🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
228. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15965
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: وَفَدْتُ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَإِنَّمَا حَمَلَنِي عَلَى الْوِفَادَةِ لُقِيُّ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ، وَغَزَوْتُ مَعَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں، میں وفد کے ساتھ حاضر ہوا، میں اس وفد میں اس لئے شامل ہوا تھا، تاکہ میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے ہو جائے، میری ملاقات سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے دریافت کیا: آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوات میں شرکت بھی کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15965]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
229. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15966
عَنْ سَعْدٍ - مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ - قَالَ: شَكَا رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفْوَانَ بْنَ الْمُعَطَّلِ، وَكَانَ يَقُولُ هَذَا الشِّعْرَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ صَفْوَانُ هَجَانِي، فَقَالَ:" دَعُوا صَفْوَانَ ; فَإِنَّ صَفْوَانَ خَبِيثُ اللِّسَانِ طَيِّبُ الْقَلْبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ ثَبَتَ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَلِمْتُ عَلَيْهِ إِلَّا خَيْرًا".
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام سعد بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ کی شکایت کی کہ وہ یہ شعر کہتے ہیں، تو اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! صفوان نے اس شاعری کے ذریعے میری ہجو بیان کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صفوان کو رہنے دو! کیونکہ صفوان کی زبان تیز ہے اور اس کا دل پاکیزہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن صالح بن رستم ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ بات ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”مجھے اُس کے بارے میں، صرف بھلائی کا علم ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15966]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5495)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5495»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
230. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَفْوَانَ بْنِ قُدَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صفوان بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15967
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ: هَاجَرَ أَبِي صَفْوَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ، فَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَمَدَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِ يَدَهُ فَمَسَحَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: إِنِّي أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". فَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ قَدَامَةَ حَيْثُ أَتَى دَارَ الْهِجْرَةِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ دَعَا قَوْمَهُ وَبَنِي أَخِيهِ لِيَخْرُجُوا مَعَهُ، فَأَبَوْا عَلَيْهِ، فَخَرَجَ وَتَرَكَهُمْ، وَخَرَجَ مَعَهُ بِابْنَيْهِ: عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَبْدِ اللَّهِ، وَكَانَتْ أَسْمَاؤُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: عَبْدَ الْعُزَّى، وَعَبْدَ نُهْمٍ، فَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ فِي ذَلِكَ ابْنُ أَخِيهِ نَصْرُ بْنُ فَلَانِ بْنِ قُدَامَةَ فِي خُرُوجِ صَفْوَانَ وَوَحْشَتِهِمْ لِفِرَاقِهِ:
تَحَمَّلَ صَفْوَانُ وَأَصْبَحَ غَادِيًا بِأَبْنَائِهِ عَمْدًا وَخَلَّى الْمَوَالِيَا فَأَصْبَحْتُ مُخْتَارًا لِرَمْلٍ مُعَبَّدٍ
وَأَصْبَحَ صَفْوَانُ بِيَثْرِبَ ثَاوِيًا طِلَابَ الَّذِي يَبْقَى وَآثَرَ غَيْرَهُ
فَشَتَّانَ مَا يَفْنَى وَمَا كَانَ بَاقِيَا بِإِتْيَانِهِ دَارَ الرَّسُولِ مُحَمَّدٍ
مُجِيبًا لَهُ إِذْ جَاءَ بِالْحَقِّ هَادِيَا فَيَا لَيْتَنِي يَوْمَ الْحُدَبَّا اتَّبَعْتُهُمْ
قَضَى اللَّهُ فِي الْأَشْيَاءِ مَا كَانَ قَاضِيَا.
فَأَجَابَهُ صَفْوَانُ فَقَالَ:
مِنْ مُبَلِّغٍ نَصْرًا رِسَالَةَ عَاتِبٍ بِأَنَّكَ بِالتَّقْصِيرِ أَصْبَحْتَ رَاضِيَا
مُقِيمًا عَلَى أَرْكَانِ هِدْلِقَ لِلْهَوَى وَأَنَّكَ مَغْرُورٌ تَمَنَّى الْأَمَانِيَا
فَسَامَ قُسَيْمَاتِ الْأُمُورِ وَعَادَهَا قَضَى اللَّهُ فِي الْأَشْيَاءِ مَا كَانَ قَاضِيَا
.
وَأَقَامَ صَفْوَانُ بِالْمَدِينَةِ حَتَّى مَاتَ بِهَا، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي مَوْتِ أَبِيهِ صَفْوَانَ:
وَأَنَا ابْنُ صَفْوَانَ الَّذِي سَبَقَتْ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ سَوَابِقُ الْإِسْلَامِ
صَلَّى الْإِلَهُ عَلَى النَّبِيِّ وَآلِهِ وَثَنَى عَلَيْهِ بَعْدَهَا بِسَلَامِ
وَالْخَلْقُ كُلُّهُمُ بِمِثْلِ صَلَاتِهِمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ وَأَرْضُهُ الْأَيَّامِ
.
وَأَقَامَ صَفْوَانُ بِالْمَدِينَةِ خِلَافَةَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بَعَثَ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ صَفْوَانَ فِي جَيْشٍ مَدَدًا لِلْمُثَنَّى بْنِ حَارِثَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَكَانَ قَدَرِيًّا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
عبدالرحمن بن صفوان بن قدامہ بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مدینہ منورہ میں موجود تھے، میرے والد نے اسلام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کی طرف بڑھایا اور ان پر ہاتھ پھیرا، سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آدمی اُس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں سیدنا صفوان بن قدامہ رضی اللہ عنہ جب بھی مدینہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہوتے تو سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ اپنی قوم کو اور اپنے بھتیجوں کو یہ کہتے تھے: کہ وہ لوگ بھی اُن کے ساتھ جائیں، ان کے ساتھیوں نے ساتھ جانے سے انکار کیا، تو سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ چلے گئے اور انہوں نے ان لوگوں کو چھوڑ دیا، وہ اپنے ساتھ اپنے دو بیٹوں عبدالرحمن اور عبداللہ کو لے گئے تھے، ان کے نام زمانہ جاہلیت میں عبدالعزیٰ اور عبدنہم تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اسماء تبدیل کئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے تشریف لے جانے اور باقی ساتھیوں کو وہیں چھوڑ جانے کے بارے میں سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے بھتیجے نصر بن فلاں بن فلاں بن قدامہ نے یہ اشعار کہے: سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے سامان لادا اور اپنے بیٹوں کو ساتھ لے کر، جان بوجھ کر اپنے موالی (شاید رشتہ دار مراد ہیں) کو اکیلا چھوڑ دیا، اور میں ریتلے واقف راستے میں مختار رہ گیا، اور سیدنا صفوان یثرب کی مٹی (سرزمین پر) چلے گئے، اس کی طلب میں جو باقی رہ جائے گا، انہوں نے غیر کو ترجیح دی، تو جو فنا ہو جائے اور جو باقی رہنے والا ہو ان کے درمیان فرق ہے، ان کا رسول، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاقے میں جانا اور ان (رسول) کی دعوت کو قبول کر لینا، جبکہ وہ (رسول) حق لے کر آئے ہیں اور ہدایت دینے والے ہیں، کاش مشکل کے وقت میں، میں بھی ان کی پیروی کر لیتا، لیکن اللہ تعالیٰ چیزوں کے بارے میں جو فیصلہ کر دے، ہوتا وہی ہے۔“ تو سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیتے ہوئے یہ کہا: ”کون شخص نصر تک ناراض شخص کا (یعنی میرا) مکتوب پہنچائے گا کہ تم کوتاہی پر راضی رہ گئے اور اپنی خواہش کی پیروی میں کھلی جگہ پر مقیم رہے، اس نے آرزو کی، تم غلط فہمی کا شکار ہو، تم آرزوئیں کر لو، وہ امور کی تلاش کرتا ہے، اور پھر (ان امور) کو ناپسند کرتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ چیزوں کے بارے میں جو فیصلہ کر دے، ہوتا وہی ہے۔“ سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں ہی مقیم رہے اور وہیں ان کا انتقال ہوا، ان کے صاحبزادے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے انتقال پر یہ اشعار کہے: ”میں اُن سیدنا صفوان کا بیٹا ہوں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے سبقت حاصل ہوئی، معبود برحق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر، رحمت نازل کرے اور پھر اس کے بعد ان پر سلام بھی نازل کرے، اور ساری مخلوق بھی، جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے، وہ ان پر ہمیشہ درود بھیجتی رہے۔“ سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت تک مدینہ منورہ میں مقیم رہے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ کو اس لشکر میں بھیجا، جو سیدنا مثنیٰ بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی امداد کے لئے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن میمون ہے وہ قدریہ فرقے سے تعلق رکھتا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15967]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7400)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7400، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2022، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
231. بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلْحَةَ بْنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15968
عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مِسْكِينٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ الْبَرَاءِ أَنَّهُ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ابْسُطْ - يَعْنِي يَدَكَ - أُبَايِعْكَ. قَالَ:" وَإِنْ أَمَرْتُكَ بِقَطِيعَةِ وَالِدَيْكَ؟". قُلْتُ: لَا. ثُمَّ عُدْتُ لَهُ فَقُلْتُ: ابْسُطْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ قَالَ:" عَلَامَ". قُلْتُ: عَلَى الْإِسْلَامِ قَالَ:" وَإِنْ أَمَرْتُكَ بِقَطِيعَةِ وَالِدَيْكَ؟". قُلْتُ: لَا.
ثُمَّ عُدْتُ الثَّالِثَةَ، وَكَانَتْ لَهُ وَالِدَةٌ وَكَانَ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ بِهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ لَيْسَ فِي دِينِنَا قَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ لَا يَكُونَ فِي دِينِكَ رِيبَةٌ". فَأَسْلَمَ فَحَسُنَ إِسْلَامُهُ. ثُمَّ مَرِضَ فَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَهُ مُغْمًى عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَظُنُّ طَلْحَةَ إِلَّا مَقْبُوضًا مِنْ لَيْلَتِهِ، فَإِنْ أَفَاقَ فَأَرْسِلُوا إِلَيَّ". فَأَفَاقَ طَلْحَةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، فَقَالَ: مَا عَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى، فَأَخْبَرُوهُ بِمَا قَالَ قَالَ: فَقَالَ: لَا تُرْسِلُوا إِلَيْهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ فَتَلْسَعَهُ دَابَّةٌ أَوْ يُصِيبُهُ شَيْءٌ، وَلَكِنْ إِذَا فُقِدْتُ فَأَقْرِءُوهُ مِنِّي السَّلَامَ، وَقُولُوا لَهُ فَلْيَسْتَغْفِرْ لِي. فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصُّبْحَ سَأَلَ عَنْهُ، فَأَخْبَرُوهُ بِمَوْتِهِ وَبِمَا قَالَ قَالَ: فَرَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَهُ يَضْحَكُ إِلَيْكَ وَأَنْتَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَعَبَدُ رَبِّهِ بْنُ صَالِحٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
ابومسکین نے طلحہ بن مسکین کے حوالے سے سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: آپ بڑھائیے! اُن کی مراد یہ تھی کہ آپ اپنا دست مبارک بڑھائیے، تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ میں تمہیں اپنے والدین سے لاتعلقی کا حکم دوں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! پھر میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کی بیعت کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس چیز پر؟ میں نے عرض کی: اسلام پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ میں تمہیں تمہارے والدین کے ساتھ لاتعلقی اختیار کرنے کا حکم دوں؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! پھر میں نے تیسری مرتبہ عرض کی (راوی بیان کرتے ہیں:) اُن صحابی کی ایک والدہ تھیں اور وہ اُس خاتون کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے طلحہ! ہمارے دین میں رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا نہیں ہے، لیکن میں نے اس بات کو پسند کیا کہ تمہیں تمہارے دین کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اُن کا اسلام عمدہ ہوا۔ پھر وہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پایا کہ ان پر بے ہوشی طاری تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طلحہ کے بارے میں مجھے یہ توقع ہے کہ یہ آج رات انتقال کر جائے گا، اگر اسے ہوش آ جائے تو مجھے پیغام بھیج کے بلوانا، نصف رات کے وقت سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو ہوش آ گیا، انہوں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری عیادت نہیں کی؟ لوگوں نے بتایا: جی ہاں (یعنی کی ہے) پھر لوگوں نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے کہا: تم اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کو نہ بھیجو! ہو سکتا ہے، جانے والے شخص کو کوئی جانور ڈنک مار دے، یا اسے کوئی اور نقصان پہنچ جائے، البتہ جب میں دنیا سے رخصت ہو جاؤں، تو تم میری طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کر دینا، اور آپ کو یہ درخواست کر دینا کہ آپ میرے لئے دعائے مغفرت کر دیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی اور ان صاحب کے بارے میں دریافت کیا: تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان صاحب کے انتقال اور ان کے بیان کے بارے میں بتایا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو اس کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ وہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور تو اُس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبدربہ بن صالح نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15968]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15969
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ فَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا. فَعَجِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِذَلِكَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ".
قَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" أَقْبِلْ ; فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ".
فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فِي الْمَسَاءِ فِي غَيْمٍ وَبَرْدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ". وَأَعْجَلُوا فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ: ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؛ فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْهِ مِنَ الْيَهُودَ، وَلَا يُصَابُ فِي سَبَبِي. فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ وَصَفَّ النَّاسَ مَعَهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ". قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْ آخِرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكَتَ عَلَيْهِ ؛ فَهُوَ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حصین بن وحوح بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو مناسب سمجھیں مجھے حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، وہ صاحب اس وقت کم عمر تھے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو، راوی کہتے ہیں: تو وہ مڑ گئے تاکہ ایسا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان سے فرمایا: ادھر آؤ! مجھے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے کے احکام کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت اُن کی عیادت کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے، اس وقت بادل بھی تھا اور سردی بھی تھی، جب آپ واپس تشریف لے جانے لگے تو آپ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر والوں سے کہا: طلحہ کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب آ چکا ہے، تو تم لوگ مجھے اس بارے میں بتا دینا تاکہ میں اس کے کفن دفن میں شریک ہو جاؤں، اور اس کی نماز جنازہ ادا کروں، اور تم اس بارے میں جلدی کرنا، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ ان صاحب کا انتقال ہو گیا، اس وقت رات تاریک ہو چکی تھی، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا: تم لوگ مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے پروردگار کے سپرد کر دینا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا، کیونکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہودیوں کی طرف سے اندیشہ ہے، تو میں یہ نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچے، اگلے دن صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان صاحب کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے، لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو طلحہ کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ تو اس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور یہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے، اور اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15969]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3554، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
232. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَفِينَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15970
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ أَنَّهُ: لَقِيَ سَفِينَةَ بِبَطْنِ نَخْلَةَ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ قَالَ: فَأَقَمْتُ عِنْدَهُ ثَمَانِ لَيَالٍ أَسْأَلُهُ عَنْ أَحَادِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْتُ لَهُ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: مَا أَنَا بِمُخْبِرِكَ! سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفِينَةَ. قُلْتُ: وَلِمَ سَمَّاكَ سَفِينَةَ؟ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ، فَثَقُلَ عَلَيْهِمْ مَتَاعُهُمْ، فَقَالَ لِي:" ابْسُطْ كِسَاءَكَ". فَبَسَطْتُهُ، فَجَعَلُوا فِيهِ مَتَاعَهُمْ ثُمَّ حَمَلُوهُ عَلَيَّ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْمِلْ ؛ فَإِنَّمَا أَنْتِ سَفِينَةٌ". فَلَوْ حَمَلْتُ يَوْمَئِذٍ وِقْرَ بَعِيرٍ أَوْ بَعِيرَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ أَوْ خَمْسَةٍ أَوْ سِتَّةٍ أَوْ سَبْعَةٍ مَا ثَقُلَ عَلَيَّ إِلَّا أَنْ يَحْفُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سعید بن جمہان بیان کرتے ہیں: حجاج کے زمانے میں ”بطن نخلہ“ کے مقام پر ان کی ملاقات سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، راوی کہتے ہیں: میں آٹھ دن ان کے پاس ٹھہرا رہا تاکہ ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بارے میں سوالات کرتا رہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: آپ کا نام کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں یہ نہیں بتاؤں گا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سفینہ“ کا نام دیا ہے، میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ”سفینہ“ کا نام کیوں دیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے، ان لوگوں کا ساز و سامان وزنی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اپنی چادر کو پھیلاؤ! میں نے اسے پھیلا دیا، ان لوگوں نے اپنا سامان اس چادر میں رکھ لیا، پھر ان لوگوں نے وہ سامان مجھ پر لاد دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”تم یہ وزن اٹھا لو! کیونکہ تم سفینہ ہو۔“ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اس وقت میں ایک اونٹ یا دو اونٹوں یا تین اونٹوں یا چار یا پانچ یا چھ یا سات اونٹوں کا وزن بھی اُٹھا لیتا، تو وہ بھی میرے لئے بوجھ کا سبب نہ بنتا، البتہ اگر وہ پیدل ہوتے تو معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15970]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2732) اخرجه احمد فى المسند (221/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15971
وَعَنْ عِمْرَانَ الْبَجَلِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى وَادٍ. قَالَ: فَجَعَلْتُ أَعْبُرُ النَّاسَ أَوْ أَحْمِلُهُمْ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا كُنْتَ الْيَوْمَ إِلَّا سَفِينَةً، أَوْ مَا أَنْتَ إِلَّا سَفِينَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
عمران بجلی نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، ہم ایک وادی کے پاس پہنچے، تو میں لوگوں کو عبور کروانے لگا (یا لوگوں کا وزن اٹھوانے لگا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم آج سفینہ ہو“ (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15971]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (221/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15972
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي الْبَحْرِ، فَانْكَسَرَتْ سَفِينَتُنَا فَلَمْ نَعْرِفِ الطَّرِيقَ، فَإِذَا أَنَا بِالْأَسَدِ قَدْ عَرَضَ لَنَا، فَتَأَخَّرَ أَصْحَابِي فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَقُلْتُ: أَنَا سَفِينَةُ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَضْلَلْنَا الطَّرِيقَ، فَمَشَى بَيْنَ يَدَيَّ حَتَّى أَوْقَفَنَا عَلَى الطَّرِيقِ، ثُمَّ تَنَحَّى وَدَفَعَنِي كَأَنَّهُ يُرِينِي الطَّرِيقَ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُوَدِّعُنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَانْكَسَرَتْ سَفِينَتِي الَّتِي كُنْتُ فِيهَا، فَرَكِبْتُ لَوْحًا مِنْ أَلْوَاحِهَا فَطَرَحَنِي اللَّوْحُ فِي أَجَمَةٍ فِيهَا الْأَسَدُ، فَأَقْبَلَ إِلَيَّ يُرِيدُنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْحَارِثِ، أَنَا سَفِينَةُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَأْطَأَ رَأْسَهُ وَأَقْبَلَ إِلَيَّ فَدَفَعَنِي بِمِنْكَبِهِ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سمندر میں تھا، ہماری کشتی ٹوٹ گئی، ہمیں راستے کا پتہ نہیں تھا، اسی دوران ایک شیر ہمارے سامنے آیا، میرے ساتھی پیچھے ہٹ گئے، میں اس کے قریب ہوا، میں نے کہا: میں ”سفینہ“ ہوں، جو اللہ کے رسول کا صحابی ہے، ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں، تو وہ شیر ہمارے سامنے چلتا ہوا گیا، یہاں تک کہ اس نے ہمیں راستے تک پہنچا دیا، پھر وہ ایک طرف ہٹا اور اس نے مجھے آگے ہونے کا موقع دیا، یوں جیسے وہ مجھے راستہ دکھا رہا ہو، تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ ہم سے رخصت ہونے لگا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میری وہ کشتی ٹوٹ گئی جس میں، میں موجود تھا، پھر میں ایک تختے پر سوار ہوا، اس تختے نے مجھے ایک جنگل میں پہنچا دیا، جس میں شیر موجود تھا، وہ میری طرف آیا، وہ مجھ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، میں نے کہا: اے ابوالحارث! میں ”سفینہ“ ہوں، جو اللہ کے رسول کا غلام ہے، تو اس نے اپنے سر کو جھکا لیا اور پھر وہ میری طرف آیا اور اس نے اپنے کندھے کے ذریعے مجھے آگے کیا، باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15972]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2733) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6432)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15973
عَنْ سَفِينَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ نَحْوَهُ. وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَى قَوْلِهِ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟!، وَرِجَالُهُمَا وُثِّقُوا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ روایت کے ان الفاظ کا کیا مطلب بنتا ہے؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6433)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
233. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15974
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُلْقِيَنَّ مَا نُوزِعْتُ أَحَدًا مِنْكُمْ عِنْدَ الْحَوْضِ، فَأَقُولُ: هَذَا مِنْ أَصْحَابِي، فَيَقُولُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ؟". قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ:" لَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایسی صورت حال ہرگز نہ پاؤں کہ تم میں سے کسی ایک کو میرے حوض کے پاس آنے سے روکا جائے اور میں کہوں: یہ شخص میرے اصحاب میں سے ایک ہے، تو فرشتہ کہے: کیا آپ نہیں جانتے؟ کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نیا کام کیا تھا؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے دعا کیجئے کہ وہ مجھے اُن افراد میں شامل نہ کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15974]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2727)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں