🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15925
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ قَائِلًا فِي كَنِيسَةٍ بِأَرِيحَا، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ مَسْجِدٌ يُصَلَّى فِيهِ قَالَ: فَانْتَبَهَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ مِنْ نَوْمَتِهِ، فَإِذَا مَعَهُ فِي الْبَيْتِ أَسَدٌ يَمْشِي إِلَيْهِ، فَقَامَ فَزِعًا إِلَى سِلَاحِهِ، فَقَالَ لَهُ الْأَسَدُ: صَهٍ ; إِنَّمَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكَ بِرِسَالَةٍ لِتُبَلِّغَهَا، قُلْتُ: مَنْ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: اللَّهُ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ لِتُعْلِمَ مُعَاوِيَةَ الرَّحَّالَ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، قُلْتُ: مَنْ مُعَاوِيَةُ؟ قَالَ: ابْنُ أَبِي سُفْيَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”اریحا“ کے مقام پر میں ایک گرجا گھر میں آرام کر رہا تھا، وہ جگہ اس وقت مسجد بن چکی تھی، جس میں نماز ادا کی جاتی ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نیند سے بیدار ہوئے، تو گھر میں ان کے ساتھ ایک شیر موجود تھا، جو چلتا ہوا اُن کی طرف آ رہا تھا، وہ اُٹھ کر اپنے ہتھیار کی طرف جانے لگے، تو شیر نے ان سے کہا: رک جائیے! میں آپ کے پاس ایک پیغام لے کر آیا ہوں تاکہ آپ اسے پہنچا دیں، میں نے دریافت کیا: تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تاکہ آپ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ بتا دیں کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں، میں نے دریافت کیا: کون معاویہ؟ اس نے کہا: سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15926
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: لَوْ رَأَيْتُمْ مُعَاوِيَةَ لَقُلْتُمْ: هَذَا الْمَهْدِيُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اعمش بیان کرتے ہیں: اگر تم لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھ لیتے تو تم یہ کہتے: کہ یہی مہدی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15927
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: قَتْلَايَ وَقَتْلَى مُعَاوِيَةَ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری طرف سے قتل ہونے والے لوگ، اور معاویہ کی طرف سے قتل ہونے والے لوگ، جنت میں جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15928
وَعَنْ ثَابِتٍ - مَوْلَى أَبِي سُفْيَانَ - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَرْضَ الرُّومِ فَوَقَعَ ثِلْبٌ فِي رَحْلِهِ، فَنَادَى: يَا عِبَادَ اللَّهِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَجَابَ مُعَاوِيَةُ، فَنَزَلَ وَنَزَلَ النَّاسُ وَقَالُوا: نَكْفِي الْأَمِيرَ، فَقَالَ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ أَوَّلَ مَنْ يُغِيثُ جِبْرِيلُ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ الثَّانِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الزُّبَيْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے غلام، ثابت بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ روم کی سرزمین پر ایک جنگ میں حصہ لیا، ایک ثلب پالان میں گر گیا (ایک نسخے میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص دریا میں گر گیا) تو اس نے پکار کر کہا: اے اللہ کے مسلمان بندو! (میری مدد کرو) تو سب سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیا، وہ نیچے اترے لوگ بھی نیچے اتر گئے، انہوں نے کہا: اے امیر! ہم آپ کی جگہ کفایت کر لیں گے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ اس کی مدد کرنے والے پہلے فرد سیدنا جبرائیل تھے، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں دوسرا بن جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15929
وَعَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ مُعَاوِيَةَ مَا كَانَ أَشَدَّ حُبَّهُ لِلْعَرَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى مُجَاهِدٍ.
مجالد بن سعید بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، وہ عربوں سے کتنی شدید محبت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مجاہد تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15929]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15930
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ لِأَخِيهِ: ارْتَدِفْ، فَأَبَى، فَقَالَ: بِئْسَ مَا أُدِّبْتَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: دَعْ أَخَاكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سے کہا: تم میرے پیچھے بیٹھ جاؤ! تو انہوں نے انکار کر دیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہاری بری تربیت کی گئی ہے، تو سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے بھائی کو رہنے دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15931
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: مَاتَ مُعَاوِيَةُ سَنَةَ سِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 60 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15931]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15932
وَعَنِ اللَّيْثِ - يَعْنِي: ابْنَ سَعْدٍ - قَالَ: تُوُفِّيَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ رَجَبٍ سَنَةَ سِتِّينَ وَسَنَةَ بِضْعٍ وَسَبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال چار رجب 60 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 70 سال سے 80 سال کے درمیان تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15933
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ حَلِيفُ آلِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، كَانَ إِسْلَامُهُ بِمَكَّةَ، وَهَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ حَتَّى قَدِمَ زَمَنَ خَيْبَرَ، وَقِيلَ: مَاتَ أَبُو مُوسَى سَنَةَ خَمْسِينَ، وَدُفِنَ بِالتُّوتَةِ عَلَى مِيلَيْنِ مِنَ الْكُوفَةِ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبداللہ بن قیس، ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ہیں، جو آل عتبہ بن عبدشمس کے حلیف تھے، یہ مکہ میں مسلمان ہوئے تھے، پھر انہوں نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی، یہاں تک کہ یہ خیبر کے زمانے میں آئے تھے، یہ بات بیان کی گئی ہے: سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا انتقال 50 ہجری میں ہوا تھا اور انہیں کوفہ سے دو میل کے فاصلے پر موجود جگہ ”توتہ“ کے مقام پر دفن کیا گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15933]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15934
وَعَنْ شُبَابٍ الْعُصْفُرِيِّ قَالَ: وَلِيَ أَبُو مُوسَى الْكُوفَةَ وَلَهُ بِهَا أَهْلٌ وَدَارٌ حَضْرَةُ الْجَامِعِ، مَاتَ أَبُو مُوسَى سَنَةَ إِحْدَى وَخَمْسِينَ. وَنَسَبُهُ قَالَ: أَبُو مُوسَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ الْأَشْعَرِيُّ، هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسِ بْنِ حِصْنِ بْنِ حَرْبِ بْنِ عَامِرِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ وَائِلِ بْنِ نَاجِيَةَ بْنِ جَمَاهِرِ بْنِ الْأَشْعَرِ بْنِ أَدَدِ بْنِ عُرَيْبِ بْنِ يَشْجُبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ كَهْلَانَ بْنِ سِنَانِ بْنِ يَشْجُبَ بْنِ يَغُوثَ بْنِ قَحْطَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
شباب عصفری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کوفہ کے گورنر بنے تھے، وہاں ان کے اہل خانہ تھے اور گھر تھا جو جامع مسجد کے پاس تھا، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا انتقال 51 ہجری میں ہوا تھا۔ ان کے نسب کے بارے میں انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ سیدنا ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ ہیں، یہ عبداللہ بن قیس بن حسن بن حرب بن عامر بن تمیم بن بكر بن عامر بن عدی بن وائل بن ناجیہ بن جماہر بن اشعر بن أدد بن عريب بن يشجب بن زید بن کہلان بن سنان بن يشجب بن یغوث بن قحطان ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15934]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں