الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
289. بَابُ مَا جَاءَ فِي بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16095
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَكَانَ كُلَّمَا بَقِيَ شَيْءٌ حَمَلَهُ عَلَيَّ، وَسَمَّانِي الزَّامِلَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سفر میں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب بھی کوئی چیز باقی بچتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ مجھ سے اُٹھوا لیتے تھے، آپ نے میرا نام ”زاملہ“ رکھا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16095]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16095]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2742)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
290. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَاعِزٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ماعز رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16096
عَنْ أَبِي الْفِيلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسُبُّوا مَاعِزًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوالفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ماعز کو برا نہ کہو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ بن ابوثور ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16096]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2743) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (235/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
291. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16097
عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبِي - عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ -: أَيُّ شَيْءٍ تَذْكُرُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَذْكُرُ أَنَّهُ أَخَذَنِي وَأَنَا خُمَاسِيٌّ أَوْ سُدَاسِيٌّ، فَأَجْلَسَنِي فِي حِجْرِهِ، وَغَسَلَ رَأْسِي بِيَدِهِ، وَدَعَا لِي وَلِذُرِّيَّتِي مِنْ بَعْدِي بِالْبَرَكَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ: وَمَسَحَ رَأْسِي، بَدَلَ: غَسَلَ. وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ: وَمَسَحَ رَأْسِي، بَدَلَ: غَسَلَ. وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
حمزہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا چیز یاد ہے؟ تو انہوں نے بتایا مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑا، میں اس وقت پانچ یا شاید چھ سال کا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا لیا آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے میرے سر کو دھویا اور میرے لئے اور میرے بعد میری ذریت کے لئے برکت کی دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں سر کو دھونے کی بجائے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میرے سر پر مسح کیا۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16097]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (305)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5176، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
292. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن ہلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَمَا أَنْسَى وَضْعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى رَأْسِي حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا، فَدَعَا لِي وَبَارَكَ عَلَيَّ، فَرَأَيْتُهُ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، مَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَفْرُقَ رَأْسَهُ مِنْ كِبَرِهِ، وَكَانَ يَصُومُ النَّهَارَ، وَيَقُومُ اللَّيْلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن ہلال انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے لئے دعا کیجئے، راوی کہتے ہیں: میں یہ بات نہیں بھولا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھا تھا، یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی تھی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے برکت کی دعا کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سفید تھے اور عمر رسیدگی کی وجہ سے وہ اپنے سر میں مانگ نہیں نکال سکتے تھے، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھتے تھے اور رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16098]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16098]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
293. بَابٌ فِي أَبِي مُصْعَبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابومعصب رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16099
عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ غُلَامٌ بِالْمَدِينَةِ يُكَنَّى أَبَا مُصْعَبٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ سُنْبُلٌ، فَفَرَكَ سُنْبُلَةً، ثُمَّ نَفَخَهَا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهِ فَأَكَلَهَا، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ تُعَيِّرُ مَنْ يَأْكُلُ فَرِيكَةَ السُّنْبُلِ، فَلَمَّا دَفَعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِ لَمْ يَرُدَّهَا عَلَيْهِ. قَالَ أَبُو مُصْعَبٍ: ثُمَّ قُمْتُ مِنْ عِنْدِهِ غَيْرَ بَعِيدٍ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مَعَكَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ:" مَنْ عَلَّمَكَ هَذَا؟". قُلْتُ: لَا أَحَدَ قَالَ:" أَفْعَلُ". فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِي قَالَ:" أَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ". فَأَتَيْتُ أُمِّي فَسَأَلَتْنِي، فَقُلْتُ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى بِسُنْبُلٍ، فَفَرَكَ مِنْهُ سُنْبُلَةً بِيَدَيْهِ الْمُبَارَكَتَيْنِ، ثُمَّ نَفَخَهُ بِرِيقِهِ الْمُبَارَكِ، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيَّ فَكَرِهْتُ أَنْ أَرُدَّهُ، فَقَالَتْ: أَحْسَنْتَ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَدَعَا لِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَوَّلُهُ يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ مُرْسَلًا فِي أَثْنَاءِ الْحَدِيثِ قَالَ: قَالَ أَبُو مُصْعَبٍ، فَالظَّاهِرُ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ طَالُوتَ بْنِ عَبَّادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں ایک لڑکا تھا، جس کی کنیت ابومصعب تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس وقت سنبل پڑی ہوئی تھی، آپ نے اس سنبل کو چیرا، پھر آپ نے اس میں دم کیا اور پھر وہ لڑکے کو دیدی، اُس نے اس کو کھا لیا، انصار اس بات کو عار کا باعث سمجھتے تھے کہ جو شخص سنبل کے چھلکے کو کھا لے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز اس کو دیدی، تو اس لڑکے نے اسے واپس نہیں کیا۔ سیدنا مصعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اُٹھا، ابھی زیادہ دیر دور نہیں گیا تھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے یہ دعا کیجئے کہ وہ جنت میں، مجھے آپ کے ساتھ رکھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں یہ بات کس نے سکھائی ہے؟ میں نے جواب دیا: کسی نے نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسا کر دوں گا، جب میں وہاں سے مڑ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: بکثرت سجدہ کر کے اپنی ذات کے بارے میں میری مدد کرنا۔ راوی کہتے ہیں: میں اپنی والدہ کے پاس آیا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا، تو میں نے بتایا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک سنبل لائی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چیرا، اپنے دونوں مبارک ہاتھوں کے ذریعے اس میں اپنا مبارک لعاب دہن ڈالا اور پھر وہ میرے سپرد کر دی، تو مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں اس کو واپس کرتا، تو میری والدہ نے کہا: تم نے ٹھیک کیا ہے، راوی کہتے ہیں پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کا ابتدائی حصہ یوں لگتا ہے جیسے ”مرسل“ ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابومصعب بیان کرتے ہیں۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ انہوں نے ان سے سماع کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالوت بن عباد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16099]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2737)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
294. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16100
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الطَّائِفِ تَدَلَّيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَكْرَةَ، فَقَالَ:" أَنْتَ أَبُو بَكْرَةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو الْمِنْهَالِ الْبَكْرَاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو الْمِنْهَالِ الْبَكْرَاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (غزوہ) طائف کے دن، میں چرخی کے ذریعے لٹک کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ابوبکرہ (یعنی چرخی والے) ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومنہال بکراوی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16100]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومنہال بکراوی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16100]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2738)، أخرجه مسند البزار برقم: 3684»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
295. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُمَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حممہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16101
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا كَانَ يُقَالُ لَهُ: حُمَمَةُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى أَصْبَهَانَ غَازِيًا فِي خِلَافَةِ عُمَرَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةَ يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَكَ، فَإِنْ كَانَ حُمَمَةُ صَادِقًا فَاعْزِمْ لَهُ بِصِدْقِهِ، وَإِنْ كَانَ كَارِهًا فَأَعْزِمْ لَهُ وَإِنْ كَرِهَ، اللَّهُمَّ لَا يَرْجِعُ حُمَمَةُ مِنْ سَفَرِهِ هَذَا، فَأَخَذَهُ الْمَوْتُ - قَالَ عَفَّانُ مَرَّةً: الْبَطْنُ - فَمَاتَ بِأَصْبَهَانَ. قَالَ: فَقَامَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، وَاللَّهِ مَا سَمِعْنَا فِيمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا بَلَغَ عِلْمُنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ شَهِيدٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
حمید بن عبدالرحمن حمیری بیان کرتے ہیں: ایک صاحب تھے جن کا نام سیدنا حممہ رضی اللہ عنہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھتے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں وہ اصبہان کی طرف جنگ میں حصہ لینے کے لئے تشریف لے گئے، انہوں نے دعا کی اے اللہ! حممہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ تیری بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے، تو اگر حممہ اس بات میں سچا ہے، تو اس کی سچائی کو اس کے لئے پختہ کر دے، اور اگر وہ اس بات کو ناپسند کرتا ہے، تو پھر بھی اس کے لئے اس بات کو پختہ کر دے، اگرچہ وہ اس کو ناپسند کرتا ہو، اے اللہ! حممہ اپنے اس سفر سے واپس نہ جائے، راوی کہتے ہیں: تو موت نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا، ان کا انتقال اصبہان میں ہوا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی قسم! ہم نے تمہارے نبی سے جو باتیں بھی سیکھی ہیں، اور ہمیں جو بھی علم حاصل ہوا ہے، اُس کے مطابق ”حممہ“ شہید شمار ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف داؤد بن عبدالله اودی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16101]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3610) أخرجه احمد فى المسند (408/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19162، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3610»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
296. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَوْفِ بْنِ الْقَعْقَاعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عوف بن قعقاع رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16102
عَنْ عَوْفِ بْنِ الْقَعْقَاعِ قَالَ: وَفَدَ أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ غُلَيْمٌ، وَأَمَرَ لِكُلِّ رَجُلٍ بِبُرْدَيْنِ وَأَمَرَ لِي بِبُرْدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا بَاعَ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَحَدَ بُرْدَيْهِ - يَعْنِي فَاشْتَرَيْتُهُ - فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بُرْدَيْنِ، فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذِهِ؟". قُلْتُ: اشْتَرَيْتُهَا مِنْ فُلَانٍ قَالَ:" أَنْتَ كُنْتَ أَحَقَّ مِنْهُ ؛ إِذْ ضَيَّعَ مَا أَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عوف بن قعقاع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے، میں ان کے ساتھ تھا اور کمسن لڑکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر فرد کو دو چادریں دینے کا حکم دیا اور مجھے ایک چادر دینے کا حکم دیا، جب ہم وہاں سے واپس اُٹھ کے آئے تو ان میں سے ایک شخص نے اپنی دو چادروں میں سے ایک چادر فروخت کر دی، میں نے وہ چادر خرید لی، پھر میں دو چادریں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور دریافت کیا: یہ تمہیں کہاں سے ملی ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے فلاں شخص سے خرید لی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے زیادہ حق دار تھے، کیونکہ اس شخص نے تو اس چیز کو ضائع کر دیا، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16102]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
297. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَقِيطِ بْنِ أَرْطَاةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت لقیط بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16103
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: قَالَ لَقِيطُ بْنُ أَرْطَاةَ السُّكُونِيُّ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرِجْلَايَ مُعْوَجَّتَانِ لَا تَمَسَّانِ الْأَرْضَ، فَدَعَا لِي، فَمَشَيْتُ عَلَى الْأَرْضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصْرِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ جُنَادَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصْرِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ جُنَادَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں: سیدنا لقيط بن ارطاۃ سکونی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو میری دونوں ٹانگیں ٹیڑھی تھیں، وہ زمین کو سیدھی طرح مس نہیں کر سکتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دی تو میں زمین پر چلنے کے قابل ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نصر بن خزیمہ بن جنادہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (218/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
298. بَابُ مَا جَاءَ فِي قُرَّةَ بْنِ هُبَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قرہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16104
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي قُشَيْرٍ يُقَالُ لَهُ: قُرَّةُ بْنُ هُبَيْرَةَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ لَنَا أَرْبَابٌ وَرَبَّاتٌ نَعْبُدُهُنَّ مِنْ دُونِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَدَعَوْنَاهُنَّ فَلَمْ يُجِبْنَ، وَسَأَلْنَاهُنَّ فَلَمْ يُعْطِينَ، فَجِئْنَاكَ فَهَدَانَا اللَّهُ بِكَ، فَنَحْنُ نَعْبُدُ اللَّهَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَفْلَحَ مَنْ رُزِقَ لُبًّا". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلْبِسْنِي ثَوْبَيْنِ مِنْ ثِيَابِكَ قَدْ لَبِسْتَهُمَا. فَكَسَاهُ، فَلَمَّا كَانَ بِالْمَوْقِفِ مِنْ عَرَفَاتٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعِدْ عَلَيَّ مَقَالَتَكَ". فَأَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَفْلَحَ مَنْ رُزِقَ لُبًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
بنو قشیر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا قرہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ ہے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: پہلے اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہمارے دوسرے مذکر اور مؤنث رب ہوتے تھے، ہم انہیں پکارتے تھے وہ ہمیں جواب نہیں دیتے تھے، ہم ان سے مانگتے تھے وہ کچھ نہیں دیتے تھے، تو ہم آپ کے پاس آئے، اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں ہدایت نصیب کی، تو ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص کامیاب ہو گیا جسے سمجھ داری عطا کر دی گئی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا لباس مجھے پہننے کے لئے دے دیں، جو آپ نے پہنا ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دے دیا، عرفات میں جب آپ وقوف کیے ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بات میرے سامنے دہراؤ! انہوں نے اپنی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا جسے سمجھ بوجھ عطا کر دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16104]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف