الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قیس بن ابوصعصعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16085
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: قَيْسُ بْنُ صَعْصَعَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَقَبِيٌّ، بَدْرِيٌّ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا قیس بن صعصعہ انصاری رضی اللہ عنہ ہیں، جنہیں بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
280. بَابٌ فِي أَبِي مَالِكٍ وَاسْمُهُ: هَانِئٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابومالک رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، ان کا نام حضرت ہانی رضی اللہ عنہ ہے
حدیث نمبر: 16086
عَنْ هَانِئٍ أَبِي مَالِكٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْيَمَنِ، فَدَعَاهُ إِلَى الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَأَنْزَلَهُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَلَمَّا جَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ الْجَيْشَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ مَعَهُمْ وَلَمْ يَرْجِعْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْعَلَائِيَّ قَالَ: الظَّاهِرُ أَنَّ [ يَزِيدَ بْنَ ] عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ أَبِي مَالِكٍ.

سیدنا بانی ابومالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ یمن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے برکت کی دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یزید بن ابوسفیان کے ہاں ٹھہرایا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر روانہ کیا، تو یہ بھی اُن لوگوں کے ساتھ تشریف لے گئے تھے، لیکن یہ واپس نہیں آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن ابومالک ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ علائی کا معاملہ مختلف ہے وہ یہ کہتے ہیں: بظاہر یہ لگتا ہے: یزید بن عبدالرحمن نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16086]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2513)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
281. بَابٌ فِي أَبِي عَقِيلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت ابوعقیل رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16087
عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْبُدَيْلِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُ، وَسَقَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرْبَةَ سَوِيقٍ، شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَهَا، وَشَرِبْتُ آخِرَهَا، فَمَا زِلْتُ أَجِدُ بَلَّتَهَا عَلَى فُؤَادِي إِذَا ظَمِئْتُ، وَبَرْدَهَا إِذَا أَضْحَيْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوعقیل بدیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں آپ پر ایمان لے آیا، میں نے آپ کی تصدیق کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ستو کا مشروب پلایا، جس کا ابتدائی حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا تھا، اور اس کا آخری حصہ میں نے پیا، اُس کی ٹھنڈک ہمیشہ مجھے اپنے سینے میں محسوس ہوتی ہے، جب بھی میں پیاسا ہوتا ہوں اور اُس کی ٹھنڈک ہر دن کے وقت مجھے محسوس ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16087]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (386/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
282. بَابٌ فِي أَبِي مَرْيَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابومریم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16088
عَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَفَعَ اللِّوَاءَ إِلَيَّ، وَرَمَيْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِالْجَنْدَلِ، فَأَعْجَبَهُ، وَدَعَا لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا میرے سپرد کیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پتھر پھینکے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16088]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16088]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
283. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي خَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوخیرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16089
عَنْ أَبِي خَيْرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِي إِبِلٌ أَحْمِلُ عَلَيْهَا، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَشَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ - أَوْ قَالَ: حُنَيْنًا - وَكُنَّا نَحْمِلُ لَهُ الْمَاءَ عَلَى إِبِلِنَا، وَكَانَتْ لِي بِالْمَدِينَةِ تِجَارَةٌ، فَدَعَا لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَرَكَةِ، وَدَعَا لِوَلَدِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوخیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک اونٹ تھا، جس پر میں سامان لادا کرتا تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خبیر میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) غزوہ حنین میں شریک ہوا، ہم اپنے اونٹ پر پانی لادا کرتے تھے، مدینہ منورہ میں میرا تجارت کا کام ہوتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے برکت کی دعا کی تھی، آپ نے میری اولاد کے لئے بھی دعا دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16089]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16089]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
284. بَابٌ فِي أَبِي نُحَيْلَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابونحیلہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16090
عَنْ أَبِي نُحَيْلَةَ - رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ رُمِيَ بِسَهْمٍ، فَقِيلَ لَهُ: انْزِعْهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَنْقِصْ مِنَ الْوَجَعِ وَلَا تُنْقِصْ مِنَ الْأَجْرِ، فَقِيلَ لَهُ: ادْعُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ الْمُقَرَّبِينَ، وَاجْعَلْ أُمِّي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابونحیلہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، اُن سے یہ بات منقول ہے: انہیں ایک تیر لگا، ان سے کہا: گیا: آپ اسے نکال دیں، تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ! تو تکلیف کو کم کر دے، لیکن تو اجر کو کم نہ کرنا، اُن سے کہا: گیا: دعا کیجئے، تو انہوں نے کہا: اے اللہ! تو مجھے مقرب لوگوں میں شامل کر دے اور میری والدہ کو حورعین میں شامل کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (378/22)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6226»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
285. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بشر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16091
عَنْ بَشِيرٍ قَالَ: كُنْتُ أُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِي، فَقَالَ لِي:" يَا ابْنَ الْخَصَاصِيَةِ، مَا أَصْبَحْتَ تَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -؟ أَصْبَحْتَ تُمَاشِي رَسُولَهُ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - آخِذًا بِيَدِهِ". قَالَ: قُلْتُ: مَا أَصْبَحْتُ أَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ شَيْئًا ؛ قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - كُلَّ خَيْرٍ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُلَّ خَيْرٍ صَنَعَ اللَّهُ لِي. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُلَّ خَيْرٍ صَنَعَ اللَّهُ لِي. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: اے ابن خصاصیہ! تمہیں اللہ تعالیٰ پر کس بات کا اعتراض ہے؟ کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ چل رہے ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: مجھے اللہ تعالیٰ پر کسی چیز کا اعتراض نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر قسم کی بھلائی عطا کی ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہر وہ بھلائی جو اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ کی ہے“ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن سمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16091]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1230) أخرجه احمد فى المسند (83/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
286. بَابٌ فِي أَبِي عَطِيَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوعطیہ رضی اللہ عنہ کا بیان
حدیث نمبر: 16092
عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ الْبَكْرِيِّ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ: انْطَلَقَ بِي أَهْلِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي.
قَالَ: فَرَأَيْتُ أَبَا عَطِيَّةَ أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، وَكَانَتْ قَدْ أَتَتْ عَلَيْهِ مِائَةُ سَنَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوعطیہ بکری رضی اللہ عنہ جو بکر بن وائل سے تعلق رکھتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میرے اہل خانہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، میں کمسن لڑکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعطیہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہ اُن کے سر کے اور داڑھی کے بال سیاہ تھے، حالانکہ ان کی عمر ایک سو سال کے لگ بھگ ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16092]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (765)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 765»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
287. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت زید بن صوحان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16093
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ تَسْبِقُهُ بَعْضُ أَعْضَائِهِ إِلَى الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کو دیکھے، جس کے اعضاء میں سے کوئی عضو، جنت کی طرف اس سے سبقت لے جا چکا ہے، تو اسے زید بن صوحان کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16093]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16093]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (511)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
288. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي جُمْعَةَ: حُمَيْدِ بْنِ سَبْعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوجمعہ حمید بن سبع رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16094
عَنْ أَبِي جُمْعَةِ: جُنْبَذِ بْنِ سَبْعٍ قَالَ: قَاتَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا، وَكُنَّا ثَلَاثَةَ رِجَالٍ وَسَبْعَ نِسْوَةٍ، وَفِينَا نَزَلَتْ:" وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ" الْآيَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجمعہ جنبذ بن سبع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے دن کے ابتدائی حصے میں کافر ہونے کے عالم میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، اور دن کے آخری حصے میں مسلمان ہونے کے طور پر آپ کے ساتھ مل کر جنگ میں حصہ لیا، ہم تین افراد تھے اور سات خواتین تھیں، ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اگر مومن مرد اور مومن خواتین نہ ہوتے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16094]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16094]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1560) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2204)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3543، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5822، 6919»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح