🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
223. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15955
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي إِذَا رَأَيْتُكَ قَرَّتْ عَيْنِي وَطَابَتْ نَفْسِي، وَإِذَا لَمْ أَرَكَ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي مَيْمُونَةَ الْفَارِسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں، تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں اور میرا من خوشگوار ہو جاتا ہے، اور جب میں آپ کو نہیں دیکھتا، تو میرا من خوشگوار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔“۔ راوی کو شک ہے شاید اس کی مانند کوئی کلمہ اُنہوں نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومیمونہ فارسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15955]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2725)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15956
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْسُطْ ثَوْبَكَ". فَبَسَطْتُهُ، فَحَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَّةَ النَّهَارِ، ثُمَّ تَفِلَ فِي ثَوْبِي، ثُمَّ ضَمَمْتُ ثَوْبِي إِلَى بَطْنِي فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُنْدَعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا کپڑا پھیلاؤ! تو میں نے اسے پھیلا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کا بڑا حصہ مجھے مختلف باتیں بیان کیں، پھر آپ نے میرے کپڑے میں لعاب دہن ڈالا، پھر میں نے اپنے کپڑے کو لپیٹ کر پیٹ کے ساتھ لگا لیا، اس کے بعد میں کوئی چیز نہیں بھولا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، سعید بن منصور کہتے ہیں: مالک اس سے راضی تھے اور یہ راوی ثقہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن عبدالرحمن جندعی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15956]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (815)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15957
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ يَعْرِضُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ عَرَضَهُ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام) ہر سال میں، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے، جب وہ سال آیا، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرتبہ دور کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15957]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
224. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوکثیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے حضرت ابومالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15958
عَنْ أَبِي مَالِكٍ عُبَيْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا بَلَغَهُ -:" دَعَا لَهُ" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عُبَيْدِ أَبِي مَالِكٍ، وَاجْعَلْهُ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومالک عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا دی تھی: ”اے اللہ! تو عبید ابومالک پر رحمت نازل فرما اور اُسے بہت سے لوگوں سے بلند تر کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15958]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22400»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
225. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ عُرِفَ بِالْأُصَيْرِمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن ثابت رضی اللہ عنہ المعروف ”اُصیرم“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15959
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: حَدِّثُونِي عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ لَمْ يُصَلِّ قَطُّ، فَإِذَا لَمْ يَعْرِفْهُ النَّاسُ، سَأَلُوهُ: مَنْ هُوَ؟ فَيَقُولُ: أُصَيْرِمُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ: عَمْرُو بْنُ ثَابِتِ بْنِ وَقْشٍ. قَالَ الْحُصَيْنُ: فَقُلْتُ لِمَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ: كَيْفَ كَانَ شَأْنُ الْأُصَيْرِمِ؟ قَالَ: كَانَ يَأْبَى الْإِسْلَامَ عَلَى قَوْمِهِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أُحُدٍ بَدَا لَهُ الْإِسْلَامُ فَأَسْلَمَ، فَأَخَذَ سَيْفَهُ فَغَدَا حَتَّى أَتَى الْقَوْمَ، فَدَخَلَ فِي عَرْضِ النَّاسِ، فَقَاتَلَ حَتَّى أَثْبَتَتْهُ الْجِرَاحَةُ. فَبَيْنَا رِجَالُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ يَلْتَمِسُونَ قَتْلَاهُمْ فِي الْمَعْرَكَةِ إِذَا هُمْ بِهِ قَالُوا: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَلْأُصَيْرِمُ، وَمَا جَاءَ بِهِ، لَقَدْ تَرَكْنَاهُ وَإِنَّهُ لَمُنْكِرٌ لِهَذَا الْحَدِيثِ! فَسَأَلُوهُ: مَا جَاءَ بِهِ؟ فَقَالُوا: مَا جَاءَ بِكَ يَا عَمْرُو؟! أَحَدَثًا عَلَى قَوْمِكَ، أَوْ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: بَلْ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَأَسْلَمْتُ، ثُمَّ أَخَذْتُ سَيْفِي فَغَدَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَاتَلْتُ حَتَّى أَصَابَنِي مَا أَصَابَنِي. فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ فِي أَيْدِيهِمْ، فَذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ فرماتے تھے: تم لوگ مجھے اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو جنت میں داخل ہو گا اور اس نے کبھی کوئی نماز بھی ادا نہیں کی، جب لوگوں نے اس شخص کو نہیں پہچانا تو انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: وہ شخص کون ہے؟ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”اصیرم“ جس کا تعلق بنو عبداشہل سے تھا، اُس کا نام عمرو بن ثابت بن وقش تھا۔ حصین نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”اصیرم“ کا کیا معاملہ ہے؟ تو انہوں نے بتایا: اپنی قوم میں سے اس شخص نے اسلام قبول نہیں کیا تھا، جب غزوہ احد کا موقع آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کی طرف تشریف لے جانے کے لئے نکلے تو اس شخص کو خیال آیا کہ وہ اسلام قبول کر لے، تو وہ مسلمان ہو گیا اس نے اپنی تلوار لی اور دشمن کی طرف بڑھا اور دشمن کے درمیان داخل ہو گیا اور لڑائی کرتا رہا یہاں تک کہ زخمی ہو گیا، لڑائی کے بعد بنو عبداشہل کے افراد جنگ میں اپنے مقتولین تلاش کر رہے تھے، وہاں وہ شخص بھی موجود تھا، لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ تو ”اصیرم“ کی لاش ہے، یہ یہاں کیسے آ گیا ہے؟ ہم تو اسے چھوڑ کے آئے تھے، اور یہ شخص تو اس بات کا (یعنی اسلام کا) انکار کرتا تھا، پھر ان لوگوں نے اس سے دریافت کیا: کہ وہ وہاں کیسے آیا، انہوں نے دریافت کیا: اے عمرو! تم یہاں کیوں آئے تھے؟ کیا تمہاری قوم میں کوئی ایسا واقعہ پیش آ گیا تھا؟ یا اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے تم آئے تھے؟ تو انہوں نے کہا: بلکہ اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے آیا ہوں، میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا ہوں اور میں نے اسلام قبول کیا، پھر میں نے اپنی تلوار لی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوا اور لڑائی کرتا رہا، یہاں تک کہ میری یہ صورت حال ہو گئی، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے تھوڑی دیر بعد اُن لوگوں کے ہاتھوں میں اُس شخص کا انتقال ہو گیا، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اہل جنت میں سے ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15959]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (428/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
226. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15960
عَنْ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَكْوَعِ - قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمَسَحَ رَأْسِي مِرَارًا، وَاسْتَغْفَرَ لِي وَلِذُرِّيَّتِي عَدَدَ مَا بِيَدَيَّ مِنَ الْأَصَابِعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَكِيمَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ سواری پر مجھے اپنے پیچھے بٹھایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے اور میری اولاد کے لئے اتنی مرتبہ دعائے مغفرت کی ہے کہ جتنی میرے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف علی بن یزید بن ابوحکیمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6267)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15961
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ فُرْسَانِنَا أَبُو قَتَادَةَ، وَخَيْرُ رَجَّالَتِنَا سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا سب سے بہتر گھڑ سوار ابوقتادہ ہے اور ہمارا سب سے بہتر پیادہ، سلمہ بن اکوع ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1193)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1141»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
227. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أُسَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15962
عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُسَيْدٍ يَقُولُ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِشْرِينَ غَزْوَةً، غَزْوَةً بَعْدَ غَزْوَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عباس بن سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیس غزوات میں شرکت کی ہے جو ایک کے بعد دوسرا غزوہ ہوا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15962]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2731)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15963
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ أُصِيبَ بَصَرُهُ قَبْلَ قَتْلِ عُثْمَانَ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَتَّعَنِي بِبَصَرِي فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَرَادَ الْفِتْنَةَ فِي عِبَادِهِ كَفَّ بَصَرِي عَنْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ حَازِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی بینائی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے پہلے ختم ہو گئی تھی انہوں نے یہ فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں، مجھے بینائی کی نعمت عطا کی تھی اور جب اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے درمیان فتنے کا ارادہ کیا، تو اس نے اس حوالے سے میری بینائی کو روک لیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن حازم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ (راوی) ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15964
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَاسْمُهُ مَالِكُ بْنُ رَبِيعَةَ سَنَةَ ثَلَاثِينَ وَسِنُّهُ تِسْعُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ جن کا نام ”مالک بن ربیعہ“ ہے ان کا انتقال 30 ہجری میں 90 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15964]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں