الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
384. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي عَامِرٍ .
بنو عامر کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16594
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَأَنَا مِنْكُمْ". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَأَبُو يَعْلَى أَيْضًا، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور میں تم سے ہوں“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور معجم اوسط میں اُن صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، یہ روایات امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہیں اور ان کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16594]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
385. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّخَعِ .
نخع کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16595
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو لِهَذَا الْحَيِّ مِنَ النَّخَعِ - أَوْ قَالَ: يُثْنِي عَلَيْهِمْ - حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي رَجُلٌ مِنْهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نخع قبیلے کے لئے دعا کی تھی راوی کہتے ہیں، یا شاید یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کی تعریف بیان کی، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی: کہ کاش میں اُن کا ایک فرد ہوتا۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16595]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16595]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3816»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
386. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي عُبَيْدٍ .
بنو عبید کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16596
عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: وَفَدْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَنِي عَنِ الْيَمَامَةِ:" فِيَمَنِ الْعَدْلُ مِنْ أَهْلِهَا؟". فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: فِي بَنِي عَبْدِ الدُّؤَلِ، ثُمَّ كَرِهْتُ أَنْ أَكْذِبَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: الْعَدْلُ مِنْهُمْ فِي بَنِي عُبَيْدٍ، فَقَالَ:" صَدَقْتَ، أَرْضٌ ثَبَتَتْ عَلَى شَدٍّةٍ وَلَنْ تَهْلِكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَ ذَاكَ؟ قَالَ:" إِنَّهُمْ يَعْمَلُونَ بِأَيْدِيهِمْ، وَيُؤَاكِلُونَ عَبِيدَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا یزید بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے یمامہ کے بارے میں دریافت کیا: کہ وہاں کے رہنے والوں میں عادل کون ہے؟ میں نے یہ کہنے کا ارادہ کیا کہ یہ چیز بنو عبدالدؤل میں پائی جاتی ہے، لیکن پھر مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غلط بیانی کروں، تو میں نے کہا: ان میں عدل، بنو عبید میں پایا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے، وہ ایک ایسی سرزمین ہے جو شدت پر جمی رہتی ہے، اور ہلاکت کا شکار نہیں ہو گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ اپنے ہاتھوں کے ذریعے خود کام کرتے ہیں، اور اپنے غلاموں کو اپنے ساتھ کھلاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16596]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
387. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَرَبِ مُضَرَ .
عرب مضر کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16597
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ فَالْعَدْلُ فِي مُضَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب لوگوں کے درمیان اختلاف ہو، تو عدل، مضر میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن مؤمل کے حوالے سے مثنیٰ بن صباح سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16597]
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن مؤمل کے حوالے سے مثنیٰ بن صباح سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16597]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2519) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11418)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11418، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6971/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
388. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَرَبِ عُمَانَ .
عرب عمان کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16598
عَنْ أَبِي لَبِيدٍ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنَّا مِنْ طَاحِيَةٍ مُهَاجِرًا يُقَالُ لَهُ: بَيْرَحُ بْنُ أَسَدٍ، فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَيَّامٍ، فَرَآهُ عُمَرُ فَعَلِمَ أَنَّهُ غَرِيبٌ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ، فَقَالَ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَدْخَلَهُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: هَذَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ الَّتِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا يُقَالُ لَهَا: عُمَانُ، يَنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا الْبَحْرُ، بِهَا حَيٌّ مِنَ الْعَرَبِ، لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي مَا رَمَوْهُ بِسَهْمٍ وَلَا حَجَرٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ لِمَازَةَ بْنِ زَبَّارٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى كَذَلِكَ.
ابولبید بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص ”طاحیہ“ سے ہجرت کر کے نکلا، اس کا نام بیرح بن اسد تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے کچھ دن بعد مدینہ منورہ پہنچا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا، تو انہیں اندازہ ہو گیا کہ یہ اجنبی شخص ہے، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ اس نے بتایا: اہل عمان سے ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا اہل عمان سے ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے ساتھ لے کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور یہ بات بیان کی: کہ یہ شخص اس سرزمین سے تعلق رکھتا ہے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں ایک ایسی سرزمین کے بارے میں جانتا ہوں، جس کا نام عمان ہے، اور اس کے کنارے پر سمندر موجود ہے، وہاں عربوں کا ایک قبیلہ ہے، اگر ان لوگوں کے پاس میرا قاصد پہنچ جائے تو وہ لوگ اسے تیر یا پتھر نہیں ماریں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف لمازہ بن زبار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے امام ابویعلیٰ نے بھی
یہ روایت اس طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16598]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف لمازہ بن زبار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے امام ابویعلیٰ نے بھی
یہ روایت اس طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16598]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (106) اخرجه احمد فى المسند (308)، أخرجه مسند أحمد برقم: 310»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
389. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَرَبِ .
عربوں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16599
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: أَسْنَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي فَقَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے علی! میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں، میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ امام بزار کے رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16599]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ امام بزار کے رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16599]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2832) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3481)، أخرجه مسند البزار برقم: 749، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16600
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحِبُّوا الْعَرَبَ لِثَلَاثٍ: لِأَنِّي عَرَبِيٌّ، وَالْقُرْآنَ عَرَبِيٌّ، وَكَلَامَ أَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَلِسَانَ أَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ". وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین وجوہ سے، عربوں سے محبت رکھو! کیونکہ میں عربی ہوں، قرآن عربی ہے اور اہل جنت کا کلام عربی ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اہل جنت کی زبان عربی ہو گی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علاء بن عمرو حنفی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16600]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اہل جنت کی زبان عربی ہو گی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علاء بن عمرو حنفی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16600]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11441)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11441، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16601
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي دَعَوْتُ لِلْعَرَبِ فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُعْتَرِفًا بِكَ فَاغْفِرْ لَهُ أَيَّامَ حَيَاتِهِ، وَهِيَ دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ -، وَإِنَّ لِوَاءَ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِيَدِي، وَإِنَّ أَقْرَبَ الْخَلْقِ إِلَى لِوَائِي يَوْمَئِذٍ الْعَرَبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى الْبَزَّارُ مِنْهُ:" اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُصَدِّقًا بِكَ، مُوقِنًا فَاغْفِرْ لَهُ". فَقَطْ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے عربوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! ان میں سے جو شخص ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ تیرے بارے میں اعتراف کرتا ہو، تو اس کی پوری زندگی کی مغفرت کر دینا“ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بھی یہی دعا تھی، اور قیامت کے دن لواء الحمد میرے ہاتھ میں ہو گا، اور اُس دن مخلوق میں سے میرے جھنڈے کے سب سے زیادہ قریب عرب ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”اے اللہ! ان میں سے جو ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں کہ وہ تیری تصدیق کرتا ہو اور تجھ پر یقین رکھتا ہو، تو اس کی مغفرت کر دینا۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16601]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”اے اللہ! ان میں سے جو ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں کہ وہ تیری تصدیق کرتا ہو اور تجھ پر یقین رکھتا ہو، تو اس کی مغفرت کر دینا۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2833)، أخرجه مسند البزار برقم: 3036»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16602
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا عَرَبِيٌّ، وَالْقُرْآنُ عَرَبِيٌّ، وَلِسَانُ أَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں عربی ہوں، قرآن عربی ہے اور اہل جنت کی زبان عربی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16602]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16602]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9143»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16603
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَحْيًا قَطُّ عَلَى نَبِيٍّ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ إِلَّا بِالْعَرَبِيَّةِ، ثُمَّ يَكُونُ هُوَ بَعْدُ يُبَلِّغُهُ قَوْمَهُ بِلِسَانِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی پر جو بھی وحی نازل کی، تو اللہ تعالیٰ اور اس نبی کے درمیان، وہ وحی، عربی زبان میں ہوتی تھی، اور پھر اس کے بعد وہ نبی اُس وحی کو اپنی قوم کی زبان میں قوم تک پہنچاتا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16603]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف