🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16534
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ [ وَرَدْءُ ] الْإِيمَانِ فِي قَحْطَانَ، وَالْقَسْوَةُ فِي وَلَدِ عَدْنَانَ، حِمْيَرُ رَأْسُ الْعَرَبِ وَنَابُهَا، وَمَذْحِجٌ هَامَتُهَا وَعِصْمَتُهَا، وَالْأَزْدُ كَاهِلُهَا وَجُمْجُمَتُهَا، وَهَمْدَانُ غَارِبُهَا وَذُرْوَتُهَا، اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْأَنْصَارَ الَّذِينَ أَقَامَ اللَّهُ بِهِمْ الدِّينُ، الَّذِينَ آوَوْا، وَنَصَرُوا، وَحَمَوْنِي، وَهُمْ أَصْحَابِي فِي الدُّنْيَا، وَشِيعَتِي فِي الْآخِرَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایمان یمنی ہے اور ایمان کے مددگار قحطان میں ہیں اور سختی عدنان کی اولاد میں ہے، حمیر عربوں کا سر اور اصل ہیں اور ازد ان کا کاہل (مخصوص رگ) اور جمجمہ (سر کی ہڈی) ہیں اور مذحج اُن کا سر ہیں اور ان کا بچاؤ ہیں اور ہمدان ان کی گردن اور کوہان ہیں، اے اللہ! انصار کو عزت دے، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے دین کو قائم کیا، جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی اور میری حمایت کی، وہ دنیا میں میرے ساتھی ہیں اور آخرت میں میرا گروہ ہیں اور میری امت میں سے وہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16534]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2807)، أخرجه مسند البزار برقم: 410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16535
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي طَلْحَةَ:" أَقْرِئْ قَوْمَكَ السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّهُمْ مَا عَلِمْتُهُمْ أَعِفَّةٌ صُبُرٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی قوم کو سلام کہہ دینا اور انہیں یہ بتانا کہ ان کے بارے میں میرا علم یہی ہے کہ وہ مانگنے سے بچنے والے اور صبر کرنے والے لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16535]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2804) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4710)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16536
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا دَنَا مِنْ مَنْزِلِهِ سَمِعَهُ يَتَكَلَّمُ فِي الدَّاخِلِ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ دَخَلَ، فَلَمْ يَرَ أَحَدًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَمِعْتُكَ تُكَلِّمُ غَيْرَكَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ دَخَلْتَ الدَّاخِلَ اغْتِمَامًا بِكَلَامِ النَّاسِ مِمَّا بِي مِنَ الْحُمَّى، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ مَا رَأَيْتُ رَجُلًا بِعْدَكَ أَكْرَمَ مَجْلِسًا، وَلَا أَحْسَنَ حَدِيثًا مِنْهُ. قَالَ:" ذَاكَ جِبْرِيلُ، وَإِنَّ مِنْكُمْ لَرِجَالًا لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ يُقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَسَانِيدُهُمْ حَسَنَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے، جب آپ اس کے گھر کے قریب تشریف لائے تو آپ نے اندر سے کسی کے بات چیت کرنے کی آواز سنی، جب آپ نے اجازت لی اور اندر تشریف لے گئے تو آپ کو کوئی نظر نہیں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: میں نے تمہیں کسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سنا تھا؟ تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! بخار کی وجہ سے لوگوں کی باتوں سے پریشان ہو کر میں اندر کے کمرے میں چلا گیا تھا، تو ایک شخص میرے پاس آیا، میں نے اس جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو آپ کے بعد اس سے زیادہ اچھے طریقے سے بیٹھتا ہو اور آپ کے بعد اس سے زیادہ اچھے طریقے سے بات چیت کرتا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے اور تم لوگوں میں کچھ ایسے افراد ہیں کہ اگر اُن میں سے کوئی ایک اللہ کے نام پر قسم اٹھا دے تو اللہ تعالیٰ اُسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16536]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2811) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12321)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16537
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: افْتَخَرَ الْحَيَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ، فَقَالَتِ الْأَوْسُ: مِنَّا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ: حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ، وَمِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَمِنَّا مَنْ حَمَتْهُ الدُّبُرُ: عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَفْلَحِ، وَمِنَّا مَنْ أُجِيزَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ: خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ.
وَقَالَ الْخَزْرَجِيُّونَ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ،. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: الَّذِينَ جَمَعُوا الْقُرْآنَ فَقَطْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ اوس اور خزرج کے قبیلے کے لوگوں نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کیا، اوس قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں وہ فرد ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا اور وہ سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں، جن کے لئے رحمان کا عرش ہل گیا تھا اور وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں جن کی حفاظت دبر (یعنی بھڑوں) نے کی تھی، اور وہ سیدنا عاصم بن ثابت بن ابوافلح رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں کہ جن کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا گیا ہے، اور وہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، خزرج قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں چار افراد ایسے ہیں کہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قرآن کو جمع کیا تھا، اُن کے علاوہ اور کسی نے قرآن کو جمع نہیں کیا، اور وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس میں سے صرف یہ حصہ ہے: ”جنہوں نے قرآن کو جمع کیا تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16537]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2802) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2953)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16538
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، وَزَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ: جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلُّهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَعُدَّ غَيْرَ خَمْسَةٍ مِنَ السِّتَّةِ.
داؤد بن ابوہند، اسماعیل بن ابوخالد اور زکریا بن ابوزائدہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چھ افراد نے قرآن کو جمع کیا تھا، اُن سب کا تعلق انصار سے ہے، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند منقطع ہے اور چھ میں سے صرف ان پانچ افراد کا نام ذکر کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5492)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16539
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ مِثْلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَقِبَ هَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعد بن عبید کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کے بعد نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5493)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16540
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَقْبَلَ مِنْ تَبُوكَ، وَكَانَ عَلَى الثَّنِيَّةِ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ". فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى أُحُدٍ قَالَ:" هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ". ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ:" هَلْ تُحِبُّونَ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِدُورِ الْأَنْصَارِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ دُورِ الْأَنْصَارِ عَبْدُ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ". فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلْتَنَا آخِرَ الْقَبَائِلِ، قَالَ:" إِذَا كُنْتَ مِنَ الْخِيَارِ فَحَسْبُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تبوک سے تشریف لائے تو آپ گھاٹی پر پہنچے، آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! اور جب آپ نے اُحد پہاڑ کی طرف دیکھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، پھر آپ نے توجہ دی اور ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کو پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں انصار کے گھرانوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار کے گھرانوں میں سب سے بہتر عبداشہل ہیں، پھر حارث بن خزرج کا گھرانہ ہے، پھر بنو نجار کا گھرانہ ہے، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ ہے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں قبائل میں، سب سے آخر میں کر دیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم بہترین لوگوں میں سے ہو، تو یہی تمہارے لئے کافی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5720»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16541
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جَوَارٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ وَهُنَّ يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ، وَيَقُلْنَ: نَحْنُ جَوَارٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ يَا حَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارِ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِنَّ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ رَشِيدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، وَرَشِيدٌ هَذَا قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کی کچھ لڑکیوں کے پاس سے گزرے، جو دف بجاتے ہوئے یہ گا رہی تھیں: ”ہم بنو نجار کی لڑکیاں ہیں اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کتنے اچھے پڑوسی ہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! انہیں برکت نصیب فرما!“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے رشید کے حوالے سے ثابت سے نقل کی ہے اور رشید نامی اس راوی کے بارے میں امام ذہبی نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16541]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3409)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1899، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 69، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4141، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6952»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16542
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قُرَيْشٌ، وَالْأَنْصَارُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، - أَوْ غِفَارُ وَأَسْلَمُ - وَمَنْ كَانَ مِنْ أَشْجَعَ وَجُهَيْنَةَ، - أَوْ جُهَيْنَةَ وَأَشْجَعَ - حُلَفَاءُ مَوَالِي، لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَا رَسُولِهِ مَوْلًى". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قریش، انصار، اسلم اور غفار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) غفار اور اسلم اور اشجع اور جہینہ سے تعلق رکھنے والے لوگ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جہینہ اور اشجع سے تعلق رکھنے والے لوگ، جو ایک دوسرے کے حلیف ہیں، وہ میرے ساتھی ہیں اور اُن کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی مولیٰ نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد امام طبرانی نقل کی ہے جو اسماعیل بن عیاش نے یحیی بن سعید انصاری سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5248) اخرجه احمد فى المسند (193/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21180»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16543
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُرَيْشٌ، وَالْأَنْصَارُ، وَجُهَيْنَةُ، وَمُزَيْنَةُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَأَشْجَعُ، وَسُلَيْمٌ، أَوْلِيَائِي، لَيْسَ لَهُمْ وَلِيٌّ دُونَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش، انصار، جہینہ، مزینہ، اسلم، غفار، اشجع اور سلیم (یعنی ان قبائل کے افراد) یہ میرے ساتھی ہیں، ان کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی ولی نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالملک بن محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16543]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2812) اخرجه ابو يعلى فى المسند (867)، أخرجه مسند البزار برقم: 1018، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4144، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں