🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
376. بَابُ مَا جَاءَ فِي جُهَيْنَةَ . قَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ الْقَبَائِلِ ذِكْرُ جُهَيْنَةَ مَعَ غَيْرِهَا .
جہینہ قبیلے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16574
عَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اجْتَمَعَ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ جَمَاعَةٌ مِنْ أَفْنَاءِ النَّاسِ فَقَالَ: لِيُحَدِّثْ كُلُّ رَجُلٍ بِمَكْرُمَةِ قَوْمِهِ، وَمَا كَانَ فِيهِمْ مِنْ فَضْلٍ، فَحَدَّثَ كُلُّ الْقَوْمِ حَتَّى انْتَهَى الْحَدِيثُ إِلَى فَتًى مِنْ جُهَيْنَةَ، فَحَدَّثَ بِحَدِيثٍ عَجَزَ عَنْ تَمَامِهِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَقَالَ: حَدِّثْ يَا أَخَا جُهَيْنَةَ! بِفِيكَ كُلِّهِ، فَأَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" جُهَيْنَةُ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ، غَضِبُوا لِغَضَبِي، وَرَضُوا لِرِضَائِي، أَغْضَبُ لِغَضَبِهِمْ، وَأَرْضَى لِرِضَائِهِمْ، مَنْ أَغْضَبَهُمْ فَقَدْ أَغْضَبَنِي، وَمَنْ أَغْضَبَنِي فَقَدْ أَغْضَبَ اللَّهَ".
فَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ: كَذَبْتَ إِنَّمَا جَاءَ الْحَدِيثُ فِي قُرَيْشٍ، فَقَالَ:
يُكَذِّبُنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ حَرْبٍ وَيَشْتُمُنِي لِقَوْلِي فِي جُهَيْنَهْ وَلَوْ أَنِّي كَذَبْتُ لَكَانَ قَوْلِي وَلَمْ أَكْذِبْ لِقَوْمِي مِنْ مُزَيْنَهْ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ وَأَنْتَ مَيِّتٌ
رَسُولَ اللَّهِ يَوْمَ لَوِ اسْتَبْيَنَهْ يَقُولُ: الْقَوْمُ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ جُهَيْنَةَ يَوْمَ خَاصَمَهُ عُيَيْنَهْ إِذَا غَضِبُوا غَضِبْتُ وَفِي رِضَاهُمْ
رِضَائِي مِنْهُ لَيْسَتْ مُنَيْنَهْ وَمَا كَانُوا كَذَكْوَانَ وَرِعْلٍ وَلَا الْحَيَّيْنِ مِنْ سَلَفِي جُهَيْنَهْ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ مَعْبَدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مختلف قبائل کے لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس اکٹھے ہوئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر شخص اپنی قوم کی عزت افزائی کے بارے میں بات چیت کرے کہ ان لوگوں میں کیا فضیلت پائی جاتی ہے؟ تو ہر شخص نے گفتگو میں حصہ لیا یہاں تک کہ جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی باری آئی، تو اس نے گفتگو کی، لیکن وہ پوری طرح گفتگو نہیں کر سکا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے فرمایا: اے جہینہ قبیلے کے فرد! تم کھل کر گفتگو کرو! کیونکہ میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہینہ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں، وہ میرے غضب کی وجہ سے غضبناک ہوتے ہیں اور میری رضامندی کی وجہ سے راضی ہوتے ہیں اور میں اُن کے غضب ناک ہونے کی وجہ سے غضبناک ہوتا ہوں، اور ان کے راضی ہونے کی وجہ سے راضی ہوتا ہوں، جو شخص انہیں غضبناک کرے گا وہ مجھے غضب ناک کرے گا، اور جو مجھے غضبناک کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کو غضبناک کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ غلط کہہ رہے ہیں، یہ حدیث قریش کے بارے میں ہے، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: ”معاویہ بن حرب نے مجھے جھوٹا قرار دیا ہے اور جہینہ قبیلے کے بارے میں، میری بیان کی ہوئی بات کے حوالے سے مجھے برا کہا: ہے، میں نے جھوٹ نہیں بولا: ہے میں نے اگر جھوٹ بولنا ہوتا تو میری بات، میری قوم مزینہ قبیلے کے بارے میں ہوتی، لیکن میں نے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، اگر میں تحقیق کروں، تو تم اس وقت مردہ ہو گے (یعنی مسلمان بھی نہیں ہوئے ہو گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”یہ یہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہینہ قبیلے کے بارے میں فرمائی تھی، اور اس دن فرمائی تھی جب عیینہ نے آپ کے ساتھ بحث کی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا: ”جب وہ غضب ناک ہوں گے تو میں بھی غضب ناک ہوؤں گا، اور ان کی رضامندی میں، میری رضامندی ہے، یہ مہربانی ہے اور چھوٹی مہربانی نہیں ہے اور نہ ہی یہ لوگ ذکوان اور رعل قبلے کی مانند ہیں، اور نہ ہی وہ قبیلے، جو جہینہ کے پہلے لوگوں میں سے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن معبد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (202/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
377. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَحْمُسَ .
احمس قبیلے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16575
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَدِمَ وَفْدُ بَجِيلَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اكْتُبُوا الْبَجَلِيِّينَ وَابْدَءُوا بِالْأَحْمُسِيِّينَ". قَالَ: فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ، قَالَ: حَتَّى أَنْظُرَ مَا يَقُولُ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَدَعَا لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَ مَرَّاتٍ:" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ، - أَوِ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِمْ -". مُخَارِقٌ الَّذِي شَكَّ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ”بجیلہ“ قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بجیلہ قبیلے کے لوگوں کا نام نوٹ کرو اور احمس قبیلے کے لوگوں سے آغاز کرو! راوی بیان کرتے ہیں: قیس قبیلے کا ایک فرد پیچھے رہ گیا، راوی کہتے ہیں: میں اس بات کا جائزہ لے رہا تھا کہ اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے کیا کہتے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے پانچ مرتبہ دعا کی: ”اے اللہ! ان پر رحمت نازل فرما!“۔ یا شاید یہی الفاظ تھے: ”اے اللہ! ان میں برکت رکھ دے۔“ یہ شک مخارق نامی راوی کو ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16575]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (315/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18354»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16576
وَفِي رِوَايَةٍ: قَدِمَ وَفْدُ أَحْمُسَ وَوَفْدُ قَيْسٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْدَءُوا بِالْأَحْمُسِيِّينَ قَبْلَ الْقَيْسِيِّينَ". ثُمَّ دَعَا لِأَحْمُسَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي أَحْمُسَ وَخَيْلِهَا وَرِجَالِهَا". سَبْعَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ابْدَءُوا بِالْأَحْمُسِيِّينَ قَبْلَ الْقَيْسِيِّينَ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”احمس قبیلے کے اور قیس قبیلے کے لوگوں کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیس قبیلے سے پہلے احمس قبیلے کے لوگوں کو آنے دو! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احمس قبیلے کے لوگوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! تو احمس قبیلے کے لوگوں، اُن کے گھڑ سواروں اور ان کے پیادہ افراد میں برکت رکھ دے!“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام طبرانی نے ان کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں قبیلے سے پہلے احمس قبیلے کے لوگوں کو آنے دو!“۔ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8211) اخرجه احمد فى المسند (315/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16577
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَافِعًا يَدَيْهِ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى خَيْلِ أَحْمُسَ وَرِجَالِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں ہاتھ بلند کر کے یہ دعا کرتے ہوئے دیکھا ہے: ”اے اللہ! تو احمس قبیلے کے گھڑ سواروں اور ان کے پیادہ افراد پر برکت نازل فرما!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4110)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4110»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
378. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسٍ وَيَمَنٍ .
قیس اور یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16578
عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ قَالَ: ذُكِرَتْ قَيْسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَ اللَّهُ قَيْسًا". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَرَحَّمُ عَلَى قَيْسٍ؟! قَالَ:" نَعَمْ ; إِنَّهُ كَانَ عَلَى دِينِ أَبِينَا إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ، يَا قَيْسُ حَيِّ يَمَنًا! يَا يَمَنُ حَيِّ قَيْسًا! إِنَّ قَيْسًا فُرْسَانُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَأْتِيَّنَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَيْسَ لِهَذَا الدِّينِ نَاصِرٌ غَيْرُ قَيْسٍ، إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فُرْسَانًا مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ مُسَوَّمِينَ وَفُرْسَانًا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ مُعَلَّمِينَ، فُرْسَانُ اللَّهِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ قَيْسٌ إِنَّمَا قَيْسٌ بَيْضَةٌ تَفَلَّقَتْ عَنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ، إِنَّ قَيْسًا ضَرَّاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ". يَعْنِي أَسَدَ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا غالب بن ابجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قیس قبیلے کا ذکر کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیس (یعنی قیس قبیلے کے افراد) پر رحم کرے! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا آپے قیس کے لیے دعائے رحمت کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ ہمارے جدامجد سیدنا اسماعیل علیہ السلام بن سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے دین پر تھے، اے قیس! یمن کو سلام کہو، اے یمن! قیس کو سلام کہو، بے شک قیس قبیلے کے لوگ زمین میں اللہ کے شہسوار ہیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ جب اس دین کا مددگار، قیس قبیلے کے افراد کے علاوہ اور کوئی نہیں ہو گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں میں سے کچھ شہسوار بنائے ہیں، جن پر نشان لگائے گئے ہیں اور زمین والوں میں سے کچھ شہسوار بنائے ہیں، جن کی تربیت کی گئی ہے، اہل زمین میں سے اللہ تعالیٰ کے شہسوار قیس قبیلے کے لوگ ہیں، بے شک قیس قبیلے کے لوگ ایک ٹکڑا ہیں، جو ہم سے الگ ہو گیا بے، شک قیس قبیلے کے لوگ زمین میں اللہ کے شیر ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: لفظ ”ضراء“ کا مطلب شیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16578]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
379. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الْقَيْسِ .
عبدالقیس قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16579
عَنِ ابْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے لوگ) ہیں۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن یحیی بن زمام ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16579]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2829)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16580
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے لوگ) ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16580]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6062) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1638)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16581
وَعَنْ نُوحِ بْنِ مَخْلَدٍ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ فَسَأَلَهُ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟". فَقَالَ: أَنَا مِنْ ضُبَيْعَةَ مِنْ رَبِيعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ رَبِيعَةَ عَبْدُ الْقَيْسِ، ثُمَّ الْحَيُّ الَّذِي أَنْتَ مِنْهُمْ". قَالَ: وَأَبْضَعَ مَعَهُ فِي جُلْبَتَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَأَبْضَعَ مَعَهُ فِي جَيْشٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا نوح بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مکہ میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں ضبیعہ بن ربیعہ سے تعلق رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ربیعہ میں سب سے بہتر عبدالقیس قبیلہ ہے، اور پھر وہ قبیلہ ہے جس سے تم تعلق رکھتے ہو، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہمراہ کچھ ساز و سامان بھی یمن بھیجا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ ایک لشکر میں سامان بھیجا۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16582
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا حَجِيجُ مَنْ ظَلَمَ عَبْدَ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اُس شخص کا مقابل فریق ہوؤں گا جو عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے افراد) کے ساتھ زیادتی کرے گا“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2822) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12971)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
380. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَزْدِ .
”ازد“ قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16583
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْقَوْمُ الْأَزْدُ، طَيِّبَةٌ أَفْوَاهُهُمْ، بَرَّةٌ أَيْمَانُهُمْ، نَقِيَّةٌ قُلُوبُهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ازد“ قبیلے کے لوگ اچھے لوگ ہیں، ان کے منہ پاکیزہ ہیں، ان کی قسمیں سچی ہیں اور ان کے دل پاک و صاف ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16583]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں