🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16624
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَهُمْ مِنِّي وَإِلَيَّ، وَإِنْ بَعُدَ مِنْهُمُ الْمَرْبَعُ، وَيُوشِكُ أَنْ يَأْتُوكُمْ أَنْصَارًا وَأَعْوَانًا، فَآمُرُكُمْ بِهِمْ خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یمانی ہے اور وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میری طرف آئیں گے، اگرچہ جگہ دور ہے اور عنقریب وہ لوگ مددگار اور معاون بن کر تمہارے پاس آئیں گے، تو میں تمہیں ان کے بارے میں بھلائی کا حکم دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16624]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16625
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَهْلُ الْيَمَنِ أَرَقُّ قُلُوبًا، وَأَنْجَعُ طَاعَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" وَأَسْمَعُ طَاعَةً". وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل یمن سب سے زیادہ نرم دل والے اور سب سے زیادہ اچھے طریقے سے اطاعت کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سب سے زیادہ فرمانبردار ہیں۔“ اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16625]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (298/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16626
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ قَالَ: أَقْبَلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ بِدِمَشْقَ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِيهِ أَحَدٌ، قَالَ أَنَسٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ هَكَذَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ عُرْوَةَ بْنَ رُوَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عروه بن رویم بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس پاس تشریف لائے، جو اس وقت دمشق میں موجود تھے، راوی بیان کرتے ہیں: وہ ان کے پاس آئے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس حدیث میں آپ کے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی اور نہ ہو، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایمان یمنی ہے اور اس طرح لخم اور جذام کی طرف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16626]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12933، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16627
وَعَنْ شَبِيبٍ أَبِي رَوْحٍ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، حَدِّثْنَا حَدِيثًا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ الْإِيمَانَ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةَ يَمَانِيَّةٌ، وَأَجِدُ نَفَسَ رَبِّكُمْ مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَبِيبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شبیب ابوروح بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ! آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کیجئے، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے، اور میں اپنے پروردگار کی (یعنی رحمت کا) جھونکا یمن کی طرف پاتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16627]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (541/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10595»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16628
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَمُضَرُ عِنْدَ أَذْنَابِ الْإِبِلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یمنی ہے اور مضر (قبیلے کے لوگ) اونٹوں کی دموں کے پاس ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10055)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10055»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16629
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ مِنْ مَغَازِيهِ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَأَتَيْنَاهُ فِيهِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةُ هَاهُنَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک جنگ میں شرکت کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، جب ہم اس دوران آپ کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کئے اور یہ ارشاد فرمایا: ”ایمان یمنی ہے اور حکمت، ادھر لخم اور جذام کی طرف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (402) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16630
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَمُضَرُ عِنْدَ أَذْنَابِ الْإِبِلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان یمنی ہے اور مضر (قبیلے کے لوگ) اونٹوں کی دموں کے پاس ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/17)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10055»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ يِمَانٌ فِي حِنْدِسٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَحَدِ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان یمنی ہے اور حندس اور جذام (نامی قبیلوں) میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جبلہ بن عطیہ کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، البتہ میں نے اس کا کسی صحابی سے سماع نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16631]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16632
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ خَثْعَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَوَقَفَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي اللَّيْلَةَ الْكَنْزَيْنِ: كَنْزَ فَارِسَ، وَالرُّومِ، وَأَمَدَّنِي بِالْمُلُوكِ مُلُوكِ حِمْيَرَ الْأَحْمَرَيْنِ، وَلَا مَلِكَ إِلَّا اللَّهُ، يَأْتُونَ يَأْخُذُونَ مِنْ مَالِ اللَّهِ، وَيُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَهَا ثَلَاثًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے ہوئے تھے، آپ کے اصحاب آپ کے پاس اکٹھے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج رات مجھے اللہ تعالیٰ نے دو خزانے عطا کیے ہیں، اہل فارس کا خزانہ اور اہل روم کا خزانہ اور اس نے بادشاہوں، یعنی حمیر کے بادشاہوں کے ذریعے میری مدد کی ہے، جو سفید فام لوگ ہیں، ویسے بادشاہی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، وہ لوگ آئیں گے اور اللہ کا مال حاصل کریں گے اور اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیں گے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہمام شعبانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16632]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21830، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16633
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْعَنْ أَهْلَ الْيَمَنِ ; فَإِنَّهُمْ شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ حَصِينَةٌ حُصُونُهُمْ فَقَالَ:" لَا". ثُمَّ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَعْجَمِيِّينَ. وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرُّوا بِكُمْ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ، يَحْمِلُونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَلَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَعْجَمِيِّينَ فَارِسَ وَالرُّومَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرُّوا بِكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ، وَيَحْمِلُونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَإِنَّهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ".
وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ، فَقَدْ صَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اہل یمن پر لعنت کریں، کیونکہ وہ لوگ زبردست لڑاکے ہیں، اور ان کی تعداد زیادہ ہے، اور ان کے قلعے مضبوط ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں پر لعنت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب وہ (یعنی اہل یمن) تمہارے پاس سے گزریں گے، تو وہ اپنی عورتوں کو لے کر چل رہے ہوں گے، انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں، یعنی اہل فارس اور اہل روم پر لعنت کی۔۔۔۔۔“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل یمن تمہارے پاس سے گزریں گے تو وہ اپنی عورتوں کو لے کر چل رہے ہوں گے اور انہوں نے اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں۔“ ان دونوں روایات کی سند حسن ہے اور بقیہ نامی راوی نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (123/17) اخرجه احمد فى المسند (184/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17195»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں