَا أَرَادَ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ؛ لِمَا كَانَ صَاحِبُهُمْ صَنَعَ وَخَصَّ الْمُهَاجِرِينَ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِدْحَتِهِ، غَضِبَتْ عَلَيْهِ الْأَنْصَارُ، فَبَعْدَ أَنْ أَسْلَمَ أَخَذَ يَمْدَحُ الْأَنْصَارَ، وَيَذْكُرُ بَلَاءَهُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَوْضِعَهُمْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
مَنْ سَرَّهُ كَرَمُ الْحَيَاةِ فَلَا يَزَلْ فِي مِقْنَبٍ مِنْ صَالِحِي الْأَنْصَارِ
الْبَاذِلِينَ نُفُوسَهُمْ لِنَبِيِّهِمْ يَوْمَ الْهِيَاجِ وَفِتْنَةِ الْحَارِ
وَالضَّارِبِينَ النَّاسَ عَنْ أَحِيَاضِهِمْ بِالْمِشْرَفِيِّ وَبِالْقَنَا الْخَطَّارِ
وَالنَّاظِرِينَ بِأَعْيُنٍ مُحْمَرَّةٍ كَالْجَمْرِ غَيْرَ كَلَيْلَةِ الْأَبْصَارِ
يَتَطَهَّرُونَ كَأَنَّهُ نُسُكٌ لَهُمْ بِدِمَاءِ مَنْ قَتَلُوا مِنَ الْكُفَّارِ
لَوْ يَعْلَمُ الْأَقْوَامُ عِلْمَيْ كُلَّهُ فِيهِمْ لَصَدَّقَنِي الَّذِينَ أُمَارِي
..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپسی پر جب مدینہ منورہ تشریف لائے، تو بحیر بن زہیر بن ابوسلمی نے اپنے بھائی کعب بن زہیر بن ابوسلمی کو خط لکھا اور انہیں یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں ایک ایسے شخص کو قتل کروا دیا تھا، جو آپ کی ہجو کرتا تھا اور آپ کو اذیت پہنچاتا تھا اور قریش کے شاعروں میں سے ابن زبعری اور ہبیرہ بن ابووہب کو جس طرف راستہ ملا، وہ اس طرف بھاگ کھڑے ہوئے، اگر تم اپنے بارے میں مناسب سمجھو، تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آ جاؤ، کیونکہ وہ کسی ایسے فرد کو قتل نہیں کرواتے ہیں، جو توبہ کر کے آیا ہو اور اگر تم ایسا نہیں کرتے ہو، تو تم نجات تلاش کر لو تمہیں نجات نہیں ملے گی، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ نے اس سے پہلے ایسے اشعار کہے تھے، جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تنقید کی تھی، جب سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کو یہ مکتوب ملا، تو زمین ان کے لئے تنگ ہو گئی اور انہیں اپنی ذات کے بارے میں اندیشہ ہوا اور وہاں انہیں دشمن کے حوالے سے بھی خوف تھا، تو انہیں اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ملا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جائیں، تو وہ انہوں نے وہ قصد کیا، جس میں انہوں نے اپنے خوف کا ذکر کرتے ہوئے اور اپنی پریشان کن صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کی ہے۔ پھر وہ وہاں سے نکلے اور مدینہ منورہ آئے، وہ ایک ایسے شخص کے پاس ٹھہرے، جس کا تعلق جہینہ قبیلے سے تھا اور اس کے ساتھ ان کی پرانی شناسائی تھی، اگلے دن جہینہ قبیلے کا وہ فرد انہیں ساتھ لے کر مسجد میں آیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کرنی تھی، اس شخص نے لوگوں کے ساتھ صبح کی نماز ادا کی، پھر اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کر کے بتایا: یہ اللہ کے رسول ہیں، تم اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور ان سے امان حاصل کر لو، راوی کہتے ہیں: یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ وہ اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، یہاں تک کہ انہوں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پہچانتے نہیں تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کعب بن زہیر توبہ کرتے ہوئے اور مسلمان ہوتے ہوئے آیا ہے، تاکہ آپ سے امان حاصل کر لے، اگر میں اسے آپ کے پاس لے آؤں، تو کیا آپ اس کی طرف سے یہ چیز قبول کر لیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کعب بن زہیر ہوں۔ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: عاصم بن عمر نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اُچھل کر ان کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیں کہ میں اللہ کے اس دشمن کی گردن اڑا دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو! کیونکہ یہ توبہ کرتے ہوئے اور (کفر سے) الگ ہو کر آیا ہے، راوی کہتے ہیں: انصار کے اس شخص نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا تھا، اس کی وجہ سے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کو انصار کے اس قبیلے پر غصہ آیا، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مہاجرین میں سے کسی بھی شخص نے ان کے بارے میں بھلائی کے علاوہ کوئی بات نہیں کی تھی، پھر انہوں نے وہ قصیدہ کہا:، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے وقت کہا: تھا۔ اس قصیدے کے کچھ اشعار یہ ہیں: ”جب وہ (یعنی میری محبوبہ) چلتی ہے، تو اس کے دونوں پہلوؤں میں، چغلی کرنے والے لوگ ہوتے ہیں، اور ان کا (مجھ سے) یہ کہنا ہوتا ہے: اے ابن ابوسلمیٰ! تم مارے جاؤ گے، اور جس بھی دوست نے مجھے امید تھی، ان میں سے ہر ایک نے یہ کہا: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں تم سے الگ ہوں، تو میں نے کہا: میرا راستہ چھوڑ دو! تمہارا باپ نہ رہے، رحمن نے تقدیر میں جو طے کیا ہے، وہ ہو کر رہے گا، ہر ماں کا بیٹا خواہ کتنا ہی طویل عرصہ سلامت رہے، ایک دن اس کو میت کے تختے پر ضرور اٹھایا جاتا ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں وعید بیان کی ہے (یعنی قتل کا فرمان جاری کیا ہے) تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے معافی کی امید کی جا سکتی ہے (یا رسول اللہ!) نرمی کیجیے! وہ ذات (یعنی اللہ تعالیٰ) آپ کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے، جس نے آپ کو انعام (یا عطیہ) کے طور پر قرآن دیا ہے، جس میں وعظ و نصیحت کی باتیں بھی ہیں اور (احکام کی) تفصیلات بھی ہیں، آپ چغلی کرنے والوں کی باتوں کی وجہ سے میری گرفت نہ کریں، میں نے کوئی جرم نہیں کیا، اگرچہ میرے بارے میں باتیں بہت کی گئی ہیں، بیشک رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نور ہیں کہ ان سے روشنی حاصل کی جاتی ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے بے نیام ہندی تلوار ہیں، جب لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو قریش کے گروہ میں سے ایک کہنے والے نے مکہ کے نشیبی علاقے میں یہ کہا: تم چل پڑو! تو وہ لوگ (یعنی مہاجرین) روانہ ہو گئے (یعنی انہوں نے ہجرت کر لی) حالانکہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ نہ تو وہ کمزور ہیں اور نہ ہی (دشمن سے) سامنا کرنے کے وقت (یعنی جنگ میں) ڈھال کے بغیر ہیں، نہ تلوار کے بغیر ہیں، نہ ہتھیاروں کے بغیر ہیں، وہ (جنگ میں) یوں خوبصورتی سے چلتے ہیں، جیسے سفید (یعنی عمدہ قسم کے) اونٹ چلتے ہیں، اور ضرب اُن کی حفاظت کرتی ہے، جب چھوٹے قد کے سیاہ فام لوگ منہ موڑ لیتے ہیں، وہ (مہاجرین) اونچی ناک والے بہادر ہیں، اور (جنگ کے موقعہ پر) ان کا لباس وہ قمیصیں (یعنی زرہیں) ہوتی ہیں جو سیدنا داؤد علیہ السلام نے (لوہے سے) تیار کی تھیں (وہ زرہیں) چمکدار اور بڑی ہیں، جن کے حلقے ایک دوسرے میں پیوست ہوتے ہیں، یوں جیسے وہ ”قفعاء“ (نامی بوٹی) کے مضبوط حلقے ہوں، جب ان کے نیزے دشمن تک پہنچ جائیں (اور دشمن کو مار دیں) تو وہ خوش نہیں ہوتے ہیں اور جب انہیں خود کو نقصان پہنچے تو وہ واویلا نہیں کرتے ہیں (دشمن کے) نیزوں کے وار (ان مہاجرین کے) سینوں پر لگتے ہیں، اور وہ (مہاجرین) موت کے حوضوں سے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔“ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: عاصم بن عمرو نے مجھے یہ بات بتائی ہے: جب انہوں نے ”السود التنابیل“ (یعنی چھوٹے قد کے سیاہ فام) کا لفظ کا استعمال کیا، تو اس سے مراد انصار کا گروہ تھا کیونکہ ان کے ساتھی نے ایسا کیا تھا، اور سیدنا کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے، قریش سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کا ذکر تعریف کے ساتھ ہی کیا تھا، تو اس وجہ سے انصار کو ان پر غصہ آیا، بعد میں جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا، تو وہ انصار کی بھی تعریف کرنے لگے اور انہوں نے انصار کی ان کوششوں کا ذکر کیا، جو ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اُن کی جو قدر و منزلت حاصل تھی اس کا ذکر کیا: ”جو شخص زندگی میں عزت چاہتا ہے وہ انصار کے نیک شہسواروں کے ساتھ رہے، جنہوں نے جنگ کے موقعہ پر، اور مخالفتوں کی آزمائش کے وقت اپنی جانیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خرچ کیں، اور لوگوں کے حوضوں کے پاس، اُن پر چیر پھاڑ کر دینے والی تلواروں اور نیزوں کے ذریعے ضربیں لگائیں، وہ (دشمن کو) انگاروں جیسی سرخ آنکھوں کے ساتھ دیکھتے ہیں، ان کا دیکھنا کمزور نہیں ہوتا، وہ (انصار، دشمن کے) خون سے طہارت حاصل کرتے ہیں، جن کافروں کو انہوں نے قتل کیا ہو، یوں جیسے وہ (دشمن) ان کا قربانی کا جانور ہو، ان لوگوں (یعنی انصار) کے بارے میں، مجھے جو علم ہے، اگر وہ سارا علم باقی سب کو بھی حاصل ہو جائے، تو وہ شخص بھی میری بات کی تصدیق کر دے گا، جس کے ساتھ میں بحث کر رہا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16070]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
273. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ثَعْلَبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16071
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: لَا شومة بْنُ جُرْثُومٍ أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي اسْمِهِ ؛ فَقِيلَ لَاسرُ بْنُ حِمْيَرَ، وَقِيلَ: لَاشَرُ بْنُ جَاهِمٍ، وَقِيلَ: جُرْهُمُ، وَقِيلَ: غُرْنُوفُ بْنُ نَاسِمٍ، وَيُقَالَ: نَاشِرٌ وَيُقَالُ: نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو، وَيُقَالُ: خُرَيْمُ بْنُ نَاشِبٍ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا لاشومہ بن جرثوم ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ ہیں، ان کے نام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، ایک قول کے مطابق ان کا نام لاسر بن حمیر ہے ایک قول کے مطابق لاشر بن جاہم ہے، ایک قول کے مطابق جرہم ہے ایک قول کے مطابق غرنوف بن ناسم ہے، ایک قول کے مطابق ناشر ہے، ایک قول کے مطابق ناشب بن عمرو ہے، ایک قول کے مطابق خریم بن ناشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (207/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16072
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِمَا يَحِلُّ لِي مِمَّا يَحْرُمُ عَلَيَّ قَالَ: فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ وَصَوَّبَ، ثُمَّ قَالَ:" نُوَيْبِتَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ أَوْ نُوَيْبِتَةُ شَرٍّ؟ قَالَ:" بَلْ نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ". قُلْتُ:......... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ مِشْكَمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے یہ بتائیے کہ کون سی چیز میرے لئے حلال ہے؟ اور کون سی چیز حرام ہے؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر سے لے کر پاؤں تک بغور جائزہ لیا اور پھر ارشاد فرمایا: چھوٹا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بھلائی کا چھوٹا، یا برائی کا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ بھلائی کا چھوٹا۔ میں نے عرض کی: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مسلم بن مشکم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (213/22) اخرجه احمد فى المسند (194/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16073
وَعَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالِ قَالَ: مَاتَ أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ سَنَةَ خَمْسٍ وَسَبْعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ہارون بن عبدالله حمال بیان کرتے ہیں سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ ان کا انتقال 75 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (207/22)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
274. بَابٌ فِي رَبِيعَةَ الْعَنْسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ربیعہ عنسی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16074
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ: أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ رَوَاءٍ الْعَنْسِيَّ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَهُ يَتَعَشَّى، فَدَعَاهُ إِلَى الْعَشَاءِ فَأَكَلَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالَ رَبِيعَةُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ قَالَ:" أَرَاغِبًا أَمْ رَاهِبًا". قَالَ رَبِيعَةُ: أَمَّا الرَّغْبَةُ فَوَاللَّهِ مَا هِيَ فِي يَدِكَ، وَأَمَّا الرَّهْبَةُ فَوَاللَّهِ إِنَّا بِبِلَادٍ لَا تَبْلُغُنَا جُيُوشُكَ وَلَا خُيُولُكَ، وَلَكِنِّي خُوِّفْتُ فَخِفْتُ، وَقِيلَ لِي: آمِنْ فَآمَنْتُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ خَطِيبٍ مِنْ عَنْسَ". فَأَقَامَ يَخْتَلِفُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَهُ فَوَدَّعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ أَحْسَسْتَ حِسًّا فَوَائِلْ إِلَى أَدْنَى قَرْيَةٍ". فَأَحَسَّ حِسًّا فَوَائِلَ إِلَى قَرْيَةٍ فَمَاتَ بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں: سیدنا ربیعہ بن رواء عنسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ رات کا کھانا کھا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھانے کی دعوت دی، انہوں نے کھانا کھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، سیدنا ربیعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اپنی خوشی سے ایسا کر رہے ہو؟ یا خوف کی وجہ سے ایسا کر رہے ہو؟ تو سیدنا ربیعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جہاں تک رغبت کا تعلق ہے تو اللہ کی قسم! وہ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے اور جہاں تک ڈر کا تعلق ہے، تو اللہ کی قسم! ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں کہ جہاں تک آپ کے لشکر نہیں پہنچے ہیں، اور نہ ہی آپ کے گھڑ سوار پہنچے ہیں، لیکن مجھے خوف دلایا گیا تو میں خوف کا شکار ہو گیا، مجھ سے کہا: گیا کہ تم ایمان لے آؤ، تو میں ایمان لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنس قبیلے کے لوگ بہترین خطیب ہوتے ہیں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے جانے لگے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رخصت کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہیں طبیعت میں خرابی محسوس ہو، تو تم قریب کی بستی کی طرف چلے جانا“ راوی کہتے ہیں: وہ وہاں سے روانہ ہوئے، راستے میں انہیں طبیعت خراب محسوس ہوئی، تو وہ قریب کی بستی میں چلے گئے اور وہاں اُن کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے، اس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4602)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں